قہقہہ نہیں مسکراہٹ

اس کا ایک حل ہے کہ اگر گوگل کروم استعمال کر رہے ہیں تو مطلوبہ لفظ کو سیلیکٹ کر کے رائیٹ کلک اور سرچ گوگل فار "مطلوبہ لفظ" پر کلک کر دیں۔ پہلے یا دوسرے لنک پر ہی تفصیل مل جائے گی اس چیز کے بارے :)
بھائی جان آپ نے اچھا طریقہ بتایا یہ تو
ایسے ہی اچھی اچھی چیزیں بتایا کیجئے نا
ایک چیز اور بتائیے اسی طرح سے کچھ میرا ایک دوست بتا رہا تھا کچھ سافٹ ویر یا ڈکشنری ڈاون لوڈ کرنا پڑتا ہے اور نیٹ نا ہو تو بھی اس کے ذریعہ تفصیلات مل جاتی ہیں وہ کیسے ہوتا ہے آپ کو پتہ ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین

اکثر براوزرز کی ایکسٹینشن کے طور پر ڈکشنری ملتی ہے کہ جس لفظ پر رائیٹ کلک کریں تو اس کا مطلب آ جاتا ہے۔ آپ اپنے براوزر کی ایکسٹینشن کو چیک کریں :)
 
زیک

مسافر
اگر آپ کو یہاں ان احادیث کو پوسٹ کرنے پر اعتراض تھا تو ایک مراسلہ اعتراض والا لکھ دیتے، لیکن جس طرح آپ نے خالص احادیث پر ناپسندیدہ کی ریٹینگ دی مجھے بہت افسوس ہوا مجھے آپ سے ایسی توقع نہیں تھی۔
سمجھ نہیں آئی زیک صاحب کو کیا چیز پسند نہیں آئی۔
یا اللہ خیر! یہاں تو حالات بگڑتے نظر آ رہے ہیں۔ میں نکلتا ہوں۔ :confused:
محمد سعد میرا تو خیال تھا کہ آپ ان حضرات کو مقالہ سمجھائیں گے تاکہ انہیں معلوم ہو کہ میں نے ریٹنگ کیوں دی۔
 
محمد سعد

محفلین
تجربہ بتاتا ہے کہ یہاں حالات پوائنٹ آف نو ریٹرن کے آس پاس منڈلا رہے ہیں۔ ذرا سی بھی غلطی فطرت کے توازن میں بگاڑ پیدا کر سکتی ہے۔ :cautious:
دونوں اطراف نے اپنا ایک ذہن بنا لیا ہے۔ ایسے میں میں کچھ خاص نہیں کر سکتا۔ کہ میں (آج کل) "گھائل" کرنے کے بجائے "قائل" کرنے کو ترجیح دیتا ہوں۔
 
محمد سعد

محفلین
میرے خیال میں یہاں سے آگے مناسب طریقہ یہ ہوگا کہ زکریا صاحب بقلم خود وضاحت کریں کہ انہوں نے احادیث پر منفی ریٹنگ کیوں دی۔ اس سے ان کا موقف کچھ واضح ہوگا اور صرف بدمزگی پیدا ہونے کے بجائے فریقین کو ایک دوسرے کی بات سمجھنے کا موقع ملے گا۔ اگر ان کے پاس اتنا وقت نہیں ہے تو پھر یہ ان کی غلطی ہے کہ مقالے کا لنک ڈال کر الگ نہ ہوئے۔ اس کے بعد پھر جن پر وہ اعتراض کریں گے، وہ اپنا موقف پیش کریں گے۔ ایک ایک جملے کی پھلجڑیاں چھوڑنے سے کوئی مثبت ماحول تو نہیں بنے گا، بس قائل کے بجائے گھائل کرنے والی بات ہوگی۔
جہاں تک میرا تعلق ہے، تو میرا تبصرہ بس یہ تھا کہ متعلقہ تحقیقی مقالے کا لنک ایسی خبروں کے ساتھ لگانے کی عادت ڈالنی چاہیے۔ اگر مزید وضاحت کی ضرورت اس میں ہو تو تھوڑی اخباری لنک اور متعلقہ مقالے کے لنک کے بیچ فرق واضح کرنا پڑے گا۔ مقالے کے لنک سے مراد اس تحقیق کا اپنا لنک ہے جس کی خبر بنی ہے۔ یعنی خبر کا لنک نہیں، اس چیز کا لنک جس کی خبر لگی ہے۔ یہ عموماً کسی نہ کسی سائنسی تحقیقی جریدے میں شائع ہوتے ہیں اور ڈھونڈنے میں آسانی کے لیے گوگل سکالر سرچ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح ان لوگوں کو سہولت ہو جاتی ہے جو اس کی تفصیل جاننا چاہتے ہیں۔
 
سائنس ایک مسلسل تحقیقی علم کا نام ہے۔ جو نظریہ کل صحیح سمجھا جاتا تھا آج کی تحقیق سے غلط ثابت ہوگیا۔ لوگ جستجو کرتے ہیں اور علم و تحقیق کے موتی ڈھونڈتے رہتے ہیں۔ کوئی سمجھدار انسان اس عمل کی مخالفت نہیں کر سکتا اور نا ہی کرتا ہے لیکن یہ زہن میں رکھنا چاہئیے کہ سائنسی تحقیق جو آج کسی بات کا دعوی کر رہی ہے کل کو کوئی اور تحقیق اسکی دعوی کی تردید کر سکتی ہے۔
اسکے برعکس نبی کریم ٖصلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم اور احکامات حتمی اور ناقابل تردید ہیں ۔کئی حالیہ سائنسی تحقیقات نے کئی سنتوں کو فائدہ مند قرار دیا ان میں سے ایک کم کھانے کو فوائد ہیں۔
ہمیں اپنے رویے پر غور کرنا چاہئیے۔
 
متفق!
 
آصف اثر

معطل
اگر آپ لوگ احادیث پوسٹ کرنے سے پہلے میرا دیا لنک جو اس "ریسرچ" کا ہے پڑھ لیتے تو شاید کچھ مسکرا ہی دیتے۔
آپ کا مافی الضمیر ابھی تک سمجھ میں نہیں آیا۔ساتھ ساتھ آپ کو احادیث پر ناپسندیدہ کی ریٹنگ کا مقصد بھی بتادینا چاہیے تھا۔
 
میرا خیال ہے کہ حدیث کو جس تحقیق کے حق میں پیش کیا گیا ہے، وہ تحقیق غلط ثابت ہو رہی ہے
لیکن خالص حدیث کو ناپسندیدگی کی ریٹینگ دینے کا یہ بھی جواز نہیں۔ اگر کسی کے نزدیک ایسی بات تھی تو یہ بات ایسے ہی مراسلے میں لکھنی چاہئیے تھی جیسے آپ نے لکھی۔
 
زیک پہلے یہ ہی یہ بات کر چکے تھے کہ اصل تحقیق اس لنک پر موجود ہے۔ پھر بھی کسی نے توجہ نہیں دی۔ زیک نے اس مراسلے کو ناپسند کیا ہے جس میں حدیث کو غلط بات کے درست ہونے کی تصدیق کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اگر انہیں حدیث ناپسند ہوتی تو براہ راست کہہ دیتے کہ یہ کیا ہے؟
 
جیسے آپ نے وضاحت کی ہے اور سوال کیا ہے وہ ایسا لکھ سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا جس مراسلے کو انہوں نے ناپسند کی ریٹنگ دی اس میں صرف حدیث لکھی تھی اور اس کا حوالہ اس کے علاوہ کچھ نہیں۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ اب بھی ساری وضاحتیں آپ دے رہے ہیں ۔ میرے خیال میں اب بھی وہ خالص حدیث کے مراسلوں سے ناپسند کی ریٹنگ ختم کر سکتے ہیں اور اپنی بات کی بہتر طریقے سے وضاحت کر سکتے ہیں۔
 
یہ بچت کی نیت سے کر رہا ہوں، ورنہ جس دن زیک نے براہ راست جواب دینا شروع کئے، بہت سارے اراکین کا سکون غارت ہو جائے گا :)
ویسے حدیث کوٹ کرنے کا آپ نے کہا تھا نا صاحبِ دھاگہ کو؟ کیا آپ نے اس وقت زیک کا لنک نہیں دیکھا کہ پہلی پوسٹ میں غلط بیانی کی گئی ہے اور آپ نے اس کی تصدیق کے لئے حدیث بھی مانگ لی؟
 
آپ کی یہ ساری باتیں حدیث پاک کو ناپسند کی ریٹنگ کا جواز نہیں بن سکتیں۔ تکلیف تو مجھے اسی وقت بہت ہوئی تھی جب آپ کے دوست نے خالص حدیث کے مراسلے کو ناپسند قرار دیا۔
 
وضاحت میں نے کر دی۔ اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے سے قبل سوچ لیتے کہ آپ نے ہی غلط بات کے حق میں حدیث مانگی تھی۔ اس حساب سے آپ زیادہ غلطی کر چکے ہیں اور ابھی تک اس کا احساس تک نہیں کیا :)
 
یہ میرا نکتہ نہیں ، ہوسکتا ہے جوتحقیق صاحب دھاگہ نے پیش کی وہ غلط ہو میں اسکا دفاع نہیں کر رہا۔ مجھے حدیث پاک کے مراسلے کو ناپسند کی ریٹنگ دینے پر اعتراض ہے۔
 
آپ کو اعتراض ہے، آپ نے اپنا نظریہ بیان کر دیا۔ کتنی بار وہی بات دہراتے رہیں گے؟ :)
 
Top