تھیم فوٹوگرافی کھیل قسط 49: موسمِ سرما

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ضرور کیوں نہیں۔ بس ایک دو بہت چھوٹی سی مشکلات ہیں۔
1۔ میری مشہور زمانہ کافی دیکھنے میں بھی اتنی ہی کڑوی ہوتی ہے جتنی چکھنے میں۔
2۔ مجھ سے کافی بنوانے کے لیے مجھے پہلے کم از کم چار مگ کافی کے پلانا ضروری ہیں تاکہ کاہلی اور سستی دور بھاگیں اور میں ایک کپ کافی بنا سکوں۔
3۔ اگر کافی بن جائے تو اس کی تصویر بنانے کے لیے کیمرہ آن ہو کر میرے پاس موجود ہونا ضروری ہے ورنہ اتنے کام کے بعد میں مزید کام کرنے کی خود میں ہمت نہیں پاتی۔
پھر بھی وعدہ رہا کہ آپ کی فرمائش ضرور پوری کروں گی۔

4. میرے وعدے پورے ہونے کے امکانات اتنے ہی ہوتے ہیں جتنے پاکستان میں انتخابی مہم میں کیے جانے والے وعدوں کے۔
فرحت آپ کی مشکلات بھی زیادہ نہیں ہیں میری طرح :)
 

arifkarim

معطل
سوچ رہا تھا اپنے کینن 70 ڈی کو تکلیف دوں لیکن روزانہ روشنی اتنی کم ہوتی ہے کہ تصاویر لینےکو من نہیں کرتا۔
 
سوچ رہا تھا اپنے کینن 70 ڈی کو تکلیف دوں لیکن روزانہ روشنی اتنی کم ہوتی ہے کہ تصاویر لینےکو من نہیں کرتا۔
بندہ فوٹو گرافر نہ ہو تو کتنا آسان ہوتا ہے تصویر لینا۔
جو کیمرے والا موبائل ہاتھ میں ہو، کوئی بھی وقت ہو، کیمرہ آن کیا اور کھڑچ۔
 
جیسا کہ یہ تصویر
سورج دیکھا، ساحلِ سمندر بھی تھا، اور ہاتھ میں جی تھری۔ کیمرہ آن، کھڑچ اور تصویر حاضر
20160112_171435_HDR_zpssus6nkck.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
کچھ دن پرانی تصویر۔ میں Hämeenlinna شہر گیا تھا۔ میک ڈونلڈز سے نکلا تو ایک فیملی اسی وقت میک ڈونلڈز جانے کو گاڑی سے نکلی۔ "ڈرائیور" کو ساتھ نہیں لے گئے :)
12485920_10153401581672183_4452578549068602671_o.jpg
 
Top