فینسی حجاب

تیشہ

محفلین
ارے واہ آپکا پروگرام بن گیا مبارک ہو

نہیں میرا مشکل ہے نومبر میں جانا

ہم پاکستان گمیوں کی چھٹیوں میں ہی جا سکتے ہیں کہ تب بچوں کے اسکول،کالج بند ہوتے ہیں
اس سے پہلے نہیں جا سکتے اکیلے جانے میں مجھے مزا نہیں آئے گا دل اور دماغ گھر،بار اور بچوں میں ہی لگا ہو گا فقط


:worried: نہیں میں کہہ رہی ہوں کہ نومبر مطلب اس مہینے کے آخر میں ، میں سیٹ کروارہی ہوں مگر جاؤں گی مارچ میں ،، ایسٹر ہالیڈے کو سوچتے دیکھتے ہوئے ہی جاؤں گی ۔ اسلئے ان دنوں چھٹیاں ہی ہونگیں ۔۔ بچے نہیں جارہے میں اکیلی ہی ہوں ،، اسلئے آپ بھی سوچ لیں بنا لیں پلان ،، ابھی تو کافی وقت ہے ۔
پہلے سے سیٹ کروالی جائے تو ساڑھے چار سو ،پانچ پاؤنڈ کی ہوجائے گی ،،ورنہ چھے سو پاؤنڈ کی تو بنتی ہے ۔
 

تعبیر

محفلین
ہاں یار اجکل سیٹیں بہت سستی ہیں یہاں بھی ساڑھے پانچ سو سے لیکر سات سو یورو تک
پر مسیبت یہ ہے کہ مٰن نہیں جا سکتی کسی بھی صورت جبکہ ابھی دسمبر میں میرے کزن کے بیٹے کی بھی شادی ہے پر میں نہیں جا سکتی نا :(
 

تیشہ

محفلین
ہاں یار اجکل سیٹیں بہت سستی ہیں یہاں بھی ساڑھے پانچ سو سے لیکر سات سو یورو تک
پر مسیبت یہ ہے کہ مٰن نہیں جا سکتی کسی بھی صورت جبکہ ابھی دسمبر میں میرے کزن کے بیٹے کی بھی شادی ہے پر میں نہیں جا سکتی نا :(

کہاں سستی ہیں :confused: اچھی خاصی Expensive ہیں :chatterbox: ایک بند ے کی چھے سو پاؤنڈ کی ہے :battingeyelashes: ہاں البتہ وقت سے پہلے کرالی جائے تو پانچ سو پاؤنڈ تک ہوجاتی ہے ۔ کبھی کبھی ساڑھے چار سو پاؤنڈ کی بھی وائیو دوبئی کی طرف سے گھومتی گھامتی :party:
 

تعبیر

محفلین
حیرت ہے کہ ہیتھرو سے بھی فلائٹس ڈاریکٹ پاکستان نہیں جاتیں
جب میرے پاس یوکے کا ویزہ تھا تو ہم ہمیشہ برٹش ائیرویز سے ڈاریکٹ اسلام آباد جاتے تھے اب تو برٹش ائیر لائنز نے پاکستان جانا ہی چھوڑ دیا

کچھ بھی ہو آپ کی طرف پھر بھی سستی ہیں ٹکٹس جبکہ یہاں ابھی دسمبر سے ہی بارہ سو پر پہنچ جانی ہیں وہ بھی کراچی تک
 

تیشہ

محفلین
حیرت ہے کہ ہیتھرو سے بھی فلائٹس ڈاریکٹ پاکستان نہیں جاتیں
جب میرے پاس یوکے کا ویزہ تھا تو ہم ہمیشہ برٹش ائیرویز سے ڈاریکٹ اسلام آباد جاتے تھے اب تو برٹش ائیر لائنز نے پاکستان جانا ہی چھوڑ دیا

کچھ بھی ہو آپ کی طرف پھر بھی سستی ہیں ٹکٹس جبکہ یہاں ابھی دسمبر سے ہی بارہ سو پر پہنچ جانی ہیں وہ بھی کراچی تک

:lol::lol::lol:
آپکو کس نے بولا ہے کہ ہیتھرو سے ڈایریکٹ پاکستان نہیں جاتیں :confused: ؟
 
جالی والے حجاب ۔۔۔۔۔۔۔ اس سے تو بہتر ہے حجاب کیا ہی نا جائے۔


ننگی چیز کوئی نہیں دیکھتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈھکی چیزیں دیکھنے کو سب مچلتے ہیں کے اس کے پیچھے کیا بلا ہے


تو آپ کے خیال میں اللہ تعالی کا حکم غلط ہوا ؟

انسان کو اپنے خالق سے زیادہ سیانا نہیں بننا چاہئیے ۔
 
رمضان ہے اس لیے کچھ لحاظ کر لیتی ہوں ورنہ میں بھی قصیدہ پڑھنے والی تھی حجاب والیوں پر :laughing:
بوچھی جب میں آپ سے ملوں گی نا تو تب جان کر حجاب پہن کر آؤنگی پھر آپ کیا کرینگی ;شکریہ علی کہاں ہیں وہ حجاب،کدھر ہیں وہ حجاب کیسے ہیں وہ حجاب ؟؟؟
:laughing: :laughing: :laughing:
بلا :eek: :eek: :eek:ویسے سچ بتاؤں مجھے بھی بڑا تجسس ہوتا ہے کہ پردے کے پیچھے کیسا چہرہ ہو گا


جس رب نے رمضان کے احترام کا حکم دیا ہے ، اسی نے حجاب کا حکم دیا ہے ۔ ایک ہی ذات کے دو حکموں کے متعلق یہ مختلف رویہ دہرا معیار نہیں ہے کیا ؟
 

سویدا

محفلین
ویسے یہ حجاب تو نہیں‌البتہ اسکارف ضرور ہیں‌

لہذا عنوان کی تصحیح‌ کرلی جائے کہ

فینسی اسکارف
 
یہ واقعی حجاب نہیں ہے ۔ ان کو سٹولز کہتے ہیں ۔ جس طر ح پاکستانی دوپٹہ حجاب نہیں ہے ، بالکل ویسے عرب خواتین کا خمار یا سٹول حجاب نہیں ہے ۔

حجاب فینسی نہیں ہوتا ۔

حجاب وہی ہوتا ہے جو بزبان حال حجاب کی تقدیس کا اعلان کر رہا ہوتا ہے ، جو خالق حسن وحجاب کی مقررہ حدود کا پاس رکھتے ہوئے پہنا جاتا ہے۔ جسے دیکھ کر فاسقوں کو انجانی تکلیف ہوتی ہے، منافقوں کا کلیجہ چھد جاتا ہے اور ہوس ناک لوگ کلیجے مسوس کر رہ جاتے ہیں کہ یہ پاکیزہ نفس میری نظر بازی سے بچ کیسے گیا ؟
 
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم

تمام اراکین توجہ پلیز !
ا
لطائف کے زمرہ میں (بشمول اس دھاگہ کے) قومیت ، قبیلہ ، ذات یا کسی بھی طرح کی مخصوص شناخت کے لطائف میں ترمیم / حذف کرنا بہتر ہو گا ۔ اس سلسلے میں ترمیم / حذف کا اختیار خود آپ اور موڈریٹر دونوں کے پاس موجود ہے ۔ اس سلسلے میں ایک تجویز یہ ہے کہ ایسے لطائف کو حذف کرنے کی بجائے ان میں ترمیم کر کے انہیں کسی مخصوص شناخت کی بجائے عمومی انداز دے دیا جائے اور اگر کسی جگہ ترمیم کے ذریعہ عمومی طرز دینا ممکن نہ ہو ایسے لطائف حذف کر دیئے جائیں ۔

شکریہ

اچھی سیدہ شگفتہ ، بہت شکریہ ۔
یہاں بھی ایک بات کہنا چاہتی ہوں ۔ مسلمان خاتون ہونے کے ناطے حجاب میری شناخت ہے ۔ دین اسلام کے شعائر میں سے بھی ہے۔ اس کے متعلق یہاں عجیب وغریب جملوں سے میری بہت دل آ زاری ہوئی ہے ۔ امید ہے مناسب توجہ دیں گی ۔بہت شکریہ ۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
اچھی سیدہ شگفتہ ، بہت شکریہ ۔
یہاں بھی ایک بات کہنا چاہتی ہوں ۔ مسلمان خاتون ہونے کے ناطے حجاب میری شناخت ہے ۔ دین اسلام کے شعائر میں سے بھی ہے۔ اس کے متعلق یہاں عجیب وغریب جملوں سے میری بہت دل آ زاری ہوئی ہے ۔ امید ہے مناسب توجہ دیں گی ۔بہت شکریہ ۔

بہت خوب کہا آپ،،،، آپکی بات دل کو لگی ۔۔ دل آزاری میری بھی بہت ہو ئی کیونکہ حجاب میری بھی شناخت ہے،،، میں یہ ہی کہوں گی کہ سب ایک جیسے نہیں ہوتے،،، اچھے اور برے سب لوگ ہیں دنیا میں،، اور دوسروں پہ تنقید کرنے کی بجائے
ہمیں اپنا آپ سنوارنا چاہیے۔۔۔ اور اگر انسان خود اچھا ہو جائے تو اسے کچھ برا نہیں لگتا۔۔
 

سویدا

محفلین
تنقید کرنے والوں‌کی تنقید کو محسوس مت کریں‌

لوگوں‌نے تو مریم اور عائشہ پر تہمت دہریں ہیں‌

ہم اور آپ کس کھاتے میں‌ہیں‌؟؟؟

جو تنقید کررہا ہے اسے تنقید کرنے دیں‌، اللہ سب کچھ دیکھ رھا اور اس کے علم میں‌ہے اور وہ قیامت کے دن ہر ایک کو اس کے عمل کے مطابق بدلہ ضرور دے گا۔


عرفی تو میندیش زغوغاں رقیباں
کہ آواز سگاں‌کم نکند رزق گدا را
 
تنقید کرنے والوں‌کی تنقید کو محسوس مت کریں‌

لوگوں‌نے تو مریم اور عائشہ پر تہمت دہریں ہیں‌

ہم اور آپ کس کھاتے میں‌ہیں‌؟؟؟

جو تنقید کررہا ہے اسے تنقید کرنے دیں‌، اللہ سب کچھ دیکھ رھا اور اس کے علم میں‌ہے اور وہ قیامت کے دن ہر ایک کو اس کے عمل کے مطابق بدلہ ضرور دے گا۔


عرفی تو میندیش زغوغاں رقیباں
کہ آواز سگاں‌کم نکند رزق گدا را

عرفی تو میندیش زغوغائے رقیباں
آواز سگاں‌کم نکنند رزق گدا را

جی ہاں اگر میری ذات پر تنقید ہوتی تو عام سی بات تھی ، جاہلوں کو سلام کہہ کر گزر جانے کے حکم پر عمل ہو سکتا تھا ۔ مگر جہاں اسلامی شعائر کا مذاق اڑایا جائے ، اللہ تعالی کے حکم سے تمسخر کیا جائے ، وہاں ایک مسلمان کو زیبا نہیں کہ وہ خاموش رہے ۔

دیکھیے :

" اللہ اس کتاب میں پہلے ہی تم کو حکم دے چکا ہے کہ جہاں تم سنو کہ اللہ کی آیات کی نافرمانی کی جا رہی ہے ، اور ان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے ، وہاں نہ بیٹھو ، یہاں تک کہ وہ کسی دوسری بات میں نہ لگ جائیں ، اب اگر تم ایسا کرتے ہو تو تم بھی ان ہی کی طرح ہو ۔ یقین جانو کہ اللہ منافقوں اور کافروں کو ایک جھنم میں جمع کرنے والا ہے ۔ (سورت النساء : آیت 140 ترجمہ سیدمودودی (


اب دیکھیے کیسے مسلمان خود حجاب کا ٹھٹھا اڑا رہے ہیں ؟
کبھی سکھوں کے پانچ ککوں کے متعلق بات کر کے دیکھیں ؟ کیا مسلمانوں کی دینی غیرت اتنی مر گئی ہے کہ قرآن مجید کے احکام کا مذاق اڑانے پر کسی کا دل نہیں چٹختا ؟
اسی فورم پر ایم کیو ایم اور امت کے حامی اور مخالف ہر وقت بحث میں الجھے رہتے ہیں ۔۔۔ کیا حجاب اتنا معمولی ہے کہ اس کے لیے ایم کیو ایم کے جتنے حامی بھی میسر نہ ہوئے؟

کیا حجاب کی حمایت صرف عورتوں کے ذمے ہے ؟ اس امت کے مرد کہاں سو گئے ؟

:noxxx:

یہ حجابوں والیوں سے مجھے نہایت ہی چڑِ ہے ۔ جو حجاب والی نظر آجائے سامنے تو بس :noxxx: :wasntme:

بس مجھے پسند نہیں ہیں یہ حجاب ، عبائیں ، شبائیں وغیرہ وغیرہ :noxxx:
اور جو اوڑھتی لیتیں ہیں ان سے خواہمخواہ کی مجھے چڑِ آتی ہے ۔

فرض کریں اگر میں اپنی بہو لاتی بیاہ کر ،،بہت سلیقہ مند ہوتی مگر اگر عباء پہنتی ہوتی ،یا حجاب لیتئ ہوتی تو میں اسےُ اپنی بہو ہی نا بناتی ۔ ۔ اتنی چڑ ہے مجھے ۔

میری پاکستان میں جو بھانجیاں ہیں وہ شوقیہ عبائیں پہنتیں ہں ، حجاب بھی لیتی ہیں مگر انکے ساتھ میری یہی بحث چھڑی رہتی ہے ۔ مگر ظاہر ہے ہر کسی کی اپنی اپنی پسند ، اپنا اپنا شوق ، اور اپنی اپنی سوچ ہوتی ہے :noxxx:

جالی والے حجاب ۔۔۔۔۔۔۔ اس سے تو بہتر ہے حجاب کیا ہی نا جائے۔


ننگی چیز کوئی نہیں دیکھتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈھکی چیزیں دیکھنے کو سب مچلتے ہیں کے اس کے پیچھے کیا بلا ہے

رمضان ہے اس لیے کچھ لحاظ کر لیتی ہوں ورنہ میں بھی قصیدہ پڑھنے والی تھی حجاب والیوں پر :laughing:
بوچھی جب میں آپ سے ملوں گی نا تو تب جان کر حجاب پہن کر آؤنگی پھر آپ کیا کرینگی ;)


شکریہ علی
کہاں ہیں وہ حجاب،کدھر ہیں وہ حجاب کیسے ہیں وہ حجاب ؟؟؟



:laughing: :laughing: :laughing:

بلا :eek: :eek: :eek:
ویسے سچ بتاؤں مجھے بھی بڑا تجسس ہوتا ہے کہ پردے کے پیچھے کیسا چہرہ ہو گا
 

سویدا

محفلین
کسی صاحب ایمان کو دین اور شریعت پر عمل کے لیے کسی کی حمایت کی ضرورت نہیں‌ہونی چاہیے

چاہے کوئی حامی ہو یا نہ ہو ہمیں اللہ کے اور رسول کے حکم پر چلنا ہے

پردے کا انکار کرنا قرآن کے انکار کرنے کے برابر ہے ،

اب جو آدمی قرآن کا انکار ہو اس سے بحث مباحثہ کی کوئی ضرورت نہیں‌

جو آدمی سرے سے قرآن اور حدیث‌کو حجت ہی نہ مانتا ہو اس کو آپ کہاں‌سے دلیل دیں‌گی

اس لیے اس میری مانیے اور اس بحث کو خواہ مخواہ طول مت دیں‌، میں‌پردے کا انکاری ہرگز نہیں‌ہوں‌، پردہ شریعت کا حکم ہے ہر مسلمان عورت کے لیے
 

ظفری

لائبریرین
بہتر یہی ہے کہ اس بحث کو مذہب کے فورم پر لے جایا جائے ۔ تاکہ وہاں کسی علمی بحث کا آغاز ہوسکے ۔ جن آیتوں اور حدیثوں کو حجاب کے سلسلے میں کوٹ کیا جاتا ہے ۔ وہ زیر ِ موضوع ہونا چاہیئے کہ حجاب کا اصل پس منظر سامنے آسکے ۔ ورنہ ہر کسی کا اپنا اپنا نکتہِ نظر اور خیالات ہوتے ہیں ۔ ان سے آدمی کسی بھی زاویئے سے اختلاف کرسکتا ہے ۔ ہاں جب مذہبی احکامات کے حوالے سے کوئی بات کہی جائے تو اس کے ثبوت اور استدلال بھی پیش ہونا چاہیئے ۔ صرف فتوؤں کے ہانڈی الٹنے سے بات نہیں بنتی۔
دوسری بات یہ کہ لوگوں کو بھی دوسروں کے جذبات اور احساسات کا خیال رکھنا چاہیئے ۔ مسلم امہ میں لاکھوں‌خواتین پردہ کرتیں ہیں ۔ اگر وہ کرتیں ہیں اور اس سے کسی کو الجھن ہوتی ہے ۔ اس الجھن کا سبب سمجھ نہیں آیا ۔
 
Top