فیفا ورلڈ کپ 2018

شکیب

محفلین
1375471546_975514174.jpg

دیکھ رہے ہو بندے کا
 
وقت تمام شد
رونالڈو 3
اسپین 3

صد شکر کچھ ورلڈ کپ کا ذائقہ آیا-

فیفا جی سے التماس ہے کہ آئندہ اُمہ کے گروپ میچز آخر پر رکھے-
 

یاز

محفلین
آج کے میچ میں گول سکور کرنے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے چار ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں گول سکور کئے ہیں۔
عجیب بات یہ کہ گزشتہ تینوں ٹورنامنٹس میں رونالڈو نے ایک ایک گول کیا تھا۔
یعنی تین ورلڈکپ کی کمائی ایک طرف، اور آج کے ایک میچ کی ایک طرف۔
 

محمد وارث

لائبریرین
آج کے میچ میں دو دو پوائنٹ گنوانے کے بعد پرتگال اور اسپین اپنے گروپ میں پہلی پورزیشن کے لیے اپنے اگلے میچ بڑے مارجن سے جیتنے کی کوشش کریں گے اور اٹیکنگ میچ دیکھنے کو ملیں گے۔ یہ خبر اُمہ کے لیے خوش کن یا بقولِ ڈاکٹرے "چُم کُن" نہیں ہے۔ :)
 
یہ خبر اُمہ کے لیے خوش کن یا بقولِ ڈاکٹرے "چُم کُن" نہیں ہے۔ :)

ہائے اُمہ، وہ تو ابھی سیالکوٹیوں کے تیار کردہ فٹبالز کے صدمے سے باہر نہ نکلی تھی یہ آسمان ٹوٹ پڑا-
بادی النظر میں اس گروپ کی اُمہ کو اس نتیجے سے کچھ آکسیجن ملی تو ضرور ہے- البتہ جو لہو کرسٹیانو و کوسٹا الیونز کو لگ چُکا اُمہ کو ایکسٹرا سلنڈرز منگوا لینے چاہئیں-
 
Top