لائبریری میں کھیلیں !

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایک بندہ ایسا بھی ہونا چاہیے جو تمام صفحات اور ان کی تقسیم کا حساب رکھے اور ٹیموں کو مطلع بھی کرتا رہے۔

ہماری ٹیم کو کون کون سے صفحات ملے ہیں، یہ کون بتائے گا؟

کتنی اچھی بات کہی ہے ۔

یا اللہ بھیج ، کوئی ایک ہی بندہ بھیج :)

اچھا اگر کوئی رکن / اراکین یہ ذمہ داری لینا چاہیں تو بتائیں پلیز ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایک بندہ ایسا بھی ہونا چاہیے جو تمام صفحات اور ان کی تقسیم کا حساب رکھے اور ٹیموں کو مطلع بھی کرتا رہے۔

ہماری ٹیم کو کون کون سے صفحات ملے ہیں، یہ کون بتائے گا
؟

کسی بھی ٹیم کو صفحات نہیں دیے جا رہے ۔ ہر ٹیم نئے صفحات اپنے لیے خود منتخب کرتی ہے اور صفحات منتخب کر کے متعلقہ صفحات پر نشاندہی کرنا ہوتی ہے ۔
 

زھرا علوی

محفلین
شگفتہ میں نے ہماری ٹیم کو کمیونیکیٹ کر دیا ہے جو جو بھی کام کرنا ہے یا ہو رہا ہے۔۔۔۔
مندرجہ ذیل صفحات تحریر ہو چکے ہیں
6، 11، 12 ، 13۔۔۔21 تا 25۔۔۔۔۔۔
کچھ کی پروف ریڈنگ مکمل ہے کچھ کی ادھوری ہے۔۔۔ جیسے ہی یہ مکمل ہوتی ہے ہم مزید کام لے لیں گے۔۔۔۔
یا کچھ بھی ردوبدل کرنا ہو تو مجھے آپ بتا دیں۔۔۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہت شکریہ زھراء ،

میری کوشش ہے کہ آج تمام صفحات یہاں پوسٹ کر دوں اور کچھ ابھی تک کیا ہوا کام اپڈیٹ ہو جائے ۔ ابھی میں نے اسکور بورڈ تھریڈ پر ایک جدول پوسٹ کیا ہے ۔ اور تمام کام وہاں اپڈیٹ ہوتا رہے گا ۔

یہ اہم کام ہو جائے تو پھر دوسرے کئی کام منتظر ہیں ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آپ کو لکھا تھا جناب آپ نے تو اصرار کر کر زچ کر دیا مجھے


نہیں ، آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے ، آپ پوسٹس توجہ سے پڑھا کریں !


اگر آپ نے اس دھاگے پر اب تک کی پوسٹس توجہ سے نہیں پڑھیں :) تو میں ایک بار پھر لکھ دیتی ہوں :

کھیل میں صفحات خود منتخب کرنا ہیں کھیل میں شرکت کے لیے چاہے انفرادی چاہے ٹیم کی صورت میں ۔

صفحات منتخب کرنے کے بعد انفرادی رکن / ٹیم اپنے منتخب کیے صفحات کی نشاندہی متعلقہ دھاگے پر اور اگر چاہیں تو یہاں اس دھاگے پر بھی کر سکتے ہیں ۔
 
Top