کاشفی

محفلین
قطعا ت
حسین علیہ السلام عظمت خیرالوریٰ کا مظہر ہے
حسین علیہ السلام جادہء جمہوریت کا رہبر ہے
حسین علیہ السلام جس نے بجھایا یزیدیت کا چراغ
علم اُسی کا بلند آج تک فلک پر ہے​
---------------------
ٍفضا اداس ہے شبیر علیہ السلام کے پسینے پر
غم حسین علیہ السلام ہے اک قرض میرے سینے پر
اے کربلا کی زمیں توہی میری جنت ہے
لہو گرا ہے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا تیرے سینے پر
---------------------
حسین علیہ السلام ناز ہے، مجھ کو تری شہادت پر
ترے ضمیر، ترے عزم، تیری جراءت پر
میں آج پھر سے یزیدوں میں گر گیا ہوں حسین علیہ السلام
کرم کی ایک نظر ہو مری مصیبت پر
---------------------
لہو دل کا اشکوں میں آیا جو کچھ کر
غم دل کا میں عکسِ رنگین سمجھا
جو ہستی نہیں عظمتِ غم کی قائل
وہ جینا میں جینے کی توہین سمجھا​
 
Top