لانگ مارچ کامیاب! عدلیہ بحال! وکلاء تحریک کامیاب!

جوش

محفلین
ویسے یہ راتوں رات کیا ماجرا ہوگیا ۔۔۔۔ کل ہی زرداری فرعونیت کے نشے میں چور چور ہو کر بول رہا تھا کہ چوہدری افتخار کے سوا ہر چیز پر بات اور مذاکرات ہو سکتے ہیں۔۔۔۔ کہیں یہ ماینس ون فارمولے کی ابتدا تو نہیں ۔۔۔۔۔

جب بحال ہی کرنا تھا تو پہلے ہی کر دیتے عزت کا ساتھ بات بھی رہ جاتی ۔۔۔۔ لیکن شاید ذلیل ہوے بغیر اور ڈنڈے کے بغیر یہ حکومت کوی کام نہیں کرتی۔۔۔۔۔۔
ایوان صدر والوں کا ابھی تک بیان نظر نہیں آیا۔۔۔۔۔ ان کی انا تو بری طرح کچل دی گی ہے اور غرور عوام نے اپنے پیروں تلے روند دیا ہے ۔۔۔ کہیں صدمے میں ٹن تو نہیں پڑےہوے
 

زین

لائبریرین
بھئی یہ بھی واضح‌رہے کہ افتخار چوہدری کو اس شرط پر بحال کیا گیا ہے کہ وہ این آر او کو نہیں‌چھیڑیں‌گے۔ اور اس کی ضمانت دو دوست ممالک نے لی ہے ۔

باقی اندر کی کہانیاں‌ تو اللہ ہی جانتا ہے ۔

-----------
اور عمار بھائی آپ آج بہت جلد اٹھے ہیں۔
 

شکاری

محفلین
بھئی یہ بھی واضح‌رہے کہ افتخار چوہدری کو اس شرط پر بحال کیا گیا ہے کہ وہ این آر او کو نہیں‌چھیڑیں‌گے۔ اور اس کی ضمانت دو دوست ممالک نے لی ہے ۔

باقی اندر کی کہانیاں‌ تو اللہ ہی جانتا ہے ۔

-----------
اور عمار بھائی آپ آج بہت جلد اٹھے ہیں۔


اصل چیز جسٹس افتخار چوہدری نہیں بلکہ عدلیہ کی آذادی ہے۔ اس ساری تحریک میں وکیلوں نے بہت تکاالیف برداشت کیں ہیں ان کا بہت بہت شکریہ۔ ان کی تحریک میں سیاسی جماعتوں نے بھی ان کا ساتھ دیا۔ لیکن دوسال سے اس کو چلانے کا کریڈٹ وکلا کو ملتا ہے۔
اب اُمید ہے پاکستان صیحیح ٹریک پر چلے گا۔

سب کو بہت بہت مبارک ہو۔
 

زین

لائبریرین
اصل چیز جسٹس افتخار چوہدری نہیں بلکہ عدلیہ کی آذادی ہے۔ اس ساری تحریک میں وکیلوں نے بہت تکاالیف برداشت کیں ہیں ان کا بہت بہت شکریہ۔ ان کی تحریک میں سیاسی جماعتوں نے بھی ان کا ساتھ دیا۔ لیکن دوسال سے اس کو چلانے کا کریڈٹ وکلا کو ملتا ہے۔
اب اُمید ہے پاکستان صیحیح ٹریک پر چلے گا۔

سب کو بہت بہت مبارک ہو۔
بالکل ! وکیلوں‌نے بہت قربانیاں دیں۔
کرد صاحب بتارہے تھے کہ وہ گزشتہ چار دنوں میں صرف چند گھنٹے سوئے ہیں۔ اب بھی ان کی حالت بہت بری ہے ۔
 

عسکری

معطل
پاک فوجناکہ افسران بالا کے لیے حکومت کرنا خودتکلیف دہ امر ہے جنرل اسلم بیگ جنرل وحید کاکڑ جنرل کیانی ان سب کو چانس ملا پر انہوں نے یہ غلطی نہیں کی شاید تھوڑی سی صبر اور بصیر ہوتی ہم میں تو مشرف بھی نا آسکتا۔
 

جوش

محفلین
روزنامہ جنگ سے اقتباس۔۔۔۔۔


صدر آصف علی زرداری اپنے قریبی ساتھیوں سے سخت ناراض ہیں جنہوں نے انہیں سیاسی موت کے دہانے پر دھکیل دیا ہے ۔سلمان تاثیر ،رحمن ملک اور مولانا فضل الرحمن نے صدر کو کئی بار یقین دہانی کرائی کہ نواز شریف کسی بھی طور پر عوام کو سڑکوں پرلانے میں کامیاب نہیں ہونگے،لہذا حکومت کسی بھی طور پر ججوں کی بحالی کے معاملے میں لچک کا مظاہر ہ نہ کرے ، ان مشیروں نے ہی صدر کو میثاق جمہوریت پر عملدرآمد سے یہ کہہ کر روکا کہ ایسا کرنے سے آپ کے آئینی اختیارات ختم ہو جائیں گے۔صدر زرداری نے نہ صرف وزیر اعظم بلکہ کچھ اہم غیر ملکی شخصیات کے اس مشورے مسترد کر دیئے جن میں ان سے ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعے معزول ججوں کی بحالی کا کہا گیا تھا۔سلمان تاثیر نے وفاقی حکومت کی سیاسی ساکھ کو تباہ کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے صدر کو اپنی ق لیگ سے ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے غلط معلومات فراہم کی۔انہوں نے صدرر کو یقین دلایا کہ ق لیگ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحادی حکومت بنانے پر رضامند ہے اور وہ پنجاب اسمبلی میں تقریبان لیگ کے 18منحرف ارکان کی حمایت حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہو جائینگے۔ان کے اندازے مکمل طور پر غلط ثابت ہوئے کیونکہ ق لیگ نے کسی بھی موقع پر پی پی کے ساتھ پنجاب میں حکومت کی تشکیل کے حوالے سے واضح موقف کا اظہار نہیں کیااور لانگ مارچ سے صرف ایک دن قبل انہوں نے سلمان تاثیر سے معذرت کر لی۔اس بڑی سیاسی ناکامی کے بعد صدر نے نواز شریف کو سیکورٹی خدشات کے حوالے سے خوفزدہ کرنے کی کوشش کی ۔وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے صدر کو واضح الفاظ میں نصیحت کی ہے کہ وہ فوری طور پر پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر کو برطرف کریں اور جلد از جلد ججوں کی بحالی پر رضامند ہوجائیں اس سے پہلے کہ ججوں کی بحالی تحریک ”گو زرداری گوتحریک “میں بدل جائے۔16مارچ کا دن آصف زرداری کے پاس اشتعالی عوامی تحریک سے خود کو اور اپنے عہدے کو بچانے کا آخری دن ہے ۔صدر کے قریبی ساتھی انہیں نواز شریف کیخلاف ”سندھ کارڈ “استعمال کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں لیکن وزیراعظم اس مشورے کے حق میں نہیں ۔ان کے ذہن میں ہے کہ اس مشکل وقت میں پنجاب سے پیپلز پارٹی کے کسی وزیر نے استعفیٰ نہیں دیا۔سندھ کے دو وزیر صدر زرداری کی دو پالیسیوں کی وجہ سے مستعفی ہوئے اور اب صدر کے پاس یہی بہترین موقع ہے کہ وہ چند اچھے فیصلے کر کے حکومتی ساکھ کو بچا لیں۔زرداری کو مکمل یقین تھا کہ اس صورتحال میں نواز شریف کسی بھی طور پر سڑکوں پر آنے کی ہمت نہیں کرینگے۔نواز شریف کو بار بار حکومت کی جانب سے ”خود کش حملہ آوروں “ سے ڈرایا گیالیکن نواز شریف نے ان باتوں پر کان نہیں دھرا۔بالاآخر صدر نے امریکی دباؤں کا سہارا لینے کی کوشش کی ۔یہ امر صدر کیلئے کافی حیرانگی کا باعث بنا کہ چند امریکی اعلیٰ حکام کی جانب سے کسی بھی قسم کا دباؤنہیں ڈالا گیابلکہ مفاہمت کی راہ دکھائی گئی۔اعلیٰ امریکی حکام نے اپنے طور پر پوری کوشش کی کہ نواز شریف کو سڑکوں پر آنے سے روکیں لیکن انہیں کامیابی نصیب نہ ہوئی۔امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی رچرڈ ہالبروک نے نواز شریف سے گذشتہ ہفتے دومرتبہ بات کی اور صدر سے مفاہمت کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی لیکن ن کے سربراہ نے ان کی اس معاملے میں حوصلہ افزائی نہیں کی۔نواز شریف نے نمائندے کو بتایا کہ میں نہیں چاہتا کہ امریکا یا فوج ملک کے داخلی سیاسی معاملات میں دخل اندازی کرے لہذا میں نے امریکا سے دوستانہ انداز میں معذرت کر لی۔آخر کار امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نواز شریف کو ججوں کی بحالی کے لئے سڑکوں پر آنے سے روکنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے نواز شریف کو یقین دلایاکہ حکومت پاکستان کی جانب سے آپ کی اہلیت کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کی جائے گی ،پنجاب سے گورنر راج کا خاتمہ ہو جائے گااور معزول جج بھی بحال ہو جائینگے لیکن اس کیلئے نواز شریف کو صدر زرداری سے مذاکرات کا آغاز کرنا ہو گا۔نوازشریف نے امریکی وزیر خارجہ کو واضح الفاظ میں بتادیاکہ میں آصف زرداری کے ساتھ میں گذشتہ برس 3تحریری معاہدے کر چکا ہوں لہذا اب میں ان پر کسی بھی قیمت پر اعتبار نہیں کر سکتا۔انہوں نے ہیلری کلنٹن کو واضح الفاظ میں بتادیاکہ میں نااہلیت کے معاملے میں پریشان نہیں ہوں اور نہ اس میں دلچسپی ہے اور رہی بات صدر سے مذاکرات کے آغاز کی تو وہ ججوں کی بحال کے بعد ہی شروع ہونگے۔ہیلری نے آصف زرداری کو نواز شریف کی شرائط سے آگاہ کیالیکن صدرکی جانب سے اس سلسلے میں ایک مبہم پریس ریلیز سامنے آیا۔سادہ الفاظ میں اگر کہا جائے تو انہوں نے مفاہمت کا ایک بہترین موقع گنوادیا۔
 

مغزل

محفلین
اور بالآخر نواز نے حق ادا کردیا اپنے قول کا ، باقی تقصیریں میں انہیں معا ف کرتا ہوں ۔ یہ خوشی سب پر بھاری ہے
 

زینب

محفلین
ہرررررررررررررررررررررررراااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااا:rollingonthefloor:

ہم جیت گئے ہم جیت گئے :rollingonthefloor:

اف اللہ آنکھیں‌تھک گئیں‌میری تو انتظار کر کر کے ۔ساڑھے بارہ بجے نیوز تھی کہ گیلانی نے بہادر قوم کا سامنا کرنے اک فیصلہ کیا ہے ۔دیکھ دیکھ کے 4 بجے تک ہم نے 6 کپ چائے بھی پی لی پر خطاب تھا کہ دور دور تک نظر نہیں آرہا تھا۔۔۔ سب کہہ رہے تھے اب سو جاو فیصلہ ہو گیا۔پر میرا‌بھی دودھ کے جلے والا حساب تھا میں نے کہا جب تہ گیلانی کے منہ سے نا سن لوں کیا اعتبار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شکر ہے مسئلہ حل ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ثابت ہوا کہ پاکستانی عام جب کچھ منوانے پے اتی ہے تو منوا کے دم لیتی ہے ۔۔۔اب کم از کم یہ لیڈرز وعدہ کرتے وقت دھیان میں رکھیں گے کہ سوچ سمجھ کے منہ سے بات نکالنی ہے ورنی پاکستانی عوام خنجر گلے پے رکھ کے منوا لیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھائی لوگو‌ًین لیٹ اس لیے پہنچی ہوں‌کی سوئی جو صبح کو تھی :rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

زین

لائبریرین
لوگ بہت پرامید نظر آرہےہیں۔ اللہ کریں‌کہ ججز اور حکمران ان کی توقعات پر پورا اتریں۔

بھائی لوگو‌ًین لیٹ اس لیے پہنچی ہوں‌کی سوئی جو صبح کو تھی
میں بھی حیران تھا کہ زینبے کدھر رہ گئیں۔
آپ نے اچھا نہیں‌کیا ایسے موقع پر سوتے نہیں کیونکہ بقول شمشاد بھائی جو سوتے ہیں وہ...........:grin:
 
اور عمار بھائی آپ آج بہت جلد اٹھے ہیں۔

یار! اچھا ہی ہوا کہ رات سو گیا تھا۔ وزیر اعظم صاحب کی تقریر کے انتظار میں نہیں بیٹھا۔ صبح ساڑھے چھ بجے کزن کا ٹیکسٹ آیا تو آنکھ کھلی۔۔۔ اس لیے صبح سویرے ہی یہاں موجود تھا۔ :)
 

زینب

محفلین
لوگ بہت پرامید نظر آرہےہیں۔ اللہ کریں‌کہ ججز اور حکمران ان کی توقعات پر پورا اتریں۔


میں بھی حیران تھا کہ زینبے کدھر رہ گئیں۔
آپ نے اچھا نہیں‌کیا ایسے موقع پر سوتے نہیں کیونکہ بقول شمشاد بھائی جو سوتے ہیں وہ...........:grin:

خطاب سن کے سوئی تھی نا پہلے کا ٹائم چائے پے چائے پیتی رہی :rollingonthefloor:
 

مغزل

محفلین
تیرے وعدے پر جیئے تو یہ جان جھوٹ جانا
کہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا۔

ہم بھی سوا چھےبجے خبر سن کر ہی سوئے ۔۔کہ دفتر کو دیر ہوگئی ۔ بیگم کی صلواتیں (اضافی) خوشی ۔۔ ہاہاہ
 

طالوت

محفلین
لوگ بہت پرامید نظر آرہےہیں۔ اللہ کریں‌کہ ججز اور حکمران ان کی توقعات پر پورا اتریں۔


میں بھی حیران تھا کہ زینبے کدھر رہ گئیں۔
آپ نے اچھا نہیں‌کیا ایسے موقع پر سوتے نہیں کیونکہ بقول شمشاد بھائی جو سوتے ہیں وہ...........:grin:

میں تو سو گیا تھا:( ، شمشاد بھائی کیا کہتے ہیں :nailbiting: بولو بولو :raisedeyebrow:
وسلام
 

علی ذاکر

محفلین
اس کامیابی کا سہرہ کس کے سر پہ جاتا ہے لانگ مارچ پر یا پی پی کے جو نمائندہ مستعفی ہوئے ان کے پریشر میں آکر زورداری نے یہ قدماتحایا ہے؟
 
Top