لائبریری سائٹ : فرنٹ پیج

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

لائبریری سائٹ فرنٹ پیج کے حوالے سے پہلے گفتگو ہوتی رہی ہے اور اس وقت یہ کہنا ہے کہ لائبریری سائٹ فرنٹ پیج درکار ہے !
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

شکریہ شگفتہ بہن، میں اسی موضوع پر بات شروع کرنا چاہتا تھا۔ اس تھریڈ میں لائبریری سائٹ کے صفحہ اول کی تدوین سے متعلق بات کی جائے گی تاکہ اس پر کام آگے بڑھ سکے۔ یہ کام کافی عرصے سے پینڈنگ ہے۔ میری لائبریری ٹیم سے بالعموم اور لائبریری پراجیکٹ کے منتظمین سے بالخصوص درخواست ہے کہ وہ اس جانب توجہ کریں۔ جن دوستوں کو میڈیا وکی کے استعمال پر مہارت حاصل ہے وہ اس کے بارے میں مفید مشورہ بھی دے سکتے ہیں جیسے کہ مہوش علی اور قیصرانی وغیرہ۔

میں نے کچھ روز قبل لائبریری سائٹ کو چیک کیا تھا اور مجھے یہ جان کر خوشگوار حیرت ہوئی تھی کہ اس پر کافی ایکٹیویٹی جاری تھی۔ لیکن صفحہ اول پر اس فعالیت کا سراغ نہیں ملتا۔ لائبریری سائٹ کا صفحہ اول پوری سائٹ کے لیے ایک گیٹ وے کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے۔ میرے خیال میں لائبریری سائٹ کے صفحہ اول کے لے آؤٹ پر بات کرنے سے قبل ہمیں اس چیز کا تعین کر لینا چاہیے کہ صفحہ اول پر کون کون سی انفارمیشن پریزینٹ کی جانی چاہیے۔ اس کے بعد اسی تھریڈ میں یا علیحدہ تھریڈ میں صفحہ اول کے لے آؤٹ پر بھی بات کر لیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ذیل میں میں لائبریری سائٹ کے صفحہ اول پر مہیا کی جانے والی انفارمیشن سے متعلق اپنے آئیڈیاز پیش کر رہا ہوں۔ آپ دوست اس میں اپنی طرف سے اضافہ کر سکتے ہیں۔

1۔ لائبریری سائٹ کے صفحہ اول پر سب سے اوپر لائبریری پراجیکٹ کا لوگو اور اس کی مشن سٹیٹمنٹ ہونی چاہیے
2۔ لائبریری سائٹ کے کسی ایک متن کا ربط بطور مین فیچر کے پیش کیا جانا چاہیے جیسے کہ اخبارات اور رسائل میں مین ہیڈنگ ہوتی ہے
3۔ لائبریری سائٹ پر مکمل متون میں سے چند کے بطور فیچر روابط کی فہرست پیش کی جانی چاہیے
4۔ لائبریری سائٹ پر حالیہ زیر تکمیل متون میں سے چند کے روابط پیش کیے جانے چاہیں
5۔ لائبریری سائٹ پر مختلف زمرہ جات اور ان کے ذیلی زمرہ جات کی فہرست الگ الگ بلاکس میں پیش کی جانی چاہیے
6۔ مقبول ترین متون کی فہرست پیش کی جانی چاہیے۔ اس کے لیے کسی ریٹنگ پلگ ان کی ضرورت پڑے گی۔ اس بارے میں بھی تحقیق کی ضرورت ہے
7۔ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے متون کی فہرست

میرے ذہن میں جیسے مزید آئیڈیاز آتے جائیں گے، میں ان کے بارے میں یہاں لکھتا رہوں گا۔ اب دوستوں کو اس موضوع پر بات کرنے کی دعوت دے رہا ہوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
مکمل کتب، زیر تکمیل کتب اور پروف ریڈ ہونے والی کتب کی فہرست بھی دکھانا کیسا رہے گا؟
 

مہوش علی

لائبریرین
مکمل کتب، زیر تکمیل کتب اور پروف ریڈ ہونے والی کتب کی فہرست بھی دکھانا کیسا رہے گا؟

یہ دکھانا خاصا مشکل رہے گا۔ :)

میرے خیال میں ایسا کوئی پلگ ان شاید نہیں ہے جو یہ کام کر سکے، مگر یہ ہو سکتا ہے کہ جب کسی کتاب کو شروع کیا جائے تو اسکو دو عدد کیٹیگریز میں رکھا جائے۔

پہلا: مضمون کے مطابق اس کی اصل کیٹیگری
دوسرا: زیر تکمیل کتب کی کیٹیگری [اور جب یہ کتاب مکمل ہو جائے تو اس میں سے زیر تکمیل کتب کی کیٹیگری نکال کر اسے "پروف ریڈ" کی کیٹیگری میں ڈال دیا جائے۔ اور جب پروف ریڈنگ بھی ہو جائے تو اس دوسری کیٹیگری کو بھی نکال دیا جائے۔

اس سلسلے میں آپ نے دیکھا تھا کہ نیویگیشن کا کوڈ یہ تھا:

{نیویگیشن صفحہ اول

| زمرہ کا نام = قرآن و سنت
| پراگرس زمرے کا نام = زیر تکمیل/پروف ریڈنگ/ اور مکمل ہونے کی صورت میں خالی
| مصنف = احمد علی
| اگلا = سورۃ 1:الفاتحۃ
| notes = ای بک از اعجاز عبید، فاروق سرور خان، مہوش علی، قیصرانی، ماوراء
{
 

مہوش علی

لائبریرین
1۔ لائبریری سائٹ کے صفحہ اول پر سب سے اوپر لائبریری پراجیکٹ کا لوگو اور اس کی مشن سٹیٹمنٹ ہونی چاہیے
تبصرہ: Agreed

2۔ لائبریری سائٹ کے کسی ایک متن کا ربط بطور مین فیچر کے پیش کیا جانا چاہیے جیسے کہ اخبارات اور رسائل میں مین ہیڈنگ ہوتی ہے
3۔ لائبریری سائٹ پر مکمل متون میں سے چند کے بطور فیچر روابط کی فہرست پیش کی جانی چاہیے
تبصرہ: تراجم قران زمرہ، حدیث زمرہ، اقبالیات، غالبیات، ۔۔۔۔۔

4۔ لائبریری سائٹ پر حالیہ زیر تکمیل متون میں سے چند کے روابط پیش کیے جانے چاہیں
5۔ لائبریری سائٹ پر مختلف زمرہ جات اور ان کے ذیلی زمرہ جات کی فہرست الگ الگ بلاکس میں پیش کی جانی چاہیے
تبصرہ: صحیح

6۔ مقبول ترین متون کی فہرست پیش کی جانی چاہیے۔ اس کے لیے کسی ریٹنگ پلگ ان کی ضرورت پڑے گی۔ اس بارے میں بھی تحقیق کی ضرورت ہے
7۔ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے متون کی فہرست
تبصرہ: اسکے لیے شاید ایک پلگ ان موجود ہے جو ریٹنگ کے بغیر ہی زیادہ پڑھے جانے والے متون کو ظاہر کر دے گا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم ، آپ سب کا شکریہ ،

کچھ مزید نکات درج ذیل ہیں انہیں بھی دیکھ لیں ۔



  • ضوابط

  • لائبریری میں شمولیت ۔۔ طریق کار

  • وکی پر کام کس طرح ۔ ۔۔طریق کار ۔۔۔ ٹیوٹوریل

  • ورک فلو

  • ہفتہ وار اپڈیٹ

  • سروے

  • رابطہ
 

مہوش علی

لائبریرین
میری ناقص رائے یہ ہے کہ مرکزی صفحہ پر جتنا کام ہم ابھی آسانی سے کر سکیں اُسے فورا پورا کر لیں۔ اور سب سے زیادہ پڑھے جانے والے متون کے لیے جس پلگ ان کی ضرورت ہے، اس میں اگر وقت لگتا ہے تو اسے بعد میں اطمنان سے پورا کر لیں۔

میں کاپی رائیٹ کے مسئلے سے بھی ابھی تک مطمئین نہیں ہو سکی مگر اس بحث کو پرانی جگہ پر شروع کرتے ہیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
  • ضوابط [یہ چیز کاپی رائیٹ والے مسئلے میں ہی حل ہو جائے گی۔ فٹ نوٹس میں ضوابط کا یا اسکے لنک کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ان ضوابط کی سٹیٹمنٹ سیمپل بنا کر کوئی یہاں پوسٹ کر دے یا پھر کاپی رائیٹ والی لڑی میں۔]
  • لاءبریری میں شمولیت ۔۔ طریق کار [یہ چیز لاگ ان فارم ہی ہے اور اس میں مزید کیا اضافہ کیا جا سکتا ہے؟]
  • وکی پر کام کس طرح ۔ ۔۔طریق کار ۔۔۔ ٹیٹوریل [یہ ٹوٹوریل موجود ہے اور میں نے اپنا حصہ شامل کر دیا ہے۔ مگر آپ سب اس پر ترامیم کرکے اضافہ کر سکتے ہیں]
  • ورک فلو [مجھے کوئی آئیڈیا نہیں]
  • ہفتہ وار اپڈیٹ ؟؟؟؟
  • سروے ؟؟؟
  • رابطہ ؟؟؟ کیا یہاں منتظمین کا رابطہ دیا جائے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
آپ سب دوستوں کا یہاں آنے کا شکریہ۔ میری گزارش ہے کہ اس تھریڈ پر کچھ عرصے تک مستقل توجہ دیتے رہیں۔ ہو سکتا ہے کہ اس سے متعلقہ کچھ موضوعات کے لیے الگ تھریڈ شروع کرنا پڑیں۔

میں اس بات کو اس طرح آگے بڑھاتا ہوں کہ جس انفارمیشن کے لیے پلگ انز وغیرہ درکار ہوں انہیں بعد کے لیے مؤخر کیا جا سکتا ہے۔ یہاں میں یہ بھی واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اس کام میں پیشرفت کے لیے مجھے لائبریری ٹیم کی جانب سے ہی تمام تر ان پٹ درکار ہوگی۔

گرافکس کی ضرورت

اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ لائبریری سائٹ کے صفحہ اول پر مین فیچر اور دوسرے فیچر کے روابط پیش کرنے کے لیے ان سے متعلقہ مختصر ٹیکسٹ کے ساتھ ایک مناسب گرافک کی ضرورت بھی ہوگی۔ اس سے فرنٹ پیج کا زیادہ بہتر تاثر پڑے گا۔ کیا مختلف متون سے متعلقہ گرافکس تیار ہیں۔ اگر کسی ایک خاص متن کے لیے کوئی گرافک موجود نہ ہو تو بھی اس سے متعلقہ زمرہ کی گرافک اس کی جگہ استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ کم از کم لائبریری پراجیکٹ کے مختلف زمرہ جات کے لیے علیحدہ گرافکس ہونا ضروری ہیں۔ میری رائے یہ ہے کہ لائبریری پراجیکٹ ، خواہ اس فورم پر ہو یا لائبریری سائٹ پر، میں استعمال کی جانے والی گرافکس کا سٹینڈرڈ سائز مقرر کر دیا جانا چاہیے۔

میڈیا وکی ٹیمپلیٹس کا استعمال

میرا آئیڈیا یہ ہے کہ صفحہ اول پر انفارمیشن براہ راست رکھنے کی بجائے انہیں علیحدہ ٹیمپلیٹس کی صورت میں سٹور کیا جائے۔ اس طرح نہ صرف انہیں منظم کرنا آسان ہو جائے گا بلکہ فرنٹ پیج کے لے آؤٹ کو بھی آسانی سے مرتب کیا جا سکے گا۔

لائبریری سائٹ پر متبادل سٹائل کا استعمال

اس وقت لائبریری سائٹ پر میڈیا وکی کا ڈیفالٹ سٹائل استعمال ہو رہا ہے۔ اگر آپ دوستوں کے خیال میں اس سائٹ پر کسی بہتر سٹائل کو استعمال کیا جانا چاہیے تو مجھے اس کے بارے میں بتائیں۔ میں اسے لائبریری سائٹ کے لیے قابل استعمال بنانے پر کام کروں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اب میں لائبریری ٹیم کے ارکان اور منتظمین کو دعوت دیتا ہوں کہ مجھے بالا کی ترتیب کے مطابق اس متن کی نشاندہی کریں جسے مین فیچر کے طور پر پیش کیا جائے اور جن متون کو ذیلی فیچر کے طور پر پیش کیا جائے اور اسی طرح مجھے باقی ان پٹ بھی درکار ہے۔

آپ دوستوں کے خیال میں لائبریری پراجیکٹ کا پہلا مین فیچر کونسا ہونا چاہیے۔ یہاں پر کافی بڑے سائز کی کتب برقیانے پر بھی کام مکمل ہوا ہے جیسے کہ علی پور کا ایلی، قصہ باغ و بہار وغیرہ۔ اس کے علاوہ لائبریری پراجیکٹ پر اپڈیٹ کے بارے میں بھی انفارمیشن درکار ہوگی۔ میں کچھ دوستوں سے عرض کر چکا ہوں کہ اردو ویب پر جاری تمام پراجیکٹس کے بارے میں نیوز اپڈیٹ فراہم کرنا اشد ضروری ہے۔ اس کے لیے فورم پر پوسٹ کرنا کافی نہیں ہے۔ کچھ دوستوں کے اردو ویب بلاگ پر اکاؤنٹ بنا دیے گئے ہیں۔ ان سے گزارش ہے کہ وہ اردو ویب بلاگ پر ہر اہم پیشرفت کے بارے میں پوسٹ کیا کریں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
منصور، بھائی تم کس چیز کے منتظر ہو؟ تمہارے پاس تو ساری انفارمیشن موجود ہے۔
چلو تمہی بتاؤ کہ مین فیچر کونسے متن کا ربط ہونا چاہیے۔ داستان خواجہ بخارا کی کے بارے میں کیا خیال ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
میرے منہ کی بات چھین لی۔ میری ذاتی رائے داستان خواجہ بخارا یا عمران سیریز میں سے کسی کے حق میں‌ ہے۔ لیکن میں‌چاہ رہا ہوں‌ کہ پہلے دیگر افراد اپنی رائے دے دیں‌تو بہتر رہے گا
 

نبیل

تکنیکی معاون
باقی لوگ تو اپنی رائے دیتے رہیں گے، پہلے تم اپنی پسند بتاؤ۔ مزید فیچرز کے بارے میں تمہاری کیا چوائس ہے؟ اور کیا ان سب متون سے متعلقہ گرافکس دستیاب ہیں؟
 

قیصرانی

لائبریرین
میرے پاس عمران سیریز کا ری پرنٹ ہے، اس میں انہوں‌ نے انگریزی فلموں‌ کے ٹائٹل چھاپے ہوئے ہیں

خواجہ بخارا کے ہمارے پاس البتہ گرافکس موجود ہیں

مزید فیچرز کے لئے اگر کل تک ویٹ ‌کر لیں تو۔۔۔۔۔ آپ کا شکریہ :rolleyes:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کسی ایک متن کا ربط بطور مین فیچر

داستان خواجہ بخارا کی



۔لائبریری سائٹ پر مکمل متون میں سے چند کے بطور فیچر روابط


سرسید کی کہانی ان کی اپنی زبانی ( آپ بیتی )
فردوس بریں ( داستان )
کفن ( افسسانہ )
آنندی ( افسانہ )
کافر ( تراجم )
باغ و بہار ( داستان )
کنگ چانگ ( ناول )
دیوان غالب ( شاعری )
سکوت ( شاعری )
شباب ( مرثیہ )
جھولنے ( گوشہ اطفال )
یارب (گوشہ اطفال )
فردوس بریں ( تنقید )


ٹیم ورک

آب گم
علی پور کا ایلی
باغ و بہار
دیوان غالب
عمران سیریز

۔ائبریری سائٹ پر حالیہ زیر تکمیل متون میں سے چند کے روابط

مقدمہ شعرو شاعری تنقید
نادیدہ ہمدرد عمران سیریز
نمود


نئے لکھنے والے

تفسیر
فضل ربی ( سوات سیاحوں کی جنت )
فیصل عظیم ( ایک ٹیکسی ڈرائور کی ڈائری )




۔ لائبریری سائٹ پر مختلف زمرہ جات اور ان کے ذیلی زمرہ جات کی فہرست
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل بھائی اس فہرست میں کچھ تبدیلی یا اضافہ کرنا ہے پہلے یہ بتائیے کہ مکمل ، اور زیر تکمیل متون کی کم از کم یا زیادہ سے زیادہ کتنی تعداد شامل کرنا بہتر ہے ؟ پانچ سے دس تک ؟
ایک صورت یہ بھی ہوسکتی ہے کہ ہر ذیلی زمرہ سے ایک نمائندہ متن کا ربط دے دیا جائے ؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

لائبریری سائٹ پر مختلف زمرہ جات اور ان کے ذیلی زمرہ جات کی فہرست الگ الگ بلاکس





زمرہ جات


اردو نثر


اردو شاعری


تاریخ اور فلسفہ


ریفرنس سیکشن


شخصیات


قرآن و سنت


گوشہ اطفال


نئے لکھنے والے





ذیلی زمرہ جات





قرآن و سنت

سیرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم


تاریخ اور فلسفہ

تصوف


ریفرنس سیکشن

انسائیکلو پیڈیا
تعلیمی و تحقیقی مضامین
لسانیات


اردو نثر

آپ بیتی
افسانے
تراجم
تذکرہ جات
تاریخ اردو ادب
تنقید شاعری
تنقید نثر
خطبات
خاکہ نگاری
داستان
رپور تاژ
سفر نامہ
سوانح عمری
مزاح نگاری
مکتوبات
مقالات
مصاحبہ
مضامین
ناول


اردو شاعری

مرثیہ
مزاحیہ شاعری
ہائیکو


شخصیات

امیر خسرو
اقبال
سرسید احمد خان
غالب
ابن صفی


گوشہ اطفال

کھیل
کہانی
نظم

نئے لکھنے والے




زمرہ جات اور ذیلی زمرہ جات کو حروف تہجی کی ترتیب سے پیش کرنا بہتر ہوگا۔
( اردو نثر کے ذیلی زمرہ جات کو یہاں ترتیب سے لکھا ہے۔)

 
Top