لائیبریری کتب کو محفل فورم ایڈیٹر میں لکھنا

مہوش علی

لائبریرین
محفل فورم کا ایڈیٹر لائیبریری کتب لکھنے کے لیے ناموزوں

ابتک آنلائن لائیبریری کے لیے جو کتب بھی برقی شکل میں تبدیل کی جا رہی ہیں، اُن کو اس محفل فورم کے ایڈیٹر میں لکھا جا رہا ہے۔ جبکہ اس فورم کا ایڈیٹر مکمل کتابوں کے لیے بہت غیر موزوں ہے۔

اس کی اہم ترین وجہ یہ ہے:

۔ Headings دینے کی سہولت کا نہ ہونا۔


کسی مختصر آرٹیکل کی فارمیٹنگ اور کسی مکمل کتاب کی فارمیٹنگ میں بہت فرق ہوتا ہے۔

کسی مکمل کتاب کو فارمیٹ کرنے کے لیے نمبر وار Headings کا دینا بہت ہی لازمی ہے۔ انہی Headings کی بنیاد پر آخر میں ایم ایس ورڈ، یا اوپن آفس وغیرہ آٹومیٹک Table of Contents بناتے ہیں۔ (اور ہمیں اس Table of Content کی ضرورت ایچ ٹی ایل فائل اور پی ڈی ایف، دونوں کے لیے پڑے گی)۔
ایک عام کتاب، جس میں دس پندرہ Headings ہوں، وہ تو چل جائے گا اور بعد میں ورڈ فائل بناتے ہوئے یا ایچ ٹی ایم ایل فائل بناتے ہوئے Manually بھی دی جا سکتی ہیں۔ مگر سوچیے کہ کلام غالب کی ورڈ فائل بناتے ہوئے کتنا سارا زائد کام فضول میں کرنا پڑے گا؟ کلام غالب میں کئی سو غزلیات ہیں جن کے عنوانات ہمیں پھر سے Headings کی صورت میں دینے پڑیں گے۔


///////////////////////////

اس مسئلے کا شاید سب سے آسان حل تو یہ ہوتا کہ کام ایم ایس ورڈ میں کیا جاتا۔ بہرحال، رضاکاران کے جذبے اس صورت میں زیادہ بڑھنے کے امکانات ہیں کہ وہ جو کچھ ٹائپ کرتے جائیں، وہ وقت کے وقت آنلائن پبلش ہوتا جائے، اور دیگر احباب اسے فوراً پڑھ کر تبصرے یا پروف ریڈنگ وغیرہ کر سکیں

اس لیے میں بھی یہی چاہوں گی کہ آفلائن مائکرو سافٹ ورڈ میں کام کرنے کی بجائے آنلائن ہی کام کیا جائے۔ اس سلسلے میں یہ حل مجھے نظر آ رہے ہیں:

۔ مستقبل قریب میں اردو وکی کی سہولت میسر آئے تو اُس میں کام کیا جائے (کیونکہ وہاں ھیڈنگز وغیرہ دینے کی سہولت ہے)۔

۔ اور اردو وکی میں بھی لکھنے سے پہلے فارمیٹنگ کرنا اچھی طرح سیکھ لینا چاہیے۔ یہ زیادہ مشکل نہیں ہے، مگر ہم میں سے بہت سے لوگ Proper Formatting کو نہیں جانتے، اور نہ یہ جانتے ہیں کہ اس کی کیا اہمیت ہے۔

۔ فارمیٹنگ سیکھنے کے بعد بھی بہت لازمی ہے کہ اردو وکی میں لکھتے ہوئے ہر چیز کو لکھتے ہوئے بالکل صحیح فارمیٹنگ کی جائے، تاکہ ورڈ/پی ڈی ایف فائل بناتے وقت ڈبل محنت سے بچا جا سکے۔



۔ اردو وکی کے علاوہ یہ کام محفل فورم کے ایڈیٹر میں بھی ہو سکتا ہے اگر یہاں ایڈوانس ایڈیٹر نصب کر دیا جائے جو کہ ھیڈنگز وغیرہ کو ھینڈل کر سکے۔ نبیل بھائی نے ایک ایسے ہی ایڈیٹر پر تجربات کیے ہوئے ہیں، مگر ابھی اس میں بگز ہیں۔ مزید تفصیلات نبیل بھائی ہی مہیا کر سکتے ہیں۔



///////////////////////////////////////

وکی پیڈیا میں آٹومیٹک Table of Contents کا بننا


یہاں میرے مخاطب صرف نبیل صاحب ہیں۔

میں پہلے بھی آپ سے عرض کر چکی ہوں کہ TWiki میں یہ سہولت تھی کہ ایک چھوٹا سا کوڈ لکھنے سے ھیڈنگ بیسڈ فہرست ابواب فوراً مرتب ہو جاتی تھی۔

کیا ہمارے اس اردو وکی میں یہ سہولت ہے؟ میرے خیال میں آپ یہ سوال آگے اردو وکی بنانے والوں سے پوچھ لیں تو بہتر ہے۔ کیونکہ اگر یہ سہولت اس اردو وکی میں موجود ہے تو شاید ہمیں الگ سے ایچ ٹی ایم فائلز بنا کر اپلوڈ کرنے کی ضرورت باقی نہ رہے۔

شکریہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم مہوش بہن،

ہو سکتا ہے کہ اس وقت میں آپ کے تمام سوالوں کا جواب نہ پاؤں۔ آپ بس مجھے یاد کراتی رہیں۔ :p

پہلی بات تو یہ کہ میں نے اس بورڈ میں وکا وکی (WikkaWiki) کی انٹگریشن پر کام کیا جو کہ کافی حد تک مکمل بھی ہو گیا ہے۔ یہ کافی سادہ سا وکیپیڈیا سسٹم ہے جو کہ آصف اقبال نے اردو وکی سیٹ اپ کرنے کے لیے استعمال کیا تھا۔ آپ ایسا کریں ذرا وکا وکی کے متعلق ریسرچ کریں کہ اس کے کیا کیا امکانات ہیں۔ اتنا تو میں نے بھی کہیں سنا تھا کہ اس سے csv فارمیٹ میں ایکسپورٹ کرنا ممکن ہے۔ اگر ایسی بات ہے تو شاید مزید فارمیٹس میں ایکسپورٹ کرنا بھی ممکن ہونا چاہیے۔ اس میں شاید TWiki والی وہ فیچر موجود نہیں ہو گی جس کا آپ ذکر کر رہی ہیں۔

دوسری بات یہ کہ میں خود بھی وکی پیڈیا میں ٹیکسٹ فارمیٹنگ کے امکانات کے بارے میں غور کرتا آیا ہوں لیکن عام وکی مارک اپ کے علاوہ کوئی اور حل مہیا کرنا میرے خیال میں کافی وقت لے گا۔ میرے خیال میں آئیڈیل تو یہی ہوتا کہ لوگ اسی محفل فورم کے ایڈیٹر کے BBCodes وکی میں بھی فارمیٹنگ کے لیے استعمال کر سکتے تاکہ ڈیٹا وہاں شفٹ کرنے میں کوئی مشکل پیش نہ آتی، لیکن فی الحال ایسا کوئی فوری حل موجود نہیں ہے۔

آن لائن وزی وگ اردو ایڈیٹر مہیا کرنا ممکن تو ہے لیکن مجھے یہ کبھی پسند نہیں رہا۔ یہ براؤزر میں لوڈ ہونے میں کافی وقت لیتا ہے اور اس میں فارمیٹنگ پر کنٹرول اتنا آسان بھی نہیں ہے۔ اگر میں نے اسے شامل کیا تو میری کوشش ہو گی کہ یوزر کے پاس سادہ ایڈیٹر استعمال کرنے کی آپشن بھی موجود ہو۔

ابھی لائبریری کا پراجیکٹ‌شروع ہوا ہے اور ہم ہر کام کرنے والے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ فی الحال ہم اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ لوگوں کو کسی فارمیٹ کے مطابق لکھنے پر فورس کر سکیں۔ :) بہرحال وقت کے ساتھ ساتھ اس کام کی گائیڈ لائنز بھی ڈیویلپ ہوتی جائیں گی۔
 

مہوش علی

لائبریرین
کیا BBCodes میں یہ ممکن ہے کہ ھیڈنگز اور ٹائیٹل اور دیگر اسی قسم کے BBCodes دیے جا سکیں؟

آپ کی بات بالکل درست ہے کہ وزیوگ اردو ایڈیٹر کبھی کبھار بلائے جان بن جاتا ہے۔

وقت کے ساتھ ساتھ انشاء اللہ یہ کام ہوتے رہیں گے۔ میرے یہ تمام موضوعات اس وقت اٹھانے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ مستقبل کے لیے بہتر پلاننگ ہو سکے۔ یہ نہ ہو کہ ہم کل ایک حل تلاش کریں اور پرسوں دیگر وجوہات کے وجہ سے اُسے ترک کرنا پڑے۔ المختصر، سفر تو طے ہوتا ہی رہے گا اشاء اللہ، مگر منزل اور راستوں کا تعین کرنا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

میری چھٹیاں کل سے ختم ہو رہی ہیں۔ اس کے بعد میں محفل کو شاید اتنا زیادہ ٹائم نہ دے پاؤں۔ لیکن یہ کام جاری رہے گا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
وکاوکی سائیٹ دیکھنے کے بعد نظر تو نہیں آتا کہ ان کے پاس Table of Contents مرتب کرنے کی سہولت ہے۔ بہرحال، اس میں ھیڈنگز دینے کی سہولت ہے جو فی الحال شاید کافی ہو۔ (اگرچہ کی اشعار کے لیے ورڈ میں میں ایک خاص فارمیٹنگ استعمال کرتی ہوں)۔ اسی طرح ڈاکومنٹ میں جہاں عربی ٹیکسٹ آ جائے، اُس کے لیے علیحدہ فارمیٹنگ استعمال کرنی پڑتی ہے (یاد رکھیئے کہ بہت سے اردو فونٹز میں عربی صحیح دکھانے کی سپورٹ شامل نہیں ہے)۔

ہمیں اس مسئلے میں تھوڑا وقت مزید لینا چاہیے۔

ویسے مجھے یہ بات تو طے لگتی ہے کہ مستقبل میں ہم لائیبریری کتب کو محفل کے ایڈیٹر کی بجائے اردو وکی میں لکھ رہے ہوں گے۔

اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ پروف ریڈنگ کے لیے ایڈیٹنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اردو وکی میں یہ سہولت ہو گی کہ صرف لائیبریری ٹیم ممبرز ہی نہیں، بلکہ ہمارے تمام تر قارئیں آرٹیکل پڑھتے وقت اُس کی پروف ریڈنگ بھی کر سکیں گے اور غلطیوں کی تصحیح کر سکیں گے۔
 

زیک

مسافر
اگرچہ ہیڈنگ وغیرہ کافی کارآمد چیز ہیں اور جتنا کام آج کیا جائے کل کو آسانی ہو گی مگر پھر بھی شاید اس وقت کتابیں آن‌لائن آنا ہی بڑی بات ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ بہتری ہوتی کائے گی۔ اس معاملے میں پراجیکٹ گٹنبرگ یاد رکھیں جہاں کئی دفعہ غلطیوں سے بھرپور کتابیں بھی قبول کی جاتی ہیں اور پھر آہستہ آہستہ ان کو ٹھیک کیا جاتا ہے۔

اگر ہیڈنگ اور فہرست کی سہولت موجود بھی ہو تو بہت کم لوگ اسے صحیح استعمال کرتے ہیں۔ م‌س‌ورڈ میں تو لوگ عموماً بس ٹائپ ہی کئے جاتے ہیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
میں وکاوکی کا معائینہ کر رہی تھی، اور یہاں فی الحال فہرستِ مضامین بنانے کی سہولت موجود نہیں ہے، مگر اس پر کام ہو رہا ہے۔

لنک یہ ہے:

http://wikkawiki.org/TableofcontentsAction

بلکہ نبیل بھائی، آپ ذیل کے لنک پر جائیں

http://wikkawiki.org/PageIndex

یہاں آپ کو Table of Contents کے ذیل میں 4 یا 5 لنک ملیں گے۔ ان میں سے آخری والے میں اس کا ایک حل بھی پیش کیا گیا ہے۔ ڈائیریکٹ لنک یہ ہے:

http://wikkawiki.org/TableOfContentsPseudoAction




زکریا،

آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے کہ ابھی ابتدا ہے اور ہمیں غلط فارمیٹنگ والی کتابیں بھی قبول کر لینی چاہیے ہیں۔

مگر میں اس بحث کو ایک اور زاویے سے بھی دیکھ رہی ہوں۔ اور وہ یہ کہ ہمیں آنلائن کتابوں کے لیے علیحدہ سے ایچ ٹی ایم ایل صفحات نہ بنانے پڑیں، بلکہ ہمارا اردو وکی ہی اتنا ایڈوانس ہو کہ وہ یہ ضرورت پوری کر دے۔

اس کا طریقہ یہ ہے کہ ہم غلط فارمیٹنگ والی کتب بھی قبول کر لیں۔ مگر ہم میں سے جو احباب اردو وکی کی فارمیٹنگ کو اچھی طرح سمجھ گئے ہوں، وہ اسے صحیح شکل میں لے آئیں۔ آخر میں Table of Contents مرتب کیا جائے اور اس طرح ہمارے پاس ایک مکمل کتاب موجود ہو، جسے ہم آسانی کے ساتھ Browse کر رہے ہوں۔

ابتدائی طور پر جو قارئین بھی اسے پڑھنا چاہیں، اُن سے درخواست کی جائے کہ وہ اسے Editing Mode میں پڑھیں تاکہ ساتھ ساتھ پروف ریڈنگ ہو سکے (کم از کم لائیبریری ٹیم کے ممبران نئی کتب کو صرف Editing Mode میں پڑھیں)۔

اگر وکاوکی کا یہ طریقہ کامیاب ہوتا ہے تو اس سے وقت بچانے میں بہت مدد ملے گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے اس پورے معاملے کا ایک اور حل پہلے ہی سوچا ہوا ہے۔ میرے خیال میں وکی پر کتاب ڈالنے کا ایک واضح پروسیجر بنا دیا جائے گا۔ ہر کتاب ایک کسی ایک کیٹگری سے تعلق رکھے گی، اور ہر کتاب کا آغاز اس کی table of contents سے ہوگا۔ اس فہرست میں ابواب کے روابط ہی سے ان کے نئے صفحات کا آغاز کیا جائے گا۔ اس طرح وکی میں کوئی orphaned pages نہیں ہوں گے اور تمام کتابیں systematic طریقے سے وکی میں شامل کی جائیں گی۔ اس پروسیجر پر اگر پابندی سے عمل کیا گیا تو الگ سے table of contents جنریٹ کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہ جائے گی۔
 
Top