سیدہ شگفتہ
لائبریرین
لائبریری اراکین کا تعارف۔ ۔دوسرے اراکین کی زبانی
اوکے ، تعارف کا ایک سلسلہ آپ کو یہاں ملے گا جس میں اراکین اپنا تعارف اپنے الفاظ میں پیش کریں گے، تعارف سلسلے کا یہ دوسرا تھریڈ ہے تاہم یہاں آپ کو اپنا نہیں دوسروں کا تعارف پیش کرنا ہے ، ہلکے پھلکے انداز میں
تعارف کے اس سلسلے میں شامل ہونے (لکھنے) کے لیے لائبریری ٹیم رکن ہونا ضروری نہیں ہے یعنی تمام اراکینِ محفل اپنے اپنے انداز میں دوسرے اراکین کا تعارف یہاں پیش کر سکتے ہیں البتہ صرف لائبریری اراکین کا تعارف یہاں پیش کیا جا سکتا ہے یعنی جس رکن کا تعارف آپ پیش کریں ضروری ہے کہ وہ رکن ، لائبریری ٹیم میں شامل ہو ۔ یہ تعارف سنجیدہ انداز میں بھی لکھا جا سکتا ہے یا اگر آپ چاہیں تو مزاح کے انداز میں اپنی تحریر پیش کریں اور مذکورہ لائبریری رکن کی تمام خوبیوں اور خامیوں پر روشنی ڈالیں اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے
اس سلسلے میں زیادہ دلچسپ اور پسند کی جانے والی تحریر کو لائبریری ایوارڈز میں شامل کیا جائے گا ۔
یعنی کسی ایک لائبریری رکن کا تعارف ایک سے زائد بار بھی لکھا جا سکتا ہے ۔