قاری عبد الباسط عبدالصمد کی تلاوت

محمد امین

لائبریرین
قاری عبدالباسط کا تو میں بچپن ہی سے دیوانہ ہوں۔ ہوش سنبھالنے کے بعد انٹرنیٹ پر انکی کافی تلاوت سنی جس کے بعد تو بس گویا قتیل ہوگیا میں۔۔۔

آپ سب نے یقیناً سنا ہوا ہوگا ان کو۔۔۔ میں کیا لکھوں ان کے بارے میں۔۔

فہیم

لائبریرین
قاری عبدالباسط کا تو میں بچپن ہی سے دیوانہ ہوں۔ ہوش سنبھالنے کے بعد انٹرنیٹ پر انکی کافی تلاوت سنی جس کے بعد تو بس گویا قتیل ہوگیا میں۔۔۔

آپ سب نے یقیناً سنا ہوا ہوگا ان کو۔۔۔ میں کیا لکھوں اب کے بارے میں۔۔

سبحان اللہ،
امین بھائی آپ نے شیخ محمود خلیل الحزری (مرحوم) کی تلاوت سنی ہے؟
 
mfdarvesh

محفلین
بہت شکریہ
کیا بات ہےقاری باسط کی، میرے کچھ دوست ان کے ساتھ تلاوت کرتے تھے
مجھے بھی بہت پسند ہیں یہ
 
mfdarvesh

محفلین
ماشاءاللہ۔۔۔ ۔ کیا بات بتائی ہے آپ نے۔۔۔ ۔ کون خوش نصیب صاحبان ہیں وہ؟ ایک تو قاری صداقت علی ہیں۔۔۔ ۔

میرے بچپنے کی بات ہے
میں مسجد میں پڑھتا تھا وہاں کے لڑکے حفظ والے بتاتے تھے
کہ یہ دکھنے میں بلکل قاری نہیں لگتے تھے اور ڈارھی بھی کوئی خاص نہیں تھی
ایسے ہی بیٹھ کے دوسروں کے ساتھ تلاوت شروع کر دیتے تھے

پر مجھے یہ بتایا گیا تھا کہ سانس میں ایک لڑکی نے ان کو ہرا دیا تھا اور ان کی موت اسی مقابلے کے دوران ہنسلی ٹوٹنے سے ہوئی تھی، پتہ نہیں اب یہ سچ ہے یا نہیں
 
زلفی شاہ

لائبریرین
یہ تلاوت ہمیشہ میری آنکھوں میں آنسو لے آتی ہے۔۔۔۔ ۔
قاری باسط صاحب کی تلاوت میں جو سرور ہے وہ واقعتا باقی قاریوں میں مفقود ہے۔ میں بچپن سے ہی ان کی تلاوت کو شوق سے سنتا ہوں تھوڑاسا بڑے ہوئے تو امام کعبہ کی حضر بہت پسند آئی اب ان کو بھی بڑے شوق سے سنتے ہیں ۔ ویسے بچپن میں قاری انتر صاحب کے بھی ہم تھوڑے تھوڑے فین رہے ہیں۔
 
خوب :) :) ۔۔۔انشاء اللہ انہیں بھی سن کر دیکھیں گے۔۔۔
 
اسے حدر کہتے ہیں ۔ تلاوت كى اقسام يہ ہيں : الترتيل ، التدوير، التحقيق ، الحدر۔
قارى عنتر سعيد مسلم كى ترتیل واقعى بہت اچھی تھی ۔
 
کہ یہ دکھنے میں بلکل قاری نہیں لگتے تھے اور ڈارھی بھی کوئی خاص نہیں تھی
ہم اپنے مصری اساتذہ کو دیکھ کر ہمیشہ حیران ہوتے تھے ۔ الازهر بلکہ مصر کے اکثر مشائخ سنت ریش مبارک سے محروم ہوتے ہیں ، یہ سنت مبارکہ پاکستانی علماء کرام نے زندہ رکھی ہے جزاهم اللہ خیرا ۔
 
آپی، داڑھی تو سنتِ مؤکدہ قریب بواجب ہے نا؟ تو یہ مصری حضرات اسے ترک کیوں کرتے ہیں؟ حیرت ہے کہ علماء بھی۔۔۔
 
Top