لائبریری سائٹ کی تنظیم نو کی تجویز

مہوش علی

لائبریرین
ہمارے ممبران Positive نظر آتے ہیں [154 آنلائن قارئین]

میری حیرت کی اُسوقت انتہا نہ رہی جب میں نے ڈیمو سائیٹ پر "آنلائن قارئین" کی تعداد کا ماڈیول نصب کیا، اور اُس وقت 151 مہمان اور 3 یوزرز موجود تھے۔

جب سے یہ تھریڈ شروع ہوا ہے، اس میں ممبران کی طرف سے پھر سے اعادہ عزم ہوا ہے۔ ہمارے قدم مثبت سمت کی طرف گامزن ہیں۔ آپ لوگ نماز میں اللہ تعالی سے استقلال کی دعائیں بھی کریں۔

[ڈیمو سائیٹ کا ڈھانچا 50 فیصد سے زیادہ مکمل ہو چکا ہے اور پھر سے آپ لوگوں کو دعوت ہے کہ اسکا معائینہ کریں اور مسلسل فیڈ بیک دیتے رہیں۔ بقیہ کام جو رہ گئے ہیں وہ ہیں:

میری ٹاسک لسٹ
1۔ ایڈیٹر کو RTL کرنا۔
2۔ علوی نستعلیق کی ٹمپلیٹ میں اور ایڈیٹر میں تنصیب
3۔ ہر آرٹیکل کے نیچے "کمینٹز" کی سہولت کو چالو کرنا [جو کہ اس فری سرور پر کچھ مشکل ہو رہا ہے کیونکہ Error Log کی لسٹ اس میں مہیا نہیں
4۔ سبسکرپشن کے لیے لیٹرمین کی تنصیب
5۔ ایک اور بہت عمدہ ایکسٹنشن ہے My Favourite Pages بدقسمتی سے یہ اس فری سرور پر صحیح طریقے سے انسٹال نہیں ہو پا رہی۔ [مسئلہ وہی ایرر لاگ لسٹ کے مہیا نہ ہونے کا ہے]
اسی طرح "ورژنگ" والی ایکسٹنشن بھی پرابلم کر رہی ہے۔ [ان دونوں ایکسٹنشنز کو میں نے دوسرے سرور پر انسٹال کر کے استعمال کیا ہوا ہے]
6۔ فرنٹ پیج کو نئے سرے سے خوبصورت و دیدہ زیب طریقے سے پیش کرنا [سب سے اہم ٹاسک جس پر ہماری کامیابی کا خاصا دارومدار ہو گا]۔
7۔ JA_Purity ٹمپلیٹ کے لیے خوبصورت ھیڈر اور لوگو امیجز ڈیزائن کرنا [ جو کہ میرا کام نہیں بلکہ میرے انتہائی محترم بردار و بزرگوار شاکر القادری صاحب کا کام ہے] اور بھی اراکین کو اس کام میں ملکہ حاصل ہے اور وہ بھی ہماری مدد کر سکتے ہیں۔

لوگو کا سائز: 207*80
دو عدد لوگو درکار ہیں۔ ایک Gif فارمیٹ میں اور دوسرا اسی کی کاپی PNG فارمیٹ میں۔

ھیڈر کا سائز: 600*80
کم از کم 3 عدد مختلف ھیڈرز چاہیے ہیں۔ فارمیٹ چاہے کوئی بھی ہو، مگر سائز کم رکھنے کے لیے Gif بہتر رہے گا۔

ان کاموں کو کر لینے کے بعد میری طرف سے ڈیمو سائیٹ مکمل ہو چکا ہو گا۔ اور پھر باقی رہ جائیں گی آپکی فرمائشیں، جنہیں آہستہ آہستہ ہی پورا کیا جا سکے گا۔ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اب تک کی گفتگو پر تنقیدی نظر جملہ پر تجربات مکمل ہو جانے کے بعد دینا بہتر رہے گا ۔ یہاں کئی نکات کو ایڈریس کرنے کی ضرورت ہے ، فی الحال چند سوالات/نکات :

مہوش کیا آپ جملہ پر نئے سرے سے تحقیق کر رہی ہیں ؟ آپ نے موجودہ سال کے آغاز میں جو جملہ بیسڈ سائٹ تشکیل دی تھی وہاں لائبریری طرز پر سیکشن موجود تھا اگر آپ اپنی اس تحقیق و تجربات اور نتائج کو یہاں شیئر کریں تو مفید ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ آپ کم و بیش ان تمام مراحل سے گذری ہوں گی جن کا ذکر اس دھاگے میں ہوا / ہو رہا ہے ۔

لائبریری پراجیکٹ پر مسلسل کام ہوتا آیا ہے اور کسی مرحلے پر نہیں رکا۔ ۔ ۔ لائبریری کو مناسب پریزنٹیشن کی ضرورت ہے چاہے موجودہ وکی سائٹ ہو یا متبادل ۔ اس ذیل میں کسی بھی آپشن کے انتخاب کے لیے کچھ باتیں ترجیحاً اہم ہیں ، ایک یہ کہ انتظامی امور کی ضروریات اور (بالخصوص) لائبریری کے مطلوبہ و مخصوص معیار کو پہنچا جا سکے ۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ ایک عام یوزر جو کمپیوٹر میں اپنی محدود تر علمی سطح رکھتا ہو اس کے لیے سائٹ کے استعمال کو کس حد تک آسان فہم بنا کر پیش کیا جاسکتا ہے ؟ اور کس طرح ؟
اسی ذیل میں اقدامات تجویز کریں ۔ ٹٹوریلز مثال کے طور پر ۔

جس یوزر کو آسان سے مشکل کی طرف جانا ہے اس کے لیے وکی بھی مشکلِ محض نہیں رہنا چاہیے ۔ لائبریری موجودہ سائٹ کو مزید قابل فہم بنانے کی کوشش کی جا سکتی ہے ۔ لائبریری سائٹ پر جس درجہ محنت کی جا چکی ہے اس میں مزید بہتری کی گنجائش جہاں جہاں ہے تو بہتر ہو گا کہ مزید محنت وہیں کی جائے ۔ (اگرچہ دیگر تجربات کیے جاسکتے ہیں بشمول جملہ کے) ۔

جملہ بیسڈ سائٹ کی خامیاں / کمیاں کیا کچھ ہیں یا ہوسکتی ہیں انہیں فہرست کریں تاکہ ان کا جائزہ بھی لیا جا سکے ۔

جملہ پر لائبریری کے ضمن میں کیے جانے والے موجودہ تجربات اور تمام پہلوؤں کا مکمل جائزہ لینے کے لیے کتنا وقت درکار ہو گا ؟ وقت کا اندازہ ماہ نومبر کے وسط سے قبل تک کا ہے یا بعد تک کا ؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کسی بھی پراجیکٹ میں کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ متعدد اراکین کی مسلسل و دامے درمے سخنے قدمے کاوشیں شامل ہوتی ہیں لہذا ایک اہم نکتہ کی جانب بھی خصوصیت سے توجہ کی ضرورت ہے :

---

لائبریری پراجیکٹ کے حوالے سے تمام اراکین آزاد ہیں تجاویز و تنقیدی نظر پیش کرنے میں ۔

آپ تمام اراکین اپنی جن تجاویز کو خیال کریں کہ عملی طور پر افادیت رکھتی ہیں تو انہیں مکمل اعتماد کے ساتھ پیش کریں ، انہیں ضرور پذیرائی حاصل ہوگی ، تاہم یاد رہے کہ آپ کو اپنی تجاویز پیش کرنے کے لیے کسی پراجیکٹ میں دیگر تمام اراکین کی پہلے سے کی گئی انفرادی و اجتماعی کوشش و کاوشوں کو بیک جنبش قلم نظر انداز کرنے کی روایت کو فروغ نہیں دینا ہے۔ ۔ ۔ عین ممکن ہے مختلف مواقع پر کسی نہ کسی عذر شرعی کی بنا پر آپ اس پراجیکٹ میں اپنا ضروری کردار ادا نہ کر سکے ہوں جبکہ دیگر اراکین پراجیکٹ میں اپنی کوشش و کاوش مسلسل انجام دیتے آ رہے ہوں۔

الفاظ کا چناؤ اور انداز کسی بھی سنجیدہ پراجیکٹ کی کامیابی میں یقینی طور پر اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

شکریہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
لائبریری کے لئے میں نے کافی عرصہ قبل سیدہ شگفتہ صاحبہ سے ڈسکس کیا تھا کہ اگر ہم وکی پر کام کو صرف چند ایسے اراکین تک محدود کر دیں جو تکنیکی طور پر اسے اچھی طرح جانتے ہوں اور باقی ساری لائبریری ٹیم ٹائپ کرنے، پروف ریڈ کرنے، سکیننگ وغیرہ کے مراحل کو محفل کی حد تک جاری رکھے تو پراجیکٹ کی رفتار کافی تیز ہو سکتی ہے۔ یعنی عام یوزر کے لئے وکی نام کی کوئی مشکل سامنے نہیں ہوگی۔ ان کا کام عام انداز سے چلتا رہے گا۔ ہر روز، ہر ہفتے یا ہر مہینے کی بنیاد پر متن کو وہ چند اراکین محفل سے وکی پر منتقل کرتے رہیں جن کو یہ ذمہ داری دی جائے

کاپی رائٹ ایسا مسئلہ ہے جس سے منہ نہیں موڑا جا سکتا

اس بارے میں زکریا بھائی سے بھی بات ہوئی تھی تب اور اسی حل کی مزید بہتر صورت کی تجویز فائنل ہوئی تھی تاہم اس کے بعد آپ سے رابطہ نہیں ممکن ہوا آپ انٹرنیٹ استعمال نہیں کر رہے تھے اس دوران ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
قیصرانی بھائی، آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے کہ جس کے منہ کو محفل کا خون لگا ہو اسے کسی اور طرف راغب کرنا مشکل کام ہے۔
بہرحال میں یہ عرض کرنا چاہتی ہوں کہ جملہ بیسڈ لائبریری اگرچہ محفل سے زیادہ آسان تو نہیں، مگر یقینی طور پر بقیہ تمام سسٹمز کی نسبت اسکے سب سے زیادہ قریب تر ہے۔

اس لیے ہمیں Optimist ہوتے ہوئے جملہ پر ایک چانس لے لینا چاہیے۔ اور خاص طور پر اس وقت اس پراجیکٹ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے آپ کی طرف سے ہمیں بہت زیادہ پازیٹیو اپروچ کی ضرورت ہے۔ اس لیے بھائی جی۔۔۔۔۔ Be Positive اور ہمارے حوصلے بھی بلند فرمائیں۔

:)

پہلی نظر میں یہی لگا کہ یہ جملہ قیصرانی صاحب کا ہو جیسے !


مہوش ، آپ اطمینان سے جملہ کی تمام خوبیوں اور خامیوں کا جائزہ لیں ۔ عجلت کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں ۔ لائبریری پراجیکٹ اپنے ابتدائی پانچ سال مکمل کرنے پر اپنی بہترین شکل میں منظر عام پر موجود ہو گا ۔
 

مہوش علی

لائبریرین
شگفتہ بہن،
ڈیمو سائیٹ میں لاگ ان کا مسئلہ
یہ مسئلہ ہے "فری سرور" کا، اور بہت حیرتناک مسئلہ ہے۔
میں بھی انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرتے ہوئے اس میں لاگ ان نہیں کر پائی۔ مگر پھر فائر فاکس کے ذریعے بنا کسی پرابلم کے لاگ ان ہو گیا۔
اس فری سرور میں کس وجہ سے یہ خامی ہے؟ مجھے نہیں علم۔۔۔۔
مگر فائر فاکس استعمال کر کے دیکھئیے، انشاء اللہ شفا ہو گی :)
اور اگر فائر فاکس بھی مسئلہ کرے تو میں پورے سائیٹ کو کسی دوسرے سرور پر منتقل کر دیتی ہوں [یہ زیادہ مشکل کام نہیں ثابت ہو گا]۔
بہرحال، آپ اس پراجیکٹ کی روح رواں ہیں اور اس لیے آپ کا لاگ ان ہونا بہت ضروری ہے۔ آپ فائر فاکس کے استعمال کے بعد فیڈ بیک دیں اور اگر کامیابی نہ ہوئی تو میں سب دیگر کام چھوڑ چھاڑ کر ڈیمو سائیٹ کو کسی دوسرے سرور پر منتقل کرتی ہوں۔

////////////////////////////////////////

جملہ بیسڈ ویب سائیٹ کب تک تیار ہو سکتا ہے؟

نیز آپ نے پوچھا ہے کہ جملہ بیسڈ لائبریری کب تک تیار ہو سکتی ہے [وسط نومبر آپکی وش لسٹ پر موجود لگتا ہے]
اگر خالی Running Condition کی بات ہے تو وہ تو یقینی طور پر وسط نومبر سے قبل حاصل کی جا سکتی ہے۔ [بلکہ بہت اچھی رننگ کنڈیشن۔ انشاء اللہ]۔ بلکہ اگر جملہ کے حق میں فیصلہ ہو جاتا ہے اور عمار اور نبیل بھائی بھی اس پراجیکٹ میں حصہ لیتے ہیں تو یقینی طور پر وسط نومبر تک یہ پراجیکٹ مکمل ہو جائے گا۔

میں اس وقت ڈیمو سائیٹ کے فرنٹ پیج پر کام کر رہی ہوں کہ جہاں پر پریزنٹیشن انتہائی دیدہ زیب اور خوبصورت ہونی چاہیے اور اس پر ہماری لائبریری کی کامیابی کا کافی دارومدار ہے۔ اس فرنٹ پیج کے مکمل ہونے پر سائیٹ مکمل طور پر رننگ کنڈیشن میں ہو گی اور پھر بس اسے اٹھا کر اردو ویب کے سرور پر منتقل کرنا ہو گا۔

ایڈیٹر کو RTL کیا جا چکا ہے اور ڈیفالٹ فونٹ اردو نسخ ایشیا ٹائپ ہے۔ [اگرچہ کہ اس سے کام مکمل طور پر چل سکتا ہے کیونکہ تقریبا ہر رکن کے اپنے سسٹم میں اردو کیبورڈ انسٹالڈ ہے، مگر پھر بھی اردو ایڈیٹر کا انسٹال ہونا بہت اچھا رہے گا اور یہ کام نبیل بھائی کر سکتے ہیں]

رننگ کنڈیشن سے میری مراد ایک مکمل پروفیشنل سائیٹ ہے کہ جس پر آ کر قاری کو کسی چیز کی کمی محسوس نہ ہو۔ بقیہ خوبصورت سے خوبصورت تر بنانے کا سلسلہ تو ہمیشہ جاری و ساری ہی رہتا ہے۔ ہمارے پاس جملہ بیسڈ لائبریری کو خوبصورت بنانے کی دسیوں آپشنز موجود ہیں۔ پھر ڈیزائنر حضرات کو بھی اس میں شامل ہونا ہو گا وغیرہ وغیرہ

/////////////////////////////

آج سے ایک سال قبل جب ہم میڈیا وکی کے متعلق فیصلہ کر رہے تھے، اُس وقت حالات کافی مختلف تھے اور اس لیے میں اُس وقت جملہ کو یوں امیدوار کے طور پر پیش نہیں کر پائی جیسا کہ آج کر پا رہی ہوں۔

1۔ پہلا یہ کہ ایک سال قبل جملہ کی بالکل نئی ریلیز Beta شکل میں آئی تھی اور پروڈکشن سائیٹ کے لیے موزوں نہیں تھی [جبکہ پرانی ریلیز میں اردو کی اتنی سپورٹ نہیں تھی]
2۔ اور ایک سال قبل تک نئی ریلیز کے لیے اتنی خوبصورت ٹمپلیٹ اور طاقتور قسم کی ایکسٹنشنز موجود نہیں تھیں [مثلا ایکسٹنش ایکس کہ جس کے بعد مجھے یقین ہو چلا کہ اب لائبریری کو جملہ میں منتقل کرنا ضروری ہو گیا ہے اور کتب کو اس سے زیادہ اچھے طریقے سے ہم کہیں اور پیش نہیں کر پائیں گے۔
3۔ پھر ایک سال قبل تک میں جملہ پر بھی نئی نئی تھِی اور اتنا نہیں جانتی تھی۔ اور اسوقت تک مجھے میڈیا وکی کا بھی بالکل علم نہیں تھا۔ مگر پھر میڈیا وکی پر کام کرنے کا موقع ملا جس سے مجھے بہت سے چیزوں کا اندازہ ہوا اور میں اس قابل ہو گئی کہ میڈیا وکی اور جملہ کا تقابل اچھے طریقے سے کر سکوں۔

اس لیے آج ایک سال کے بعد پھر سے میں جملہ کو بطور امیدوار پیش کر رہی ہوں کیونکہ میری مخلص رائے یہی ہے کہ میڈیا وکی کے مقابلے میں جملہ میں ہم لائبریری پراجیکٹ کو انتہائی تیزی سے آگے بڑھانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انشاء اللہ۔
 

الف عین

لائبریرین
لیکن یہاں گھر پر تو وہ ڈیمو دکھائی نہیں دے رہا۔۔۔۔
اہکل مسئلہ جوں کا ٹوں ہے۔۔۔ وہ ہے خواہ مخواہ کے روابط کا۔۔
موجودہ وکی میں ہی دیکھ لیں، لسٹ کے حساب سے بہت سی ’کتابیں‘ کی جا چکی ہیں، لیکن اصل میں۔۔۔
یہ آدھے ادھورے افسانے اور ایک آدھ نظم کی کوئی نئی کتاب نہیں بن سکتی۔ ضعورت ہے کہ ان آدھی ادھوری کتابوں‘ سے پیچھا چحرایا جا سکے۔ مہوش، کل دفتر میں یہ سائٹ دیکھی تھی۔ اس میں بھی قاسمی کا اکلوتا افسانہ" ’عالاں‘ شامِل تھا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
لیکن یہاں گھر پر تو وہ ڈیمو دکھائی نہیں دے رہا۔۔۔۔
اہکل مسئلہ جوں کا ٹوں ہے۔۔۔ وہ ہے خواہ مخواہ کے روابط کا۔۔
موجودہ وکی میں ہی دیکھ لیں، لسٹ کے حساب سے بہت سی ’کتابیں‘ کی جا چکی ہیں، لیکن اصل میں۔۔۔
یہ آدھے ادھورے افسانے اور ایک آدھ نظم کی کوئی نئی کتاب نہیں بن سکتی۔ ضعورت ہے کہ ان آدھی ادھوری کتابوں‘ سے پیچھا چحرایا جا سکے۔ مہوش، کل دفتر میں یہ سائٹ دیکھی تھی۔ اس میں بھی قاسمی کا اکلوتا افسانہ" ’عالاں‘ شامِل تھا۔

اعجاز صاحب،
افسانوں کا سلسلہ میں نے یہ رکھا ہے کہ یہ "کتاب" کے حوالے سے نہیں بلکہ "مصنف" کے حوالے سے شائع ہوں گے [کتابوں کے ذکر سے بالکل ہی پیچھا چھڑا لیا ہے]۔
اس لیے ایک مصنف کے جتنے افسانے جوں جوں لکھے جاتے رہیں گے توں توں اس مصنف کے نام کے نیچے شائع ہوتے رہیں گے۔ [یا پھر آپ چاہتے ہیں کہ ایک مصنف کے افسانے صرف اور صرف اُس وقت شائع ہوں جب اُسکے سب کے سب افسانے ڈیجیٹائز ہو چکے ہوں؟]
////////////////////////
اہکل مسئلہ جوں کا ٹوں ہے۔۔۔ وہ ہے خواہ مخواہ کے روابط کا۔۔
موجودہ وکی میں ہی دیکھ لیں، لسٹ کے حساب سے بہت سی ’کتابیں‘ کی جا چکی ہیں، لیکن اصل میں۔۔۔

اعجاز صاحب، ڈیمو سائیٹ پر چند کتابوں کے فی الحال صرف ٹائٹل دیے گئے ہیں [بغیر انکے اندر انکا مواد پیسٹ کیے]۔ مطلب وہی تھا کہ ڈیمو دکھانا۔ اگر یہ ڈیمو منظور ہو جاتا ہے اور ہم جملہ کے حق میں قطعی فیصلہ کرتے ہیں اور اردو ویب پر نئی اردو لائبریری کی ازسرنو تشکیل کرتے ہیں۔۔۔۔۔ تو پھر تمام کتب [جو اس وقت خالی ہیں] کے اندر انکا مواد پیسٹ کرنا شروع کر سکتے ہیں۔

اس سلسلے میں آپکی سمت سائیٹ پر بنائی ہوئی کتابوں کی ٹیکسٹ فائل بہت مدد کریں گی اور ہم وقت کو بچاتے ہوئے بہت مواد کو نئی جملہ سائیٹ میں پیسٹ کر سکیں گے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
فرنٹ پیج
باسم نے لائبریری سائیٹ کے متعلق ایک لنک اوپر فراہم کیا ہے۔ اس سائیٹ کا "فرنٹ پیج" بہت خوبصورت ہے اور اسی کو بنیاد بناتے ہوئے میں نے لائبریری کا بھی فرنٹ پیج بنانے کی کوشش کی ہے۔
ڈیزائنگ، ذوق، گرافکز، کالمز، ۔۔۔۔۔ ان سب چیزوں میں اپنی بدذوقی اور کمی کا مجھے بہت پہلے سے احساس ہے۔ اس لیے ابھی یہ ڈیمو تکمیل سے کوسوں دور ہے۔ مگر پھر بھی آپ کو چیزوں کا آئیڈیا ہو جائے گا۔ تھیوریٹیکل ہم ہر طرح کی چیز ڈیزائن کر سکتے ہیں [اور اس سلسلے میں عمار بھی فرنٹ پیج کی ڈیزائنگ کا کام کر سکتے ہیں]

بہرحال، اوپر جو باسم نے لنک پیش کیا ہے، اسطرح کے فرنٹ پیج کی ڈیزائنگ کے لیے مجھے ذیل کے امیجز کی ضرورت ہے۔

1۔ امیجز [جن کے سینٹر میں یہ ٹیکسٹ لکھے ہوں مطالعہ مذاہب، اردو نثر، اردو شاعری، شخصیات، گوشہ اطفال، گوشہ خواتین، تاریخ، متفرقات، طب و صحت ]

2۔ اوپر باسم کے فراہم کردہ سائیٹ کے فرنٹ پیج پر دیکھیں کہ انہوں نے کس طرح ہر سیکشن سے قبل About کا امیج دیا ہوا ہے۔ تو یہ اردو کے امیجز بھی اسی شکل کے ہوں گے۔ [بہرحال انکا رنگ ہم جدا جدا رکھ سکتے ہیں تاکہ یہ تمام سیکشن ایک دوسرے سے جدا جدا دکھائی دیں.

اگر کسی رکن کے ذہن میں اور خوبصورت ڈیزائن ہوں [یا ویب سائیٹ ہوں جن کے فرنٹ پیج سے آئیڈیاز لیے جا سکتے ہوں] تو براہ مہربانی شیئر کریں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
السلام علیکم
سسٹر شگفتہ، شاید مجھے آپکے مراسلے سمجھنے میں غلطی ہو رہی ہے مگر یوں لگا جیسے آپ مجھ سے خفا ہیں۔
بخدا میں سوچ بھی نہیں سکتی کہ لائبریری پراجیکٹ کے حوالے سے کسی بھی معزز رکن پر کوئی تنقید کروں [چہ جائیکہ کبھی آپ کے متعلق سوچ بھی پاوں کیونکہ آپ تو میری بہت عزیز بہن ہیں]۔
خدا کے لیے میرا یقین کریں کہ میری ساری تنقیدی "وکی میڈیا" پر موجود لائبریری پراجیکٹ پر تھی نہ کہ محفل پر موجود لائبریری پراجیکٹ پر۔

سلسلہ یہ ہوا کہ:
1۔ میری ساری توجہ صرف میڈیا وکی بالمقابل جملہ پر مرکوز تھی۔ اس لیے میں اپنی طرف سے ساری تنقید میڈیا وکی پر موجود لائبریری پراجیکٹ پر کر رہی تھی۔
2۔ مگر یہاں کچھ اراکین کی توجہ محفل لائبریری بالمقابل جملہ لائبریری پر تھی اور اسی حوالے سے انہوں نے سوالات بھی کیے اور شاید اسی حوالے سے میری اس تنقید کو سمجھے جو کہ اصل میں میڈیا وکی پر موجود لائبریری پراجیکٹ پر تھی۔

اور محفل کے استعمال کے حوالے سے "منہ کو خون" لگ جانے والی جو بات ہے وہ بھی محفل پر موجود لائبریری پراجیکٹ پر تنقید کے حوالے سے نہیں بلکہ صرف یہ بات ظاہر کرنی ہے کہ محفل کے زمروں کو اراکین اب بہت اچھے طریقے سے جان گئے ہیں اور اسکے عادی ہو گئے ہیں اور انہیں پتا ہے کہ انہیں کہاں پوسٹ کرنی ہے۔
[مگر یہاں ہمیں لائبریری کے اراکین اور عام قارئین میں فرق کرنا ہے۔ لائبریری کے اراکین کے لیے تو محفل کے عادی ہو گئے ہیں اس لیے تحریر پوسٹ کرنے کے لیے اسے ہر کسی اور نظام پر ترجیح دیں گے، مگر لائبریری کے حوالے سے اصل مسئلہ قارئین کا ہے جو کہ محفل کے عادی نہیں اور عرف عام میں ابھی تک ان کے منہ کو محفل کا خون نہیں لگا۔
ایسے قارئین کے لیے ہر صورت میں جملہ بیسڈ لائبیریری بہترین نظام رہے گا۔ اور یہ بات بھی مسلم ہے کہ قارئین کو محفل میں کتابیں پڑھانے کی نسبت بہت بہتر ہے کہ اراکین کو محفل کا ایسا آسان متبادل پیش کیا جائے جس سے انہیں نئے نظام میں کام کرنے میں پرابلم نہ ہو بلکہ محفل جیسی ہی Envoirment ملے۔ نیز جملہ بیسڈ لائبریری میں ہم آنلائن کتابیں پڑھنے کے ساتھ ساتھ پوری کتابیں مختلف فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کے لیے بھی دیں گے۔

الغرض، قارئین بالمقابل اراکین جب ہمیں موازنہ کرنا ہو گا تو یہ دوڑ قارئین جیتیں گے۔ اور قارئین کی جیت کا مطلب ہے لائبریری کے لیے جملہ بیسڈ ویب سائیٹ کو کام کرنے کے لیے ترجیح دینا۔

۔۔۔۔۔ یہ سب میری ذاتی رائے ہے۔ ہو سکتا ہے کہ میں غلطی کر رہی ہوں، بہرحال میری نیت خدارا بالکل شک نہ کیجئے۔ میں نے ایک لمحہ کے لیے بھی کسی معزز رکن پر تنقید کا خیال دل میں نہیں لائی ہوں۔

امید ہے کہ ہماری مابین غلط فہمیوں کا ازالہ ہوا ہو گا اور آپ میری طرف سے دل میں کوئی میل نہ لائیں گی۔

والسلام۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش بہن، میں معذرت چاہتا ہوںمجھے ابھی تک اس موضوع پر پوسٹ کرنے کا موقع نہیں ملا ہے۔ میں اس موضوع پر ایک تفصیلی پوسٹ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں لیکن ابھی تک مجھے اس کا وقت نہیں ملا ہے۔ میں شگفتہ کی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ ہمیں تجاویز پیش کرتے ہوئے الفاظ کے انتخاب میں احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ اس تھریڈ کے عنوان میں تبدیلی بھی اسی خیال کے پیش نظر کی گئی ہے۔

لائبریری پراجیکٹ پر اب تک اکٹھا کیا گیا مواد لائبریری ٹیم کی انتھک اور بے غرض محنت کا نتیجہ ہے۔ آپ بھی اسی ٹیم کا حصہ ہیں اور اس پراجیکٹ کو مقبول عام بنانے میں آپ کا بھی بڑا حصہ شامل ہے۔ لائبریری پراجیکٹ کو بہتر بنانے کے لیے اور اسے نہی جہات سے متعارف کروانے کے لیے ہمیں نئے آئیڈیاز کی ضرورت ہے۔ میں لائبریری سائٹ کے انتظام کے لیے میڈیا وکی کے استعمال پر یقین رکھتا آیا ہوں، لیکن اب جملہ کے حق میں دلائل سن کر میرے خیالات میں کچھ نہ کچھ تبدیلی ضرور آئی ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ جلد ہی اس موضوع پر تفصیل سے اپنے خیالات کا اظہار کروں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
ڈیمو سائیٹ پر 195 مہمان اور 4 ممبرز
۔۔۔۔۔ اتنی بڑی تعداد میں مہمانوں کو دیکھ کر مجھے حیرت ہو رہی ہے کیونکہ اصل سائیٹ تو ابھی تک لانچ ہی نہیں ہوا ہے۔

/////////////////////////////////////////

رننگ کنڈیشن
جیسا کہ میں نے پہلے عرض کیا تھا کہ رننگ کنڈیشن سے میری مراد ایسی پروفیشنل نظر آنے والی سائیٹ ہے کہ جس میں اندرونی طور پر تو کام کرنے والی چیزویں موجود ہوں، مگر ایک عام قاری کو وہ بالکل پروفیشنل اور مکمل سائیٹ نظر آئے۔
اس سلسلے میں "فرنٹ پیج" کی سب سے بڑی اہمیت ہے۔
میں نے اپنی "جمالیات حس" کی کمی کے باوجود کوشش کی ہے کہ:
1۔ فرنٹ پیج انتہائی خوبصورت اور قارئین کے لیے انتہائی پرکشش ہو۔
2۔ ہر سیکشن کے لیے مختلف رنگوں کا استعمال تاکہ قارئین کو مطلوبہ چیزیں ڈھونڈنے میں انتہائی سہولت و آسانی رہے۔

یقینی طور پر دیگر اراکین جنہیں اللہ تعالی نے مجھ سے بہتر جمالیاتی ذوق سے نوازا ہے، اگر وہ آگے آ کر فرنٹ پیج کی ڈیزائننگ کریں تو سائیٹ اور بھی بہترین نظر آئے گی۔
////////////////////////////////////////////
فرنٹ پیج کی تکمیل کے بعد ہماری ڈیمو سائیٹ 90 فی صد اب رننگ کنڈیشن کے قریب پہنچ گئی ہے۔
باقی 10 فیصد میں اب جو چیزیں رہ گئی ہیں، وہ ہیں:

1۔ ٹوٹوریل [کیسے پوسٹ کرنا ہے۔ یہ زیادہ مشکل نہیں اور میں ایک دو دن تک اسے مکمل کر لوں گی۔ صرف مسئلہ یہ ہو رہا ہے کہ میں "ٹیبل آف کانٹینٹ بنانے کے لیے Code لکھتی ہوں [تاکہ ممبرز اسے وہاں سے کاپی کر کے پیسٹ کر سکیں] مگر سسٹم بجائے اس "کوڈ" کو دکھانے کے "ڈراپ ڈاون TOC" بنا دیتا ہے۔
اس مسئلے کا کوئی مجھے کوئی حل بتا سکتا ہے؟
اگر یہ مسئلہ حل ہو جائے تو ٹوٹوریل مکمل ہی ہے۔ مزید آسانی کے لیے اس میں ایک امیج کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

2۔ "لائبریری مشن میں ساتھ دیں"
میں بھی یہ مضمون لکھ سکتی ہوں، مگر آپ میں سے بہت سے مجھ سے کہیں بہتر مضمون نگار ہیں اور یہ حق آپ لوگوں کو ہے کہ یہ مضمون لکھیں۔ [ویسے بھی میری توجہ ذرا دوسرے کاموں پر اٹکی ہوئی ہے]

3۔ "ذیلی زمروں" میں تھوڑی سی رد و بدل اور اضافوں کی ضرورت میں محسوس کر رہی ہوں۔
افسانوں کے زمرے کو تو میں نے تبدیل کیا ہے، مگر سوائے اعجاز صاحب کے کہیں اور سے فیڈ بیک نہیں آیا ہے [بہرحال فیڈ بیک کے لیے ہمیں جلدی بھی نہیں اور آپ لوگ اپنا ٹائم لیجئے۔ بہرحال اس دوران میں میں ان زمروں اور ذیلی زمروں کے متعلق مزید سوچتی رہوں گی اور اگر کہیں گنجائش نظر آئی تو جملہ کا شکریہ کہ میں اکثر چیزوں کو عملی جامعہ پہنانے کی پوزیشن میں ہون۔

4۔ گوشہ اطفال، شاعری سیکشن، خواتین سیکشن،۔۔۔۔ ان سب میں زمروں کے حوالے سے میں کچھ تبدیلیاں کروں تو پریشان نہ ہوئیے گا۔
جملہ میں تین تہیں ہوتی ہیں:
/۔ پہلی سیکشن
/۔ دوسری کیٹیگری
/۔ تیسری کانٹینٹ/آرٹیکل/کتاب

ان میں سے سب سے زیادہ اہمیت صرف اس تیسری چیز کانٹینٹ/آرٹیکل کی ہے۔ اگر ہمارے پاس یہ کانٹینٹ/آرٹیکل موجود ہے تو ہم اسے سیکنڈوں میں اٹھا کر ایک کیٹیگری یا دوسرے سیکشن میں منتقل کر سکتے ہیں۔ [بلکہ کانٹینٹ/آرٹیکلز کی Mass Moving کی جا سکتی ہے]۔ اسی طرح نئے سیکشن اور کیٹیگریز بنانا بھی سیکنڈوں کا کام ہے اور وہ بھی Mass Level پر۔

صورتحال یہ ہے کہ ابتدا میں جب تک کانٹینٹ/آرٹیکلز کی تعداد کم ہے، تو ہمیں سیکشنز اور کیٹیگریز کی تعداد بھی کم سے کم رکھنی چاہیے [ورنہ سیکشن اور کیٹیگریز زیادہ ہونے سے اکثر قاری چیزیں ڈھونڈتا ہوا گم ہو جاتا ہے]۔۔۔۔۔ اور جوں جوں کانٹینٹ/آرٹیکلز کی تعداد میں اضافہ ہوتا جائے، توں توں زمروں اور ذیلی زمروں [یعنی سیکشن اور کیٹیگریز] کی تعداد کو بڑھایا جاتا جائے اور کانٹینٹز/آرٹیکلز کو نئے زمروں اور ذیلی زمروں میں منتقل کیا جاتا رہے۔

اگر لائبریری منتظمین کو میری یہ بات سمجھ آ رہی ہے تو ان سے درخواست ہے کہ وہ لائبریری میں موجود زمروں اور ذیلی زمروں پر پھر ایک نظر ڈالیں اور کام کی ابتدا کے لیے جو ذیلی زمرے ختم کیے جا سکتے ہیں، انہیں فی الحال ابتدائی طور پر ختم کر دیا جائے۔ [اور مستقبل کی فکر نہ کی جائے کیونکہ پلک جھپکتے میں نئے زمرے اور ذیلی زمرے بن جائیں گے اور کانٹینٹز/آرٹیکلز کو ان نئے زمروں/ذیلی زمروں میں منتقل کر دیا جائے گا۔

5۔ اسکے بعد رننگ کنڈیشن کے لیے جو چیز رہ گئی ہے وہ ہے Contact فارم، اور سبسکرائب فارم وغیرہ۔
مگر بوجوہ میرا خیال ہے کہ انہیں اصل لائیو سائیٹ پر ہی چالو کریں تو بہتر رہے گا۔

////////////////////////////////////////

معزز اراکین لائبریری،
ہماری طرف سے کام بہت حد تک مکمل ہو چکا ہے اور آپ لوگوں نے اپنی آراء بھی پیش کر دیں [اور آپکی اکثریت جملہ کے حق میں نظر آتی ہے]
گفتگو کے دوران مسئلے کے دو پہلو سامنے آئے:
1۔ وکی میڈیا بالمقابل جملہ
2۔ محفل بالمقابل جملہ
ان مسائل کے مثبت اور منفی پہلووں پر اوپر گفتگو ہو چکی ہے۔
صرف ایک چیز رہ گئی ہے اور وہ ہے "جملہ استعمال کرنے کے منفی پہلو"۔ چونکہ ہم لوگ جملہ سے متاثر ہیں اور اسکے حق میں ہیں، اس لیے ہو سکتا ہے کہ ہم "ذاتی" طور پر اسکے منفی پہلووں کو اچھی طرح دیکھ نہ پا رہے ہوں۔ اس لیے وہ حضرات جو جملہ کے مخالف ہیں، انکا فیڈ بیک بہت اہمیت کا حامل ہو سکتا ہے۔ مگر فی الحال کہیں سے بھی منفی پہلووں کی طرف کوئی فیڈ بیک نہیں آیا ہے۔

میری آخری رائے یہ ہے کہ بے شک جملہ کے کچھ نہ کچھ منفی پہلو ہوں گے [مثلا یاد آیا کہ فی الحال ڈیمو سائیٹ فائر فاکس میں تو بہترین ڈسپلے دے رہا ہے مگر انٹرنیٹ ایکسپلورر میں JA_Purity ٹمپلیٹ کچھ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے [اگرچہ کہ یہ Neglection کی حدود کے اندر ہے کیونکہ یہ کوئی بہت بڑا منفی پہلو نہیں اور وقت ملنے پر دیگر ٹمپلیٹ استعمال کر کے اس پر یقینا قابو پایا جا سکتا ہے]
بہرحال، بات اگر موازنے کی کی جائے تو میڈیا وکی کی نسبت میں اب آنکھیں بند کر کے جملہ کو ووٹ دے سکتی ہوں۔

والسلام۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

یقیناً مہوش آپ میرے لیے دوست اور بہن کی مانند ہیں ، مجھے ذاتی حیثیت میں آپ سے کوئی شکایت نہیں ہے ، آپ میرے لیے محترم ہیں ۔

لائبریری میں اس روایت کو فروغ دینا ہے کہ ہر رکن کی کسی بھی ایک مختصر سی کوشش کو بھی محترم رکھنا ہے چاہے وہ انفرادی حیثیت میں ہو یا ٹیم ورک کی صورت میں ۔ یہ امر ہم سب کے لیے یقیناً پسندیدہ ہے ۔

لائبریری پراجیکٹ جس قدر وسعت کا حامل ہے اسی لحاظ سے اس بات کی ضرورت ہے کہ اسے مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جائے اور عجلت کا شکار نہ ہوا جائے ۔ لائبریری کے لیے وکی سائٹ اور اب جملہ کا انتخاب دونوں میں یہ جو بات مشترک نظر آ رہی ہے وہ عجلت ہے ۔ پہلے وکی سائٹ کو تجرباتی مراحل سے مکمل طور پر گذارے بغیر اور مسائل کا مکمل ادراک کیے بغیر اراکین کو سائٹ پر کام کرنے کی جانب راغب کیا گیا تھا ۔ میں چاہوں گی کہ اس بار جملہ کا انتخاب کرنے سے پہلے ممکنہ مسائل کا ادراک پہلے سے کر لیا جائے تاکہ ہم ان مسائل کا ممکنہ یا متبادل حل پہلے ہی تلاش کرسکیں اور بعد میں تعطل کا شکار نہ ہونا پڑے۔

اس کے لیے جتنا ضروری وقت درکار ہو لے لیں ۔ نومبر کے وسط کا ذکر اس لیے کہ ماہ نومبر میں لائبریری ایوارڈ کے انعقاد جو کافی وقت سے ملتوی ہیں کا ارادہ ہے اور ساتھ ہی لائبریری پراجیکٹ کے لیے ذیلی ٹیمز کا اعلان اور چند دیگر امور شامل ہوں گے ۔ چند اراکین اس تیاری میں مصروف ہیں ۔ آپ کی جملہ کی تجویز خوش آئند ہے اگر جملہ خود کو بہتر انتخاب ثابت کر سکے ۔ اگر اس ماہ لائبریری سائٹ کی پریزینٹیشن کا مرحلہ بھی طے ہو جائے تو ایوارڈ کے انعقاد میں اسے بھی شامل کیا جاسکتا یے ۔

آپ کے خیال میں جو دس فیصد کام باقی ہے اس ذیل میں مضمون بعنوان "مشن میں ساتھ دیں" ، اسے ابھی رہنے دیں کیونکہ ابھی کچھ بنیادی نوعیت کے سوالات باقی ہیں ۔

ذیلی زمروں میں ردو بدل آپ اپنے طور پر ابھی کر لیں اگر کرنا چاہیں ۔ مزید تبدیلی کی ضرورت جب مختلف عنوانات کے حوالے سے پیش آئے گی تب تبدیل کر لیا جائے گا ۔

آپ تمام اراکین جو جملہ سے پہلے سے مانوس ہیں یا ابھی ڈیموسائٹ پر کام کر رہے ہیں آپ سب سے ڈیمو سائٹ کے حوالے سے آپ کا تجربہ / فیڈ بیک کی درخواست ہے ۔ اس سے دوسرے تمام اراکین کو رہنمائی حاصل ہوسکے گی ۔

شکریہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شگفتہ بہن،
ڈیمو سائیٹ میں لاگ ان کا مسئلہ
یہ مسئلہ ہے "فری سرور" کا، اور بہت حیرتناک مسئلہ ہے۔
میں بھی انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرتے ہوئے اس میں لاگ ان نہیں کر پائی۔ مگر پھر فائر فاکس کے ذریعے بنا کسی پرابلم کے لاگ ان ہو گیا۔
اس فری سرور میں کس وجہ سے یہ خامی ہے؟ مجھے نہیں علم۔۔۔۔
مگر فائر فاکس استعمال کر کے دیکھئیے، انشاء اللہ شفا ہو گی :)
اور اگر فائر فاکس بھی مسئلہ کرے تو میں پورے سائیٹ کو کسی دوسرے سرور پر منتقل کر دیتی ہوں [یہ زیادہ مشکل کام نہیں ثابت ہو گا]۔
بہرحال، آپ اس پراجیکٹ کی روح رواں ہیں اور اس لیے آپ کا لاگ ان ہونا بہت ضروری ہے۔ آپ فائر فاکس کے استعمال کے بعد فیڈ بیک دیں اور اگر کامیابی نہ ہوئی تو میں سب دیگر کام چھوڑ چھاڑ کر ڈیمو سائیٹ کو کسی دوسرے سرور پر منتقل کرتی ہوں۔

///////

۔


انٹرنیٹ ایکسپلورر اور فائر فاکس دونوں میں سے کسی میں بھی لاگ ان نہیں ہو رہا ۔ میں کل اور آج وقفے وقفے سے چیک کرتی رہی ہوں لیکن نہیں ہوا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
شکریہ شگفتہ سسٹر،
جملہ کی تجویز پیش کرنا اس لیے تھا کیونکہ میرے دل میں ان لائبریری اراکین کے محنت کی بہت قیمت تھی جب وہ بے غرض ہو کر اتنی محنت سے کتابیں ٹائپ کرتے ہیں۔ اور مجھے لگا کہ اچھی پریزنٹیشن نہ ہونے کی وجہ سے اس محنت کی قیمت مکمل موصول نہیں ہو رہی۔ جب میری صحت بہتر حالت میں تھی تو میں بھی دو چار کتابیں ٹائپ کر چکی ہوں اور یوں مجھے لائبریری اراکین کی محنت کا اندازہ ہے کہ ایک ایک صفحہ ٹائپ کرنے میں کتنا دم لگتا ہے۔

اراکین کی طرف سے فیڈ بیک
ڈیمو سائیٹ مکمل طور پر اس حالت میں ہے کہ اراکین اب مکمل طور پر فیڈ بیک دے سکتے ہیں۔ کم از کم یہ پریزنٹیشن والا پروجیکٹ صرف آپکے فیڈ بیک کی مدد سے ہی آگے بڑھ سکتا ہے۔
اس لیے آپ:
1۔ لازمی طور پر سائیٹ کا معائینہ کریں
2۔ لازمی طور پر ایک دو افسانے/آرٹیکل/کتابیں لاگ ان ہو کر پوسٹ کریں۔
3۔ لازمی طور پر ہر ہر زاویے سے ذہن میں آنے والے سوالات پوچھیں۔
4۔ لازمی طور پر اپنی حتمی رائے بھی دیں کہ میڈیا وکی کے مقابلے میں جملہ کو آپ کیسا پا رہے ہیں۔

سلسلہ یہ ہے کہ اسوقت 232 مہمان اور 4 یوزرز ڈیمو سائیٹ پر آنلائن ہیں۔ یہ قارئین کی ایک بہت بڑی تعداد ہے۔ مگر 236 قارئین کی طرف سے ابھی تک جو فیڈ بیک دیا گیا ہے وہ بہت کم ہے۔

کیا جملہ ہمارے لائبریری جیسے بڑے پراجیکٹ کو ہینڈل کر سکتا ہے؟
مجھے یقین ہے کہ آپ سب اس پر متفق ہوں گے کہ پریزنٹیشن کی خوبصورتی، نیویگیشن کی آسانی، اراکین کے لیے نئی کتب پوسٹ کرنے کی آسانی، ۔۔۔۔۔۔ ان تمام تر چیزوں میں میڈیا وکی کے مقابلے میں جملہ بہت آگے ہیں۔

جملہ کے حوالے سے صرف ایک سوال اٹھ رہا ہے کہ ہمارا لائبریری پراجیکٹ مستقبل میں ایک بہت بڑا پراجیکٹ ثابت ہو سکتا ہے اور کیا جملہ اس قابل ہے کہ اس بڑے پراجیکٹ کو ہینڈل کر سکے؟ میں اس سلسلے میں اپنی رائے دینا چاہ رہی ہوں۔

میں لائبریری سٹرکچر کا مطالعہ کر چکی ہوں اور اسکے زمروں اور ذیلی زمروں سے آگاہی حاصل ہے۔
جملہ کا سٹرکچر آپ کو معلوم ہی ہے سیکشن/کیٹیگری/کانٹینت[جسے آپ آرٹیکل بھی کہہ سکتے ہیں]

شروع میں ہم سیکشن یوں بنا رہے ہیں:
اردو نثر ۔۔۔۔ ایک سیکشن [ذیلی زمرے/کیٹیگریز افسانہ، ناول، داستان۔۔۔۔۔۔]
اردو شاعری۔۔۔۔۔ ایک سیکشن
مطالعہ مذاہب۔۔۔۔ ایک سیکشن
۔۔۔۔۔۔۔۔

لیکن اگر لائبریری میں دو چار ہزار کتابیں شامل ہو گئیں تو مستقبل میں ہم اس سٹرکچر کو تبدیل کر کے یوں کر لیں گے۔

نثر افسانہ ۔۔۔۔۔۔ ایک سیکشن
نثر داستان۔۔۔۔۔۔ ایک سیکشن
نثر ناول۔۔۔۔۔۔۔ ایک سیکشن
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاعری اقبالیات۔۔۔۔۔ ایک سیکشن
شاعری غالبیات۔۔۔۔ ایک سیکشن
شاعری دیگر شعراء۔۔۔ ایک سیکشن
۔۔۔۔۔۔۔۔

یعنی پہلے جو چیز ہم نے کیٹیگریز [ذیلی زمروں} میں رکھی ہو گی، اُسے اٹھا کر سیکشن کے لیول پر منتقل کر دیں گے۔
اس وقت ہمارے پاس 9 سیکشن اور 4۰ کیٹیگریز ہیں۔
اگر ہمارے پاس کتابوں کی تعداد مستقبل میں تین چار ہزار پہنچ جاتی ہے تو ان 40 کیٹیگریز کو اٹھا کر سیکشن میں تبدیل کر دیں گے [جو کہ جملہ میں کچھ منٹوں میں کیا جا سکتا ہے]۔ پھر ان 40 سیکشنز کی مزید کئی سو کیٹیگریز [ذیلی زمرے] بن سکتے ہیں، اور ان میں پھر چالیس پچاس ہزار کتابیں [یا اس سے بھی زیادہ] آسانی سے سموئی جا سکتی ہیں۔

اوپر میں نے 40 سیکشنز والی مثال دی ہے، یہ انتہائی extreme مثال ہے اور چیزیں کبھی بھی اس سطح تک نہیں پہنچیں گی۔ نیز جب تک ہم یہ چالیس پچاس ہزار کتابیں ڈیجیٹائز کریں گے، اُسوقت تک جملہ کا ورژن 2 آ چکا ہو گا جس میں لامحدود سیکشن در سیکشن اور کیٹیگریز در کیٹیگریز بنانے کی سہولت موجود ہے [بلکہ پچیس تیس یورو میں ابھی بھِی جملہ کی ایک کمرشل ایکسٹنش مل رہی ہے جو کہ لامحدود کیٹیگریز در کیٹیگریز بنانے کی سہولت فراہم کرتی ہے]

Conclusion: ایک جملے میں اس سلسلے میں میری رائے یہ ہے کہ جملہ کبھی بھی ہماری لائبریری پراجیکٹ کی وسعت کے لحاظ سے چھوٹا پڑنے والا نہیں۔
میں نے لائبریری کے حوالے سے ہر ممکنہ زاویے کو سامنے رکھنے کی کوشش کی ہے کہ ہمیں کون کون سے ٰExtreme سطح تک کے چیلنجز پیش آ سکتے ہیں، اور پھر جملہ سٹرکچر پر نظر رکھتے ہوئے انکا تھیوریٹیکل حل نکالنے کی کوشش کی ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہم بہت آسانی سے ان تمام چیلنجز کا جواب جملہ میں دے سکتے ہیں۔

پریزنٹیشن
ابھی ہمارے پاس کتب/آرٹیکلز کی تعداد بہت ہی کم ہے اور بہت سے زمرے خالی پڑے ہوئے ہیں۔
اس حال میں بہتر ہوتا ہے کہ ایک ہی صفحے پر پورا سیکشن دکھایا جائے، جس میں تمام کیٹیگریز بھی ہوں اور پھر تمام کے تمام کتب/آرٹیکلز بھی ظاہر ہوں۔ [یعنی پورے سیکشن کو بمع کیٹیگریز و کانٹینٹ ایک صفحہ پر دکھانا]

۔ جب کتب/آرٹیکلز کی تعداد بڑھ جائے گی تو پھر ایک صفحے پر صرف کیٹیگریز نمودار ہوں گی اور پھر ان میں سے کسی کیٹیگری کو کلک کرنے پر اس کیٹیگری میں شامل تمام کانٹینٹ نمودار ہوں گے [یعنی ایک صفحے پر ایک کیٹیگری بمع تمام کانٹینٹ کے دکھانا]

۔ اور جب تعداد اسے سے بھی کہیں زیادہ بڑھ جائے گی تو پھر Pagination شروع ہو جائے گی۔ اسکا مطلب ہے کہ ایک کیٹیگری میں 1،2،3،4،5۔۔۔ صفحات بن جائیں گے اور ہر صفحے میں مرضی کے مطابق بیس، پچاس یا سو کانٹینٹ نمودار کروائے جا سکتے ہیں۔

الغرض ہماری لائبریری اس وقت ایک چیونٹی ہے، اور مستقل میں جتنا بھی پھیل جائے، یہ جملہ کی وسعت کے پار نہیں ہو گی۔ میں نے اپنی طرف سے ان چیلنجز پر ریسرچ کر لی ہے اور اسکے بعد یہ میری رائے ہے جو میں آپ سے شیئر کر رہی ہوں۔

نوٹ:
لائبریری اور جملہ کے حوالے سے کئی ساری باتیں ہیں جو میرے دماغ میں ہیں، مگر انہیں آپ لوگوں سے شیئر کرنا مشکل ہے۔ اسکے لیے وقت کی ضرورت ہے کہ میں ڈیموز بنا کر آپ کے سامنے پیش کروں، ورنہ آپ کو سمجھ ہی نہیں لگے گی کہ میں کیا کہہ رہی ہوں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
سسٹر شگفتہ،
میں نے پوری ڈیمو سائیٹ ایک نئے فری ویب پر منتقل کر دی ہے اور وہاں پر میں اس قابل ہوں کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کی مدد سے بھی لاگ ان کر سکوں۔ امید ہے کہ آپ کو بھی اس دفعہ لاگ ان میں کوئی پرابلم نہیں ہو گی۔

نیز وارث، آپ سے بھی درخواست ہے کہ آپ اس نئے سائیٹ پر لاگ ان ہونے کی کوشش کریں۔

نئے ڈیمو سائیٹ کا ایڈریس http://www.urdulibrary.ismywebsite.com/

اگر آپ دونوں بغیر پرابلم کے لاگ ان کر سکیں تو فورا مطلع کیجئیے تاکہ ڈیمو سائِیٹ کو مکمل طور پر یہاں منتقل کر دیا جائے اور تمام مزید کام اسی جگہ پر کیا جائے۔ یہ فری سرور پہلے والے فری سرور سے بہتر ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
مہوش، میں نے دونوں لنکز ٹرائی کیے ہیں، پہلی سائٹ پر ایکسپلورر سے لاگ ان نہیں ہو پایا، فائر فاکس سے لاگ ان ہو کر سید ضمیر جعفری کی ایک غزل پوسٹ کی۔

نئی سائٹ پر ایکسپلورر اور فائر فاکس دونوں سے لاگ ان میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا، لیکن ایکسپلورر میں موضوع پوسٹ نہیں کر سکا کہ تحریر کا باکس بالکل ہی "آؤٹ آف شیپ" ہے یہ مسئلہ فائر فاکس میں بھی تھا لیکن "سیو" کا بٹن چونکہ نظر آ رہا تھا اس لیئے غزل پوسٹ ہو گئی!
 

مہوش علی

لائبریرین
مہوش، میں نے دونوں لنکز ٹرائی کیے ہیں، پہلی سائٹ پر ایکسپلورر سے لاگ ان نہیں ہو پایا، فائر فاکس سے لاگ ان ہو کر سید ضمیر جعفری کی ایک غزل پوسٹ کی۔

نئی سائٹ پر ایکسپلورر اور فائر فاکس دونوں سے لاگ ان میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا، لیکن ایکسپلورر میں موضوع پوسٹ نہیں کر سکا کہ تحریر کا باکس بالکل ہی "آؤٹ آف شیپ" ہے یہ مسئلہ فائر فاکس میں بھی تھا لیکن "سیو" کا بٹن چونکہ نظر آ رہا تھا اس لیئے غزل پوسٹ ہو گئی!

فیڈ بیک کا بہت شکریہ وارث۔ آپ لوگوں کے یہ فیڈ بیک بہت اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ صرف اپنے لاگ ان سے میں ان تمام مسائل کا اندازہ نہیں کر سکتی جو قارئین/اراکین کو پیش آ سکتے ہیں۔

ایڈیٹر باکس کا مسئلہ کیوں ہے؟
اس وقت یقینی طور پر مجھے پتا نہیں۔ مگر ایک اندازہ ضرور ہے۔ اور وہ یہ کہ میرے پاس تیز رفتار انٹرنیٹ ہے اس لیے وہ Tiny Mce ایڈیٹر کو لوڈ کرنے میں پرابلم نہیں کرتا اور یوں میرے پاس ہر براوزر میں ایڈیٹر باکل بنا توڑ پھوڑ کے بالکل ٹھیک حالت میں کھل رہا ہے۔
لیکن ایک بات یہ پہلے نوٹ کی گئی ہے کہ Tiny MCE ایک بڑے سائز کا ایڈیٹر ہے اور یوں سست رفتار انٹرنیٹ سپیڈ پر پرابلم کر سکتا ہے۔ اسکے لیے ہم ایف سی کے ایڈیٹر استعمال کر سکتے ہیں [جو کہ میں آج شام تک انسٹال کر دوں گی] فی الحال میں جلدی میں ہوں اور میں نے Tiny MCE کا ہی بالکل بیسک ایڈیٹر اپلوڈ کر دیا ہے۔ آپ پھر سے کوشش کریں اور اس دفعہ آپ کو پرابلم نہیں ہونی چاہیے۔

والسلام۔
پی ایس: شاعری سیکشن میں مزید کیٹیگریز بنانے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں بھی میں آج شام/رات تک دیکھتی ہوں۔
 
Top