قران کوئز 2018

فاخر رضا

محفلین
وَلاَ تُلْقُواْ بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ وَأَحْسِنُوَاْ إِنَّ اللّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَo

’’اور اپنے ہی ہاتھوں خود کو ہلاکت میں نہ ڈالو، اور صاحبانِ اِحسان بنو، بے شک اﷲ اِحسان والوں سے محبت فرماتا ہے
البقرة، 2: 195

وَلاَ تَقْتُلُواْ أَنفُسَكُمْ إِنَّ اللّهَ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا
’’اور اپنی جانوں کو مت ہلاک کرو، بے شک اﷲ تم پر مہربان ہے
النساء، 4: 29
 
م حمزہ

محفلین
فرعون نے غرق ہونے کے وقت کلمہ پڑھ کر ایمان لایا تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے اسے قبول نہیں کیا۔
کس سورۃ کی کس آیت کا مفہوم ہے؟
 
ام اویس

محفلین
وہاں بھی زید کو مخاطب نہیں کیا گیا۔ بلکہ ان کا ذکر کیا گیا۔
یہ وہ واحد صحابی ہیں جن کا نام لے کر قرآن مجید میں ذکر کیا گیا ہے ۔۔۔

وَإِذْ تَقُولُ لِلَّذِي أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَأَنْعَمْتَ عَلَيْهِ أَمْسِكْ عَلَيْكَ زَوْجَكَ وَاتَّقِ اللَّهَ وَتُخْفِي فِي نَفْسِكَ مَا اللَّهُ مُبْدِيهِ وَتَخْشَى النَّاسَ وَاللَّهُ أَحَقُّ أَن تَخْشَاهُ فَلَمَّا قَضَى زَيْدٌ مِّنْهَا وَطَرًا زَوَّجْنَاكَهَا لِكَيْ لَا يَكُونَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ حَرَجٌ فِي أَزْوَاجِ أَدْعِيَائِهِمْ إِذَا قَضَوْا مِنْهُنَّ وَطَرًا وَكَانَ أَمْرُ اللَّهِ مَفْعُولًا

اردو:

اور جب تم اس شخص سے جس پر اللہ نے احسان کیا تھا اور تم نے بھی احسان کیا تھا یہ کہتے تھے کہ اپنی بیوی کو اپنے پاس رہنے دے اور اللہ سے ڈر اور تم اپنے دل میں وہ بات چھپا رہے تھے جسکو اللہ ظاہر کرنے والا تھا اور تم لوگوں سے ڈرتے تھے حالانکہ اللہ ہی اس کا زیادہ مستحق ہے کہ اس سے ڈرو۔
پھر جب زید نے اس سے تعلق ختم کر لیا یعنی اسکو طلاق دے دی تو ہم نے اسے تمہاری زوجیت میں دیدیا تاکہ مومنوں پر انکے منہ بولے بیٹوں کی بیویوں کے ساتھ نکاح کرنے کے بارے میں جب وہ بیٹے ان سے اپنا تعلق ختم کر لیں یعنی طلاق دے دیں کچھ تنگی نہ رہے اور اللہ کا حکم واقع ہو کر رہنے والا تھا۔

سورة الاحزاب ۔ آیہ 37
 
ام اویس

محفلین
فرعون نے غرق ہونے کے وقت کلمہ پڑھ کر ایمان لایا تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے اسے قبول نہیں کیا۔
کس سورۃ کی کس آیت کا مفہوم ہے؟

وَجَاوَزْنَا بِبَنِي إِسْرَائِيلَ الْبَحْرَ فَأَتْبَعَهُمْ فِرْعَوْنُ وَجُنُودُهُ بَغْيًا وَعَدْوًا حَتَّى إِذَا أَدْرَكَهُ الْغَرَقُ قَالَ آمَنتُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الَّذِي آمَنَتْ بِهِ بَنُو إِسْرَائِيلَ وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ

اردو:

اور ہم نے بنی اسرائیل کو سمندر سے پار کروایا تو فرعون اور اسکے لشکر نے سرکشی اور زیادتی کرتے ہوئے ان کا تعاقب کیا۔ یہاں تک کہ جب اسکو غرق کرنے والے عذاب نے آ پکڑا تو کہنے لگا میں ایمان لایا کہ جس اللہ پر بنی اسرائیل ایمان لائے ہیں اسکے سوا کوئی معبود نہیں اور میں فرمانبرداروں میں ہوں۔

آلْآنَ وَقَدْ عَصَيْتَ قَبْلُ وَكُنتَ مِنَ الْمُفْسِدِينَ

اردو:

جواب ملا کہ اب ایمان لاتا ہے حالانکہ تو پہلے نافرمانی کرتا رہا اور مفسد بنا رہا۔

سورة یونس ۔ آیت 90-91
 
آپ نے بالکل صحیح جواب دیا۔ وہ بھی اتنی سرعت کے ساتھ۔ -
اس سے آپ کے علم اور تیز یاد داشت کا اندازہ ہوتا ہے۔
 
م حمزہ

محفلین
"اللہ کے عذاب کو دیکھنے کے بعد کسی قوم کا ایمان لانا ان کے لئے نافع نہیں ہوتا"
کیا کوئی استثنائی واقعہ بیان کیا جاسکتا ہے؟ حوالہ دیکر جواب دیجئے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
سورۃ یونس 10 آیت 98

فَلَوْلَا كَانَتْ قَرْيَةٌ ءَامَنَتْ فَنَفَعَهَآ إِيمَ۔ٰنُهَآ إِلَّا قَوْمَ يُونُسَ لَمَّآ ءَامَنُوا۟ كَشَفْنَا عَنْهُمْ عَذَابَ ٱلْخِزْىِ فِى ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا وَمَتَّعْنَ۔ٰهُمْ إِلَىٰ حِينٍ

پھر کیا ایسی کوئی مثال ہے کہ ایک بستی عذاب دیکھ کر ایمان لائی ہو اور اس کا ایمان اس کے لیے نفع بخش ثابت ہوا ہو؟ یونسؑ کی قوم کے سوا (اس کی کوئی نظیر نہیں) وہ قوم جب ایمان لے آئی تھی تو البتہ ہم نے اس پر سے دنیا کی زندگی میں رسوائی کا عذاب ٹال دیا تھا اور اس کو ایک مدت تک زندگی سے بہرہ مند ہونے کا موقع دے دیا تھا
 
نبیل

تکنیکی معاون
اگلا سوال۔۔

قران میں سب سے کمزور گھر کسے کہا گیا ہے اور کس مقام پر؟
 
عرفان سعید

محفلین
ان میں سب سے کمزور گھر کسے کہا گیا ہے اور کس مقام پر؟
مَثَلُ الَّذِيْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَوْلِيَاۗءَ كَمَثَلِ الْعَنْكَبُوْتِ ښ اِتَّخَذَتْ بَيْتًا ۭ وَاِنَّ اَوْهَنَ الْبُيُوْتِ لَبَيْتُ الْعَنْكَبُوْتِ ۘ لَوْ كَانُوْا يَعْلَمُوْنَ
جن لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر دوسرے سر پرست بنا لیے ہیں ان کی مثال مکڑی جیسی ہے جو اپنا ایک گھر بناتی ہے اور سب گھروں سے زیادہ کمزور گھر مکڑی کا گھر ہی ہوتا ہے۔ کاش یہ لوگ علم رکھتے۔( سورۃ العنکبوت ۴۱)
 
نبیل

تکنیکی معاون
سورۃ تحریم 66 آیت 11

وَضَرَبَ اللَّهُ مَثَلًا لِّلَّذِينَ آمَنُوا امْرَأَتَ فِرْعَوْنَ إِذْ قَالَتْ رَبِّ ابْنِ لِي عِندَكَ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ وَنَجِّنِي مِن فِرْعَوْنَ وَعَمَلِهِ وَنَجِّنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ

اور اہل ایمان کے معاملہ میں اللہ فرعون کی بیوی کی مثال پیش کرتا ہے جبکہ اس نے دعا کی "اے میرے رب، میرے لیے اپنے ہاں جنت میں ایک گھر بنا دے اور مجھے فرعون اور اس کے عمل سے بچا لے اور ظالم قوم سے مجھ کو نجات دے"
 
فاخر رضا

محفلین
قرآن مجید کے کس سورہ میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پوری آیت آئی ہے
یہ بہت اچھا سلسلہ ہے اسے جاری رکھیے گا
 
نبیل

تکنیکی معاون
سورۃ نمل 27

آیت 30

إِنَّهُ مِن سُلَيْمَانَ وَإِنَّهُ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

وہ سلیمانؑ کی جانب سے ہے اور اللہ رحمٰن و رحیم کے نام سے شروع کیا گیا ہے
 
م حمزہ

محفلین
قران کی کون سی سورۃ ہمیں بتاتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کا خونی رشتہ دار ہونا بھی کچھ کام نہ آئےگا اگر آپ نے ایمان نہ لایا ہو تو؟
 
عرفان سعید

محفلین
إِنَّهُ مِن سُلَيْمَانَ وَإِنَّهُ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

وہ سلیمانؑ کی جانب سے ہے اور اللہ رحمٰن و رحیم کے نام سے شروع کیا گیا ہے
اللہ کے ایک اور برگزیدہ پیغمبر کی زبانِ مبارک سے بسم اللہ الرحمن الرحیم سے ملتے جلتے الفاظ قرآن مجید کی کس سورۃ اور آیت میں مذکور ہیں؟
 
فاخر رضا

محفلین
آپ کبھی نہ دیکھیں گے کہ جو قوم اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان رکھنے والی ہے وہ ان لوگوں سے دوستی کررہی ہے جو اللہ اور اس کے رسول سے دشمنی کرنے والے ہیں چاہے وہ ان کے باپ دادا یا اولاد یا برادران یا عشیرہ اور قبیلہ والے ہی کیوں نہ ہوں
مجادلہ آیت 22
 
م حمزہ

محفلین
اللہ کے ایک اور برگزیدہ پیغمبر کی زبانِ مبارک سے بسم اللہ الرحمن الرحیم سے ملتے جلتے الفاظ قرآن مجید کی کس سورۃ اور آیت میں مذکور ہیں؟
سورہ ہود
آیت 41
وَقَالَ ارْكَبُوا فِيهَا بِسْمِ اللَّهِ مَجْرَاهَا وَمُرْسَاهَا إِنَّ رَبِّي لَغَفُورٌ رَحِيمٌ
نوح علیہ السلام نے فرمایا کہ اس کشتی میں سوار ہو جاو. اسکا چلنا اور ٹھرنا اللہ ہی کے نام سے ہے. بالیقین میرا رب غفور رحيم ہے
 
م حمزہ

محفلین
آپ کبھی نہ دیکھیں گے کہ جو قوم اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان رکھنے والی ہے وہ ان لوگوں سے دوستی کررہی ہے جو اللہ اور اس کے رسول سے دشمنی کرنے والے ہیں چاہے وہ ان کے باپ دادا یا اولاد یا برادران یا عشیرہ اور قبیلہ والے ہی کیوں نہ ہوں
مجادلہ آیت 22
آپ کا جواب بھی درست ہے. تاہم میں نے سوال میں آیت کے بجائے سورۃ کا پوچھا تھا جس کا ایک آسان جواب ہے.
 
Top