فونٹ قرآن مجید فرقان حمید كے لیے ایک بہت ہی عمدہ خط

الحمد اللہ رب العالمین والصلوۃ والسلام علی سید النبیاء والمرسلین
اما بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبراکۃ!
امید ہے تمام اہلیان اردو محفل اپنی تمام صحت کے ساتھ یہ مراسلہ پڑھ رہیں ہونگے۔ لیجئے حاضر خدمت ہے قرآن مجید کے لیے ایک اور نہایت عمدہ فانٹ بنام "عطاری قرآن" خط۔ یہ خط برصغیری رموز اوقاف سے بھر پور مزین ہے۔ ان شاءا للہ عزوجل امید کی جاتی ہے کہ یہ خط برصغیر پاک و ہند میں قرآن کی طباعت کی تمام ضروریات پوری کرے گا۔


ScreenShort_01Feb131635.gif


طالبِ دعا و بقیع و مغفرت
محمد عویدص عطاری
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبراکۃ
 

پہلوان

محفلین
عطاری قرآن فونٹ

السلام علیکم!
بھیا! آپ کو مبارک ہو آپ نے کمال کا کام کیا ہے۔کہ عربی فونٹس بمع اعراب کے عام کردیئے ہیں۔جس سے قرآن پاک کی آیات لکھنا آسان ہوگیا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے۔آمین!
 

رياض حسين

محفلین
ماشاء الله! اللہ تعالیٰ اس کے خالق کو ڈھیروں ترقیوں سے نوازے اور ہم سب کو قرآن مجید کی خدمت کرنے اور اس کی نورانی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عنایت فرمائے۔
اگر ہوسکے تو وضاحت فرما دیں کہ اس فونٹ کے ساتھ قرآنی رموز و اوقاف درج کرنے کے لئے کونسا کی بورڈ استعمال کیا جائے ۔ براہ کرم اس پر مکمل روشنی ڈال دی جائے تو بہت مفید رہے گا۔
 
Top