لائبریرین کی چوپال

کئی دنوں سے سوچ رہا تھا کہ اردو محفل لائبریری کے حوالے سے ایک دھاگہ شروع کیا جائے اور اس میں اردو محفل لائبریری کے حوالے سے گفتگو کی جائے تاکہ اس کے حوالے سے اس کام میں شامل اراکین کا تذکرہ بھی ہو اور ان کے کام کو سراہا بھی جا سکے۔ ٹائپ، پروف اور شائع شدہ برقی کتب پر گفتگو بھی ہو سکے اور آنے والے دور کے لیے سند بھی رہے۔
 
لائبریری کے تین دور ہوئے ہیں، جن میں مختلف کتابوں پر کام ہوا ہے جن میں سے کچھ صرف ٹائپ ہوئیں، کچھ پروف اور چند کتابی شکل میں شائع بھی ہو پائیں۔
 
پہلا دور
اس میں کتابوں کی ٹائپنگ پر زیادہ زور رہا اور چند کتابیں ہی شائع ہو سکیں جوںزیادہ تر کاپی رائٹ کی زد میں آتی تھیں اس لیے ان کی تشہیر بھی نہ ہو سکی۔
میری یاداشت کے مطابق اس میں مندرجہ ذیل کتابیں شامل تھیں:
1 فردوس بریں
2 علی پور کا ذیلی
3 پیار کا پہلا شہر
4 زاویہ 1 اور زاویہ 2

5 سرسید کی کہانی
6 آب گم
7 چراغ تلے
8 دیوان غالب
9 داستان خواجہ بخارا کی

10 الفاروق
 
آخری تدوین:
دوسرا دور
اس دور میں کتابوں کی ٹائپنگ کے ساتھ فارمیٹ، سرورق ڈیزائن اور اشاعت پر کافی وقت صرف کیا گیا اور تقریباََ 100 کتابیں باقاعدہ ایک ویب سائٹ پر شائع کی گئیں۔ ابن سعید ، مقدس ، فاتح اور متعدد لائبریری ممبران نے آخری مرحلے کے لیے کافی محنت اور ذوق و شوق سے کام کیا۔ اس موقع پر اردو لائبریری سائٹ کا بھی افتتاح کیا گیا تھا مگر اب یہ ویب سائٹ بھی ڈاؤن ہے۔
چند کتابیں جو مجھے یاد ہیں وہ لکھ رہا ہوں، مکمل فہرست ابن سعید کے پاس ہو گی یا ڈھونڈنی پڑے گی۔
 
آخری تدوین:
تیسرا دور
یہ دور دوسرے دور کے تقریباََ 7-8 سال بعد کووڈ وبا کے دور میں شروع ہوا جب سب گھروں میں بیٹھنے پر مجبور ہو گئے تھے۔ اس دور کا آغاز محمد شعیب کے وٹس ایپ گروپ سے ہوا جسے انہوں نے مجلس ادبیات عالیہ کا نام دیا اور ایک شاہکار داستانوی کتاب گل بکاؤلی کی ٹائپنگ شروع کروائی اپنے دوستوں اور جاننے والوں کے ساتھ مل کر۔ اس میں ایک ایک صفحہ ایک شخص کو ملتا تھا اور کام ختم کرنے پر دوسرا صفحہ ملتا تھا۔ میں نے ایک صفحہ لیا اور ایک تہائی لکھنے میں کامیاب ہوا تھا کہ دہائی مچ گئی صفحہ مکمل نہ کرنے پر۔ افسوس وہ مکمل صفحہ کسی اور نے کیا۔ میں نے بعد ازاں کئی صفحات مکمل کیے مگر مجھے یہ ایک ایک صفحہ کرنے میں مزہ نہیں آیا کیونکہ اردو محفل پر دس بیس اور اس سے زیادہ صفحات بھی مختص کرکے اپنے حساب سے ٹائپنگ کرنے کی پچھلے دو ادوار میں عادت پڑ گئی تھی۔ میں نے شعیب سے مشورہ کرکے اردو محفل پر ایک کتاب کا ڈول ڈالا جو کچھ زیادہ ہی گہرا ڈل گیا اور توقع سے بڑھ کر رسپانس نے چار چاند لگا دیے۔
اولین محفلین جنہوں نے حامی بھری اور داستانوی ادب کو ٹائپ کرنے اور کروانے میں پیش پیش رہیں ان میں نور وجدان شامل تھیں۔ اس کے بعد پھر اردو محفلین نے کمال کر دیا اور بیسیوں کتابیں ٹائپ، پروف کرکے برقی اشاعت تک پہنچائیں۔ اس دور کے محفلین اور ان سے جڑی کتابوں کا ذکر تفصیل سے کرنے کی کوشش کروں گا اور یہ کوشش بھی ہو گی کہ ان محفل اراکین جنہیں لائبریرین کا اعزاز ملا انہیں اس دھاگے میں لایا جائے۔

کل ملا کر 62 کتابیں شائع ہوئیں اور کم و بیش تیس چالیس ٹائپنگ اور پروف کے مرحلے سے گزر چکی ہیں۔ اس دوران میں نے ایک فریم ورک بنا لیا تھا اس لیے تمام کتابیں جی ڈرائیو پر مختلف فولڈرز میں محفوظ ہیں۔ شعیب نے انہیں آرکائیو اردو کلاسکس ربط پر عام استعمال کے لیے اپلوڈ کر رکھا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
دوسرا دور
اس دور میں کتابوں کی ٹائپنگ کے ساتھ فارمیٹ، سرورق ڈیزائن اور اشاعت پر کافی وقت صرف کیا گیا اور تقریباََ 100 کتابیں باقاعدہ ایک ویب سائٹ پر شائع کی گئیں۔ ابن سعید ، مقدس ، فاتح اور متعدد لائبریری ممبران نے آخری مرحلے کے لیے کافی محنت اور ذوق و شوق سے کام کیا۔ اس موقع پر اردو لائبریری سائٹ کا بھی افتتاح کیا گیا تھا مگر اب یہ ویب سائٹ بھی ڈاؤن ہے۔
چند کتابیں جو مجھے یاد ہیں وہ لکھ رہا ہوں، مکمل فہرست ابن سعید کے پاس ہو گی یا ڈھونڈنی پڑے گی۔
یہ تقریباً ساری کتابیں وہ ہیں جو میں نے اردو محفل میں فراہم کی تھیں، ان میں سے دو ایک کتب کے علاوہ محفل میں کچھ ٹائپ نہیں کی گئیں۔ ابن انشاء اور خلیل الرحمٰن اعظمی البتہ شمشاد اور فرخ منظور نے ٹائپ کیں
 

سعادت

تکنیکی معاون
شکریہ، محب۔ آپ تو میری خواہش کی تکمیل کر رہے ہیں۔ :)

اس دور کے محفلین اور ان سے جڑی کتابوں کا ذکر تفصیل سے کرنے کی کوشش کروں گا اور یہ کوشش بھی ہو گی کہ ان محفل اراکین جنہیں لائبریرین کا اعزاز ملا انہیں اس دھاگے میں لایا جائے۔
اگر وہ کسی وجہ سے نہ آ سکیں، تب بھی اُن کا ذکر ضرور کیجیے تاکہ اُن کے کام کا کریڈٹ دستیاب رہے۔
 

الف عین

لائبریرین
پہلا دور
اس میں کتابوں کی ٹائپنگ پر زیادہ زور رہا اور چند کتابیں ہی شائع ہو سکیں جوںزیادہ تر کاپی رائٹ کی زد میں آتی تھیں اس لیے ان کی تشہیر بھی نہ ہو سکی۔
میری یاداشت کے مطابق اس میں مندرجہ ذیل کتابیں شامل تھیں:
1 فردوس بریں
2 علی پور کا ذیلی
3 پیار کا پہلا شہر
4 زاویہ 1 اور زاویہ 2

5 سرسید کی کہانی
6 آب گم
7 چراغ تلے
8 دیوان غالب
9 داستان خواجہ بخارا کی

10 الفاروق
ان میں ابن صفی کی کوئی کتاب شامل نہیں، حالانکہ کئی ٹائپ کی گئی تھیں، کچھ میں نے بھی اردو کی برقی کتابیں میں فراہم کی تھیں لیکن احمد صفی صاحب کے اعتراض کے بعد وہاں سے ہٹا دی گئیں، اور محفل میں بھی مزید ٹائپ کیے جانے سے رؤک دیا گیا
 
Top