قیصرانی کے چند سوالات پر تبصرہ جات

تبصرے سے قطع نظر قیصرانی ایک ہی نشست میں بہت سارے سوال پوچھ رہے ہو جس کی وجہ سے ان کا جواب تو درکنار بحث کا صحیح آغاز بھی نہیں ہوسکے گا۔ ایک سوال کو لو اور اس پر گفتگو کو مرکوز کروں پھر اس پر بحث ہو اور اگر کسی دوسرے سوال یا موضوع پر بات ہو تو اسے علیحدہ کیا جاسکے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب، اگر تم بات کر ہی رہے ہو تو منصور کو یہ بھی بتا دو کہ اس کی پوسٹ میں کونسے مختلف موضوعات اکٹھے ہو گئے ہیں۔
 
ٹریڈ سنٹر پر حملہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا اسامہ بن لادن ہی اصل مجرم تھا ، کیا یہ طے ہوگیا ہے اس کے ثبوت بش نے صرف ٹونی بلئیر ، مشرف اور دیگر اہم ارکان کو ہی دکھائے تھے اور کھلی عدالت میں یہ مقدمہ چلانے سے انکار کیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ ایک پوری بحث ہے اور اس پر اب تک تحقیق جاری ہے۔ واجب القتل کون تھے اور کون نہیں ایک اور بحث ؟

امریکی مطالبہ قاتلوں کو سزا دینے کا نہیں بلکہ اسامہ کو حوالے کرنے کا تھا ، اسامہ کے سوا طالبان سے امریکہ نے کچھ نہیں مانگا اور کسی دوسرے ملک میں مقدمہ چلانے سے بھی انکار کیا تھا۔ امریکہ نے جس طرح اس مقدمہ کی پیروی کی تھی وہ ایک بد ترین مثال تھی جس نے دہشت گردی کی من پسند تعریفوں کی راہ کھول دی اور ریاستی جبر کی ایک نئی لہر دوڑادی۔ پوری دنیا کے مسلمانوں کو دہشت گرد اور مشکوک بنا دیا اور پھر عراق اور اب لبنان اسی آگ کا ایندھن بن رہا ہے جو افغانستان میں ٣٥٠٠ بے گناہوں کے جوان میں لاکھوں بے گناہوں کا جلا کر خاکستر کرنے سے شروع ہوئی تھی۔

کون اتنی جرات کر سکا تھا کہ امریکہ کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کے قاتلوں کو سزا دینے کے عالمی مطالبے کو اپنی ٹھوکر پر رکھ سکا تھا۔ قیصرانی شاید جذبات میں بھول گئے ہیں کہ امریکہ نے اعلان کیا تھا کہ کسی کو نیوٹرل رہنے کی آپشن بھی نہیں دی تھی بلکہ گردن پر انگوٹھا رکھ کر کہا تھا

Are you with us or against us

اس کے بعد کارپٹ بمبارمنٹ اور نیپام بمبوں کی ممانعت کے باوجود ڈیزی کٹر بم (جو گرنے کے بعد کئی سو میٹر کے علاقے میں ہر شے کو جلا کر راکھ کر دیتا ہے ) استعمال کرکے وحشت اور بربریت کی جو تاریخ رقم کی تھی مجھے یقین ہے وہ ابھی لوگوں کو بھولی نہیں ہوگی اور اس کے بعد گوانتا موبے کی جیل میں کردار کی روشن مثالیں بھی ابھی سب کے اذہاں میں تازہ ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اور جیل میں ہزاروں قیدیوں کو مارنے کی کاروائی بھی یاد ہوگی۔ اس کے بعد یہ سوال کہ امریکہ کو مطالبے کو کیا اہمیت دی تھی میری سمجھ سے باہر ہے۔ کسی مسلم حکمران نے امریکہ پر حملہ کی حمایت نہیں کی تھی بلکہ سب نے مذمت کی تھی جبکہ امریکہ نے پوری دنیا کے احتجاج کے باوجود عراق کے نہتے اور پہلے سے ہی ظلم و استعبداد سے مارے لوگوں پر دوبارہ حملہ کرکے پوری دنیا کے احتجاج کو قدموں تلے روند ڈالا تھا۔ اسرائیل کی تو مثال ہی کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔

سی آئی اے کے ایجنٹ کا واقعہ ایک اور بحث ہے اور اس میں جن تین ایجنٹوں کو قتل کیا گیا ان کی زندگیوں پر بھی راز ہے اور جس نے کیا اس کی وجوہات پر بھی ، یہ حوالہ کسی طرح سے بھی یہاں منافقت کے باب میں نہیں دیا جاسکتا۔ صدام حسین کو بھاری اکثریت ظالم اور جابر سمجھتی ہے اگر ایک معدودی اقلیت سمجھتی ہے اسے ہیرو تو اس کے لیے اکثریت کو ذمہ دار کیسے ٹھہرایا جاسکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ ایک اور بحث ہے

ہمارے نبی پاک ص جو کہ رحمت اللعالمین ہیں، جو اپنی ذات کے خلاف کہی گئی ہر بات اور کی گئی حرکت کو یہ کہ کر معاف کر دیتے ہیں کہ یہ نا سمجھ ہیں اور ان کی اصلاح‌کی کوشش اور دعا فرماتے ہیں۔ اگر اسی نبی پاک ص کے پیرو کار ہم کوئی ایسی حرکت دیکھتے ہیں، تو فتاویٰ جاری ہو جاتے ہیں اور قتل کے دعوے جاری ہوتے ہیں۔ انعامات رکھے جاتے ہیں۔ کیا یہ منافقت نہیں ہے؟

یہ تو ایک بہت ہی بڑی اور لمبی بحث ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کئی احادیث میں گستاخ حضور کو قتل کیا گیا ، فتح مکہ پر عکرمہ بن ابی جہل کو اگر وہ کعبے کے غلافوں میں بھی ملے تو قتل کا حکم تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ ایک لمبی بحث ہے اور بالکل الگ نوعیت کی بلکہ اس میں سے کئی بحثیں نکلتی ہیں۔

اللہ پاک کا حکم کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو، اور تفرقے میں نہ پڑو کا یہ ترجمہ کیا جاتا ہے کہ اپنے آپ کو اللہ پاک سے جوڑ لو اور باقی سب فرقے قتل کر دو۔ نہ رہے بانس نہ بجے بانسری۔ جب ایک ہی فرقہ ہوگا، وہی جنتی ہوگا، وہی سب کچھ۔ کیا یہ منافقت نہیں ہے؟

اس کی مختلف تشریحات کی جاتی ہیں اور قیصرانی نے کافی انوکھی تشریح کی ہے میری نظر سے آج تک ایسی تشریح کبھی نہیں گزری۔ اس کی جو تشریح میں نے پڑھی ہے وہ یہ ہے کہ مسلمانوں میں سے ایسے فرقہ جنم لیں گے جو مسلمان کہلائیں گے مگر ہوں گے نہ جیسے مرزائی فرقہ ، بہائی فرقہ وغیرہ جو اسلام کے بنیادی اصولوں سے ٹکرا کر مسلمانوں کی اکثریت کے فیصلہ سے غیر مسلموں میں شامل کیے جاتے ہیں۔ یہ بھی ایک بحث ہے اور اس کا منافقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
 

اظہرالحق

محفلین
میرے خیال میں قیصرانی کے بہت سارے نہیں ایک ہی سوال ہے اور وہ ہے

مسلمان آج کے دور میں (حالات کی وجہ سے) اسلامی تعلیمات کو کیسے سمجھ رہے ہیں؟

-------------------------------------------------------------------------
یا اسے دوسری طرح سے لیں تو

غیر مسلم ، مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات کا “عامل“ سمجھتے ہیں اور اسی سے جو نتیجہ اخذ کر رہے ہیں وہ کیسا ہے ؟


میری نظر میں تو یہ سوال بنتا (بنتے ) ہیں اس پوسٹ کی روشنی میں ۔ ۔ ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
تبصرے سے قطع نظر قیصرانی ایک ہی نشست میں بہت سارے سوال پوچھ رہے ہو جس کی وجہ سے ان کا جواب تو درکنار بحث کا صحیح آغاز بھی نہیں ہوسکے گا۔ ایک سوال کو لو اور اس پر گفتگو کو مرکوز کروں پھر اس پر بحث ہو اور اگر کسی دوسرے سوال یا موضوع پر بات ہو تو اسے علیحدہ کیا جاسکے۔
میں نے تو درخواست کہ تھی کہ مجھے اپنی پوسٹس مکمل کرنے دیا جائے۔ مجھے میری بات مکمل کرنے دی جائے، سارے سوالات کے آخر میں ہی وائنڈ اپ کرنا تھا۔ چلیں، پھر ابھی شروع کر دیں بحث، میں تو اس طرح سے اپنی بات نہیں کر سکتا :)
قیصرانی
 
بھائی میں نے پہلے صرف اس کی نشاندہی کی تھی کہ جو پوسٹ ہے اس میں کئی موضوعات اکھٹے ہو رہے ہیں اور اتنے موضوعات سے اخذ کردہ قضایا سے کسی ایک نتیجہ تک پہنچنا ممکن نہیں ہوگا۔ دوسرا میں نے موضوعات کی طرف اس لیے اشارہ کیا کہ نبیل نے بھی یہ پوچھا تھا۔

تم جلدی جلدی سمیٹ لو ورنہ ایک طرف تو سوچنے کی دعوت دیتے ہو اور دوسری طرف خاموش رہنے کی بھی :lol:
 

پاکستانی

محفلین
یہاں تو چوں چوں کا مربہ بنا ہوا ہے کسی کی بات سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ وہ کیا کہنا چاہتا ہے، یا پھر وہ ٹھیک طریقے سے اپنی بات کہہ نہیں پا رہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
پاکستانی بھائی، کیا کہوں۔ پہلی پوسٹ میں کتنی بار درخواست کی تھی کہ مجھے پوسٹیں مکمل کرنے دیں۔ لیکن محب بھائی کی جلد بازی سے دل ٹوٹ گیا ہے۔ ایک اچھا موضوع رہ گیا :cry:

میں سب کو جذباتی نہ ہونے کا کہ رہا تھا کہ محب نے مزید جذباتی ہو کر مجھے ہی کہ دیا کہ

قیصرانی شاید جذبات میں بھول گئے ہیں کہ امریکہ نے اعلان کیا تھا کہ کسی کو نیوٹرل رہنے کی آپشن بھی نہیں دی تھی بلکہ گردن پر انگوٹھا رکھ کر کہا تھا

اور پھر صفائی بھی کہ میں تو نبیل کی بات کا جواب دے رہا تھا۔ یار پہلے یہ تو دیکھ لو کہ پہلا پیغام تمھارا تھا کہ نبیل بھائی کا؟

قیصرانی
 

زیک

مسافر
محب: آپ بات کو کسی اور ہی ڈگر پر لے گئے ہیں۔ آپ کی پوسٹ میں امریکہ ہی کا ذکر ہے جبکہ قیصرانی کا فوکس ہم مسلمان تھے۔ میرے خیال سے یہ ایک اہم موضوع ہے اور ہمیں اس پر بات کرنی چاہیئے کہ ہم کیا کر رہے ہیں اور ہماری کیا سوچ ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
کھری بات کی ہے زکریا بھائی نے، یہ انتہائی اہم ٹاپک ہے اسے یوں گڈمڈ نہیں کرنا چاہیے بلکہ بات کو آگے بڑھانا چاہیے۔
 

زیک

مسافر
میری تجویز ہے کہ اس تانے بانے میں ہم دوسروں کے اعمال کا ذکر نہ کریں بلکہ مسلمانوں کی بات کریں۔ ٹھیک ہے کہ دوسروں کی حرکتیں بھی ہم پر اثرانداز ہوتی ہیں مگر کبھی کبھی باقی چیزوں کو چھوڑ کر اپنی critical self-assessment بھی لازمی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب سے درخواست ہے کہ وہ اس پیغام کو تقسیم کر دیں تاکہ منصور اپنی بات آگے بڑھا سکیں۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

منصور(قیصرانی) بھائی، آپکی یہ پوسٹ پہلے میں نے بھی پڑھی تھی اس کے بعدمحب بھائی نے کچھ سوالات کیے اس کے بعدنہ ہی یہ سلسلہ آگے چلاہے اورنام ہی آپ نے کوئی پوسٹ کی ہے کیاوجہ ہے آپ پوچھیں سوال اورہم کوشش کریں گے کہ ان کوتسلی بخش جواب دے سکیں۔۔۔۔۔۔

والسلام
جاویداقبال
 

قیصرانی

لائبریرین
جاوید بھائی، وہ ذہنی سلسلہ منقطع ہو گیا ہے، جب دوبارہ ذہنی طور پر خیالات اکٹھے کر پایا تو پھر سوالات کے سلسلے کو جاری کر دوں گا
 
Top