الف عین

لائبریرین
انفرادی طور پر بہت کچھ کر رہا ہوں۔ ٹیم ورک میں فائنل پروف ریڈنگ کا کام میرے سپرد کر دیا جائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جہاں تک لائبریری ورک فلو کے لیے کسی سوفٹویر کے استعمال کا تعلق ہے تو میرے خیال میں ڈسٹریبیوٹڈ پروف ریڈرز سوفٹویر کے استعمال پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہیے۔ اس میں سکین شدہ متون کی ڈیٹابیس بنانے سے لے کر ان کی ٹائپنگ اور پروف ریڈنگ کے مراحل کو منظم کرنے کی سہولت موجود ہے۔ زیک نے اس ربط پر اس کی ایک ٹیسٹ انسٹالیشن سیٹ اپ بھی کر دی ہے۔ آپ دوست اس پر رجسٹر ہو کر اس کے استعمال کا تجربہ بھی کر سکتے ہیں۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم

لائبریری کی اختتامی پوسٹ کے ساتھ حاضر ہوں۔ یہ پوسٹ تین حصوں پر مشتمل ہے۔ میرے بعد شگفتہ ایک تفصیلی پوسٹ کریں گی۔ تیسرا حصہ میٹنگ میں زیرِ بحث آنے والے اہم نکات کا خلاصہ ہے جو بعد میں ایک الگ دھاگے میں بھی پوسٹ کیا جائے گا۔
اصولاً تو یہ پوسٹ لائبریری میٹنگ کے بعد جلد از جلد ہونی چاہئیے تھی لیکن ہوئی تاخیر توکچھ باعثِ تاخیر بھی تھا۔ میٹنگ کے اختتام پر ٹیم ممبرز کو مختلف ذمہ داریاں تفویض کرنے لئے اراکین کی دلچسپی اور ترجیحات کے انتظار میں میٹنگ کی اختتامی پوسٹ لیٹ ہوتی چلی گئی۔ ( ذمہ داریوں کا اعلان آخری پوسٹ میں کیا جائے گا)
مجموعی طور پر پہلی میٹنگ کا تجربہ خاصا کامیاب اور خوشگوار رہا۔ اراکین نے بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا جس کے لئے میں آپ سب کی بہت ممنون ہوں۔ امید ہے مستقبل میں بھی ہمیں آپ کا تعاون حاصل رہے گا۔:)

ایک کمزوری یہ رہی کہ میٹنگ ایجنڈہ کو اچھی طرح فوکس نہیں کیا جا سکا۔ صرف چند ممبرز نے ایجنڈہ کے مطابق بات کی۔ اس کی ایک وجہ تو یہ ہو سکتی ہے کہ ایجنڈہ آخری دن پوسٹ کیا گیا اور اراکین کو صحیح طور غور کرنے کا وقت نہیں ملا۔ دوسرے یہ کہ شاید ممبرز کے لئے بیک وقت ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے اور لائبریری پراجیکٹ سے متعلق بات کرنے کا یہ پہلا باقاعدہ موقع تھا جس کی وجہ سے ایجنڈہ کسی حد تک نظر انداز ہوا۔ قطع نظر اس بات کے ، میٹنگ میں اراکین کی طرف سے نہ صرف مفید تجاویز سامنے آئیں بلکہ زکریا اور نبیل کی پوسٹس (جن میں بالترتیب لائبریری پراجیکٹ کے منظم اعدادوشمار اور ورک فلو ، نیوز لیٹر ماڈیول ، فعال انتظامیہ تشکیل، لائبریری پراجیکٹ کے اوور ویو، وی بلیٹن اور میڈیا وکی کی انٹگریشن اور ڈسٹریبیوٹڈ پروف ریڈرز سوفٹویر کے بارے میں بات کی گئی) سے نہ صرف بہت سے ابہام کافی حد تک دور ہوئے بلکہ ترجیحات کا اندازہ بھی ہوا۔ امید ہے کہ ان لائنز پر چلتے ہوئے لائبریری پراجیکٹ کو مزید فعال کیا جا سکے گا۔

ٹیم ممبر کی حیثیت سے میری تجاویز بھی تقریباً وہی ہیں جن پر اراکین بات کر چکے ہیں۔ اس لئے میں دوبارہ نہیں دہراؤں گی۔ تاہم ایک بات جو میں نے شدت سے محسوس کی، وہ ہے افرادی قوت میں اضافے اور کام کی تقسیم کی ضرورت۔ اس کے علاوہ لائبریری پراجیکٹ میں تسلسل پیدا کرنے کے لئے ٹیم ممبرز کی حیثیت سے بھی ہمیں مزید کمٹڈ ہونے کی ضرورت ہے ۔

اراکین نے کچھ تحفظات کا بھی اظہار کیا جس میں لائبریری ٹیم کے مابین عدم تعاون اور باہمی رابطہ کا فقدان، لائبریری پوسٹس دیکھنے کے لاگ ان ہونے کی شرط اور غیر فعال لائبریری ممبرز کا ذکر شامل ہے۔ اگرچہ اس بارے میں نقطہ نظر واضح ہے لیکن اگر ایک بار پھر یہاں جواب دے دیا جائے تو میٹنگ کا خلاصہ زیادہ بہتر طور تیار کیا جا سکے گا۔

لائبریری میٹنگ کی ایک اہم بات محفل کے رکن 'نایاب' کا لائبریری میں اظہارِ دلچسپی ہے۔ انہوں نے لائبریری ٹیم کا رکن نہ ہونے کے باوجود تاریخ بروالہ سیداں کی ٹائپنگ میں حصہ لیا۔ جس کے لئے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ اور اگر نایاب لائبریری ٹیم میں شمولیت اختیار کرنا چاہیں تو ہمیں بہت خوشی ہو گی۔:)

آئندہ باقاعدہ میٹنگز کے ضمن میں ہماری کوشش ہو گی کہ ماہانہ لائبریری میٹنگز کے علاوہ کسی بھی پراجیکٹ کے آغاز، اختتام اور طویل پراجیکٹ کی صورت میں درمیان میں بھی میٹنگز کا انعقاد کیا جا سکے۔ یہ بھی خیال رکھا جائے گا کہ میٹنگ کے لئے دن مخصوص کر لیا جائے اور یاد دہانی ، ایجنڈہ اور میٹگ رپورٹ بروقت پوسٹ کئے جائیں۔

آخر میں میں اردو محفل کے منتظمین اور ساتھی اراکین کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔ جن کی حوصلہ افزائی اور تعاون نے میٹنگ کا انعقاد ممکن بنایا :) ۔ میں سمجھتی ہوں کہ مجھے ایک اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے اور میں اسے کامیابی سے نبھانے کی مقدور بھر کوشش کروں گی۔ جس کے لئے آپ سب ساتھیوں کی مدد اور سپورٹ کی ہر وقت ضرورت رہے گی۔
شگفتہ کا شکریہ ادا کیے بغیر پوسٹ مکمل نہیں ہو سکتی جنہوں نے ہر مرحلے پر میری رہنمائی کی اور بہت حوصلے اور تحمل سے مجھے برداشت کیا اور اب تک کر رہی ہیں۔:)

اب اختتامی پوسٹ کے دوسرے مرحلے میں شگفتہ اپنا فیڈ بیک دیں گی۔
 
ایجینڈہ کو فوکس کرکے بات نہ کرنے کی جو وجہ میرے ساتھ رہی وہ یہ کہ کم و بیش وہ ساری باتیں دوسرے احباب نے کہہ دیں جو میں کہتا۔ اس لئے میرا دہرانا بجز ایک تاکیدی مراسلے کہ اور کچھ نہ ہوتا۔
 

نایاب

لائبریرین
اور اگر نایاب لائبریری ٹیم میں شمولیت اختیار کرنا چاہیں تو ہمیں بہت خوشی ہو گی۔
السلام علیکم
محترمہ فرحت کیانی جی
سدا خوش و آباد رہیں آمین
یہ لائیبریری کی رکنیت کا فارم کہاں سے مل سکتا ہے ؟؟
اگر آپ مجھے لائیبریری کا ممبر بنوا دیں تو سدا دعاگو رہوں گا ۔
اللہ کرے سدا سجی رہے یہ محفل اردو آمین
نایاب
 

زیک

مسافر
جہاں تک لائبریری ورک فلو کے لیے کسی سوفٹویر کے استعمال کا تعلق ہے تو میرے خیال میں ڈسٹریبیوٹڈ پروف ریڈرز سوفٹویر کے استعمال پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہیے۔ اس میں سکین شدہ متون کی ڈیٹابیس بنانے سے لے کر ان کی ٹائپنگ اور پروف ریڈنگ کے مراحل کو منظم کرنے کی سہولت موجود ہے۔ زیک نے اس ربط پر اس کی ایک ٹیسٹ انسٹالیشن سیٹ اپ بھی کر دی ہے۔ آپ دوست اس پر رجسٹر ہو کر اس کے استعمال کا تجربہ بھی کر سکتے ہیں۔

اگر آپ ڈسٹریبیوٹڈ پروف‌ریڈرز سافٹویر کو پہلے استعمال کر چکے ہیں یا ہماری ٹیسٹ انسٹالیشن کو ٹرائ کرتے ہیں تو اس بارے میں اپنی رائے ضرور دیں کہ اس میں کیا اچھائیاں اور برائیاں ہیں اور وہ کس کس طرح سے ہمارے اردو لائبریری پراجیکٹ کے لئے مناسب یا نامناسب ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
زیک میں اس پر پہلے کام کر چکا ہوں، اور اب اردو لائبریری کو بھی ٹرائی کر رہا ہوں، میرے نزدیک یہ ایک بہت اچھا سافٹویر ہے اور بڑے پراجیکٹس کو ہینڈل کرنے کیلیے بہت معاون ثابت ہوگا۔

فی الحال مجھے ایک مسئلہ یہ درپیش ہوا ہے کہ اس پر اردو ٹائپ کرتے ہوئے، کچھ حروف جیسے، ہ، ٹ، ڑ وغیرہ پر حرف دکھائی دینے کی بجائے باکس بن جاتا ہے اور بہت کوفت ہوتی ہے اور غلطیاں زیادہ ہونے کا چانسز بڑھ جاتے ہیں!
 

زیک

مسافر
وارث فی الحال یہ ڈیفالٹ انسٹالیشن ہے۔ اس میں ٹیکسٹ باکس کا فونٹ ایسا ہے کہ ڈبے نظر آ رہے ہیں۔ اگر یہ سافٹویر پسند کیا گیا تو اس کی ہم ویسے ہی اردو کسٹمائزیشن کریں گے جیسے ہم اردوویب پر کرتے ہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

آپ سب کا شکریہ ، لائبریری میٹنگ میں آپ سب نے شرکت کی اور اپنی آراء کا اظہار کیا ۔ یہاں پر کچھ سوالات بھی کیے گئے۔ میٹنگ ایجنڈا میں اراکین سے ان کے انفرادی لائبریری وژن اور اہداف کے حوالے سے دو نکات خصوصیت سے شامل تھے تاکہ لائبریری کے حوالے سے کچھ ابہام دور کیے جا سکیں اور کچھ اہم فیصلے کرنے میں مدد مل سکے ۔ چند نکات کے حوالے سے میں ذکر کرنا چاہوں گی ۔

سب سے پہلے وژن ، اس کا ذکر یہاں موجود ہے ۔

اہداف :

کلی طور پر میرا ہدف لائبریری وژن کے پس منظر میں اراکین کی مدد سے اردو لائبریری کا ایک ایسا سیٹ اپ تشکیل جو کمیت کو کیفیت کے ساتھ پیش کر سکے اور اس سیٹ اپ کو ممکن حد تک خود کار بنا کر پیش کرنا تاکہ اردو لائبریری ایک ادارہ کی حیثیت اختیار کر سکے ۔

جزوی طور پر لائبریری سیٹ اپ میں مختلف انتظامی امور کو حتمی شکل دینا ۔ علاوہ ازیں اصل کتابی متن سے اسکین متون فراہم کرنا ہیں، جہاں ممکن ہو کاپی رائٹ حاصل کرنا ، لائبریری قیادت کو بانی قیادت سے نئی قیادت تک منتقل کرنا ۔ چند اہداف کا ذکر ابھی نہیں بعد میں ۔

لائبریری اراکین کی میٹنگ:

اس بارے میں میں اپنی رائے پہلے ذکر کر چکی ہوں ۔


جاری ۔ ۔ ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

ابتدائی منصوبہ بندی اور کیا کچھ حاصل ہوا :

لائبریری کی بابت غیر منظم ہونے کی تشویش پائی جاتی ہے ۔ اس سلسلے میں یہ واضح رہے کہ کوئی سیٹ اپ مکمل ہونے سے پہلے اور سیٹ اپ مکمل ہو جانے کے بعد کام کی نوعیت میں فرق ہوتا ہے ۔

لائبریری وژن کے حوالے سے اگر دیکھا جائے تو ایک مطلوبہ معیاری لائبریری کی تشکیل ایک مشکل ہدف ۔ ایک ایسے سیٹ اپ کے لیے کئی جہاتی منصوبہ بندی ، مسلسل کام ، مناسب افرادی قوت ، مناسب فنڈز اور دیگر کئی چیزیں ضروری و اہم ہوتی ہیں ۔ اپنی اس پوسٹ کے ساتھ لائبریری پراجیکٹ میں شمولیت سے قبل میں نے کئی نکات پر سوچا تھا کچھ ہوم ورک کیا تھا ، مشاورت کی تھی یہ جاننے اور طے کرنے کے لیے کہ اس ہدف کو کیونکر اور کس طرح حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ دورانیہ کے حوالے سے تب یہ اندازہ تھا کہ اس میں چند سال لگ جائیں گے ۔ ایک طویل المیعاد نوعیت کے رضاکارانہ پراجیکٹ کی معیاری تشکیل کے لیے نسبتاً زیادہ وقت درکار ہوتا ہے ۔ لائبریری پراجیکٹ چونکہ آنلائن لائبریری ہے اس کی مطلوبہ معیاری تشکیل کے لیے متعدد تجرباتی مراحل سے گذرنا ضروری تھا۔ اُس وقت محفل فورم کے پلیٹ فارم اس کا آغاز کیا گیا ۔ ساتھ ساتھ مسائل پیش آتے رہے جن کا تمام اراکین کی مدد سے تدارک کرنے کی کوششیں بھی ہوتی رہیں ۔

لائبریری کے معیاری سیٹ اپ کی تکمیل کے حوالے سے ایک خام اندازہ کم از کم تین سال اور زیادہ سے زیادہ چار سے پانچ سال تھا۔ لائبریری پلان کا
پہلا مرحلہ: (پہلے دو سے) تین سال : خام شکل میں لائبریری کے لیے ابتدائی ماحول (متون ، کاپی رائٹ ، فلو ورک ، افراد وغیرہ) فراہم کرنا اور مختلف تجربات کرنا ۔

دوسرا مرحلہ:
(تیسرا نصف سال ، بصورتِ دیگر) چوتھا نصف سال : تمام تجربات کی روشنی میں لائبریری سیٹ اپ کو حتمی شکل دے کر رواں شکل میں لے آنا ، جمع شدہ متون پر جاری رہے کام کو تکمیل کر کے قارئین کے لیے پیش کرنا ، نئے متون پر باقاعدہ لائبریری سیٹ اپ کے تحت کام آغاز کرنا ، لائبریری قوانین کا اجراء اور لائبریری قیادت کو بانی قیادت سے بتدریج نئی قیادت کی جانب منتقلی

آخری مرحلہ :
(تیسرے سال کا نصفِ آخر ، بصورتِ دیگر) چوتھے سال کا نصفِ آخر : دوسرے مرحلے میں پیش آنے والے مسائل کی روشنی میں ضروری تبدیلیاں کرنا اور فلو ورک کو ممکنہ (یا مکمل) حد تک خود کار بنانا ۔

لائبریری سیٹ اپ اس وقت دوسرے مرحلہ کے آغاز میں ہے اب تک مختلف متعدد تجربات کیے گئے ہیں ۔ اس مرحلہ پر ہمارے پاس :

فلو ورک کے حوالے سے ایک سے زائد آپشنز موجود ہیں ۔ فورم لائبریری سیکشن ، لائبریری وکی سائٹ ، جملہ بیسڈ لائبریری اور ڈسٹریبیوٹڈ پروف ریڈرز سوفٹویئر ۔ ایک ورک فلو مینیجمینٹ سافٹوئر ڈیویلپ کرنے کا ارادہ ابن سعید رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں کام کر رہے ہیں ۔

لائبریری ٹیم میں ایسے اراکین موجود ہیں جنہوں نے لائبریری میں مختلف زاویوں سے اور مختلف مراحل میں مسلسل ، مستقل اور منفرد کام کیا ہے ان میں تیکنیکی ماہرین بھی شامل ہیں ، قائدانہ صلاحیتیں رکھنے والے اراکین ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ کمیٹڈ اراکین جو بغیر کسی صلے کی خواہش کے کام کرنا چاہتے ہیں اور کام کیا بھی ہے ۔

ایک کیٹلاگ مرتب ہو رہا ہے جہاں سے لائبریری میں متون شامل کرنے کے لیے انتخاب کیا جا سکے گا ۔ اور ہمارے پاس ایسے متون بھی ہیں جن کے کاپی رائٹ حاصل کیے گئے ہیں ۔

ایک مختصر ٹیم منتخب متون کے اسکین فراہم کرنے کے لیے موجود ہے ۔ اور اسکین اکاؤنٹ میں اسکین متون جمع ہو رہے ہیں ۔ ان متون میں سے کچھ پر کام ہو چکا ہے ، کچھ پر کام ہو رہا ہے اور کچھ متن انتظار میں ہیں کہ ان پر کام کا آغاز کیا جائے ۔ علاوہ ازیں سب سے زیادہ تعداد مین وہ متون ہیں جنہیں اسکین کیا جانا ہے ۔

ایک کمپوزنگ ٹیم موجود ہے اس ٹیم کے اراکین کی تعداد سب سے زیادہ رہی ہے اور بہت سے متون کمپوزنگ کے مرحلہ سے گزر چکے ہیں اور مختلف متون پر کام جاری ہے ۔ سب زیادہ کمیٹڈ اراکین بھی اسی ٹیم میں شامل رہے ہیں ۔

ایک پروف ریڈ ٹیم تشکیل ہو رہی ہے ، کمپوز کیے جا چکے کچھ متون پروف ریڈ کیے جا چکے ہیں اور بہت سے متون پروف ریڈنگ کے لیے موجود ہیں ۔

ای بک ٹیم ابھی تشکیل کے مرحلہ میں ہے ۔ تجرباتی طور پر کئی اراکین نے مختلف تکمیل شدہ عنوانات کی ای بکس تشکیل دی ہیں ۔ تاہم ای بک فارمیٹ ابھی فائنل ہونا باقی ہے ۔


درج بالا کی موجودگی میں لائبریری سیٹ اپ کو تشکیل کے آخری مراحل سے گزارا جانا ہے ۔ اس مرحلہ کے گزرنے تک لائبریری غیر منظم نظر آئے گی ۔ تاہم اپڈیٹ زون میں اپڈیٹس دی جائیں گی ۔


جاری ۔ ۔ ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


کیا کرنا ہے ؟



اہم ترین مرحلہ فلو ورک ۔ اس سلسلے میں مختلف کیے گئے تجربات میں سے فورم پر لائبریری سیکشن میں زیادہ نتائج ملے ہیں۔ تاہم لائبریری کو یہاں سے منتقل کیا جانا ہے ۔

اس وقت ڈسٹریبیوٹڈ پروف ریڈرز سوفٹویئر ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر تمام اراکین کی بیشتر توجہ درکار ہے ۔ اسے ٹیسٹ کرنے کے حوالے سے بہتر ہو گا کہ چند اراکین انفرادی طور پر اور چند اراکین ٹیم کی صورت میں اسے ٹیسٹ کریں اور مسلسل فیڈ بیک دیں خاص طور پر مسائل کے حوالے سے تاکہ ان کا سد باب تلاش کیا جا سکے ۔ اور ورک فلو حتمی کر کے لائبریری کی منتقلی کی جا سکے ۔


ای بک فارمیٹ کو حتمی شکل :


ابتدائی کوششوں کے نتیجے میں انفرادی اور ٹیم ورک کی صورت میں متن جمع ہونا شروع ہو گئے تھے ، کمپوزنگ اور پروف ریڈنگ کے مراحل کے بعد ان متون کو ای بک کی شکل میں لانا اور پھر ای بکس کو قارئین کے لیے پیش کرنا یہ آخری دو مراحل کے سلسلے میں چند وجوہات کی بناء پر کم پیس رفت ہوئی ۔ جن میں سے ایک وجہ یہ بھی تھی کہ متن کو ای بک کی شکل میں پیش کرنے کے لیے فانٹ کا انتظار بھی رہا (مجھے ذاتی طور پر فانٹ اسٹائل میں دلچسپی نہیں ہے میرے لیے صرف اتنا ہی کافی ہوتا ہے کہ متن پڑھا جا سکے چاہے کسی بھی فانٹ میں ہو)۔ ای بک کی تشکیل کے سلسلے میں تجاویز اور گفتگو ضرور ہوئی تاہم پیش رفت کم رہی اس دوران یہ بھی چیز سامنے آئی کہ یہاں پر اراکین کی محنت کو کاپی پیسٹ کر کے دوسری سائٹس پر پیش کیا گیا لہذا کچھ اقدامات کرنے کی ضرورت پیش آئی ۔ بہر حال اب جبکہ فانٹ مسائل بھی حل ہوتے نظر آ رہے ہیں تو ای بک فارمیٹ کو بھی حتمی شکل دے دی جائے گی ۔ اردو لائبریری میں جن متون پر کام کیا جائے گا ان کا ای بک فارمیٹ تیکنیکی زاویے سے ای بک ٹیم کے اراکین و ماہرین فائنل کریں گے تاہم متعقلہ متن میں انفرادی یا ٹیم ورک کی صورت کیے گئے کام کی مختصر سمری بھی شامل کی جائے گی جس میں اس پراجیکٹ پر کام کرنے والے اراکین کے نام اور تاثرات بھی شامل کیے جائیں گے بشمول چند دیگر ضروری امور کے جو ہر ای بک فارمیٹ کا حصہ ہوں گے ۔ ان کی نشاندہی بعد میں کی جائے گی ۔


لائبریری ٹیم اراکین کے درمیان باہمی رابطہ
:

لائبریری سیٹ اپ کے پہلے مرحلہ میں اراکین کے درمیان رابطہ مختلف ذریعوں سے جاری رہا ہے تاہم اراکین کی فہرست اپڈیٹ ہونے کے بعد اراکین کے درمیان رابطہ کو باقاعدہ شکل دی جائے گی ۔ اور منٹس آف د میٹنگ پیش کیے جائیں گے ہر میٹنگ کے انعقاد کے بعد ۔

پہلی میٹنگ کے انعقاد کے حوالے سے ایک تجویز تھی کہ اسے صرف شرکت کنندگان تک محدود رکھا جائے اور دوسری تجویز یہ تھی کہ لائبریری ماہ کی نسبت سے پہلی میٹنگ کو اوپن رکھا جائے ۔ عملی طور پر پہلی میٹنگ کے حوالے سے دوسری تجویز پر عمل کیا گیا ہے ۔ آئندہ میٹنگز کو محدود کر دینا چاہیے یا نہیں اس بارے میں آپ تمام اراکین اپنی رائے سے آگاہ کر سکتے ہیں ۔


لائبریری پراجیکٹ کے لیے تیکنیکی ٹیم
:

جو اراکین تیکنیکی صلاحیت رکھتے ہیں اور اردو لائبریری کے لیے وقت نکال سکتے ہیں ، آپ تمام اراکین لائبریری سیٹ اپ میں بانی قائدین کا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ جو اراکین دلچسپی رکھتے ہوں وہ منتظمین اعلی سے رابطہ کریں ۔


اراکین کی لائبریری پراجیکٹ میں شمولیت کے اعتراف میں
:

اس حوالے سے متعدد تجاویز موجود ہیں کئی تجاویز اس میٹنگ میں بھی پیش کی گئی ہیں جن پر عمل کیا جائے گا ۔ فی الحال میں صرف دو سلسلوں کی نشاندہی کر رہی ہوں ایک لائبریری ایوارڈ اور دوسرا وہ اراکین جن کی لائبریری میں شمولیت مسلسل رہی ہو ، یا جو اپنی خدمات مستقل طور پر پیش کریں گے، یا انفرادی طور پر کوئ منفرد کام انجام دیا ہو ، لائبریری میں ان کے نام سے گوشے مخصوص کیے جائیں گے ۔ آپ اراکین اس حوالے سے تجویز دے سکتے ہیں کہ ان مخصوص کیے جانے والے گوشوں میں صرف متعلقہ اراکین کے کام کو پیش کیا جائے یا اس سے مختلف کوئی تجویز دینا چاہیں تو پیش کر سکتے ہیں ۔

مثال :

گوشہ شمشاد
گوشہ محب علوی




عصرِ حاضر سے ادباء و شعراء کے نام سے مخصوص گوشے :

اس بارے میں ذکر آپ اس پوسٹ میں پہلے کیا جا چکا ہے۔


کیٹلاگ کا ذکر آپ اوپر پڑھ چکے ہیں ۔ اس کیٹلاگ کو متعدد مختلف زاویوں سے مرتب کیا جا رہا ہے اور اسی ذیل میں لائبریری میں کچھ ایکٹیویٹیز حروفِ تہجی کے اعتبار سے آغاز کی جانے والی ہیں اور تمام اراکین دلچسپی رکھنے کی صورت میں اس میں شرکت کر سکیں گے ۔




جاری ۔ ۔ ۔

 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


لائبریری ایک ادارہ :


لائبریری کے لیےمعیاری سیٹ اپ ہی کا ایک حصہ یہ بھی تھا کہ ایک مضبوط لائبریری ٹیم بھی تشکیل دی جائے۔ لائبریری کی بانی قیادت کو لائبریری میں اپنی فعالیت بتدریج کم کرنا ہے یہ اس حکمت عملی کا حصہ ہے کہ لائبریری کو ایک ادارے کی حیثیت سے مضبوط ہونا چاہیے نہ کہ محض افراد و اشخاص پر انحصار ہو ۔ اس حوالے سے کچھ ورک پس منظر جاری رہا ہے کہ کون سے نام ایسے ہو سکتے ہیں جنہیں لائبریری پراجیکٹ سونپا جا سکتا ہے ۔ ایک مخلص اور کمیٹڈ صفِ قیادت قائم کرنا مشکل مراحل میں سے ایک ہے۔ کسی سنجیدہ پراجیکٹ کی بنیاد رکھنے والے کچھ نام ہوتے ہیں اگلے مرحلہ میں کچھ مزید دوسرے نام اس پراجیکٹ کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھاتے ہیں ۔ سنجیدہ اور طویل المیعاد بلکہ مستقل البنیاد پراجیکٹ کی کامیابی کے لیے کئی باتیں اہم ہوتی ہیں انھی میں سے جہاں ایک جانب متعلقہ میدان میں ضروری علم رکھنا اور دوسری جانب سوچ اور رویہ میں ضروری لچک اور غیر معمولی برداشت کا حامل ہونا بھی شامل ہے اور ہر قسم کے نا رسا حالات اور مشکلات میں بھی کمیٹڈ رہنا ۔ میرے ذہن میں کچھ نام رہے ہیں لائبریری کی ذمہ داری کی نسبت سے ۔ اس سلسلے میں پہلا نام فرحت کا پیش کیا گیا ہے اور فرحت کے انتخاب کو پذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔ فرحت نے لائبریری میں موڈریٹر کی حیثیت سےاپنی فعالیت کا آغاز بہت اچھی طرح سے کیا ہے اور خوش اسلوبی سے تمام سلسلہ انجام دیا ہے پہلی میٹنگ کے انعقاد کے حوالے سے فرحت نے بہت سی تجاویز سوچیں اور خصوصیت سے وقت نکالا :hatoff: اور میرے ساتھ جاگتی و جگاتی بھی رہیں :) ۔ کچھ اور بھی نام ہیں صفِ اول کی قیادت کے لیے ، تاہم حتمی قیادت کا فیصلہ مشاورت کے بعد پیش کیا جائے گا ۔ لائبریری میں نئی قیادت کو اپنی فعالیت بڑھانا ہو گی اور بانی قیادت پس منظر میں فعال رہے گی اور پیش منظر پر فعالیت کم ۔ اس کا ایک تجربہ حالیہ میٹنگ کا انعقاد ہے ۔ پیش منظر پر فرحت فعال رہی ہیں جبکہ پس منظر میں دو افراد مکمل فعال اور موجود رہے ہیں تمام وقت (کیا مجھے اس کی تفصیل لکھنے کی ضرورت ہے :) )

ایک اہم بات یہ ہے کہ لائبریری سیکشن میں مختلف سلسلے شامل کیے جاتے ہیں جن کے نتیجے میں مختلف اراکین کی صلاحیتیں اور مخلتف امور کے حوالے سے ان کا پوٹینشل سامنے آتا ہے ، آیا ہے ، آ رہا ہے اور یہ کافی اہم ہے لائبریری کا سیٹ اپ مکمل شکل میں آنے کے بعد جن اراکین کو لائبریری پراجیکٹ سونپا جائے گا اس سلسلے میں ان اراکین کو ترجیحی حیثیت حاصل رہے گی۔ اسی ذیل میں کچھ اراکین کو اب کچھ ذمہ داریاں بھی سونپی جائیں گی تاکہ سب کی منفرد صلاحیتیں بھر پور انداز میں سامنے آ سکیں ۔

محفل فورم کی لائبریری کے لیے اہمیت
:

ایک اور چیز بھی واضح رہے کہ اردو محفل فورم لائبریری کے لیے نرسری کی حیثیت رکھتا ہے اور لائبریری سیٹ اپ کی تشکیل کے بعد لائبریری اردو محفل سے منتقل ہو جائے گی لیکن لائبریری کے کچھ حوالے یہاں فورم سے مربوط رہیں گے ۔ مجھے فورم پر اس سلسلے میں اختلافِ رائے کا سامنا بھی رہا ہے تاہم اب منتظمین کی جانب سے بھی اس سلسلے میں تائید حاصل ہو چکی ہے اور یہ بہت خوش آئند ہے ۔


لائبریری اراکین کی فہرست
:

لائبریری ماہ کے اختتام پر لائبریری ٹیم اراکین کی اپڈیٹڈ فہرست جاری ہونا تھی اور اس موقع پر لائبریری ٹیم کی پرانی فہرست ختم ہو جانا تھی ۔ یہاں پر میں ایک چیز کی وضاحت کرنا چاہوں گی لائبریری ٹیم میں اراکین کے نام کی شمولیت کا عمل میں انجام نہیں دیتی بلکہ یہاں منتظمین یہ عمل انجام دیتے ہیں ۔ میں صرف اراکین کے نام اپنی جانب سے نشاندہی کرتی ہوں منتظمین کو لائبریری ٹیم میں شامل کرنے کے لیے جب بعض اراکین براہ راست مجھ سے رابطہ کرتے ہیں جو شامل ہونا چاہتے ہیں یا بعض اراکین کے نام بالواسطہ پہنچتے ہیں لائبریری میں شمولیت کے لیے ۔ یہ سب نام میں اپنی جانب سے منتظمین اعلی کو فارورڈ کر دیتی ہوں اور وہ لائبریری ٹیم میں شامل کرتے ہیں۔

لائبریری اراکین کی رکنیت ختم کرنے کا اختیار بھی منتظمین کے پاس ہے ۔ لائبریری ماہ کے آغاز میں لائبریری اراکین کی رکنیت اتفاقی طور پر ڈزالو ہو گئی ہے، تاہم لائبریری فہرست اپڈیٹ ہو جانے کے بعد اپڈیٹڈ فہرست کے لحاظ سے لائبریری اراکین کو لائبریری رکن کی حیثیت سے شناخت حاصل ہو جائے گی۔

لائبریری پراجیکٹ چند وجوہات سے منفی طور پر متاثر ہوا ، ان میں سے کچھ کو میں یہاں فہرست کر رہی ہوں۔ لال مسجد ، محفل فورم پر رفتار اور رسائی کے مسائل ، بعض اراکین کی جانب سے بر وقت ریسپانس نہ ملنا ، اراکین کی عدم دستیابی وغیرہ ۔


فی الحال یہی چند نکات ۔ جن نکات کو ابھی احاطہ نہیں کیا ، انہیں بعد میں ذکر کر دیا جائے گا ۔ کچھ اراکین کی پوسٹ کا جواب اس پوسٹ کے بعد :)

یہاں پر بہت سی مفید تجاویز ذکر کی گئی ہیں اراکین کی جانب سے ، آپ مزید تجاویز اس سیکشن میں بھی ارسال کر سکتے ہیں ۔


آپ سب کے تعاون کا بہت شکریہ

 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم

بالآخر دو ہفتے تک جاری رہنے کے بعد لائبریری میٹنگ اختتام کو پہنچ رہی ہے۔:) میٹنگ بڑی حد تک لائبریری ماہ کے حوالے سے تھی، اس لئے ہمیں مختلف امور کو حتمی شکل دیتے ہوئے کچھ وقت لگا۔ یہی وجہ ہے کہ میٹنگ کا خلاصہ پوسٹ کرنے میں تاخیر ہوئی۔ جس کے لئے معذرت۔ انشاءاللہ اگلی میٹنگز میں ٹائم فریم کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔

خلاصہ لائبریری میٹنگ دسمبر ۲۰۰۸

1۔ ایجنڈا کے اہم نکات:

(ا) لائبریری وژن:
کاپی رائٹ قانون کی پابندی کرتے ہوئے وکی سورس ، وکی بکس اور پراجیکٹ گٹن برگ جیسے پراجیکٹس کی طرز پر اردو کی آن لائن لائبریری کا قیام ، جس کا مقصد اردو ادب کے قیمتی ورثے کو معدوم ہونے سے بچانا اور عوام الناس تک اس کی رسائی آسان بنانا ہے۔ نیز جو اپنے معیار کے لحاظ سے دنیا بھر میں کسی بھی فرد ، افراد ، طلبہ یا ادارے کے لیے اردو زبان میں استفادہ و رسائی کی اولیں ترجیح ہو۔

(ب) انفرادی اور اجتماعی اہداف:
اراکین کی اکثریت نے انفرادی اہداف کے حوالے سے بات کی۔

ابنِ سعید: لائبریری پراجیکٹ میں تکینکی امداد۔

جاوید اقبال: حدیث نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کےتمام ذخیرے کو لائبریری کے لئے برقیانا۔

سخنور: انفرادی پراجیکٹس/ شاعری سے متعلقہ ٹیم پراجیکٹس۔

سیدہ شگفتہ:
۱۔ لائبریری وژن کے پس منظر میں اراکین کی مدد سے اردو لائبریری کا ایک ایسا سیٹ اپ تشکیل جو کمیت کو کیفیت کے ساتھ پیش کر سکے اور اس سیٹ اپ کو ممکن حد تک خود کار بنا کر پیش کرنا تاکہ اردو لائبریری ایک ادارہ کی حیثیت اختیار کر سکے ۔
۲۔لائبریری سیٹ اپ میں مختلف انتظامی امور کو حتمی شکل دینا ۔ علاوہ ازیں اصل کتابی متن سے اسکین متون فراہم کرنا ہیں، جہاں ممکن ہو کاپی رائٹ حاصل کرنا ، لائبریری قیادت کو بانی قیادت سے نئی قیادت تک منتقل کرنا۔

شمشاد: کمپوزنگ۔

عمار: ’کلیاتِ بہادر شاہ ظفر‘ کو ان پیج سے یونی کوڈ میں منتقل کرنا۔

فرحت کیانی: ٹیم پراجیکٹس کے ساتھ ساتھ لائبریری پراجیکٹ کو فعال بنانے میں مقدور بھر حصہ لینا۔

ماوراء: پہلے سے ٹائپ شدہ مواد کی پروف ریڈنگ اور وکی پر منتقلی۔

محمد وارث: انفرادی پراجیکٹس/ ٹیم ورک

(ج) لائبریری میٹنگز:

ماہانہ لائبریری میٹنگز کا انعقاد
پراجیکٹ کی شروعات اور اختتام پر میٹنگز
میٹنگ کے لئے دن مخصوص کرنا، یاد دہانی اور ایجنڈا بر وقت پوسٹ کرنا

2۔ دیگر تجاویز:
میٹنگ ایجنڈا سے ہٹ کر لائبریری پراجیکٹ کی تنظیمِ نو سے متعلق درج ذیل نکات پر گفتگو کی گئی۔

  • اراکین کی حتمی لسٹ
  • ٹیمز کی تشکیل
  • ٹیم ممبرز کے مابین بہتر باہمی رابطہ
  • ٹیکنیکل ٹیم کا اضافہ
  • اراکین کو اضافی ذمہ داریوں کی تفویضِ کار (اراکین کو بذریعہ ذپ اور ای۔ میل آگاہ کیا جا رہا ہے)۔
  • اراکین کی حوصلہ افزائی
  • ۱۔ لائبریری ایوارڈز
  • ۲۔ گوشۂ اراکین
  • ورکنگ فورم کو لائبریری سے الگ رکھنا اور لائبریری میں صرف مکمل کتابیں رکھنا
  • گوشہ برائے ادباء و شعرائے عصرِ حاضر
  • لائبریری پراجیکٹ کے لئے فعال اور متبادل انتظامیہ کی تشکیل
  • لائبریری پراجیکٹ کے لئے بہتر پلیٹ فارم
  • لائبریری فلو ورک
  • ڈسٹریبیوٹڈ پروف ریڈرز سوفٹویئر ٹیسٹ
  • ای بک
  • اردو ویب لائبریری کا جامع تعارف
  • لائبریری پراجیکٹ کی تازہ صورتحال اور اعداد و شمار
  • لائبریری پراجیکٹ کے لئے علیحدہ بلاگ
  • لائبریری نیوز لیٹر کا اجراء
  • لائبریری کیٹلاگ (لائبریری متون)
  • لائبریری سیٹ اپ کی تشکیل کے بعد لائبریری اردو محفل سے منتقلی

3۔ اراکین کی ترجیحات و ذمہ داریاں:
لائبریری پراجیکٹ میں اراکین کی فعالیت کے بارے میں اراکین سے ان کی ترجیحات کے بارے میں بھی دریافت کیا گیا۔ ترجیحات کی تفصیل کچھ یوں ہے:

ابنِ سعید: ورک فلو مینیجمینٹ سافٹوئر ڈیویلپمنٹ
الف عین: پروف ریڈنگ
حسن علوی: ٹائپنگ ٹیم
شمشاد: ٹائپنگ ٹیم
ماوراء: ٹائپنگ ٹیم
محمد وارث: ٹائپنگ ٹیم (انفرادی/ ٹیم ورک)
نایاب: ٹائپنگ ٹیم


اس کے ساتھ ہی لائبریری میٹنگ کا باقاعدہ اختتام ہوتا ہے۔ اب چونکہ لائبریری پراجیکٹ کے حوالے سے ترجیحات کی فہرست بن چکی ہے تو اگلا لائحہ عمل بہت جلد پوسٹ کر دیا جائے گا۔
تمام شرکاء کا بہت شکریہ جنہوں نے میٹنگ کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کیا اور اپنی قیمتی آراء سے نوازا۔ منتظمین کا خصوصی شکریہ کہ انہوں نے اردو ویب لائبریری پراجیکٹ کو اراکین کے لئے مزید واضح کیا۔
امید ہے کہ باہمی تعاون سے لائبریری پراجیکٹ ایک دن اس مقام تک ضرور پہنچے گا جس کا خواب اس پراجیکٹ کے بانیوں نے دیکھا ہے :) ۔

ایک بار پھر آپ سب کا بے حد شکریہ۔
 
Top