قلعہ روہتاس

تعبیر

محفلین
پتہ نہیں کیسے اس قلعے کا نام ذہن میں آیا تو سوچا کہ کیوں نا یہاں پوسٹ کیا جائے
اور گوگل کو کام پر لگانے سے پہلا جو آپشن نکلا وہ ہماری محفل کا ہی تھا
آپ سب بھی ضرور دیکھیے
 

شہزاد وحید

محفلین
میرے گھر سے کوئی ۱۳۰ کلو میٹر دور ہے یہ۔ میں ۱۴ اگست والے دن گیا تھا اپنی بائیک پر منگلا ڈیم اور پھر واپسی پر یہاں۔ تصاویر تو کوئی نہیں بنائی تھیں لیکن ویڈیوز بنائی اور وہ ذرا مردانہ قسم کی ہیں اس لئیے شیئر نہیں کر رہا۔ ویسے جی ٹی روڈ سے جو ۸ کلو میٹر کی سڑک جاتی اس قلعہ کی طرف، وہ کافی سنسان ہو جاتی ہے سہ پہر اور شام کو۔ سڑک کے شروع میں بابا جھاڑو والی سرکار اور ایک دو اور درباروں میں ہی کچھ سر نظر آتے ہیں ورنہ نہ بندہ نہ بندے کی ذات۔ میں ایکچوئیلی شام کے وقت گیا تھا اور خالی سڑک تھی بلکل۔ یہاں جانے والے صرف دو تھے، ایک میں اور ایک اور منچلا، مجھے تو ڈر لگ رہا تھا کہ ابھی کوئی آئے گا لٹیرا قزاق
 
Top