قران کوئز 2018

م حمزہ

محفلین
مندرجہ ذیل عبارت ایک آیت کے حصہ کا ترجمہ ہے۔ آپ سورۃ کا نام اور آیت نمبر بتائیں۔

جہاں تم سنو کہ اللہ کی آیات کے خلاف کفر بکا جا رہا ہے اور ان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے وہاں نہ بیٹھو جب تک کہ لوگ کسی دوسری بات میں نہ لگ جائیں ۔ اب اگر تم ایسا کرتے ہو تو تم بھی انہی کی طرح ہو
 

ربیع م

محفلین
مندرجہ ذیل عبارت ایک آیت کے حصہ کا ترجمہ ہے۔ آپ سورۃ کا نام اور آیت نمبر بتائیں۔

جہاں تم سنو کہ اللہ کی آیات کے خلاف کفر بکا جا رہا ہے اور ان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے وہاں نہ بیٹھو جب تک کہ لوگ کسی دوسری بات میں نہ لگ جائیں ۔ اب اگر تم ایسا کرتے ہو تو تم بھی انہی کی طرح ہو
سورة النساء آیت نمبر 140
 

نبیل

تکنیکی معاون
اگلا سوال۔۔

قران میں ایک جگہ حضرت جبرئیل سے بھی ایک قول منقول ہے جس میں وہ نبی صل اللہ علیہ وسلم سے مخاطب ہیں۔ یہ کس مقام پر ہے؟
 

ام اویس

محفلین
اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ

اردو:

اے نبی ﷺ اپنے پروردگار کا نام لے کر پڑھو جس نے تمام کائنات کو پیدا کیا۔

سورة علق ۔ آیہ ۔ 1
 

نبیل

تکنیکی معاون
پڑھنے کا حکم بھی تو اللہ تعالی کی جانب سے تھا۔

میری مراد سورۃ مریم میں اس مقام سے جہاں حضرت جبرئیل نبی صل اللہ علیہ وسلم کو کہہ رہے ہوتے ہیں کہ ہم فرشتے اللہ کی مرضی کے بغیر نہیں اترتے۔

سورۃ مریم 19 آیت 64

وَمَا نَتَنَزَّلُ إِلَّا بِأَمْرِ رَبِّكَ ۖ لَهُ مَا بَيْنَ أَيْدِينَا وَمَا خَلْفَنَا وَمَا بَيْنَ ذَٰلِكَ ۚ وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيًّا

اے محمدؐ، ہم تمہارے رب کے حکم کے بغیر نہیں اُترا کرتے جو کچھ ہمارے آگے ہے اور جو کچھ پیچھے ہے اور جو کچھ اس کے درمیان ہے ہر چیز کا مالک وہی ہے اور تمہارا رب بھولنے والا نہیں ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
سورۃ مائدہ 5 آیت 58

وَإِذَا نَادَيْتُمْ إِلَى ٱلصَّلَوٰةِ ٱتَّخَذُوهَا هُزُوًا وَلَعِبًا ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَعْقِلُونَ

جب تم نماز کے لیے منادی کرتے ہو تو وہ اس کا مذاق اڑاتے اور اس سے کھیلتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ عقل نہیں رکھتے
 

م حمزہ

محفلین
سورۃ مائدہ 5 آیت 58

وَإِذَا نَادَيْتُمْ إِلَى ٱلصَّلَوٰةِ ٱتَّخَذُوهَا هُزُوًا وَلَعِبًا ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَعْقِلُونَ

جب تم نماز کے لیے منادی کرتے ہو تو وہ اس کا مذاق اڑاتے اور اس سے کھیلتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ عقل نہیں رکھتے
بالکل درست۔ اس کے علاوہ جمعہ کی اذان کا ذکر بھی ہے۔ سورۃ الجمعۃ میں۔ واذا نودئ للصلوٰۃ من یوم الجمعۃ۔۔۔۔
 
سب سے پہلی قبر کس نے کھودی اور کس کے لئے؟
حوالہ دیجئے۔
حضرت آدم علیہ السلام کے ایک بیٹے (قابیل) نے دوسرے (ہابیل) کو ذاتی اَغراض کے لئے قتل کردیا پھر اسے یہ پریشانی لاحق ہوئی کہ اس لاش کا کیاکیا جائے تو اللہ تعالیٰ نے ایک کوا بھیجا جو اپنی چونچ اور اپنے پاؤں سے زمین میں گڑھا کھودنے لگا ، ارشادِ باری ہے :

﴿فَبَعَثَ اللَّهُ غُر‌ابًا يَبحَثُ فِى الأَر‌ضِ لِيُرِ‌يَهُ كَيفَ يُو‌ٰر‌ى سَوءَةَ أَخيهِ ۚ قالَ ي۔ٰوَيلَتىٰ أَعَجَزتُ أَن أَكونَ مِثلَ ه۔ٰذَا الغُر‌ابِ فَأُو‌ٰرِ‌ىَ سَوءَةَ أَخى ۖ فَأَصبَحَ مِنَ النّ۔ٰدِمينَ ٣١ ﴾... سورة المائدة

"پھر اللہ نے ایک کوا بھیجا جو زمین کو کریدنے لگا تاکہ اسے دکھائے کہ وہ اپنے بھائی کی لاش کیسے چھپائے۔ اس نے کہا: ہائے افسوس! کیا میں اتنا مجبور ہوں کہ اس کوے کی ہی مانند ہوتا اور اپنے بھائی کی لاش کو چھپا دیتا، پھر وہ افسوس کرنے لگا۔"
 

م حمزہ

محفلین
اللہ تعالیٰ نےکافروں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کرنے کا ذمہ اپنے اوپر لیا۔ اس بات اعلان کس آیت میں ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
سورۃ مائدہ 5 آیت 67

يَ۔ٰٓأَيُّهَا ٱلرَّسُولُ بَلِّغْ مَآ أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ ۖ وَإِن لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهُۥ ۚ وَٱللَّ۔هُ يَعْصِمُكَ مِنَ ٱلنَّاسِ ۗ إِنَّ ٱللَّ۔هَ لَا يَهْدِى ٱلْقَوْمَ ٱلْكَ۔ٰفِرِينَ


اے پیغمبرؐ! جو کچھ تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل کیا گیا ہے وہ لوگوں تک پہنچا دو اگر تم نے ایسا نہ کیا تو اس کی پیغمبری کا حق ادا نہ کیا اللہ تم کو لوگوں کے شر سے بچانے والا ہے یقین رکھو کہ وہ کافروں کو (تمہارے مقابلہ میں) کامیابی کی راہ ہرگز نہ دکھائے گا
 
Top