لائبریری سائٹ : فرنٹ پیج

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم
، کچھ تصاویر اور عبارات منتخب کی ہیں نبیل بھائی آپ ذپ یا ایمیل دیکھ لیجیے گا ۔ عبارات کے حوالے سے یہ کہ دو طرح سے دی جائیں ۔ کچھ عبارات تعارف کے طور پر خود سے تحریر شدہ ہوں یعنی ہم خود تحریر کریں ۔ اور کچھ نثری و منظوم متون کے لیے خود اس متن سے چند سطریں منتخب شدہ شامل کی جائیں ۔

فی الحال کچھ عنوانات سے میں نے کچھ متن منتخب کیے ہیں ۔ البتہ اس بارے میں بھی یہی کہ جس متن پر جس رکن یا جن اراکین نے کام کیا ہے وہ متعلقہ متن (نثر / نظم ) سے کچھ سطریں یا اشعار منتخب کر کے نشاندہی کر دیں ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ذاتی طور پر مجھے فرنٹ پیج کے طور پر لائبریری کا موجودہ صفحہ اول وکی شکل میں پسند نہیں ہے اور اس حوالے سے گذشتہ سال نبیل بھائی سے تفصیلی ڈسکشن رہا ہے ۔ لیکن اگر کچھ اور چوائس نہیں ہو تو پھر ٹھیک ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش بہن، یہ سوال تو مجھے آپ سے پوچھنا چاہیے تھا۔ :rolleyes:

شگفتہ بہن، آپ کئی مرتبہ مجھے ذپ اور ای میل میں چیزیں بھیجنے کا کہہ چکی ہیں لیکن عجیب بات ہے کہ مجھ تک کچھ نہیں پہنچتا۔ مجھے ابھی تک آپ کے بھیجے ہوئے سروے کے سوالات نہیں ملے اور نا ہی مجھے کوئی تصاویر یا عبارتوں کا سراغ ملا ہے۔ کیا آپ مجھے یہ ای میل بھیج چکی ہیں؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میرے پاس عمران سیریز کا ری پرنٹ ہے، اس میں انہوں‌ نے انگریزی فلموں‌ کے ٹائٹل چھاپے ہوئے ہیں

خواجہ بخارا کے ہمارے پاس البتہ گرافکس موجود ہیں

:rolleyes:

قیصرانی صاحب آپ کے پاس جو گرافکس موجود تھیں ان کے بارے میں اپڈیٹ کر دیجیے۔ شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
ذاتی طور پر مجھے فرنٹ پیج کے طور پر لائبریری کا موجودہ صفحہ اول وکی شکل میں پسند نہیں ہے اور اس حوالے سے گذشتہ سال نبیل بھائی سے تفصیلی ڈسکشن رہا ہے ۔ لیکن اگر کچھ اور چوائس نہیں ہو تو پھر ٹھیک ہے۔



شگفتہ بہن، وکی شکل سے آپ کی کیا مراد ہے؟
لائبریری سائٹ کے صفحہ اول کے لے کام ہم نے اس سائٹ کی پریزنٹیشن بہتر بنانے کے لیے ہی شروع کیا ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل بھائی سروے کے مزید سوالات اور سروے کے حوالے سے قیصرانی صاحب کی تجویز ایمیل کر دی تھی رات کو ہی ۔ آپ کی ایمیل آئی ڈی ذپ میں لکھ رہی ہوں جو ایمیل کی ہے ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ کام میں کر دوں گا نبیل بس مجھے کتابوں کا بتا دیا جائے ۔

اس کے علاوہ میں دہرانا چاہتا ہوں کہ ای بکس کا بندوبست لازمی کیا جائے۔

جو نام یہاں فہرست ہیں ان میں سے کچھ پر کام کر لیا ہے یا آغاز کیا ہو تو نشاندہی کر دیں ۔ شکریہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
داستان خواجہ بخارا
یہاں اپ لوڈ لر دی ہے مکمل کر کے:
http://www.esnips.com/doc/0d114bb5-90f0-45f0-a1b7-cc29cf56b0a3/Khwaja-Bukhara
لیکن میرے ذہن میں اب بھی یہ بات نہیں آ رہی کہ آخر اس ترجمے میں کیا خاص بات ہے۔ ایک روسی کتاب کو اس قدر قہمیت کیوں؟؟؟
اس سے تو باغ و بہار کو لیا جائے ۔ کوئی بھی لائبریری کا وزیٹر جن کتابوں کے نام سے واقفیت رکھتا ہو، اس کتاب کو فرنٹ پیج میں لیا جائے تو ایک نات بھی ہے۔

اعجاز انکل کوئی بھی آغاز تجرباتی سطح پر ہوتا ہے پھر تبدیلیاں بھی آتی رہتی ہیں۔ اور ہر متن کی اپنی اپنی جداگانہ اہمیت بھی مسلم ہے کسی ایک کے انتخاب سے باقی تمام متون کے لیے یہی سوال سامنے آ موجود ہوتا ہے ۔

آپ سے ایک سوال بھی داستان خواجہ بخارا کی جو پروف ریڈنگ آپ نے کی ہے اس میں کن نکات کو توجہ کیا ۔ شکریہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کسی ایک متن کا ربط بطور مین فیچر

داستان خواجہ بخارا کی



۔لائبریری سائٹ پر مکمل متون میں سے چند کے بطور فیچر روابط


سرسید کی کہانی ان کی اپنی زبانی ( آپ بیتی )
فردوس بریں ( داستان )
کفن ( افسسانہ )
آنندی ( افسانہ )
کافر ( تراجم )
باغ و بہار ( داستان )
کنگ چانگ ( ناول )
دیوان غالب ( شاعری )
سکوت ( شاعری )
شباب ( مرثیہ )
جھولنے ( گوشہ اطفال )
یارب (گوشہ اطفال )
فردوس بریں ( تنقید )


ٹیم ورک

آب گم
علی پور کا ایلی
باغ و بہار
دیوان غالب
عمران سیریز

۔ائبریری سائٹ پر حالیہ زیر تکمیل متون میں سے چند کے روابط

مقدمہ شعرو شاعری تنقید
نادیدہ ہمدرد عمران سیریز
نمود


نئے لکھنے والے

تفسیر
فضل ربی ( سوات سیاحوں کی جنت )
فیصل عظیم ( ایک ٹیکسی ڈرائور کی ڈائری )




۔ لائبریری سائٹ پر مختلف زمرہ جات اور ان کے ذیلی زمرہ جات کی فہرست



تمام اراکین جنھوں نے اس فہرست میں شامل عنوانات پر انفرادی یا ٹیم کی صورت میں کام کیا ہے اگر آپ مختصرا چند تعارفی سطور تحریر کر سکیں تو یہاں نشاندہی کر دیں ۔ شکریہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اگر آپ نے کسی ایسے عنوان پر کام کیا ہے جو مذکورہ فہرست میں شامل نہیں اور اسے شامل کرنا چاہیں تو اس عنوان کا مختصر تعارف یہاں پوسٹ کر دیں ۔ شکریہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ بھی ممکن ہے کہ آپ نے کسی عنوان پر کام نہیں کیا ہو لیکن مختصر تعارف تحریر کرنے میں دلچسپی رکھتے / رکھتی ہوں تو ایسی صورت میں بھی یہاں نشاندہی کر دیں ۔ شکریہ
 
محب علوی

آپ نے آب گم کے حوالے سے بات کی تھی ۔ اس بارے میں اپڈیٹ کر دیں ۔ شکریہ

آب گم کو دس پندرہ حصوں میں فائلز کی شکل میں اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں تاکہ اسے ملا کر ایک کتاب کی شکل میں زپ کرکے ڈاؤن لو‌ڈ کے لیے پیش کیا جس سکے۔
 
باوجود کوشش کے آب گم ایسی گم ہوئی ہے کہ کہیں بھی نہیں ملی ہے ۔ آب آب ہو گیا ہوں میں‌اسی گم شدہ کتاب کو ڈھونڈتے کہاں رکھی ہے ارباب لائبریری نے سب کی نظروں سے چھپا کر۔
 

الف عین

لائبریرین
خود میں نے بہت ڈھونڈھا کہ تذکرہ چل رہا ہے کہ آبِ گم ہو چکی ہے، لیکن مجھے کہیں نہیں مل سکی جو میں اپنی سائٹ پر بھی دے سکوں۔۔
اور شگفتہ۔۔۔۔
تم جانتی ہو کہ میرا کام محض ان پیج فائکلوں کا کنورژن، اور ان کی تصحیح ہے، اور ای بک کی تشکیل۔ بسا اوقات میں خود کتاب پڑھتا بھی نہیں۔
پھر ان دو سو کتابوں کا تعارف لکھتے لکھتے مزید سو کتابیں میرے سر پر آ پڑیں گی۔ اب تک میں محض پچاس کو آں لائن کر چکا ہوں۔ اپ ڈیٹ کی نوبت نہیں آ پا رہی ہے۔۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
باوجود کوشش کے آب گم ایسی گم ہوئی ہے کہ کہیں بھی نہیں ملی ہے ۔ آب آب ہو گیا ہوں میں‌اسی گم شدہ کتاب کو ڈھونڈتے کہاں رکھی ہے ارباب لائبریری نے سب کی نظروں سے چھپا کر۔

ڈرائیں تو نہیں ناں ۔ آپ کی پوسٹ پڑھ کے لگا جیسے صفحہ ہستی سے غائب ہو گئی ہو ۔
اچھا یہ بتائیں کہاں ڈھونڈتے رہے ہیں ؟ کیا پیج نہیں اوپن ہو رہے آپ کے پاس ؟
 

قیصرانی

لائبریرین

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
فرنٹ پیج پر شامل کرنے کے لیے ایک مختصر پیراگراف چند سطور پر مشتمل جس میں متعلقہ متن اور عنوان کے حوالے سے تحریر ہو۔ یہ تحریر تنقیدی نظر بھی ہو سکتی ہے یا محض سادہ تعارف ۔
 
Top