لاپتہ افراد کی عدم بازیابی اور مسخ شدہ لاشوں کیخلاف بی این ایم کا احتجاجی مظاہرہ

کاشفی

محفلین
لاپتہ افراد کی عدم بازیابی اور مسخ شدہ لاشوں کیخلاف بی این ایم کا احتجاجی مظاہرہ
bnm1.gif

کوئٹہ(آن لائن)بلوچ نیشنل موومنٹ کی خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی اور تشد د زدہ لاشوں کے ملنے کے واقعات پر انسانی حقوق کی تنظیم اور انصاف کے اداروں کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف کے اداروں کی خاموشی برقرار رہی تو انتشار اور انارکی پھیلے گی اور معاشرہ تباہی کی جانب بڑھے گا انسانی حقوق کے عالمی ادارے بلوچستان میں لاپتہ کئے جانے والے افراد کی بازیابی کیلئے اپنا موثر اورعملی کردارادا کریں بلوچ نیشنل موومنٹ کے زیراہتمام ہفتے کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں شریک خواتین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے مظاہرین نے ڈاکٹر دین محمدبلوچ، عبدالغفور بلوچ، رمضان بلوچ، صحافی عبدالرزاق بلوچ اور دیگر لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ سامراجی قوتوں نے اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے خون کی ہولی کا کھیل مچا رکھا ہے بلوچستان میں ریاستی ادارے بلوچوں کو ماورآئے آئین وقانون ،گرفتار ولاپتہ کررہے ہیں اور انہیں عقوبت خانوں میں غیرانسانی اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ان کی گولیوں سے چھلنی لاشیں پھینکی جارہی ہیں سینکڑوں لاشیں پھینکی جاچکی ہیں لیکن انصاف کے اداروں اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں نے مکمل طور پر خاموشی اور چشم پوشی اختیار کررکھی ہے جو باعث تعجب ہے مظاہرین نے کہا کہ بلوچستان میں آج بھی آپریشن کا سلسلہ بدستور جاری ہے چادر وچار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے بلوچوں کو ظلم وتشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اقوام متحدہ انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے اپنا موثر اورعملی کردارادا کرتے ہوئے ریاستی اداروں کی تحویل میں سیاسی کارکنوں کو جنگی قیدی کا درجہ دلانے میں اپنا موثر اور عملی کردار ادا کریں اگر انصاف کے اداروں نے خاموشی اور چشم پوشی کا سلسلہ ترک نہ کیا تو انتشار اور انارکی میں اضافہ ہوگا جو خطے میں امن واستحکام کیلئے نیک شگون نہیں اور اس کی خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں انصاف کے عالمی ادارے بلوچستان میں جاری ریاستی ظلم وجبر کا نوٹس لیتے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مرتکب ریاست کے خلاف بین الاقوامی قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائیں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر دین محمدبلوچ سمیت تمام لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔
 
Top