قرۃ العین حیدر کا انتقال

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
قرۃ العین حیدر نے ایک ناول لکھنے کا کہا ہوا تھا اور یہ بھی کہ وہ ناول ان کی اب تک کی تمام تحریروں سے بڑھ کر ہوگا۔۔۔

اعجاز انکل ۔۔۔ اس بارے میں کچھ بتا سکتے ہیں ؟
 

شمشاد

لائبریرین
واقعی رضوان بھائی ان کی کوئی تحریر برقیا کر اردو محفل کی زینت بنانا چاہیے۔

ماوراء تم کوئی مشورہ دو۔
 

رضوان

محفلین
قراۃ العین حیدر کے بھارت جانے کے سلسلے میں اسی دھاگے پر مکالمہ ہوا تھا آج کے روزنامہ جنگ میں جناب جمیل الدین عالی صاحب کا کالم چھپا ہے جسمیں انہوں نے اس وقعہ پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ انکے مطابق یہ کوئی سیاسی معاملہ یا مارشل لاء کے خلاف احتجاج نہیں بلکہ ایک مالی معاملہ تھا لیکن یہ بھی بعید نہیں کہ مارشل لاء بھی ایک وجہ ہو۔۔۔۔۔
جمیل الدین عالی
 

فاتح

لائبریرین

الف عین

لائبریرین
ان کے ناول تو بہر حال کاپی رائٹ ہوں گے اور ان کے وارثین ہی اب اس کے وارث ہوں گے۔ محترمہ رائلٹی کے معاملے میں سنجیدہ تھیں بلکہ اکثر ترقی پسند ادیب اپنی رائلٹی کی ہی کمائی کھاتے تھے (یا پارٹی کا الاؤنس جب باقاعدہ ممبر ہوتے تھے تو)۔ اس لئے ناولوں کو چھوڑ دیا جائے۔ لیکن افسانوں کا ہم ایک نیا مجموعہ ترتیب دے سکتے ہیں۔ دو افسانے تو پروف ریڈ موجود ہیں ہی۔ مزید افسانے ٹائپ کرنے ہوں گے، کون ہاتھ اٹھا رہا ہے؟ کس کس کے پاس مرحومہ کی کوعئی کتاب موجود ہے کہانیوں کی؟ سکین کر کے تصویروں کو دیکھ کر ٹائپ کرنے سے بہتر میں یہی سمجھتا ہوں کہ اصل کتاب سے ٹائپ کیا جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی اگر آپ کے پاس سکین شدہ افسانے ہیں تو بے شک مجھے بھیج دیں، میں ٹائپ کر دوں گا۔
 

الف عین

لائبریرین
میں اکثر لکھتا رہتا ہوں شمشاد کہ میں تصویریں نہ ڈاؤن لوڈ کرتا ہوں اور ہن سکین کرتا ہوں۔ دیکھتا ہوں کہیں کچھ مواد مل جائے تو۔
 

الف عین

لائبریرین
اس صفحہ پر آپ قرۃ العین حیدر کی اپنی آواز میں ان کے افسانے "ڈالَن والا" سے ایک اقتباس، جو انہوں نے " لائبریری آف کانگریس" کے لیے ریکارڈ کروایا، سن سکتے ہیں:
صفحہ کا ربط
آڈیو ڈاؤنلوڈ کرنے لیے ربط برائے ایم پی تھری
آنلائن سننے کے لیے ربط برائے ریئل میڈیا
لائبریری آف کانگریس پر یاد آیا کہ آج ہی پنجابی ادیبہ اجیت کور کا ای میل ملا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ عینی کا دکھ بانٹنے کے لئے لکھ رہی ہیں۔ اور میرا بایو ڈاٹا بھی مانگا ہے انڈیا کے اردو رائٹرس کے صفحات کے لئے۔
اجیت کور کا صفحہ
http://www.loc.gov/acq/ovop/delhi/salrp/ajeetcour.html
اردو ادیبوں کا
http://www.loc.gov/acq/ovop/delhi/salrp/urdu.html
جہاں سے ڈالن والا کہانی کی ریڈنگ کا یہ آڈیو کلپ لیا گیا ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
لائبریری آف کانگریس پر یاد آیا کہ آج ہی پنجابی ادیبہ اجیت کور کا ای میل ملا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ عینی کا دکھ بانٹنے کے لئے لکھ رہی ہیں۔ اور میرا بایو ڈاٹا بھی مانگا ہے انڈیا کے اردو رائٹرس کے صفحات کے لئے۔

اعجاز صاحب! یہ تو انتہائی اعزاز کی بات ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے لیے اس اعزاز کو مبارک فرمائے اور اس سے بڑھ کر مزید اعزازات کا وارث بنائے۔ آمین۔
 
Top