قاہرہ 2011

نیرنگ خیال

لائبریرین
ایک کولیگ کی شادی میں 2011 میں قاہرہ جانا ہوا جہاں کیوپڈ کے تیر سے ہماری ایک اور کولیگ بچ نہ پائیں اور ایک سال بعد ہم دوبارہ قاہرہ میں موجود تھےمحترمہ کی شادی پر
قاہرہ خاصی دلچسپ جگہ ہے دلچسپ اس لیے کہ مجھے وہاں بہت سی باتیں پاکستان سے ملتی جلتی نظر آئیں
یہ کیوپڈ آج کل وہیں ڈیرے جمائے ہے کیا۔۔۔ پہلے تو یہ سستوں کا سردار یونان سے ہی نہیں نکلتا تھا۔ پتا نہیں پاکستان کب آئے گا۔۔۔ :p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
جامعہ اظہر کی مسجد
10590491_10152300725569786_8679162986497523346_n.jpg
واقعی پاکستان والا حال ہے۔ چار پانچ نمازی ہیں۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
جامعہ اظہر میں ہمیں اندر جانے کی اجازت نہیں ملی کیونکہ ہم میں سے کچھ خواتین نے ہاف سلیوز شرٹس پہن رکھی تھیں پھر ایک بزرگ نے انہیں ان کے قد سے بھی بڑی چادر دے کر باقاعدہ پردہ دار بنا کر اندر داخل ہونے کی اجازت عنایت کی
یہاں مسجد وزیر خان لاہور اور بادشاہی مسجد لاہور اور فیصل مسجد میں اسلام آباد میں ایسی کوئی روک ٹوک نہیں ہے۔ بلکہ کئی لوگ تو دوبارہ وضو کرنے جاتے بھی دیکھے میں نے۔۔۔۔۔
 

arifkarim

معطل
ان تصاویر سے ایک ہفتہ قبل تک قاہرہ میں کافی بدامنی تھی بہت سی جلی ہوئی بلڈنگز بھی تھیں تصاویر تک انقلاب نہیں آیا تھا پراسیس چل رہا تھا جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے
خیر مصر والا انقلاب کونسا اصلی تھا۔ دوبارہ قلابازی کھا کر آمریت کی طرف آ گئے ہیں۔
 

صائمہ شاہ

محفلین
یہ کیوپڈ آج کل وہیں ڈیرے جمائے ہے کیا۔۔۔ پہلے تو یہ سستوں کا سردار یونان سے ہی نہیں نکلتا تھا۔ پتا نہیں پاکستان کب آئے گا۔۔۔ :p
پاکستان کو کیوپڈ کی ضرورت ہے کیا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
طالبان نے سنگسار کر دینا ہے کیوپڈ کو تیروں سمیت
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
پاکستان کو کیوپڈ کی ضرورت ہے کیا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
طالبان نے سنگسار کر دینا ہے کیوپڈ کو تیروں سمیت
طالبان آج کل راہِ فرار ڈھونڈ رہے ہیں جو ڈھونڈے نہیں مل رہی۔ ویسے یونیورسٹیاں دیکھ کر لگتا نہیں کہ ہمیں ضرورت ہے۔۔۔ :p
 
Top