1. اردو محفل سالگرہ پانزدہم

    اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

قلعہ روہتاس

رضوان نے 'تصاویر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 15, 2006

  1. رضوان

    رضوان محفلین

    مراسلے:
    2,668
    قلعہ روہتاس کی سیر
    جی ٹی روڈ پر اگر آپ راولپنڈی سے لاہور جائیں تو جہلم سے پہلے دینہ کے قصبے کے بعد دائیں ہاتھ پر قلعہ روھتاس کا بورڈ آپ کو دعوت دیگا پانچسو سال پرانے عہد میں لیجانے کی۔ قلعہ کی جانب قریباً 4 کلومیٹر کی اب پختہ روڈ ہے جو قلعے کے اندر تک جاتی ہے۔ قلعے میں پارکنگ اور ریسٹورنٹ بھی موجود ہیں۔

    [​IMG]


    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. رضوان

    رضوان محفلین

    مراسلے:
    2,668
    خواص خانی دروازہ: یہ دو دروازے ہیں جنمیں سے ایک اندرونی دروازہ کہلاتا ہے۔ ان دونوں کے درمیان پانی کے ہشت پہلو حوض کے نشان ملتے ہیں۔ محافظوں کی دو رویہ کوٹھریاں ہیں اور اوپر جانے کی سیڑھیاں۔ اوپر محراب دار دروازوں والے کمرے بنے ہیں جن کی دیواروں پر کندہ نقش اور چراغوں کے لیے بنے طاقچے تک سلامت ہیں۔ بیرونی دروازے سے اندر داخل ہوتے ہی ایک قبر ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ قلعہ دار خواص خان کا سر یہاں دفن ہے اور دھڑ کئی میلوں بعد جہاں چلتے چلتے گرا وہاں دفن کیا گیا۔ (قصہ ادھار)

    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. رضوان

    رضوان محفلین

    مراسلے:
    2,668
    قلعہ کی فصیل سے اس کی مضبوطی اور وسعت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ فصیل میں بنا کمرہ شیر پنجرے کی باقیات ہیں۔ تیسری تصویر قلعے کے بیرونی دروازے کی ہے۔

    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. رضوان

    رضوان محفلین

    مراسلے:
    2,668
    پہلی دو تصاویر خواص خانی دروازے کی ہیں جنمیں ہشت پہلو پانی کا حوض اور دوسری تصویر میں دروازے کے اوپر بنے نگرانی کے کمروں کا محرابی داخلی دروازہ۔
    نیچے کی آخری دو تصاویر غازی سہیل دروازہ اور اس سے متصل ان کے مزار کے اوپر بنے قبر نشان کی ہے ۔ اصلی قبر تہہ خانے میں ہے اوپر صرف نشان ہے۔ سہیل گیٹ پر بنے کمروں کو برطانوی عہد میں ریسٹ ہاؤس میں تبدیل کر دیا گیا تھا جو اب بھی قابلِ رہائش ہیں۔
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,310
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    رضوان قلعہ روہتاس کی بھی اکیلے ہی سیر کر لی ذرا میرا انتظار نہیں کیا۔ کہاں کہاں کی خاک چھاننے کا ارادہ ہے مفصل لکھو :lol:
     
  6. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392
    السلام علیکم

    رضوان صاحب ، بہت خوب آپ نے تو گھر بیٹھے ہی سیر کروا دی ہے ۔ کیا ہی اچھا ہو اگر آپ کچھ تفصیل بھی ساتھ لکھیں ورنہ کچھ شک سا ہے کہ آپ نے تصاویر کے نیچے جیسے خاص طور پر لکھا ہو :)


    توقع رکھیں گے تو مایوسی ہوگی !!!

    (اُوپر ایک شکایت بھی آپ سے کی گئی ہے کہیں آپ نے حفظِ ما تقدم کے طور پر تو نہیں لکھا :) )
     
  7. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    بہت شکریہ رضوان بھائی
    جن ہاتھی
     
  8. ماوراء

    ماوراء محفلین

    مراسلے:
    16,399
    ہے تو زبردست۔۔ پر کا ش یہاں صفائی کا انتظام بھی ہو جائے اور گائے بھینسوں کو باہر نکال دیا جائے۔ تو دیکھنے کا زیادہ مزہ آئے۔ :p :D
     
  9. رضوان

    رضوان محفلین

    مراسلے:
    2,668
    محب، شگفتہ، قیصرانی اور ماوراء شکریہ بہت بہت۔ ابھی تصاویر نامکمل ہیں تفصیلات بھی دوں گا پہلے تمام تصاویر پوسٹ کرلوں۔ ماوراء ہمیں خود تعجب ہوا ایک تو قلعہ کے اندر ہی آبادی ہے جس کی وجہ سے یہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے دوسرا باوجود بین الاقوامی ثقافتی ورثہ( World Heritage ) کے زیرِتحفظ ہونے کے یہاں کوئی خاص دیکھ بھال نہیں ہے۔ یہ تو قلعہ کی تعمیر کا اپنا ہی استحکام ہے کہ زمانے کی بے رخی کے باوجود اب تک کھڑا ہے۔ دکھاوے کے لیے لیپا پوتی ہوتی ہے اصل ٹوٹ پھوٹ کو بچانے کے بجائے بعض مقامات پر بجلی کی ترسیل اور دیگر تنصیبات کے نام پر خود انتظامی اداروں نے خاصا نقصان پہنچایا ہے۔ کوئی خاص رہنمائی یا تشہیر نہیں ہے ہم تو جی ٹی روڈ پر گھومتے ہوئے اس جانب چلے گئے اور اس آوارہ گردی نے ہمیں اتنا عظیم تحفہ دیا۔ چھوٹی چیز ہوتی تو ضرور کہیں چھپا کر رکھ دیتے کہ عام آدمی نہ دیکھ پائے۔
     
  10. رضوان

    رضوان محفلین

    مراسلے:
    2,668
    اندرونی آبادی کا ایک منظر اور دروازوں پر کاریگری سے بنائے گئے خوبصورت سنگی نقش۔

    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]

    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,347
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    زبردست رضوان۔

    لگتا ہے پاکستان کے اگلے ٹرپ میں یہ قلعہ دیکھنا پڑے گا۔
     
  12. رضوان

    رضوان محفلین

    مراسلے:
    2,668
    شیر شاہ کی نشانی جس پر لوگ اب تک لَد کر جی ٹی روڈ تک آتے جاتے ہیں۔
    قلعے میں موجود مکانات۔


    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. رضوان

    رضوان محفلین

    مراسلے:
    2,668
    حویلی مان سنگھ کی باقیات۔ اور عالمی ورثہ والوں کے بورڈ۔


    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. رضوان

    رضوان محفلین

    مراسلے:
    2,668
    مان سنگھ کی بہن کی رہاش گاہ کے نام سے مشہور جسے کالی حویلی بھی کہا جاتا ہے۔

    [​IMG]
    دربار یا عیدگاہ (کوئی واضح رہنمائی نصب نہ تھی) اور نیچے اس کا اندرونی حصہ

    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    بہت عمدہ رضوان بھائی۔ کچھ اس کا محلٍ وقوع بھی بتا دیں‌تاکہ آنا جانا بہت ہی سہل ہو جائے :)
    قیصرانی
     
  16. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,347
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    زندہ باد زکریا بھائی :)
    قیصرانی
     
  18. رضوان

    رضوان محفلین

    مراسلے:
    2,668
    فصیل سے بیرونی منظر اور دروازوں پر بنے کمرے۔


    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  19. رضوان

    رضوان محفلین

    مراسلے:
    2,668
    متفرق اندرونی مناظر
    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  20. رضوان

    رضوان محفلین

    مراسلے:
    2,668
    اب آخر میں مفتوحِ روہتاس

    [​IMG]

    شکریہ تمام ساتھیوں کا، امید ہے کہ تشفی ہوگئی ہوگی۔ ہم بھی بغیر کسی پیشگی تیاری کے فقط ایک بورڈ دیکھ کر یہاں پہنچ گئے تھے۔ واپسی پر سڑک کے قریب ہی ایک ڈیرہ تھا جہاں رہٹ لگا ہوا تھا۔ وہاں بیٹھے بابے کے تعاون سے اسے خود گھمایا اور جب رہٹ میں بندھی بالٹیوں سے ٹھنڈا میٹھا پانی رواں ہوا بس نہ پوچھیں ولولے دل نا کردہ کار کے۔ یہ منظر میرے اور میرے بچوں کے لیے بالکل نیا تھا۔ بس وہاں جوش اور خوشی میں ایسے کھوئے کہ تصویر لینی یاد نہ رہی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر