قیمتی زندگی کے معمولات کے لیے عام سی باتیں

جب انسان میں عاجزی پیدا ہوتی ہے نہ وہ ایک چیونٹی کو بھی بےجا نقصان پہچانے سے ڈرتا ہے انسان تو بہت دور کی بات ہے اس کو بھلائی کرنے کی اتنی عادت ہو جاتی ہے کہ وہ اپنے ساتھ برا کرنے والوں کے ساتھ بھی برا نہیں کرتا اور ایسے انسان کا اللہ بھی برا نہیں ہونے دیتا۔
 
برے موڈ یا غصے کی حالت میں کبھی بھی برے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہئیں کیونکہ تھوڑی دیر میں آپ کا موڈ تو ٹھیک ہو جائے گا لیکن کسی کو آپ کے لفظوں سے لگے زخم شاید تمام عمر نہ بھر سکیں خوش رہیں خوشیاں بانٹے ۔
 
جس نے طمع کو اپنا شعار بنایا ,اس نے اپنے کو سبک کیا اور جس نے اپنی پریشان حالی کا اظہار کیا وہ ذلت پر آمادہ ہوگیا اور جس نے اپنی زبان کو قابو میں نہ رکھا , اس نے خود اپنی بے وقعتی کا سامان کر لیا ۔
 
Top