ساتویں سالگرہ لائبریری اسٹور اجراء

ذوالقرنین

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو سارے احبابِ اردو محفل کو ۔:)
دعا ہے کہ یہ چمنِ کتب یوں ہی پھلتا پھولتا رہے اور محبان کتب یوں ہی اس چمن کی آبیاری کرتے رہیں۔:)
 

زیک

مسافر
نئ لائبریری سائٹ بہترین ہے اور لائبریری والوں کو کافی کریڈت جاتا ہے کہ کافی محنت سے تیار کی ہے.

خاص سائٹ کے حوالے سے ابن سعید اور مقدس تعریف کے مستحق ہیں
 

سیف امان

محفلین
بہت اچھا کام ہے ۔ آپ سب کا بہت شکریہ آپ نے واقعی ایک عظیم کام کیا ہے ۔ میرے خیال میں یہ انٹرنیٹ پر اردو کے فروغ کیلئے سب سے الگ اور منفرد کام ہے۔
 

دوست

محفلین
بہت پیارا انٹرفیس ہے۔ اور ابن سعید کی محنت کی داد نہ دینا زیادتی ہو گی۔ اللہ کرے یہ سلسلہ یونہی آگے بڑھتا رہے۔
 

یوسف-2

محفلین
زبردست، زبردست اور زبر دست
مدیرہ شعبہ، جملہ لائبریرین اور منتظمین کو میری جانب سے دلی مبارکباد۔ اردو نیٹ فورمز کی دنیا میں حقیقتاً یہ ایک بے مثال کارنامہ ہے۔ امید ہے کہ یہ فورم اور اس سے وابستگان اسی طرح اردو کی خدمت کرتے رہیں گے اورہم سب اس سے فیض پاتے رہیں گے۔ ایک بار پھر سب کو دلی :congrats:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
اردو محفل کے باسیوں کو ڈیجیٹل اردو لائبریری کے باقاعدہ افتتاح پر دلی مبارکباد۔ چند لوگوں کی انتھک محنت اور لگن نے بظاہر ایک ناممکن دکھنے والے کام کو ممکن کر دکھایا۔ دعا ہے کہ لائبریری پراجیکٹ پھلتا پھولتا رہے اور اسے ایسے ہی بے لوث لوگوں کا ساتھ میسر آتا رہے۔ آمین
 

محمد وارث

لائبریرین

شمشاد

لائبریرین
بہت بڑا کارنامہ ہے جو چند دیوانوں نے سرانجام دیا ہے۔ بہت ہی خوبصورت انٹرفیس ہے۔
بہت بہت مبارکباد قبول فرمائیں۔
اس حوالے سے اردو محفل کی ساتویں سالگرہ ایک یادگار سالگرہ ہے۔

امید ہے لائبریری میں کُتب کا مسلسل اضافہ ہوتا رہے گا۔
 

زبیر حسین

محفلین
اردو ویب تجھے سلام۔
سات سالوں میں آپ لوگوں نے ساتھ ساتھ چلتے ہوئے کتنے ہی سنگ میل عبور کئے اور نا ممکنات کو ممکنات میں بدلا۔وہ ہر کوشش جو ان مقاصد کو پا لینے کے لیے کی گئی خواہ کتنی ہی چھوٹی کیوں نہ ہو ،صد مبارک کی مستحق ہے۔
اردو ویب تجھے سلام۔
 

محمد امین

لائبریرین
سوتے جو رہتے ہیں ہر وقت بھیا :p

ہاہاہاہا۔۔۔۔ جی نہیں کریڈٹس دیکھے تھے میں نے مگر کور ڈیزائن نہیں دیکھا ہی ہی ہی ۔۔۔


اچھا فونٹ تھوڑا بڑا ہونا چاہیے اور سرمئی (گرے) کی بجائے گہرا کالا ہونا چاہیے، ہے نا؟

تدوین: میرا خیال ہے فونٹ چھوٹا ہونے کی وجہ سے ہی گرے لگ رہا ہے
 
Top