کاشفی
محفلین
لاہور میں ڈھائی ماہ کے دوران 13 خواتین کے زیادتی کے بعد قتل سے شہر میں خو ف کے سائے لہرانے لگے۔
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور پولیس کے مطابق دو روز پہلے دھرم پورہ نہر سے خاتون کی لاش ملنے کے بعد شہر میں قتل ہونے والی خواتین کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔ ان خواتین کی عمریں 16 سے 28 برس کے درمیان تھیں۔ پولیس نے مقتول خواتین کا ڈیٹا نادرا کو بھجوا دیا ہے اور ان کی شناخت کے بعد تفتیش میں پیش رفت ہو گی۔ پولیس کا کہنا ہے ہو سکتا ہے ان خواتین کا تعلق کسی دوسرے صوبے سے ہو یا وہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوں۔ پولیس نے اس پہلو کو مدنظر رکھ کر تفتیش شروع کر دی ہے کہ خواتین کے قتل میں کوئی جنونی شخص یا گروہ تو ملوث نہیں جو پولیس کو الجھانے کے لئے ان کی لاشوں کو مختلف علاقوں میں پھینک دیتا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے دنیا نیوز کو بتایا کہ قتل کی ان وارداتوں کی تفتیش سی آئی اے کی ٹیم کر رہی ہے۔