چوتھی سالگرہ لائیو کوریج : چوتھا جشنِ سالگرہ

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میرے بھائیوں یہ محفل کی سالگرہ کا جشن ہے جو آپ جشن میں دیکھیں گے وہ یہاں بیان کریں گے
اب دیکھیں نا عبداللہ بھائی سب کو تنگ کر رہے ہیں‌کبھی کسی کو کبھی کسی کو
 

علی ذاکر

محفلین
اب تو رش کافی ہو چکا ہے خرم سے کہہ کر آپ کی سیٹ کا بندوبست کرنا ہوگا کہاں چاہیئے آپ کو سیٹ آگے یا پیچھے؟

مع السلام
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا جی مجھے سخندان فارس میں پھنسا کر ادھر سالگرہ کا جشن منایا جا رہا ہے۔ میں بھی کہوں میں ادھر صفحے پوسٹ کرتا ہوں، ادھر ٹائپ کرنے کے لیے اور آ جاتے ہیں، یہ چکر کیا ہے۔ تو مجھے جشن سے دور رکھنے کی سازش کی جا رہی تھی۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اب تو رش کافی ہو چکا ہے خرم سے کہہ کر آپ کی سیٹ کا بندوبست کرنا ہوگا کہاں چاہیئے آپ کو سیٹ آگے یا پیچھے؟

مع السلام


آپ کو اسی لیے اپنے ساتھ رکھا تھا

تعبیر آپی آپ وہاں پردے میں چلی جائیں لڑکیوں کے لیے اس دفعہ پردے کا انتظام ہے ۔ کیونکہ پچھلے دفعہ شکایت آئی تھی کچھ لڑکیوں نے لڑکوں کو تنگ کیا تھا :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
بھئی یہ سب سے پیچھے والی سیٹ میری ہے۔ اور ہاں سارہ آ جائے کچھ نمکین لے کر تو مجھے بتا دیجیئے گا۔
 

تعبیر

محفلین
اب تو رش کافی ہو چکا ہے خرم سے کہہ کر آپ کی سیٹ کا بندوبست کرنا ہوگا کہاں چاہیئے آپ کو سیٹ آگے یا پیچھے؟

مع السلام

مجھے بوچھی کے ساتھ بیٹھنا ہے تاکہ آپ سب لوگوں پر کمنٹس پاس کر سکوں

فہیم بھائی ، تعبیر بہنا اور باقی سب کہاں‌رہ گئے ہیں ‌؟‌

میں یہاں ہوں زین یہ عبداللہ اور علی بس شروع ہو جاتے ہیں ان ہی کو سن رہی ہوں :)
 
Top