قرآن مجید کی خوبصورت آیت

سیما علی

لائبریرین
hJSsfuy.jpg
 
سیما علی

لائبریرین
اس آیت کا معنٰی ٰمومنوٰ تو نہیں بنے گا
"لوگوں جو ایمان لائے "بنے گا
درست بالکل وجی بھیا !
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ادْخُلُوا فِي السِّلْمِ كَافَّةً وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ ۚ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ 208
ترجمہ: کنزالعرفان
اے ایمان والو!اسلام میں پورے پورے داخل ہوجاؤ اور شیطان کے قدموں پر نہ چلو بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔
اے ایمان والو تم سب امن میں داخل ہو جاؤ اور شیطان کے نقش قدم پر نہ چلو کیونکہ وہ تمہارا دشمن ہے 208۔
تفسیر: ‎صراط الجنان
{اُدْخُلُوْا فِی السِّلْمِ كَآفَّةً: اسلام میں پورے پورے داخل ہوجاؤ۔} شانِ نزول: اہل کتاب میں سے حضرت عبداللہبن سلام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُاور ان کے اصحاب، تاجدار رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ پر ایمان لانے کے بعد شریعت مُوسَوی کے بعض احکام پر قائم رہے، ہفتہ کے دن کی تعظیم کرتے، اس روز شکار سے لازماً اِجتناب جانتے اور اونٹ کے دودھ اور گوشت سے بھی پرہیز کرتے اور یہ خیال کرتے کہ یہ چیزیں اسلام میں صرف مُباح یعنی جائز ہیں ، ان کا کرنا ضروری تونہیں جبکہ توریت میں ان سے اجتناب لازم کیا گیا ہے تو ان کے ترک کرنے میں اسلام کی مخالفت بھی نہیں ہے اور شریعت مُوسَوی پر عمل بھی ہوجاتا ہے۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی اور ارشاد فرمایا گیاکہ اسلام کے احکام کا پورا اتباع کرو یعنی توریت کے احکام منسوخ ہوگئے اب ان کی طرف توجہ نہ دو۔(خازن، البقرۃ، تحت الآیۃ: ۲۰۸، ۱ / ۱۴۷)
جزاک اللہ خیرا
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اس آیت کا معنٰی ٰمومنوٰ تو نہیں بنے گا
"لوگوں جو ایمان لائے "بنے گا
میرے خیال ایسی تشریح وہاں کی جاتی ہے جہاں پر ایک ایک لفظ کو کھول کھول کر بیان کیا جاتا ہے یعنی کہ مفصل تفاسیر میں۔ مختصراً تو اس انداز میں مناسب ہے جس انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ (یہ صرف مجھ ناقص الرائے کی رائے ہے کوئی عالمانہ خلاصہ نہیں)
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

وجی

لائبریرین
درست بالکل وجی بھیا !
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ادْخُلُوا فِي السِّلْمِ كَافَّةً وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ ۚ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ 208
ترجمہ: کنزالعرفان
اے ایمان والو!اسلام میں پورے پورے داخل ہوجاؤ اور شیطان کے قدموں پر نہ چلو بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔
اے ایمان والو تم سب امن میں داخل ہو جاؤ اور شیطان کے نقش قدم پر نہ چلو کیونکہ وہ تمہارا دشمن ہے 208۔
تفسیر: ‎صراط الجنان
{اُدْخُلُوْا فِی السِّلْمِ كَآفَّةً: اسلام میں پورے پورے داخل ہوجاؤ۔} شانِ نزول: اہل کتاب میں سے حضرت عبداللہبن سلام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُاور ان کے اصحاب، تاجدار رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ پر ایمان لانے کے بعد شریعت مُوسَوی کے بعض احکام پر قائم رہے، ہفتہ کے دن کی تعظیم کرتے، اس روز شکار سے لازماً اِجتناب جانتے اور اونٹ کے دودھ اور گوشت سے بھی پرہیز کرتے اور یہ خیال کرتے کہ یہ چیزیں اسلام میں صرف مُباح یعنی جائز ہیں ، ان کا کرنا ضروری تونہیں جبکہ توریت میں ان سے اجتناب لازم کیا گیا ہے تو ان کے ترک کرنے میں اسلام کی مخالفت بھی نہیں ہے اور شریعت مُوسَوی پر عمل بھی ہوجاتا ہے۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی اور ارشاد فرمایا گیاکہ اسلام کے احکام کا پورا اتباع کرو یعنی توریت کے احکام منسوخ ہوگئے اب ان کی طرف توجہ نہ دو۔(خازن، البقرۃ، تحت الآیۃ: ۲۰۸، ۱ / ۱۴۷)
جزاک اللہ خیرا
دراصل قرآن میں جہاں جہاں مومن کی ذکر ہے وہاں وہاں ذکر سے پہلے یا بعد میں مومنین کی صفات بیان ہوئی ملتی ہیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
('واذاسمعوا ماانزل الی الرسول تریٰ اعینھم تفیض من الدمع...)(مائدہ٨٣)

''اور جب اس کلام کو سنتے ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوا ہے تو تم دیکھتے ہو کہ ان کی آنکھوں سے بیساختہ آنسو جاری ہو جاتے ہیں…''
 
سیما علی

لائبریرین
62-63
اَلَا اِنَّ اَوْلِیَآءَ اللّٰهِ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَۚۖ(۶۲)الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ كَانُوْا یَتَّقُوْنَؕ(۶۳)
ترجمہ: کنزالعرفان
سن لو! بیشک ا للہ کے ولیوں پر نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔ وہ جو ایمان لائے اور ڈرتے رہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
وَزَكَرِيَّ۔آ اِذْ نَادٰى رَبَّهٝ رَبِّ لَا تَذَرْنِىْ فَرْدًا وَّاَنْتَ خَيْ۔رُ الْوَارِثِيْنَ سورہ انبیا (89)
اور زکریا کو جب اس نے اپنے رب کو پکارا کہ اے رب مجھے اکیلا نہ چھوڑ اور تو سب سے بہتر وارث ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
اور رشتہ دار کو اُس کا حق دو، اور مسکین اور مسافر کو (اُن کا حق،) اور اپنے مال کو بے ہودہ کاموں میں نہ اُڑاؤ۔ : یقین جانو کہ جو لوگ بے ہودہ کاموں میں مال اُڑاتے ہیں، وہ شیطان کے بھائی ہیں، اور شیطان اپنے پروردگار کا بڑا ناشکرا ہے۔
‏سورۃ الاسراء

hYqkI7q.jpg
 
سیما علی

لائبریرین
اور اُس نے زمین میں جمے ہوئے پہاڑ پیدا کئے جو اُس کے اُوپر اُبھرے ہوئے ہیں، اور اُس میں برکت ڈال دی، اور اُس میں توازن کے ساتھ اُس کی غذائیں پیدا کیں سب کچھ چار دِن میں تمام سوال کرنے والوں کے لئے برابر!
‏سورۃ فصلت آیت نمبر 10
 
Top