قطعہ برائے اصلاح

ارتضی عافی

محفلین
عشقِ خدا عشقِ نبی عشقِ علی ہے زندگی
سجدہ کروں دورود بھیجوں ہے یہی تو بندگی
میرے لیے افضل جہاں میں بن گیا ہے شاعری
اس عشق کو پھیلاؤ میں میری یہی ہےنوکری

رجز مثمن سالم اصلاح درکار ہے استاد صاحبان اردو تحریر پر بھی
 
الف عین

لائبریرین
درود کا تلظ غلط باندھا ہے۔ یہ فعول ہے۔
تیسرا اور چوتھا مصرع و اضح نہیں۔ غالباً بن گئی ہے شاعری کہنا چاہ رہے ہیں!
آخری مصرع میں بھی ’پھیلاؤ‘ کا نہیں ’پھیلاؤں‘ کا محل ہے۔
اور اصل بات۔ یہ قطعہ کے طور پر یا دو اشعار کے طور پر بھی غلط ہیں۔ زندگی، بندگی قوافی درست ہیں، لیکن مزید قوافی میں ’دگی‘ ہونا چاہئے۔
اسی طرح آخری دونوں مصرعوں میں شاعری اور نوکری بھی غلط قوافی ہیں۔ شاعر میں عین پر کسرہ ہے۔ جب کہ نوکر کے کاف پر فتحہ۔ شاعری اور نوکری انہیں سے مشتق الفاظ ہیں۔
 
شکریہ سر کوشش کرتا ہوں مزید بہتری کے لیے
 
رورد کی جگہ سر صلوات استعمال کر سکتا ہوں یا کہ غلط ہے یا پورا شعر چینچ کروں
 
ارتضی عافی

محفلین
درود کا تلظ غلط باندھا ہے۔ یہ فعول ہے۔
تیسرا اور چوتھا مصرع و اضح نہیں۔ غالباً بن گئی ہے شاعری کہنا چاہ رہے ہیں!
آخری مصرع میں بھی ’پھیلاؤ‘ کا نہیں ’پھیلاؤں‘ کا محل ہے۔
اور اصل بات۔ یہ قطعہ کے طور پر یا دو اشعار کے طور پر بھی غلط ہیں۔ زندگی، بندگی قوافی درست ہیں، لیکن مزید قوافی میں ’دگی‘ ہونا چاہئے۔
اسی طرح آخری دونوں مصرعوں میں شاعری اور نوکری بھی غلط قوافی ہیں۔ شاعر میں عین پر کسرہ ہے۔ جب کہ نوکر کے کاف پر فتحہ۔ شاعری اور نوکری انہیں سے مشتق الفاظ ہیں۔
عشقِ خدا عشقِ نبی عشقِ علی ہے زندگی
سجدہ کروں صلوات بھیجوں ہے یہی تو بندگی
اس عشق سے مجھ کو ملا پیوستگی اس عشق کا
وہ عشق حق جس سے ملا یوسف کو بھی آسودگی
یہ صحیع ہے سر
 
La Alma

لائبریرین
عشقِ خدا عشقِ نبی عشقِ علی ہے زندگی
سجدہ کروں صلوات بھیجوں ہے یہی تو بندگی
اس عشق سے مجھ کو ملا پیوستگی اس عشق کا
وہ عشق حق جس سے ملا یوسف کو بھی آسودگی
یہ صحیع ہے سر
'صلوات ' اور معنوں میں بھی مستعمل ہے اگر متبادل تلاش کریں تو شاید بہتر ہو .
 
ارتضی عافی

محفلین
آسودگی مؤنث ہے،
تیسرا مصرعہ اب بھی نا قابل فہم ہے۔ عشق سے پیوستگی ملنا چہ معنی دارد؟
اور سر آخر مصرعے میں اگر آسودگی ہے تو یہ مصرع استفادہ کروں تو کیسا ہوگا

جس سے ختم شد چشم سے یعقوب کی بارندگی

اور ہاں سر اگر غلط ہے تو پھر سر رہنمائی کریں تاکہ اور سمجھ میں آجائے اور قوافی کی بات کچھ سمجھ میں آگیا کیونکہ میں نے مطلع بندگی زندگی استعمال کیا ہے تو اور بھی اسی طرح اگر بندگی کی جگہ ہم آشفتگی جیسے الفاظ استعمال کرتے تو بقایا جات بھی اسی طرح ہوتا کیا ایسا صحیع ہے سر یا پھر آپ سر کوئی تجویز دیں میرے لیے اگر بات سمجھ نہیں آ رہا ہے تو سر فارسی میں بات چیت کر سکتے ہیں
 
الف عین

لائبریرین
نہیں بھائی، فارسی تو بس نمی دانم تک ہی آتی ہے!!
عشق سے پیوستگی ہو یا بارندگی، دونوں ہی درست فٹ نہیں ہوتے۔ بارندگی تو اردومیں استعمال نہیں ہوتا عام طور پر۔
 
جی سر ٹھیک ہے دونوں لفظ فارسی کے ہیں مطلب قافیہ میں ہم فارسی استعمال نہیں کر سکتے خواندگی بندگی زندگی تابندگی آسودگی آزردگی درماندگی پیوندگی پسماندگی پیش آمدگی سیر آمدگی بر خوردگی برہم خوردگی پایندگی پردگی پژ مردگی پرسیدگی ترشیدگی ترکیدگی چین خوردگی خانوادگی خلیدگی پوشیدگی خمیدگی خواندگی خوردگی یہ الفاظ سارے سر فارسی کے ہیں کیا ہم بطور قافیہ استعمال کرسکتے ہیں اسے یا کہ جو اردو میں استعمال ہوا ہے صرف وہ لفظ استعمال کرسکتے ہیں
 
Top