تھیم فوٹوگرافی کھیل قسط 52: بورڈ گیمز

arifkarim

معطل
تھیم فوٹوگرافی کھیل کی اگلی قسط کا وقت ہوا۔ آپ اس کی پرانی اقساط بھی دیکھ سکتے ہیں۔

یہ کھیل کچھ یوں ہے کہ ایک تھیم مقرر کیا جائے گا اور آپ نے اس کی مناسبت سے تصویر پوسٹ کرنی ہے۔ پوسٹ کرنے کے لئے آپ کےپاس 2 ہفتے ہوں گے۔ بہتر ہے کہ آپ نئی تصویر کھینچ کر پوسٹ کریں مگر کھیل کے آخری دنوں تک اگر کسی وجہ سے نئی تصویر نہیں کھینچ سکے تو اپنی کھینچی ہوئی پرانی تصویر بھی پوسٹ کر سکتے ہیں۔

اہم ترین اصول یہ ہے کہ تصویر آپ نے خود کھینچی ہو۔ نیٹ سے اتاری تصویر نہیں مانی جائے گی۔ نہ ہی بھائی، بہن، شوہر، بیوی یا کسی رشتہ‌دار یا دوست وغیرہ کی کھینچی ہوئی تصویر۔

تصویر کو فوٹوشاپ کرنا منع ہے۔ ہاں اسے crop کر سکتے ہیں۔

ایک تصویر پوسٹ کرنا بہتر ہے۔ البتہ اگر آپ ایک سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا چاہیں تو کم از کم ایک تصویر انہیں دو ہفتوں میں کھینچی ہونا لازمی ہے اور تین سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا منع ہے۔

تو آغاز کرتے ہیں۔

موضوع: بورڈ گیمز
تاریخ: 5 تا 19 مارچ 2016

جب پچھلےسال پاکستان گیا تھا تو بچپن کی یادیں تازے کرتے ہوئے ایک کیرم بورڈ بھی اٹھا لیا۔ پہلے وہ ایئر پورٹ پر گم ہو گیا۔ پھر گھر آکر ٹیڑھا ہوگیا۔ تنگ آکر نیٹ سے یہ Uber Games والوں کا کیرم بورڈ منگوانا پڑا۔ اسکے ساتھ اسٹینڈ بھی ملتا ہے جس سے بورڈ کو چاروں اطراف سے بیلنس کیا جا سکتا ہے۔ گوٹیاں پاکستان والی استعمال کر رہا ہوں۔ البتہ گھر شفٹ کرنے کے بعد ان میں سے کچھ "لاپتہ" ہو گئی ہیں جنکی تلاش تا حال جاری ہے:
66F2F8F3-7E6D-4EE6-A88D-9DC435196F7B.jpg~original

878C5FAF-2B7C-44C2-83B5-71ADDFEE22AD.jpg~original
 
آہ، کیا زمانہ یاد کروا دیا۔
میں کیرم، شطرنج، لڈو، کلوڈو، مونوپلی، ڈرافٹ، سکریبل، اوتھیلو اور سانپ سیڑھی بہت کھیلا ہوں۔
 
arifkarim

معطل
آہ، کیا زمانہ یاد کروا دیا۔
میں کیرم، شطرنج، لڈو، کلوڈو، مونوپلی، ڈرافٹ، سکریبل، اوتھیلو اور سانپ سیڑھی بہت کھیلا ہوں۔
کیرم پر سب سے زیادہ لڑائی ہوتی تھی۔ خاص کر جب چال چلنے سے لمحہ پہلے حریف پھونک مار کر کیرم پاؤڈر ادھر ادھر کر دیتا تھا۔ یا ہارنے کے قریب پہنچ کر "غلطی" سے پنکھا آن کر دیتا تھا۔ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کیرم پر سب سے زیادہ لڑائی ہوتی تھی۔ خاص کر جب چال چلنے سے لمحہ پہلے حریف پھونک مار کر کیرم پاؤڈر ادھر ادھر کر دیتا تھا۔ یا ہارنے کے قریب پہنچ کر "غلطی" سے پنکھا آن کر دیتا تھا۔ :)
زبر دست ۔عارف ۔یہ تو بہت بڑھیا لگ رہا ہے ۔ میرا فیورٹ گیم ہے۔ بر سبیل تذکرہ یاد آیا اس کے بھی دو ورژنز ہیں ۔ شطرنج کی طرح:)
ہم سرخ ملکہ کو پانچ کا مانتے ہیں اور پورا گیم انتیس پوائنٹس پر ختم کرتے ہیں ۔۔۔ لیکن اننٹرنیشنل میں سرخ کوئین تین کی ہوتی ہے ۔اور وہ پچیس پر ختم ہوتا ہے۔
علاوہ ازیں ایک فرق یہ بھی ہے کہ ہمارا ( یعنی دیسی) اسٹرائیکر پاکٹ سے بڑا ہوتا ہے جب کہ انٹرنیشنل میں اسٹرائیکر پاکٹیبل ہوتا ہے یعنی سنوکر کی طرح اند چلا بھی جاتا ہے۔
اس کی وجہ سے کچھ ڈنڈ بھر کر چھوٹا سا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
عارف زیک اور دیگر شارکین بتائیں آپ کے ہاں کا رواج کیا ہے ؟ تصاویر کے ساتھ کچھ متعلقہ گفتگو بھی ہوجائے توچنداں مضائقہ نہیں ۔
 
ہم بھی زیادہ تر تو بڑے سٹرائکر سے ہی کھیلے۔ ایک دفعہ ایک سٹرائکر چھوٹا بھی آیا تھا۔ تو یہ طے ہوا تھا کہ جو اپنے آپ کو ایکسپرٹ سمجھتا ہے وہ اس سے کھیلے گا، اور پاکٹ ہونے کی صورت میں ایک گوٹی واپس آئے گی۔ :)
 
arifkarim

معطل
زبر دست ۔عارف ۔یہ تو بہت بڑھیا لگ رہا ہے ۔ میرا فیورٹ گیم ہے۔ بر سبیل تذکرہ یاد آیا اس کے بی دو ورژنز ہیں ۔ شطرنج کی طرح:)
ہم سرخ ملکہ کو پانچ کا مانتے ہیں اور پورا گیم انتیس پوائنٹس پر ختم کرتے ہیں ۔۔۔ لیکن اننٹرنیشنل میں سرخ کوئین تین کی ہوتی ہے ۔
علاوہ ازیں ایک فرقیہ بھی ہے کہ ہمارا ( یعنی دیسی) اسٹرائیکر پاکٹ سے بڑا ہوتا ہے جب کہ انٹرنیشنل میں اسٹرائیکر پاکٹیبل ہوتا ہے یعنی سنوکر کی طرح اند چلا بھی جاتا ہے۔
اس کی وجہ سے کچھ ڈنڈ بھر کر چھوٹا سا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
عارف زیک اور دیگر شارکین بتائیں آپ کے ہاں کا رواج کیا ہے ؟ تصاویر کے ساتھ کچھ متعلقہ گفتگو بھی ہوجائے توچنداں مضائقہ نہیں ۔
ہم نے پاکستان میں بھی کبھی پوائنٹ بیسڈ کیرم نہیں کھیلی۔ بچے ویسے بھی حساب کتاب میں کمزور ہوتے ہیں۔ ہمارے اُصول سادہ سے تھے کہ دونوں کھلاڑی اپنے اپنے رنگ کی گوٹیاں پہلے اندر ڈالے اور پھر سُرخ گوٹی یعنی ملکہ اندر ڈالنے والے کی جیت ہوتی تھی۔ اگر خدانخواستہ تمام گوٹیاں اندر جانے سے قبل ملکہ پہلے اندر چلی گئی تو اس کھلاڑی کی ہار ہو جاتی تھی۔
باقی اسٹرائیکر سائز اوروزن میں زیادہ نہ ہو تو صحیح چال نہیں چلی جاتی۔ ہم بچپن میں کلب میں جاکر بھی کیرم کھیلتے رہے ہیں جسکا سائز اچھا خاصا بڑا ہوتا تھا۔ اور حالات اس سے بھی برے:
DSCN1183.jpg
 
باباجی

محفلین
کس جرم کی پاداش میں جیل کی ہوا کھانی پڑی؟ :)
ماشاءاللہ ۔۔ اللہ نظر بد سے بچائے
پورے 9 کیس تھے
چوری ، ڈکیتی، ارادہ قتل، ڈکیت گینگ وغیرہ وغیرہ
اور جرم یہ تھا کہ ہم پاکستانی طاقتور نہیں پاکستانی کمزور تھے
اسلیئے پولیس نے اپنی کمزوریاں ہم پہ ڈال دیں :)
 
چلیں اسی بہانے جیل کی بورڈ گیمز کھیلنے کا موقع تو ملا۔ لوگ تو ترس گئے ہیں ان گیمز کو آج۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اور ایک فریق کے صفر پوائنٹس ہونے کی صورت میں گیم اکیس پر ختم ہو جایا کرتی ہے۔ :)
تابش بھائی ہم تو کبھی آسرا ہی نہیں کرتے ہم تو نِل پر پورے انتیس مار کر کسر پوری کرتے ہیں اور ہارنے والے کا جینا حرام کر نے میں انتہا کردیتے ہیں ۔اللہ معاف کرے :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
تابش بھائی ہم تو کبھی آسرا ہی نہیں کرتے ہم تو نِل پر پورے انتیس مار کر کسر پوری کرتے ہیں اور ہارنے والے کا جینا حرام کر نے میں انتہا کردیتے ہیں ۔اللہ معاف کرے :)
یہی حال شطرنج میں تھا۔ پیدل کہ شہ سے مات کرنا مقصد ہوتا تھا اوران پیدلی ماتوں کا حساب رکھنے کا ایک اور ہی مزہ تھا ۔۔۔ یعنی ذلت آمیزشکست۔
مگر افسوس اب کہاں وہ محفلیں ۔۔۔۔۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یہی حال شطرنج میں تھا۔ پیدل کی شہ سے مات کرنا مقصد ہوتا تھا اوران پیدلی ماتوں کا حساب رکھنے کا ایک اور ہی مزہ تھا ۔۔۔ یعنی ذلت آمیزشکست۔
مگر افسوس اب کہاں وہ محفلیں ۔۔۔۔۔
یار عارف یہ کیا بات ہے !!! میں افسوس کر رہا ہوں تم مزے لے رہے ہو ریٹنگ سے۔۔۔
 
تابش بھائی ہم تو کبھی آسرا ہی نہیں کرتے ہم تو نِل پر پورے انتیس مار کر کسر پوری کرتے ہیں اور ہارنے والے کا جینا حرام کر نے میں انتہا کردیتے ہیں ۔اللہ معاف کرے :)

میرے بڑے بھائی کا بھی یہی حال ہے مجھے ہارنے کے بعد اتنا زچ کرتے کی اکثر شطرنج کا بورڈ توڑ دیتی تھی میں :D
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ہم نے پاکستان میں بھی کبھی پوائنٹ بیسڈ کیرم نہیں کھیلی
یاد آیا ۔ایک مرتبہ میں نے پہلی ہی باری میں اسٹرئیک شاٹ میں سرخ ملکہ سمیت ایک ایک کر کے نو گوٹیاں پاکٹ کی تھیں ۔بس ایک آخری گوٹی بچی تھی وہ بھی بال بال بچ گئی تھی۔:arrogant::arrogant::arrogant:
عارف تابش حمیرا۔بہن بھائیو۔ ہے کوئی داد دینے والا !
 
باباجی

محفلین
جب ہم کھیلتے تھے تو دو میں سے کوئی بھی فریق اگر ریڈ گوٹی یا ملکہ کو پہلے پاٹ کردیتا تھا تو اس کا cover ڈالنا ضروری ہوتا تھا ۔۔ ورنہ وہ دوبارہ باہر اپنے مقام پہ رکھ دی جاتی تھی ۔۔
 
یاد آیا ۔ایک مرتبہ میں نے پہلی ہی باری میں اسٹرئیک شاٹ میں سرخ ملکہ سمیت ایک ایک کر کے نو گوٹیاں پاکٹ کی تھیں ۔بس ایک آخری گوٹی بچی تھی وہ بھی بال بال بچ گئی تھی۔:arrogant::arrogant::arrogant:
عارف تابش حمیرا۔بہن بھائیو۔ ہے کوئی داد دینے والا !
واہہہہ جی بہت خوب
آپ تو بہت بگڑے ہوئے تھے بچپن میں کبھی ڈیڈی سے مار نہیں پڑی ان کارناموں پر؟ :D
 
Top