لائبریری کے ارکان متوجّہ ہوں

الف عین

لائبریرین
شگفتہ۔ ایک یہ بھی ضروری ہے کہ ایک کمیٹی فائنل کتابوں کو آخر شکل دے۔ میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ ٹائپ کر کے بھی یہاں پوسٹس کی طور پر کتابیں پوسٹ کرنے سے صرف یہ فائدہ ہی نظر آتا ہے کہ ارکان کے پیغامات کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ جلد ہزاری دو ہزاری منصب پر پہنچ جاتے ہیں۔ بہتر یہ ہو کہ ارکان اپنی فائل اس کمیٹی کو ذاتی پیغام سے ارسال کر دیں اور پھر کمیٹی یہ دیکھ لے کہ کون پروف ریڈنگ کرے اور کس شکل میں ڈاؤن لوڈ کے لئے کہاں مہیا کی جائے کتاب۔ وکی توکم از کم میرے بس کی بات نہیں۔ وہ جدول ہی قابو میں نہیں آتا۔
 

رضوان

محفلین
کچھ ساتھی بوجوہ ٹائپ نہیں کرسکتے مگر باقی کاموں میں ہاتھ بٹا سکتے ہیں انہیں اس کمیٹی میں‌فعال کیا جائے۔
پیغامات ہی صرف نہیں بڑھتے باقی ارکان بھی مہمیز ہوتے ہیں۔ اور خود ٹائپ کرنے والے کی بھی حوصلہ افزائی ہوتی رہتی ہے۔ اگر ایک ہی ساتھی کام کر رہا ہو تو جیسے مناسب ہو وہ کر لیں لیکن زیادہ تر مل جل کر لکھا جا رہا ہے اور اس کے لیے وقتاً فوقتاً پوسٹ کرتے رہنا مناسب ہے۔
پھر ہوسکتا ہے کوئی ساتھی کسی کتاب کی تکمیل نہ کر پائے تو باقی وہیں سے شروع کر لیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، یہاں جو وکی شامل کیا گیا ہے اس میں ویب پیڈ انٹگریٹڈ ہے اور اس میں براہ راست اردو لکھی جا سکتی ہے اور اردو پبلش کرنے کے لیے اب کسی مارک اپ کی ضرورت نہیں رہی۔ جہاں تک جدول بنانے وغیرہ کا تعلق ہے تو اس کا بھی کوئی آسان حل نکال لیں گے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
کیا خیال ہے پھر شاکر ، پاکستانی ہم لوگ ٹیم بنانا شروع کریں۔ جلد ہی اور لوگ بھی ہم سے آ ملیں گے۔

جریدہ ٹیم ، لائبریری ٹیم اور ایک اور ٹیم جس کا کام نئے آنے والے ممبران کا انٹرویو کرنا ، ان کے مسائل سننا اور حل پیش کرنا اور حتی الامکان کوشش کرنا کہ فورم میں ان کی دلچسپی قائم رہے۔ اس ٹیم کا نام کیا ہونا چاہیے یہ بھی دیکھ لیتے ہیں۔
صرف پاکستانی ہی کیوں؟
بےبی ہاتھی
 

زیک

مسافر
قیصرانی نے کہا:
محب علوی نے کہا:
کیا خیال ہے پھر شاکر ، پاکستانی ہم لوگ ٹیم بنانا شروع کریں۔ جلد ہی اور لوگ بھی ہم سے آ ملیں گے۔

جریدہ ٹیم ، لائبریری ٹیم اور ایک اور ٹیم جس کا کام نئے آنے والے ممبران کا انٹرویو کرنا ، ان کے مسائل سننا اور حل پیش کرنا اور حتی الامکان کوشش کرنا کہ فورم میں ان کی دلچسپی قائم رہے۔ اس ٹیم کا نام کیا ہونا چاہیے یہ بھی دیکھ لیتے ہیں۔
صرف پاکستانی ہی کیوں؟
بےبی ہاتھی

یہ محفل کے ایک رکن کا نِک ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
دیوان، ناصر کاظمی میں نے پروف ریڈنگ کر کے مکمل کر لی ہے/ کچھ ٹیم فائنلائز ہو جائے تو اسے اپ لوڈ کرت دوں گا، لائسینس اور ای بک میں تبدیلی کے بعد مہیا کرنے کے لئے۔
کل مقبول عامر کی دئے کی آنکھ بھی کاپی کر کے لایا ہوں۔ اب اسے بھی دیکھنا ہے۔ جلد ہی کر لوں گا۔ اب معلوم ہو گیا ہے وہاب کی عام اغلاط کے بارے میں۔
 

دوست

محفلین
دیکھیں جی اب لائبریری کے کام کو ذرا تقسیم کرلیں تو بہتر ہے۔ لکھنے والے ، نظر ثانی کرنے والے، شائع کرنے والے وغیرہ وغیرہ۔
یہ الگ الگ لوگ ہونے چاہیں۔ پہلی چند کتابیں مہوش اور نعمان نے پی ڈی ایف میں بنا دی تھیں آج کل وہ بھی اپنی مصروفیات کی وجہ سے شاید نہیں آرہے تو کوئی طریقہ کار مقرر کیجیے۔ میری طرف سے فی الحال لکھنے سے معذرت ہے۔ تاہم نظر ثانی کی ذمہ داری لے سکتا ہوں مگر کام ایک منظم طریقے سے ہونا چاہیے۔ کوئی سربراہ، کوئی رکن کچھ تنظیم ہو کام میں۔ یہاں میرا یہ حال ہے کہ مجھے پتہ ہی نہیں کتنی کتابیں ہوچکی ہیں اب تک کئی دنوں سے لائبریری میں “وڑا“ ہی نہیں۔براہ کرم اس پر توجہ دیجیے زبردستی ہی سہی کوئی ایک دو گروہ بنا دیجیے۔
 
شاکر تمہاری بات بالکل درست ہے مگر تجویز کے ساتھ ساتھ تمہیں اب اسی پیغام پر رہ کر یہ بھاری پتھر ہمارے ساتھ اٹھانا ہوگا۔ زاویہ 1 مکمل ہوچکی ہے اور زاویہ 2 بھی ایک دو ہفتوں میں مکمل ہونے والی ہے۔ تمہارا یہ خیال بالکل درست ہے کہ دو تین ٹیمیں ہونی چاہیے ، ایک لکھنے والی دوسری نظر ثانی کرنے والی اور تیسری شائع کرنے والی۔ لکھنے والی ٹیم تو روز بروز بڑھ رہی ہے مگر باقی ٹیمیں بڑھنے کی بجائے گھٹ رہی ہیں۔ میرا ذاتی خیال ہے کہ مکمل شدہ کتابوں کے لیے ایک نیا دھاگہ شروع کر دیا جائے اور اس میں کتابوں کا مختصر تعارف لکھ دیا جائے چاہے وہ لکھاری اور ابواب پر ہی مشتمل ہو ۔
 

ماوراء

محفلین
~~
بالکل، میں بھی سوچ رہی تھی کہ پروف ریڈنگ کی طرف بھی ہمیں توجہ دینی چاہیے۔ زاویہ 2 مکمل ہو جائے۔ تو انشاءاللہ ہم یہ کام بھی شروع کرتے ہیں۔ اور جن کتابوں کو ہم ریڈ کر لیں گے تو اس کا ایک نیا تھریڈ کھول کر اس میں ابواب کی ترتیب کے مطابق پوسٹ کریں گے۔
~~
 

دوست

محفلین
چلیں جی پھر بسم اللہ کرتے ہیں۔ زاویہ ایک کو ڈھونڈ کر اس کے کچھ ابواب میں اتارتا ہوں اور اس کی پروف ریڈنگ کرتا ہوں۔ اس طرح میرا پڑھنے کا شوق بھی پورا ہوجائے گا۔
 

دوست

محفلین
اتار لیا۔ اللہ اللہ کرکے ملا ہے اب میں سارے کے سارے یعنی 5 کے 5 صفحات اتار رہا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
میرے پاس یہ کتب مکمل حالت میں ہیں، یعنی پروف ریڈنگ کر چکا، صرف ای بک بنانا ہت لائسینس شامل کر کے:
شام شفق تنہائ۔۔ خالد علیم
حرا کی روشنی۔۔ شرف الدین ساحل
دیوان۔۔ ناصر کاظمی
دئے کی آنکھ ۔۔ مقبول عامر (ابھی ختم کی ہے)
باقیاتِ راز۔۔ سرور عالم راز/ راز چاندپوری

جلد ہی مکمل کر لوں گا، کنورٹ کرنے کے بعد پروف ریڈنگ:
رنگِ گلنار
شہرِ نگار
درِ شپوار
تیسرا ہاتھ ۔۔ یہ سب سرور بھائ کی
تنقید اور اسلوبیاتی تنقید۔ مرزا خلیل بیگ
اسلوبی تنقید ۔۔ ترتیب۔ مرزا خلیل بیگ
حرفِ الف ۔۔ یعقوب آسی ۔ آسی صاحب کی اور بھی دو تین کتابیں ہیں جن پر کام باقی ہے۔
ان فائلوں کو ہی اپ لوڈ کر دوں یا فائنل کرنے والی ٹیم کے بنے تک انتظار کیا جائے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
دوستو، جیسا کہ دوسرے دھاگے پر بات ہو چکی ہے، اسی کو میں آگے بڑھاتا ہوں۔ فی الحال میں چھوٹے پیمانے پر ایک چھوٹی سی ٹیم بنا رہا ہوں۔ اس سلسلے میں آپ دوستوں کا تعاون چاہیے۔ ابھی میرے ذہن میں‌ چند تجاویز ہیں۔ ہم لوگ موجودہ ٹیموں سے ہٹ کر اور ان کے زیرٍ سایہ رہ کر یہ کام کریں گے۔ ہمارا مقصد انہیں ہر لحاظ سے مکمل کتب فراہم کرنا ہے۔ یعنی کتب کو منتخب کرنے، سکین کر کے تقسیم کرنے، برقانے اور پروف ریڈنگ کرنے تک کے تمام مراحل طے کر کے۔ تو ہماری درجہ بندی کچھ ایسی ہوگی۔
1۔ وہ ارکان جو کسی کتاب کے انتخاب کرنے میں مدد کریں۔ (اس میں لائبریری سے ہٹ کر بھی ممبران شمولیت اختیار کر سکتے ہیں)
2۔ وہ ارکان کو مطلوبہ کتب کو سکین کریں اور اس کو اس محفل کے دیگر ارکان تک پہنچائیں۔ (سرٍدست ابھی صرف رضوان بھائی، محب علوی، ماوراء)
3۔ وہ ارکان جو اس کو لکھنے یعنی برقیانے یعنی ٹائپنگ کا کام کریں۔ (اس میں‌بھی سرٍ دست شمشاد بھائی، رضوان بھائی، محب علوی، ماوراء، سارا، سارہ خان اور قیصرانی(وہاب کا نام اور استادٍ محترم کا نام اس لیے نہیں لکھا کہ وہ ہم سے ہٹ کرالگ بذاتٍ خود ایک ٹیم کی صورت میں پہلے سے دیگر پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔))
4۔ وہ ارکان جو اس کو پروف ریڈ کریں۔ (اس میں فی الحال جویریہ مسعود ہیں۔ باقی ارکان کا ابھی علم نہیں‌ ہے)
اب جو دوست اپنے آپ کو درج کردہ درجہ بندی کے لحاظ سے مناسب نہیں سمجھتے، وہ مجھے ذپ کر کے وجہ بتا سکتے ہیں۔ اگر کوئی دوست اپنا گروپ تبدیل کرنا چاہے تو وہ بھی ہو جائے گا۔ میں اس سلسلے میں سب مندرجہ بالا دوستوں کو ذپ کر رہا ہوں۔ امید ہے کہ آپ لوگوں سے حوصلہ افزاء جواب کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ ہماری نہایت محترم ساتھی محترمہ شگفتہ صاحبہ ہماری اس لائبریری کی صدر رہیں‌گی۔ ہر ٹیم میں موجود ہر رکن برابر کا عہدہ رکھے گا۔ کوئی کسی دوسرے کو جواب دہ نہیں ہوگا۔ میرا کام صرف کوارڈینیشن اور آپ لوگوں‌کو کام کے سلسلے میں پیش آنے والے مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔
شکریہ
قیصرانی
 

رضوان

محفلین
متفق ہیں جناب۔
سب سے زیادہ وقت لینے والا کام ٹائپنگ ہے اس میں مزید ساتھیوں کی مدد درکار ہے اور رہے گی۔ مزید ساتھی تعاون کرسکیں تو کام تیز ہوگا۔
 
Top