قران کوئز 2018

قران الکریم دوسری آسمانی کتابوں سے سب سے بلند اور ممتاز اس سبب سے بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے کسی تحریف اور تبدیلی سے محفوظ رکھنے کا خود ذمہ لیا ہے ، اور اس کا وعدہ فرماتے ہوئے اِرشاد فرمایا ((((( إِنَّا نَحنُ نَزَّلْنَا الذِّكرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ ::: بے شک یہ ذِکر (قران) ہم نے نازل فرمایا ہے اور بے شک ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں ))))) سورت الحجر/آیت9
 

ام اویس

محفلین
قرآن مجید کی کتنی اور کون کون سی سورتوں کی ابتداء حروف مقطعات سے ہوئی ہے ؟
قرآن مجید کی 29سورتیں ہیں جن کے شروع میں حروف مقطعات آئے ہیں ان کے نام یہ ہیں۔

سورة البقرہ ۔ آل عمران
اعراف، یونس
ھود، یوسف
رعد، ابراھیم
حجر، مریم
طہ، شعراء
نمل، قصص
عنکبوت، روم
لقمان ، سجدہ
یسٓ، ص
مومن، فصلت
شوریٰ، زخرف
دخان، جاثیہ
احقاف ، ق اور قلم
 

ام اویس

محفلین
وہ کون سی آیت ہے جن میں چند انبیا کا ایک ساتھ ذکر ہوا ہے۔۔۔

قُولُوا آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنزِلَ إِلَيْنَا وَمَا أُنزِلَ إِلَى إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطِ وَمَا أُوتِيَ مُوسَى وَعِيسَى وَمَا أُوتِيَ النَّبِيُّونَ مِن رَّبِّهِمْ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْهُمْ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ

اردو:

مسلمانو کہو کہ ہم اللہ پر ایمان لائے اور جو کتاب ہم پر اتری اس پر اور جو صحیفے ابراہیم اور اسمٰعیل اور اسحٰق اور یعقوب اور ان کی اولاد پر نازل ہوئے ان پر اور جو کتابیں موسٰی اور عیسٰی کو عطا ہوئیں ان پر اور جو دوسرے پیغمبروں کو انکے پروردگار کی طرف سے ملیں ان پر سب پر ایمان لائے ہم ان پیغمبروں میں سے کسی میں کچھ فرق نہیں کرتے اور ہم اسی معبود واحد کے فرمانبردار ہیں۔
البقرہ ۔ 136
 

عرفان سعید

محفلین
ہمارے روز مرہ استعمال کی کیا چیز ہے جس کا وجود زمین و آسمان کی تخلیق سے بھی پہلے تھا؟ آیت کا حوالہ دیں۔
 

ام اویس

محفلین
پانی

وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ وَكَانَ عَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا وَلَئِن قُلْتَ إِنَّكُم مَّبْعُوثُونَ مِن بَعْدِ الْمَوْتِ لَيَقُولَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ هَذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ

اردو:

اور وہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں بنایا اور اس وقت اس کا عرش پانی پر تھا تمہارے پیدا کرنے سے مقصود یہ ہے کہ وہ تم کو آزمائے کہ تم میں عمل کے لحاظ سے کون بہتر ہے۔ اور اے نبی اگر تم کہو کہ تم لوگ مرنے کے بعد زندہ کر کے اٹھائے جاؤ گے تو کافر کہہ دیں گے کہ یہ تو کھلا جادو ہوا۔
سورة ہود ۔ آیة ۔7
 

عرفان سعید

محفلین
اور وہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں بنایا اور اس وقت اس کا عرش پانی پر تھا
آیت کا یہ حصہ عرصے سے میرے ذہن پر حاوی ہے۔
اگر سائنسی نظریے کے مطابق کائنات کی ابتدا بِگ بینگ سے ہوئی، جس میں سب کچھ ایک نقطے پر مرکوز تھا اور صرف ہائیڈروجن کا ایٹم تھا۔ تو اس ہائیڈروجن کا منبع وہ پانی ہو سکتا ہے جو تخلیقِ کائنات سے بھی پہلے موجود تھا۔
 

ام اویس

محفلین
میری ذہنی رو بھی اس طرف بہتی رہی ہے پھر دھیان کہیں اور چلا گیا
001


ﺍﺱ ﺁﯾﺖ ﻣﯿﮟ ﺭﺗﻖ ﺍﻭﺭ ﻓﺘﻖ ﮐﮯ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﺍﺳﺘﻤﻌﺎﻝ ﮨﻮﺋﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﺍﯾﮏ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮐﯽ ﺿﺪ ﮨﯿﮟ۔ ﺭﺗﻖ ﮐﮯ ﻣﻌﻨﯽ ﺩﻭ ﭼﯿﺰﻭﮞ ﯾﺎ ﮐﺌﯽ ﭼﯿﺰﻭﮞ ﮐﺎ ﻣﻞ ﮐﺮ ﺟﮍ ﺟﺎﻧﺎ ﺍﻭﺭ ﭼﯿﺪﮦ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻓﺘﻖ ﮐﮯ ﻣﻌﻨﯽ ﺍﯾﺴﯽ ﮔﮉ ﻣﮉ ﺷﺪﮦ ﺍﻭﺭ ﺟﮍﯼ ﮨﻮﺋﯽ ﭼﯿﺰﻭﮞ ﮐﻮ ﺍﻟﮓ ﺍﻟﮓ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﺁﯾﺖ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﺋﻨﺎﺕ ﮐﺎ ﻧﻘﻄﮧ ﺁﻏﺎﺯ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﺑﺘﺪﺍﺀ ﺻﺮﻑ ﺍﯾﮏ ﮔﮉ ﻣﮉ ﺍﻭﺭ ﮐﺌﯽ ﭼﯿﺰﻭﮞ ﺳﮯ ﻣﺨﻠﻮﻁ ﻣﺎﺩﮦ ﺗﮭﺎ۔ ﺍﺳﯽ ﮐﻮ ﮐﮭﻮﻝ ﮐﺮ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻧﮯ ﺯﻣﯿﻦ۔ ﻭ ﺁﺳﻤﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺍﺟﺮﺍﻡ ﻓﻠﮑﯽ ﮐﻮ ﭘﯿﺪﺍ کیا ۔۔۔
 

عرفان سعید

محفلین
میری ذہنی رو بھی اس طرف بہتی رہی ہے پھر دھیان کہیں اور چلا گیا
001


ﺍﺱ ﺁﯾﺖ ﻣﯿﮟ ﺭﺗﻖ ﺍﻭﺭ ﻓﺘﻖ ﮐﮯ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﺍﺳﺘﻤﻌﺎﻝ ﮨﻮﺋﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﺍﯾﮏ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮐﯽ ﺿﺪ ﮨﯿﮟ۔ ﺭﺗﻖ ﮐﮯ ﻣﻌﻨﯽ ﺩﻭ ﭼﯿﺰﻭﮞ ﯾﺎ ﮐﺌﯽ ﭼﯿﺰﻭﮞ ﮐﺎ ﻣﻞ ﮐﺮ ﺟﮍ ﺟﺎﻧﺎ ﺍﻭﺭ ﭼﯿﺪﮦ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻓﺘﻖ ﮐﮯ ﻣﻌﻨﯽ ﺍﯾﺴﯽ ﮔﮉ ﻣﮉ ﺷﺪﮦ ﺍﻭﺭ ﺟﮍﯼ ﮨﻮﺋﯽ ﭼﯿﺰﻭﮞ ﮐﻮ ﺍﻟﮓ ﺍﻟﮓ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﺁﯾﺖ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﺋﻨﺎﺕ ﮐﺎ ﻧﻘﻄﮧ ﺁﻏﺎﺯ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﺑﺘﺪﺍﺀ ﺻﺮﻑ ﺍﯾﮏ ﮔﮉ ﻣﮉ ﺍﻭﺭ ﮐﺌﯽ ﭼﯿﺰﻭﮞ ﺳﮯ ﻣﺨﻠﻮﻁ ﻣﺎﺩﮦ ﺗﮭﺎ۔ ﺍﺳﯽ ﮐﻮ ﮐﮭﻮﻝ ﮐﺮ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻧﮯ ﺯﻣﯿﻦ۔ ﻭ ﺁﺳﻤﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺍﺟﺮﺍﻡ ﻓﻠﮑﯽ ﮐﻮ ﭘﯿﺪﺍ کیا ۔۔۔
بہت دلچسپ نقطہ نظر پیش کیا ہے۔
 
Top