لائیو سی ڈی کیا ہوتی ہے؟؟

دوست

محفلین
لائیو سی ڈی کیا ہوتی ہے لینکس کی زبان میں۔
کیا یہ چلا کر یہ پتا چل سکتا ہے کہ آپریٹنگ سسٹم کیسا رہے گا پی سی پر۔کیا اس سے یہ پتہ چل جاتا ہے کہ تمام کے تمام پرزوں کے ڈرائیور دستیاب ہونگے؟؟
 
زیک

مسافر
لائیو سی‌ڈی سے آپ سی‌ڈی ہی پر آپریٹنگ سسٹم میں بوٹ کر سکتے ہیں۔ اسے انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ عموماً ڈیمو کے طور پر یا ڈرائیور چیک کرنے کا اچھا طریقہ ہے۔ اگر لائیو سیڈی ڈرائیور نہ ڈھونڈ سکے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کے کمپیوٹر پر لینکس نہیں چلے گا مگر آپ کو پھر ڈرائیورز کے لئے محنت کرنی پڑے گی۔
 
ایک اور مزیدار دنیا

Knoppix جیسی لائیو سی ڈیز نے ایک اور مزیدار دنیا کھولی ہے۔ وہ ہے آپریٹنگ سسٹم ٹربل شوٹنگ کی۔ مثلاً آپ کی ونڈوز اگر وائرس کا شکار ہوکر یا کسی اپنی ہی غلط حرکت کے باعث قریب المرگ ہے، تو نوپکس بوٹ کریں اور اس میں موجود troubleshooting tools کی بھرمار سے فائدہ اٹھا کر اسے صحیح کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
اور شارق، بِٹ ڈیفینڈر دیکھا ہے؟ یہ لائیو سی ڈی اینٹی وائرس کے ساتھ ہے۔ اس سے بوٹ کر کے وائرس سکان بھی کر سکتے ہیں اور ونڈوز کے وائرس مسائل دور کئے جا سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ اگر آپ کو ونڈہز ہی ری انسٹال کرنا ہے اور ڈسک فارمیٹ کرنے کی ضرورت ہے تو ایسی کسی لائیو سی ڈی سے لینکس بوٹ کریں اور اپنا ضروری ڈاٹا سی ڈی یا فلیش ڈرائیوز میں بیک اپ کر لیں پھر فارمیٹ کر دیں اپنی ہارڈ ڈسک۔
 
دوست

محفلین
اچھی بات ہے۔
اب میں اوبنٹو کے فورم پر جاکر اپنا پتہ مہیا کرتا ہوں تاکے سی ڈیوں کا تھبا میرے پاس بھی آسکے اور دوستوں کو دکھا کر رعب جما سکوں کہ باہر سے آیا ہے۔ :)
 
اعجاز اختر نے کہا:
اور شارق، بِٹ ڈیفینڈر دیکھا ہے؟ یہ لائیو سی ڈی اینٹی وائرس کے ساتھ ہے۔ اس سے بوٹ کر کے وائرس سکان بھی کر سکتے ہیں اور ونڈوز کے وائرس مسائل دور کئے جا سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ اگر آپ کو ونڈہز ہی ری انسٹال کرنا ہے اور ڈسک فارمیٹ کرنے کی ضرورت ہے تو ایسی کسی لائیو سی ڈی سے لینکس بوٹ کریں اور اپنا ضروری ڈاٹا سی ڈی یا فلیش ڈرائیوز میں بیک اپ کر لیں پھر فارمیٹ کر دیں اپنی ہارڈ ڈسک۔

بٹ ڈیفینڈر نام تو بہت سنا ہے، آج ذرا اس پر بھی ریسرچ کرلیتے ہیں۔
 
Top