انٹرویو قدیر صاحب

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
اسلامُ علیکم جناب قدیر صاحب
امید ہے کہ آپ خیریت سے ہونگے ۔۔۔ہمممم تو آپ کا خیال تھا کہ آپ بچ جائیں گے نظرِ بد سے۔ بلکل ناہیں۔ بس ذیل کے سوالات کے صحیح جوابات دیں اور چھٹی کرلیں ۔ سوالات میں کاٹ چھانٹ کی اجازت نہیں ہے مگر جوابات بھلے اشاروں کنائیوں میں دیں۔ہمیں کیا؟ ہم سوالات اور بڑھاتے رہیں گے، جی ۔۔۔۔ امید ہے کہ آپ اس سلسلہ کا حظ اٹھائیں گے۔ شکریہ

١۔ آپکا پورا نام؟
٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
٣۔ عمر کتنی ہے؟
٤۔جائے پیدائیش ؟
٥- حاضر مقام؟
٦۔مصروفیت کیا ہے؟
٧۔تعلیمی قابلیت؟
٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
١٠۔ اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟

آپکے جوابات کا اشتیاق رہے گا اور یہ سلسلہ یہیں پر ختم نہیں ہو گیا ہے بلکہ چلتا رہے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ڈاکٹر صاحب غالباً روانی میں قدیر کی بجائے میرا نام لکھ گئے۔ کاپی پیسٹ کرکے نجانے کہاں کہاں میرا نام لکھ گئے ہیں، دیکھتا ہوں۔ یہان تصحیح کیے دیتا ہوں۔ ہاں جی تو منتظر ہے دنیا کہ قدیر میاں کیا ارشاد فرمانے لگے ہیں اپنے بارے میں۔
 

اجنبی

محفلین
١۔ آپکا پورا نام؟
قدیر احمد رانا

٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
میں ہر جگہ قدیر احمد کے نام سے پکارا جاتا ہوں ، رانا ساتھ بچپن میں لگالیا تھا ، اب کچھ اچھا نہیں لگتا ۔ میری امی غصے میں پیار سے ایسے ایسے ناموں سے پکارتی ہیں کہ میں انہیں یہاں نہیں لکھ سکتا ، ورنہ آپ لوگ مجھے مزید چھیڑیں گے :oops: ویسے ایک نام میں نے پہلے بتایا تھا ، جہانزیب کو پتہ ہے :lol:

٣۔ عمر کتنی ہے؟
یہ واحد سوال ہے جسے بتاتے ہوئے میں خوشی محسوس کرتا ہوں ، کیونکہ ابھی میں “بڑا“ نہیں ہوا ۔ میری عمر ١٩ سال اور چھ ماہ ہے ۔

٤۔جائے پیدائیش ؟
کراچی ، پاکستان

٥- حاضر مقام؟
ملتان ، پاکستان

٦۔مصروفیت کیا ہے؟
کوئی ایک ہو تو بتاؤں ۔ویسے بس پڑھنا اور کمپیوٹر ۔

٧۔تعلیمی قابلیت؟
ابھی تک بی ایس سی میں ہی پھر رہا ہوں ، ڈبل میتھس اور فزکس کے ساتھ ۔

٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
کتابیں پڑھنا ، مگر کافی عرصے سے کوئی نئی کتاب نہیں پڑھی ، اب پھر سوچ رہا ہوں کہ عمروعیار کی کہانیاں لے آؤں :lol:


٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
صرف اردو ۔ انگلش ، پنجابی اور سرائیکی ٹوٹی پھوٹی بول لیتا ہوں ۔

١٠۔ اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟
ایک اچھا انسان ۔ باقی اس پر منحصر ہے کہ میں بی ایس سی میں کتنے نمبر لیتا ہوں ۔ ترجیحات کے حساب سے میرے سامنے جو آپشن ہیں ، ان میں آرمی ، انجنیرنگ اور ایم بی اے شامل ہے ۔

اور کچھ؟؟؟؟؟؟؟؟
 

اجنبی

محفلین
نبیل نے کہا:
ڈاکٹر صاحب غالباً روانی میں قدیر کی بجائے میرا نام لکھ گئے۔ کاپی پیسٹ کرکے نجانے کہاں کہاں میرا نام لکھ گئے ہیں، دیکھتا ہوں۔ یہان تصحیح کیے دیتا ہوں۔ ہاں جی تو منتظر ہے دنیا کہ قدیر میاں کیا ارشاد فرمانے لگے ہیں اپنے بارے میں۔

ماشاءاللہ یہ کام میرے ساتھ ہی ہوتا ہے ہمیشہ ۔ ماضی قریب میں کئی ایسی مثالیں موجود ہیں جن میں اچھا کام میں نے کیا اور نام لگا نبیل کا ۔ اور برا کام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے برعکس :lol:
 
غلطی

نبیل نے کہا:
ڈاکٹر صاحب غالباً روانی میں قدیر کی بجائے میرا نام لکھ گئے۔ کاپی پیسٹ کرکے نجانے کہاں کہاں میرا نام لکھ گئے ہیں، دیکھتا ہوں۔ یہان تصحیح کیے دیتا ہوں۔ ہاں جی تو منتظر ہے دنیا کہ قدیر میاں کیا ارشاد فرمانے لگے ہیں اپنے بارے میں۔

سر وہ غلطی سے ہوا اصل میں مکھی پر مکھی مارنا بھی تو عقلمندوں کا کام ہے اور میں ٹھہر بس ایویں ہی۔۔۔۔۔اور پھر رات کو نیند بھی آ رہی تھی۔ بہر کام تو چلا کہ نہیں؟؟؟ چلا۔
 
اسلامُ علیکم، تعارف کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ان سولات کے جوبات دیں، اگر کوئی سوال آپ کے مزاج کے خلاف ہوتو اسکا گول مول جواب دیا جاتا۔
مقصد: ان سوالات کا مقصدآپ کا وقت ضائع کرنا ہے، اگر آپ سے پڑھنے والے کے چہرہ پر ایک مسکراہٹ آجائے تو اسے آپکا مشکور ہونا چاہئے۔ تحریری طور پر۔ :mogambo:

سوالات:
11-آپ کیوں زندہ ہیں؟
12-اور کب تک؟
13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
13-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
14 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
15- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
16- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
17۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
18۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
19۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
20۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟

جوابات پڑھنے والے پر دو مزید سوالات کرنا لازم ہے۔ لگ پتا جائے گا
 

اجنبی

محفلین
بدتمیز مجھے نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا ۔ آج اُس نے رو رو کر برا حال کر لیا ، میری منتیں اتنی زیادہ کیں کہ آخر مجھے اپنا وقت ضائع کر کے محفل پر آنا پڑا اور یہ سب لکھنا پڑا ۔
ویسے مجھے معلوم نہیں تھا کہ مجھے راجہ صاحب کی اس پوسٹ کا قرض اتارنا ہے :)

جوابات ۔ ۔ ۔

11۔ میں ابھی تک کیوں زندہ ہوں؟ آہ یہ ایک لمبی کہانی ہے ۔ میں بہت پہلے مر چکا ہوتا اگر میرے پاس کار ہوتی ۔ ابھی تک میں اس لیے زندہ ہوں کہ میرے پاس کوئی heavy bike یا BMW کار نہیں ہے ؛)

12۔ میں کب تک زندہ ہوں؟ اس بات کا علم تو اللہ کو ہی ہے ، مگر قیاس ہے کہ جب تک میرا "راشن" ختم نہیں ہوتا ، یہی پھرنا پڑے گا ۔ ویسے کسی پیشہ ور قاتل سے مُک مُکا کرا کے جنت میں جلدی داخلہ بھی ہو سکتا ہے ۔

13۔ بھاگتے چور کی لنگوٹی ہمارے کام تبھی آسکتی ہے اگر ہم بھاگتے ہوئے اپنی لنگوٹی کسی اور کو دے آئے ہوں ۔ ویسے یہ لنگوٹی کسی فلمی ہیروئن کو دے کر اسے "سُپر ہِٹ" بنایا جاسکتا ہے ۔

14۔ طوطا چشم اور یک چشم گُل میں بہت فرق ہے ۔ طوطے کی آنکھیں تعداد میں دو ہوتی ہیں ، جبکہ گل کی ایک آنکھ "چُومیاں" برداشت نہ کرتے ہوئے ضائع ہو چکی ہے ۔

15۔ لاہور اگر پنجاب میں نہ ہوتا تو اسلام آباد والے اسے اپنے گھر لے جاتے تاکہ اطمینان سے گھر بیٹھ جنرل صاحب کے ساتھ کر پتنگ بازی کر سکیں ۔

16۔ جی نہیں ، فال نکالنے کے لیے طوطے کا ہونا ضروری نہیں ہے ، یہ کام طوطے کی "نصف بہتر" سے بھی لیا جاسکتا ہے ۔ ویسے بھی "زنانیوں" کو بولنے کا بہت شوق ہوتا ہے ۔

17۔ کیا پوچھتے ہیں جناب ۔ مسلسل بیل سے ہی تو زور آزمائی کر رہا ہوں ۔ یہ جو آپ میری "غیر سیاسی" تحریریں دیکھتے ہیں ، کیا آپ نہیں سمجھتے کہ ان سے جنرل صاحب برافروختہ ہو سکتے ہیں؟

18۔ آخری کتاب تھی ؛ "کُرسی کھینچنے کے سو حربے" ۔ کیوں کا جواب خود تلاش کیجیے ۔

19۔ "لا علمی ہزار نعمت ہے“ : (1)اگر آپ اپنی anatomy سے لاعلم ہوں تو کبھی شادی نہ کریں اور بیوی جیسے عذاب سے دور رہیں ۔ (2) اگر آپ قومی حالات سے لاعلم ہوں تو کبھی کلمہِ حق نہ کہیں اور پر سکون رہیں ۔ (3) اگر آپ جدید ٹیکنالوجی سے لاعلم ہوں تو اپنے سرمائے اور وقت کا ایک بڑا حصہ بچا سکتے ہیں ۔

20۔ اگر میں ملک کا صدر بن گیا تو سب سے پہلے سرکاری خزانے سے اپنی ایک دھواں دار قسم کی ویب سائیٹ بناؤں گا جس کے لیے سرکاری خزانے سے ویب سرور لگایا جائے گا ۔

21۔ وہ تمام کتب جن میں غیرت و حمیت و عقل و دانش کی باتیں ہوتی ہیں ، مجھے ناپسند ہیں ۔

22۔ اگر میری ایک کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی تو آپ کو ایک دو ڈالر دے دوں گا تاکہ بازار سے ٹافیاں آئیسکریم وغیرہ لے کر کھا لیں ۔
 

ظفر احمد

محفلین
قدیر احمد نے کہا:
بدتمیز مجھے نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا ۔ آج اُس نے رو رو کر برا حال کر لیا ، میری منتیں اتنی زیادہ کیں کہ آخر مجھے اپنا وقت ضائع کر کے محفل پر آنا پڑا اور یہ سب لکھنا پڑا ۔
ویسے مجھے معلوم نہیں تھا کہ مجھے راجہ صاحب کی اس پوسٹ کا قرض اتارنا ہے :)

مجھے لگتا ہے اگر آپکی موت واقع ہوئی تو وہ قاتل بد تمیز ہی ہوگا کیا خیال ہے؟

۔ میں ابھی تک کیوں زندہ ہوں؟ آہ یہ ایک لمبی کہانی ہے ۔ میں بہت پہلے مر چکا ہوتا اگر میرے پاس کار ہوتی ۔ ابھی تک میں اس لیے زندہ ہوں کہ میرے پاس کوئی heavy bike یا BMW کار نہیں ہے ؛)
جی سنایئے ہم سنے گے لمبی کہانی جو بد تمیز سے شروع ہو کر بد تمیز پر ختم ہو جاتی ہے
‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌
12۔ میں کب تک زندہ ہوں؟ اس بات کا علم تو اللہ کو ہی ہے ، مگر قیاس ہے کہ جب تک میرا "راشن" ختم نہیں ہوتا ، یہی پھرنا پڑے گا ۔ ویسے کسی پیشہ ور قاتل سے مُک مُکا کرا کے جنت میں جلدی داخلہ بھی ہو سکتا ہے ۔

کسی قاتل؟ارےقدیرصاحب آپ صاف کیوں نہیں کہتے بد تمیز ہی وہ انسان ہوگا جو قتل کر سکتا ہے۔

13۔ بھاگتے چور کی لنگوٹی ہمارے کام تبھی آسکتی ہے اگر ہم بھاگتے ہوئے اپنی لنگوٹی کسی اور کو دے آئے ہوں ۔ ویسے یہ لنگوٹی کسی فلمی ہیروئن کو دے کر اسے "سُپر ہِٹ" بنایا جاسکتا ہے ۔

آج کل لنگوٹی سے کام نہیں چلے گا؟ کچھ اور بھی دینا ہوگا ویسے تو آپ بہت سمجھدار ہیں ؟
14۔ طوطا چشم اور یک چشم گُل میں بہت فرق ہے ۔ طوطے کی آنکھیں تعداد میں دو ہوتی ہیں ، جبکہ گل کی ایک آنکھ "چُومیاں" برداشت نہ کرتے ہوئے ضائع ہو چکی ہے ۔

آپ ذرا چومیاں پر کچھ روشنی ڈالیں گے؟

15۔ لاہور اگر پنجاب میں نہ ہوتا تو اسلام آباد والے اسے اپنے گھر لے جاتے تاکہ اطمینان سے گھر بیٹھ جنرل صاحب کے ساتھ کر پتنگ بازی کر سکیں ۔

‌‌‌‌‌‌‌ذرا یہ بتانا پسند کریں گے کہ لاہور میں ایسا کیا ہے جو اسلام آباد میں نہیں ہے
16۔ جی نہیں ، فال نکالنے کے لیے طوطے کا ہونا ضروری نہیں ہے ، یہ کام طوطے کی "نصف بہتر" سے بھی لیا جاسکتا ہے ۔ ویسے بھی "زنانیوں" کو بولنے کا بہت شوق ہوتا ہے ۔

جی صحیح فرمایا پر زنانیوں کی سنتا کون ہے شادی کے بعد؟ سارے نخرےشادی سے پہلے ہی اٹھا چکا ہوتا ہے؟17۔
 

ظفر احمد

محفلین
کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ وہ غضب ناک حادثہ کب پیش آیا جب پہلی باد بدتمیز سے ملاقات ہوئی؟

کراچی سے ملتان کب اور کیوں شفٹ ہونا پڑا

مستقبل میں کیا تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں؟

کوئی ایسا خوش نصیب دن جس دن بد تمیز سے سامنا نا ہوا ہو؟
 

اجنبی

محفلین
ظفر: مجھے لگتا ہے اگر آپکی موت واقع ہوئی تو وہ قاتل بد تمیز ہی ہوگا کیا خیال ہے؟
*ارے اس کی کیا مجال کہ مجھے قتل کرے ، البتہ وہ قتل ہو جائے گا میرے ہاتھوں کسی دِن ، بدتمیز کہیں کا ۔

ظفر: کل لنگوٹی سے کام نہیں چلے گا؟ کچھ اور بھی دینا ہوگا ویسے تو آپ بہت سمجھدار ہیں ؟
* ارے کیسی باتیں کر رہے ہیں آپ ۔ ابھی کوئی ناظم صاحب آ کر اس فورم کو ذومعنی گفتگو کے الزام میں بند کردیں گے ۔ ویسے میں نے "کچھ اور بھی" کسی اور کے لیے رکھا ہوا ہے ، ہیروئنوں کے لیے نہیں :)

ظفر: آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ وہ غضب ناک حادثہ کب پیش آیا جب پہلی باد بدتمیز سے ملاقات ہوئی؟
* اللہ کا شکر ہے کہ ابھی تک بدتمیز سے ملاقات نہیں ہوئی ۔ ویسے نیٹ پر اس سے جان پہچان اس کے بلاگ پر ہوئی تھی ۔

ظفر: کراچی سے ملتان کب اور کیوں شفٹ ہونا پڑا
* جناب میں کراچی سے اوکاڑہ شفٹ ہوا تھا تین ماہ کی عمر میں ۔ ملتان ہنوز دور است ۔

ظفر: مستقبل میں کیا تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں؟
* میں چاہتا ہوں کہ مستقبل میں قینچی کی بجائے کشمیر والا کاف استعمال کیا جائے ، اس کے ساتھ ساتھ ب کے اوپر پیش لگا دی جائے ۔

ظفر: کوئی ایسا خوش نصیب دن جس دن بد تمیز سے سامنا نا ہوا ہو؟
* اللہ کا شکر ہے اب تک سارے دِن خوش نصیب ہی ہیں ۔
 

ظفر احمد

محفلین
قدیر: ارے اس کی کیا مجال کہ مجھے قتل کرے، البتہ وہ قتل ہو جائے گا میرے ہاتھوں کسی دِن، بدتمیز کہیں کا۔

پے در پے وار سے تو پتہ چلتا ہے کہ وہ سبقت لے جائے گا۔ پر میں آپ کے ساتھ ہوں
قدیر:ارے کیسی باتیں کر رہے ہیں آپ ۔ ابھی کوئی ناظم صاحب آ کر اس فورم کو ذومعنی گفتگو کے الزام میں بند کردیں گے ۔ ویسے میں نے "کچھ اور بھی" کسی اور کے لیے رکھا ہوا ہے ، ہیروئنوں کے لیے نہیں

‌‌میں تو آپکو سمجھدار سمجھتا تھا پر شاید آپ سمجھ نہ سکے۔

قدیر: اللہ کا شکر ہے کہ ابھی تک بدتمیز سے ملاقات نہیں ہوئی ۔ ویسے نیٹ پر اس سے جان پہچان اس کے بلاگ پر ہوئی تھی۔

اچھا جان پہجان یا مڈ بھیڑ (یقنا آپ نے اسے تمیز سکھانے کی کوشش کی ہوگی)
قدیر: میں چاہتا ہوں کہ مستقبل میں قینچی کی بجائے کشمیر والا کاف استعمال کیا جائے ، اس کے ساتھ ساتھ ب کے اوپر پیش لگا دی جائے۔‌

ارے ایسا غضب مت کرنا ویسے ہی کچھ لوگ پاکستانی نقشہ پر قینچی چلانا چاہتے ہیں۔ اور ب پر پیش لگا کر اے بو بنانے کا ارادہ چھوڑ دیں کیوں کے بو کسی کو بھی پسند نہیں ہے

اللہ کا شکر ہے اب تک سارے دِن خوش نصیب ہی ہیں

یہ جان کر بہت خوشی ہوئی اللہ آپ کو خوش ہی رکھے۔
 

بدتمیز

محفلین
قدیر شرم کرو میں نے کب تمکو کہا کچھ؟ صرف پوچھا تھا کہ میاں محفل سے کیوں گم ہو۔ لوگ تمہیں بھگوڑا کہہ رہے ہیں
اور ماموں جان آپ نے ظفر کی خواہش پر چومیاں پر روشنی نہیں ڈالی۔

ظفر آپ کہاں گم ہو گئے تھے :shock: اور تصویر کیوں ہٹا لی ہے؟ کچھ انسیت سی محسوس ہوتی تھی اب اجنبیت محسوس ہوتی ہے۔ اور شعر بھی تبدیل کر دیا ہے۔ مجھے کاپی تو کر لینے دیتے۔ ویسے آپ وہی ظفر ہیں بھی کہ نہیں۔
اور صاحب کیوں جناب کہیئے ابھی تک غصہ اترا نہیں؟ بدتمیز پر کچھ زیادہ زور دے دیا آپ نے :? خیر کوئی بات نہیں قدیر سے ایسے پوچھ رہے ہیں جیسے قدیر میری منکوحہ ہو۔ اکثر پروگرامز میں دلہن سے دلہا کے بارے سوالات کئے جاتے ہیں۔ اور آپکو مکمل آزادی ہے برا منانے کی۔ آپ مجھے قاتل سمجھتے ہیں :lol: ویسے قدیر کا ہی نہیں انٹرویو لینے والوں کے خون سے بھی ہاتھ رنگنے چاہئے کیا خیال ہے؟

قدیر تم کبھی پنگھوڑے سے باہر نکلو تو کسی سے ملو جلو نہ۔ اور :p ماموں جان تم زندہ اب تک اس لئے ہوں کہ مرنے سے پہلے لوگوں کے ادھار چکا دو بعد میں سکون سے مرنا۔ زنانیوں کو دیکھ کر تم سلپ ہو جاتے ہو۔ (شاکر میاں میں زیر جان کر نہیں لگا رہا )
 

بدتمیز

محفلین
ظفر آپ مجھ معصوم کے مقابلے میں قدیر جیسے بندے کا ساتھ دیں گے۔ :shock: شرم نہیں آئے گی؟

یہ حادثہ آپ کے ساتھ ہی نہیں سب کے ساتھ پیش آتا ہے۔ سب قدیر کو سمجھدار سمجھتے ہیں لیکن یہ کچھ اور ہی نکل آتا ہے۔

ہاہاہا ظفر سچ سچ بتائیں آپ کیوں مجھے تمیز سکھانا چاہتے ہیں۔ قسم لے لیں ابھی تو میری بدتمیزی شروع بھی نہیں ہوئی۔

ہاں ابھی تک اس کے سارے دن خوشگوار ہی گزرتے ہیں سوائے ان دنوں کو چھوڑ کر جب ابا، چاچا، نانا، ماموں اور محلے کے بزرگوں سے "عزت افزائی" ہو۔
 

ظفر احمد

محفلین
بد تمیز: ظفر آپ کہاں گم ہو گئے تھے اور تصویر کیوں ہٹا لی ہے؟ کچھ انسیت سی محسوس ہوتی تھی اب اجنبیت محسوس ہوتی ہے۔ اور شعر بھی تبدیل کر دیا ہے۔ مجھے کاپی تو کر لینے دیتے۔ ویسے آپ وہی ظفر ہیں بھی کہ نہیں۔

:lol: جی میں وہی ہوں بس پردہ نشینی اختیار کر تھی کسی وجہ سے اسی لئے تصویر ہٹا دی۔ کاپی کر کے کیا تھانے میں لگوانے کا ارادہ ہے :lol: اگر آپ‌چاہیں‌تو‌پوسٹ‌کر‌دوں

بد تمیز:اور صاحب کیوں جناب کہیئے ابھی تک غصہ اترا نہیں؟ بدتمیز پر کچھ زیادہ زور دے دیا آپ نے

میری آپ سے کوئی دشمنی نہیں ہے دوست میں دوست بناتا ہوں دشمنی نہیں پالتا۔ بدتمیز پر زور دینے کی وجہ یہ ہے کہ آپ قدیر کا نام سن کر ایسے لپکتے ہیں جیسے شیر شکار ہو دیکھ کر

بد تمیز: ویسے قدیر کا ہی نہیں انٹرویو لینے والوں کے خون سے بھی ہاتھ رنگنے چاہئے کیا خیال ہے؟

میں نے تو پہلے ہی دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا ہے۔
 

ظفر احمد

محفلین
بدتمیز: ظفر آپ مجھ معصوم کے مقابلے میں قدیر جیسے بندے کا ساتھ دیں گے۔ شرم نہیں آئے گی؟
‌‌‌‌‌مجھے تو قدیر زیادہ معصوم نظر آتا ہے۔ آپ معصومیت کی چادر ہٹا کر دیکھیں تو آپ کو بدتمیزی کے سوا کچھ نظر نہیں آئے گا۔

بد تمیز: یہ حادثہ آپ کے ساتھ ہی نہیں سب کے ساتھ پیش آتا ہے۔ سب قدیر کو سمجھدار سمجھتے ہیں لیکن یہ کچھ اور ہی نکل آتا ہے۔

‌‌‌‌‌‌‌‌‌میری نظراورآپکی نظر میں بہت فرق ہے آپ قدیر کو شکار کی نظر سے دیکھتے ہو اور میں دوست کی نظر سے

بدتمیز:ہاہاہا ظفر سچ سچ بتائیں آپ کیوں مجھے تمیز سکھانا چاہتے ہیں۔ قسم لے لیں ابھی تو میری بدتمیزی شروع بھی نہیں ہوئی۔

کچھ بتانے کی ضرورت نہیں یہ آپ کے قول و فعل سے ثابت ہوچکا ہے کہ آپ انتہائی بد تمیز ہیں
 

بدتمیز

محفلین
جی ضرور لگا دیں۔ اور کاپی شعر کرنا تھا تصویر نہیں۔ ویسے کہتے ہیں تو وہ بھی کاپی کر لیں گے بچوں کو ڈرانے کے کام آ سکتی ہے۔ نہیں ماشااللہ پیاری تصویر ہے۔ (صرف تصویر آپ نہیں)

میری دوستی قدیر سے ہی ہے۔ باقی سب لوگوں سے ہیلو ہائے ہے۔ نبیل کا بڑا پن ہے کہ دوست کہتے ہیں۔ ہاں ایک جہانزیب ہیں جن سے میں نے زبردستی دوستی کی ہوئی ہے وجہ ان کی سوچ، خیالات اور انداز کا میرے سے ملنا۔

ہیں :shock: آپ تو بڑے چالاک نکلے قدیر سے وعدے کرتے ہیں کہ میرے خلاف اس کا ساتھ دیں گے اور میری طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانے کا دعویٰ کرتے ہیں کس بیان پر اعتبار کروں کس پر نہیں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top