انٹرویو قدیر صاحب

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

بدتمیز

محفلین
مجھ سے اور بھی ہیں :shock: مجھے خبر ہی نہیں :eek: ذرا تین چار کے نام تو لیں میں ذرا میل ملاقات بڑھاؤں
 
ظفر احمد

محفلین
قدیر: میرے والد میرا “حال چال پوچھا کرتے ہیں ۔

جی حال تو انکو نظر ہی آجاتا ہوگا پر چال پر زیادہ
شک ہوگا اسی لئے

میں چار بہنوں سے چھوٹا ہوں اور مجھ سے چھوٹی ایک بہن ہے۔

یعنی تمھارے تو مزے ہیں کیوں کہ آپ اکلوتے جو ہوئے

‌‌‌‌‌‌ہائے ظالم کیا بات کردی ۔ بدتمیز کی بدتمیزیوں کی وجہ سے میں بھی بدنام ہو چکا ہوں ، اب کوئی ہاتھ آئے تو کچھ کریں ۔

بدنام! یا مشھور کر دیا ہے آپ کو آپکوتواسکااحسان ماننا چاہئے‌‌‌‌
 
بدتمیز

محفلین
ڈریں مت کوئی آپ پر جوابی حملہ نہیں کرے گا کھل کر نام لیں ایسے پہلو مت بچائیں ڈرپوک لگ رہے ہیں۔ چلیں آپ سیر تو ہم سوا سیر گنتی گن کر فارغ ہو لیں تو ان کے پروفائل لنک پیسٹ کر کے شکریہ کا موقع دیں۔
 
ظفر احمد

محفلین
بدتمیز نے کہا:
ڈریں مت کوئی آپ پر جوابی حملہ نہیں کرے گا کھل کر نام لیں ایسے پہلو مت بچائیں ڈرپوک لگ رہے ہیں۔ چلیں آپ سیر تو ہم سوا سیر گنتی گن کر فارغ ہو لیں تو ان کے پروفائل لنک پیسٹ کر کے شکریہ کا موقع دیں۔

ڈرنے کی کیا بات ہے بس بدتمیزوں سے دور ہی رہنا چاہیئے۔ ویسے بھی میں برائی سے دور ہی رہتا ہوں اس میں بڑائی کی بات نہیں ہے میں آپ کو سوا سیر ہی مان لیتا ہوں
 
بدتمیز

محفلین
مرضی ہے۔ مجھے بھی لگ رہا تھا کسی نے آپ کو کھینچ ڈالا ہے اسی لیے گم ہیں۔ اب آپ نے شک پکا کر ڈالا۔ خیر یہ اتنی جلد ہار ماننا کہاں سے سیکھا؟
 
ظفر احمد

محفلین
قدیر صاحب آپ اکلوتے ہیں اس لئے آپکو بدتمیزوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

ملتان میں ملتانی کھانے کا رواج تو نہیں ہے نا؟

آپ ایسے ہی ہیں یا بدتمیز کی وجہ سے کچھ دماغ
پر اثر پڑا ہے؟

کھانے میں کیا شوق سے کھاتے ہیںِ؟

کن لوگوں سے دور رہنا پسند کرتے ہیں؟

اگر کبھی بدتمیز سے آمنا سامنا ہو جائے تو کیا کرو گے؟
 
ظفر احمد

محفلین
بدتمیز نے کہا:
مرضی ہے۔ مجھے بھی لگ رہا تھا کسی نے آپ کو کھینچ ڈالا ہے اسی لیے گم ہیں۔ اب آپ نے شک پکا کر ڈالا۔ خیر یہ اتنی جلد ہار ماننا کہاں سے سیکھا؟

کسی کی ایس مجال نہیں جو مجھے کھینچ ڈالے (کیوں کہ میں وزن میں بھاری ہوں :lol: ) ہار ماننے کا اپنا مزہ ہے کبھی ہار مان کر دیکھو؟
 
بدتمیز

محفلین
ہمم ہار ماننے کا اپنا مزہ ہوتا ہو گا۔ لیکن ہم ہر کسی کے آگے سر جھکایا نہیں کرتے۔ واہ واہ واہ یہ تو شعر بن سکتا ہے۔
 
ظفر احمد

محفلین
بدتمیز نے کہا:
ہمم ہار ماننے کا اپنا مزہ ہوتا ہو گا۔ لیکن ہم ہر کسی کے آگے سر جھکایا نہیں کرتے۔ واہ واہ واہ یہ تو شعر بن سکتا ہے۔

جی سر صرف اللہ کے سامنے ہی جھکنا چاہیئے۔ اور شاعر بنے کا مت سوچیئے جب انسان کی شامت آتی ہے تو وہ شاعر بن جاتا ہے (شاعروں سے معذرت صرف یہ مزاق کی حد تک ہے)
 
بدتمیز

محفلین
ہاہاہا وللہ آپ تو ردویش ہو گئے، سر جھکانے سے مراد ہار ماننا تھا۔ اور شاعر کون کمبخت بن رہا ہے۔ مجھے شاعر نہیں پسند۔ اور شاعری سے تو مجھے نفرت ہے۔ کون پاگل ہو جو پڑھے اور دماغ بھی کھپائے۔ ویسے آپ پر کیا آفت آئی ہر وقت شعروں میں گم رہتے ہیں۔
 
شکریہ شکریہ آپ نے ہمیں درویش کا لقب دے دیا ہم تو پہلے ہی پردہ نشیں تھے۔ شعروں والی آفت بہت پہلے آچکی ہے اور اب تو آفت گزرنے کا ٹائم ہے۔ آپ‌بچ‌کر‌‌رہنا‌ یہ آپکی طرف نہ آجائے
 
ظفر احمد

محفلین
بدتمیز نے کہا:
کس غم میں یہ آفت آئی تھی؟ اور میں بچ کر کیوں رہوں؟ میں تو آفت سے خاص شغف رکھتا ہوں۔

یہ ایک لمبی کہانی ہے جو بد تمیزوں کو نہیں سنانی ہے۔ آفت تو آفت ہوتی ہے یہ سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے اور یہ اچھا ہوا کہ ہم نے پاکستان سے بدتمیزوں کو ایکسپورٹ کر کے ورجینیا بھیج دیا ہے تاکہ وہاں فُل بدتمیزی کریں؟
 
بدتمیز

محفلین
ہاہاہا نہ سنائیں مجھے فورس نہیں کرنا لیکن کسی نہ کسی کو سنا ضرور دیں جی بھی ہلکا ہو جائے گا اور وزن بھی :p
ارے نہیں ابھی امپورٹ کہاں ہوے ہیں اور کیا پتہ ورجینیا میں ہیں بھی کہ نہیں :p
 
ظفر احمد

محفلین
جی مشورے کا شکریہ پہلے ہی ہم ایک غم گسار ہکو اپنا غم سنا چکے ہیں۔

اور جھوٹ بولنا اور بد تمیزی کرنا چھوڑ دیں تو ہم آپ کو بھی سنا سکتے ہیں؟
 
بدتمیز

محفلین
میں جھوٹ نہیں بولتا نہ بدتمیزی کرتا ہوں۔ کسی کو جھوٹ یا بدتمیزی لگے تو یہ اس کی سمجھ ہے۔
 
بدتمیز

محفلین
ہاہاہا کہا تھا نہ کہ جس کو جو سمجھ لگے اس کی سمجھ ہے :p قدیر کے تھریڈ کا ستیاناس کر ڈالا ایم ایس این استعمال کرتے ہوں تو ایڈریس ذاتی پیغام میں بھیج دیں
 
ظفر احمد

محفلین
یہ تو وہ بات ہوئی کہ میں نے تو یونہی ہاتھ گھایا تھا سامنے اسکا چہرہ آگیا میں نے تھپڑ تھوڑی مارا ہے یعنی بدتمیزی کر کے مسکینوں والی صورت بنا لی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top