انٹرویو لاہور سے معروف ادیبوں اور شاعروں کے انٹرویوز

محمداحمد

لائبریرین
ویسے مجھے بھی بہت سے لاہور کے شعراء کا انٹرویو پڑھنے کا شوق ہے لیکن مجھے یہ نہیں معلوم کے کون کون سے شعراء لاہور کے ہیں اور کون سے پنجاب کے دیگر شہروں سے۔

محمد بلال اعظم

آپ نے اسے "معلوماتی" ریٹ کیا ہے حالانکہ ہمارے حساب سے تو یہ از خود "معلومات طلب" ہے۔ :D
 

الف عین

لائبریرین
ایک سلسلہ جاری رہے تو اچھا ہے، اس کے بعد کوئی کراچی والا رکن کراچی کے شعرا سے انٹر ویو کا ذمہ لے لے، اور پھر راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان وغیرہ وغیرہ اور پھر ہندوستان آئیں تو دہلی، ممبئی، کولکاتا حیدر آباد لکھنؤ اور علی گڑھ وغیرہ وغیرہ۔ اور پھر تو ملک خدا تنگ نیست۔۔۔۔۔۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
محمد بلال اعظم

آپ نے اسے "معلوماتی" ریٹ کیا ہے حالانکہ ہمارے حساب سے تو یہ از خود "معلومات طلب" ہے۔ :D

میں معلوماتی اس لئے کیا ہے کہ مجھے آ ج پتہ لگا ہے کہ آپ نے کافی شعارء کرام کے انٹر ویو پڑھے ہیں۔
اگر کوئی فراز صاحب کا ہو تو مجھے ضرور بتائیے۔
 

زبیر مرزا

محفلین
عاطف بٹ نیکی اور پوچھ پوچھ- لاہور میں یہ تین ہستاں ایسی ہیں جن کے انٹرویو ہوجائیں تو کیا بات ہے
1-بانوقدسیہ
کہ لاہور کا ذکرہو تو آپا اوربابا کا نام فوراً ذہن میں آتا ہے
2-عبداللہ حسین
جن کے نام ہم نے سنگ میل پبلیکشن کو پیغام دیا تھا کہ عبداللہ حسین (اُداس نسلیں والے)کے نا لکھنے کے باعث
ان کے پڑھنے والے کتنے اُداس ہیں کوئی ان کوبتلائے
(ان کے بارے میں آپ سنگ میل کے دفترلوئرمال روڈ سے معلومات لے سکتے ہیں)
3- امجد اسلام امجد
جو یہ کہتے ہیں کہ "یہ جو ریگ دشت فراق ہے یہ رُکے اگر تو نشان ملے " تو کچھ ان کے بارے میں ہوجائے
 

عاطف بٹ

محفلین
عاطف بٹ نیکی اور پوچھ پوچھ- لاہور میں یہ تین ہستاں ایسی ہیں جن کے انٹرویو ہوجائیں تو کیا بات ہے
1-بانوقدسیہ
کہ لاہور کا ذکرہو تو آپا اوربابا کا نام فوراً ذہن میں آتا ہے
2-عبداللہ حسین
جن کے نام ہم نے سنگ میل پبلیکشن کو پیغام دیا تھا کہ عبداللہ حسین (اُداس نسلیں والے)کے نا لکھنے کے باعث
ان کے پڑھنے والے کتنے اُداس ہیں کوئی ان کوبتلائے
(ان کے بارے میں آپ سنگ میل کے دفترلوئرمال روڈ سے معلومات لے سکتے ہیں)
3- امجد اسلام امجد
جو یہ کہتے ہیں کہ "یہ جو ریگ دشت فراق ہے یہ رُکے اگر تو نشان ملے " تو کچھ ان کے بارے میں ہوجائے
زحال مرزا، بہت شکریہ۔
یہ تینوں نام میرے ذہن میں تھے۔ میں انشاءاللہ کوشش کرتا ہوں کہ جلد ہی ان لوگوں کے انٹرویوز کروں۔
 

مقدس

لائبریرین
عاطف بھیا
آپ جب انٹرویو کے لیے جائیں گے تو کیا آپ کے پاس نیٹ اویلایبل ہوگا
 

مقدس

لائبریرین
یہ تو سوچا نہیں تھا
ویسے ہو جائے تو کیا برا ہے
میں ناں لائبریری کے حوالے سے سوچ رہی تھی
 
یہ ایک بہت اچھا خیال ہے۔ لیکن ہمارا مشورہ ہے کہ اس میں عجلت برتنے کے بجائے پہلے اس کی منصوبہ بندی کر لیں۔ :)

ایک عرصہ سے ضرورت رہی ہے کہ "اردو ویب کی خدمات"، "اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری"، "انٹرنیٹ پر اردو کی موجودہ کیفیت" اور "آپ کا کمپیوٹر بولے آپ کی زبان!" جیسے عنوانات کے تحت پریزینٹیشن سلائڈ بنائے جائیں۔ ان سلائڈوں کو اسکولوں، کالجوں، تکینکی تقریبات یا شخصیات سے ملاقات پر پیش کیا جا سکتا ہے۔ اگر بر وقت انٹرنیٹ یا لیپ ٹاپ کی دستیابی نہ ہو تو اس کا پرنٹ آؤٹ ساتھ رکھنا مناسب ہوگا (خاص کر کلوز گروپ یا ون ٹو ون میٹنگ میں)۔

دوم یہ کہ تمہیدی پیراگراف کے ساتھ سوالات کا ایک سیٹ تیار کیا جانا چاہئے اور ان تمام سوالات کے درجات متعین کیے جانے چاہئیں تاکہ بعض سوالات سبھی سے کیئے جائیں، بعض کو شخصیت، موقع محل اور دستیاب وقت کے مطابق منتخب یا رد کیا جا سکے۔ اختتامی سوالات کچھ ایسے ہوں جن میں اردو ویب کی خدمات اور انٹرنیٹ پر اردو کی موجودہ کیفیت کے بارے میں ان کی رائے طلب کی جائے، نیز یہ کہ اس انٹرویو اور اس سے قبل کی بریفنگ کے بعد ان کے تاثرات میں کس قدر تبدیلی آئی؟ اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری کے حوالے سے بھی اگر تاثرات حاصل ہو جائیں، بلکہ سادہ کاغذ پر بقلم خود لکھ کر دے دیں تو دستخط سمیت اس کی اسکین کاپی (اور اس کا یونیکوڈ متن) لائبریری سائٹ کو زینت بخشے گا۔ ساتھ ہی اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری کے فلسفے کی وضاحت کے بعد اگر ان کی کچھ کتابوں کی وہاں اشاعت کا اجازت نامہ حاصل کیا جا سکے تو بہت خوب ہوگا۔

انٹرویو کے لئے گھر سے نکلنے سے قبل پروفیشنل درجے کی تیاری ہونی چاہیے۔ انٹرویو کے دوران کسی بھی وقت ایسا لگے کہ اردو ویب انتظامیہ، لائبریری منتظمین یا اردو ویب سے جڑے کسی بھی فرد سے ٹیلیفونک گفتگو مفید ہو سکتی ہے تو یہ کام بلا تکلف کیا جانا چاہئے۔ ٹیلیفونک گفتگو اور بالمشافہ بات چیت کو ان کی اجازت سے ریکارڈ بھی کیا جانا چاہیے۔
 
Top