لائبریری میں کھیلیں !

سیدہ شگفتہ نے 'کھیل ہی کھیل میں' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 11, 2008

  1. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,439




    مقابلے کا کھیل

    :) :)





     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. گرو جی

    گرو جی محفلین

    مراسلے:
    1,696
    کس قسم کے ؟
     
  3. ابو کاشان

    ابو کاشان محفلین

    مراسلے:
    1,839
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    اس کھیل کی کچھ تفصیل مہیا کر دیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. ماوراء

    ماوراء محفلین

    مراسلے:
    16,399
    لائبریری میں کھیلیں؟ شگفتہ، اگر لائبریری میں لوگ کھیلنا شروع ہو گئے تو سوچیں کیا حال ہو گا لائبریری کا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. تیشہ

    تیشہ محفلین

    مراسلے:
    21,892
    :confused: لو تمھیں پتا ہونا چاہئیے میں تو کہیں بھی کھیل لوں،
    کھیلنا کیا ہے:confused:؟
     
  6. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,439
    السلام علیکم

    اچھا جناب میں کیا کروں کہ میرا دل اب کھیلوں میں زیادہ لگنے لگ گیا ہےاتنا زیادہ کہ لائبریری میں بیٹھ کر بھی مجھے کھیلنے کی سوجھ رہی ہے :) ویسے بھی نبیل بھائی کا بھلا ہو کہ ہمیں کھیلنے کا مواقع دے رکھے ہیں ۔ شکر ہے سارے مشکل کام خود کر لیتے ہیں، ہم سے نہیں کرواتے۔ ۔ ۔ :)

    سو جو بھی اراکین کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہوں اس کھیل میں شامل ہو سکتے ہیں ۔ ۔ ۔ لیکن ایک منٹ ۔ ۔ ۔ یہ کھیل یہاں کھیلے جانے والے کھیلوں سے کچھ ہٹ کر ہے یعنی اس کھیل میں مقابلہ ہو گا، جی ہاں مقابلہ ۔ ۔ ۔ تیز رفتاری کا۔ اور وہی اس کھیل کو جیت سکے گا جو کم وقت میں زیادہ سے زیادہ اسکور حاصل کر سکے ۔


    کرنا کیا ہے ؟



    یہاں آپ کے لیے کچھ صفحات موجود ہیں:



    پہلا صفحہ



    دوسرا صفحہ


    تیسرا صفحہ


    چوتھا صفحہ


    پانچواں صفحہ



    چھٹا صفحہ


    ساتواں صفحہ


    آٹھواں صفحہ


    نواں صفحہ



    دسواں صفحہ




    ان صفحات کو


    ٹائپ کرنا ہے

    پروف ریڈ کرنا ہے

    پروف ریڈ کے تین مرحلے ہیں

    پہلی پروف ریڈنگ
    دوسری پروف ریڈنگ
    تیسری پروف ریڈنگ


    آپ اس کھیل میں شرکت کیسے کر سکتے/سکتی ہیں ؟


    انفرادی طور پر
    ٹیم کی صورت میں



    اگر ٹیم کی صورت کام کرنا چاہیں تو

    اراکین محفل سے اپنی ٹیم بنا لیں اس طرح کہ ایک ٹیم میں چار اراکین ہوں ۔ اب یہ ٹیم اگر صفحہ پانچ کا انتخاب کرے تو اس ٹیم کا

    ایک رکن صفحہ پانچ تحریر کرے
    دوسرا رکن صفحہ پانچ کی پہلی پروف ریڈ کرے
    تیسرا رکن صفحہ پانچ کی دوسری پروف ریڈنگ کرے
    چوتھا رکن صفحہ پانچ کی تیسری اور آخری پروف ریڈنگ کرے۔

    ایک ٹیم ایک سے زائد صفحات کا انتخاب کر سکتی ہے۔




    اگر انفرادی شکرکت کرنا چاہیں تو آپ


    صفحات کو تحریر کریں
    صفحات کی پروف ریڈنگ کریں

    صفحات کی پروف ریڈنگ کے لیے آپ کو اس صفحہ کی پروف ریڈنگ کے تین مراحل میں سے صرف کسی ایک مرحلہ میں شرکت کرنا ہوگی اور یہ بھی ضروری ہے کہ وہ صفحہ آپ کا تحریر کیا ہوا نہ ہو۔ یعنی

    اگر آپ صفحہ پانچ کی پروف ریڈنگ کرنا چاہیں تو ضروری ہے کہ

    صفحہ پانچ آپ نے تحریر نہ کیا ہو
    صفحہ پانچ کی پروف ریڈنگ کا صرف ایک مرحلہ منتخب کرسکتے ہیں ، صرف پہلا ، صرف دوسرا یا صرف تیسرا


    اگر مزید پروف ریڈنگ کرنا ہو تو اب کسی دوسرے صفحہ کی پروف ریڈنگ کے تین میں سے کسی ایک مرحلے کا انتخاب کرنا ہو گا۔



    اگر آپ اس کھیل میں شرکت کرنا چاہیں تو درج بالا صفحات کے روابط پر جا کر اپنے نام کی نشاندہی انفرادی طور پر یا ٹیم کی صورت کر سکتے ہیں ۔

    انفرادی شرکت کی صورت میں اپنے نام کی نشاندہی کے ساتھ یہ ضرور ذکر کرنا ہے کہ آپ کس مرحلہ میں شرکت کر رہے ہیں۔


    اس کھیل کا ایک مرحلہ بڑھایا بھی جاسکتا ہے اس کا ذکر بعد میں ضرورت پڑنے پر۔

    اس پوسٹ کے ساتھ ہی اس کھیل کا آغاز ہو چکا ہے

    اس کھیل کا دورانیہ تجرباتی طور پر دس دن ہے۔



    -----------------
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 11
  7. ماوراء

    ماوراء محفلین

    مراسلے:
    16,399
    زبردست شگفتہ۔ کھیل تو بہت اچھا ہے۔ اب دیکھتے ہیں کہ اس میں شریک کون کون ہو رہا ہے۔

    میری ، سارہ اور حجاب کی ایک ٹیم بن سکتی ہے۔ چوتھا رکن شاید کوئی شامل ہونا چاہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  8. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,439

    یہ تو میں نے لکھا ہی نہیں کہ اس کھیل کو جیتنے والے انفرادی رکن / ٹیم کو لائبریری خصوصی ایوارڈ بھی دیا جائے گا ۔ ۔ ۔ تو پھر دیکھتے ہیں اس کھیل کا بادشاہ / ملکہ / ٹیم کون ہے :)


    :) :) :)



     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  9. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,439
    :grin: :)

    بالکل ٹھیک بوچھی :) بس اب آپ آغاز کریں :grin:
    :)
     
  10. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    12,328
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    ماورا چلو اب چار ہو گئے ، اب شروع کر لو۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  11. تیشہ

    تیشہ محفلین

    مراسلے:
    21,892



    :eek:
    آئے یہ اسطرح کے کھیل کود میرے لئے نہیں ہیں شگفتہ ،، میں تو سمجھی کوئی سچ مچ کا کھیل ہوگا :( یہ میرے بس سے باہر کا کھیل ہے
    :grin:

    بہتر ٰہے پتلی گلی سے ہوکر نکل آؤں ،۔۔۔
    [​IMG]
    [​IMG]
     
  12. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,439
    شاندار ۔ ۔ ۔ ایک ٹیم بن بھی گئی :)
     
  13. ماوراء

    ماوراء محفلین

    مراسلے:
    16,399
    گڈ۔

    شگفتہ، لکھنا کیا ہے؟

    ویسے حجاب اور سارہ سے پوچھے بِنا ہی ان کا نام ٹیم میں شامل کیا ہے۔ امید ہے برا نہیں مانیں گی۔:grin:
     
  14. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,439
    ہاں ، میرا خیال ہے برا نہیں مانیں گی

    ماوراء ، میں صفحات کے روابط شامل کر رہی ہوں ابھی یہاں !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  15. زھرا علوی

    زھرا علوی محفلین

    مراسلے:
    1,698
    موڈ:
    Asleep
    میں کھیل تو لوں مگر ہار جاؤں گی رفتار ابھی بہت کم ہے ناں۔۔:(
     
  16. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,439
    السلام علیکم زھراء ، آپ کے لیے ایک ٹپ ، آپ ٹیم بنا لیں تیز رفتار اراکین کے ساتھ :) اور ہاں یہ بات کسی کو بتانا نہیں ہے کہ میں نے آپ کو یہ ٹپ بتائی ہے :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  17. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,439


    اچھا ایک اہم بات ، واضح رہے کہ یہ مقابلے کا یہ کھیل صرف لائبریری اراکین کے لیے نہیں ہے بلکہ تمام اراکینِ محفل دلچسپی رکھنے کی صورت میں یہاں شامل ہوسکتے ہیں ۔







     
  18. زھرا علوی

    زھرا علوی محفلین

    مراسلے:
    1,698
    موڈ:
    Asleep
    چلیں ٹھیک ہے میں بھی شامل ہو جاتی ہوں لیکن مجھے کون اپنی ٹیم میں شامل کرے گا؟
     
  19. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    12,328
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    زھرا شمشاد کی ٹیم میں شامل ہو جائیں جیت پکی ہو گی آپ کی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  20. زھرا علوی

    زھرا علوی محفلین

    مراسلے:
    1,698
    موڈ:
    Asleep
    چلیں ٹھیک ہے۔۔۔۔:)
     

اس صفحے کی تشہیر