فیض آباد دھرنا کیس: ’پاکستان کسی فوجی نے نہیں بنایا‘ - جسٹس عیسی

فرقان احمد

محفلین
میرا منتظمین سے سوال ہے کہ کیا یہ دھاگہ ڈیپارٹمنٹل سٹور ہے اور ماڈریشن کس چڑیا کا نام ہے؟
پہلے تاکید کی گئی، اس کے بعد ایکشن لیا گیا اور ممکن ہے چند ایک پر اس لڑی میں جواب دینے پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہو۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ آپ کے ارادے نیک ہیں۔ :)
 

الف نظامی

لائبریرین
پہلے تاکید کی گئی، اس کے بعد ایکشن لیا گیا اور ممکن ہے چند ایک پر اس لڑی میں جواب دینے پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہو۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ آپ کے ارادے نیک ہیں۔ :)
ناکافی امر ہے ، آپ کو پروپگنڈا پوسٹوں کو علیحدہ کرنا چاہیے اس حوالے سے کوئی پالیسی وضع کرنی چاہیے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
چاہے اس کی ذیل میں آپ بھی آ جائیں۔ :) اچھا مشورہ ہے ویسے۔
موضوع کی حد تک گفتگو ٹھیک ہے اس کے علاوہ ایک خاص نکتہ نظر کو ہر دھاگے میں دہرانا سپیمنگ کہلاتا ہے۔ اگر موصوف کو احمدیوں کے حق کے لیے جہاد کرنے کا زیادہ شوق ہے تو ایک دھاگہ کھول کر اس میں شوق فرمائیں یا کوئی میڈیا گروپ ہائیر کرلیں۔
 

فرقان احمد

محفلین
موضوع کی حد تک گفتگو ٹھیک ہے اس کے علاوہ ایک خاص نکتہ نظر کو ہر دھاگے میں دہرانا سپیمنگ کہلاتا ہے۔ اگر موصوف کو احمدیوں کے حق کے لیے جہاد کرنے کا زیادہ شوق ہے تو ایک دھاگہ کھول کر اس میں شوق فرمائیں یا کوئی میڈیا گروپ ہائیر کرلیں۔
وہ رخصت ہو گئے۔ اب آپ شروع ہو جائیں۔
 

ضیاء حیدری

محفلین
ہم مشرف صاحب کے حامی نہیں تاہم یہ طے کرنا عدالتوں کا ہی کام ہے۔ جس نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے، وہ اپنی غلطی کا جواز نہ تراشے تو بہتر ہے۔ مشرف صاحب عدالتوں سے راہِ فرار اختیار کر کے غلط کر رہے ہیں تو ہمارے خیال میں خادم حسین رضوی صاحب کو ایسا نہیں کرنا چاہیے اور شاید وہ ایسا نہ کریں۔ ہمیں ان سے بہتر رویے کی امید ہے۔ دیکھیے، اگر کسی نے قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ہے تو عدالت کے سامنے پیش ہونے میں کیا امر مانع ہے؟
غالباً میرا سمجھانا کم پڑ رہا ہے۔ :)
بات عدالت کے فیصلے کی ہے تو جان لو کہ عدالت نے خادم حسین رضوی کے خلاف کیس کو داخل دفتر کردیا ہے، اب عدالت کی مان لو۔
 

ضیاء حیدری

محفلین
یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا اور یہاں اسلامی نظام نافذ ہونا چاہیئے،آپ کا کہنا بالکل درست ہے۔
رہی بات مسلمان کو کافر کہنے والی ، تو میرے عزیز قادیانیوں کی بات چھوڑیں وہ تو آئینی طور پر غیر مسلم ہیں۔
لیکن کیا فقہ جعفریہ کو ماننے والے اور خود کو شیعہ کہلانے والے مسلمان ہیں؟ اگر ہیں تو کافر کافر۔۔۔۔ کافر کے نعرے کیوں لگائے جاتے ہیں۔
رد عمل کے طور پر یہ لوگ کافر کہنے والوں کے بارے کیا کچھ کہتے ہیں؟ آپ کی نظر سے پوشیدہ تو نہیں ہوگا۔
سواد اعظم اہلسنت والجماعت بریلوی مکتبہ فکر کو مشرک کیوں کہا جاتا ہے؟
سنی مسلمان اہلحدیث کو وہابی نجدی اور گستاخ کا طعنہ دیتے ہیں۔اور ان کے مسلمان ہونے پر شک کرتے ہیں۔
ایک دوسرے کے پیچھے نماز تک نہیں پڑھتے یہاں تک کہ کچھ تو اپنی نمازوں اور ایمان کی حفاظت کے لئے بیت اللہ شریف جا کر بھی اپنی علیحدہ نماز پڑھتے ہیں۔
آنکھیں بند کر لینے سے حقیقت بدل نہیں جاتی۔ ہمیں تسلیم کرنا ہوگا کہ نا اتفاقی،چھوٹے چھوٹے فروعی اختلافات نے امت کو منتشر کر رکھا ہے۔ ہم خانوں میں بٹے ہوئے ہیں۔ ہماری اجتماعی قوت پارہ پارہ ہو چکی ہے۔
اور تلخ حقیقت تو یہ بھی ہے کہ اسلام کےوطن عزیز میں نافذ نہ ہونے کی بڑی وجہ بھی یہی انتشار ہے۔ مخالفین طنزیہ انداز میں پوچھتے ہیں کہ کونسا اسلام؟سعودیہ والا؟ ایران والا؟دیوبند والا یابریلی والا؟
حالانکہ اسلام تو محمد عربیﷺ والا ہے جو سعودیہ ایران بریلی اور دیوبند ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کے لئے راہ ہدایت ہے۔ فلاح کا پیغام ہے۔مسائل کا حل ہے۔ صرف اس دنیا ہی میں نہیں بلکہ مرنے کے بعد کی زندگی کے لئے بھی۔
ہمارا ایمان ہے کہ"محمدﷺ کی محبت دین حق کی شرط اول ہے" اور اسی محبت کا تقاضا ہے کہ اپنے ہادی و رہنما کی تعلیمات پرعمل پیرا ہونے کے ساتھ آپ کے اسوہ حسنہ کی پیروی کرتے ہوئےپیار و محبت سےشائستہ انداز میں مخالفین کے دلوں میں گھر بنائیں کہ" میٹھے بول میں جادو ہے"۔

نفاذ اسلام سے محض اس لئے رد گردانی نہیں کی جاسکتی ہے کہ یہاں فرقہ ہیں، فرقہ تقریبا ہر مذہب میں ہوتا ہے، مسلمان میں بھی بہتر فرقہ کی حدیث ہے، لیکن اس میں سے صرف ایک ہی صحیح ہوگا جو نبی پاکﷺ کے طریقہ پر ہوگا۔ قرآن و سنت کا تابع فرمان۔۔۔۔
فرقہ واریت پر بحث وقت کا زیاں ہے، جس مسلمان کو خوف آخرت ہے، وہ قرآن و سنت کو مضبوطی سے پکڑے۔
 

ضیاء حیدری

محفلین
کیا تو تھا، اب شاید دھرنے کے دباؤ پر کیس واپس لے لیا گیا ہے، جو بذاتِ خود غلط بات ہے۔
ربط

اب عدالت نے کیس داخل دفتر کردیا تو آپ عدالت کو غلط کہنے لگے، اس پہلے احترام عدالت کا ترانہ گارہے تھے، کیا میں پوچھ سکتا ہوں، عدالت پر اب اتنا غصہ کیوں؟
 

ضیاء حیدری

محفلین
کیا بھٹو نے عدالتوں میں پیشی سے انکار کیا تھا؟ ان کی پارٹی کے کسی فرد نے عدالتوں میں پیشی سے انکار کیا؟ جوڈیشل مرڈر ضرور کہیں، عدلیہ کے دیگر فیصلوں پر بھی تنقید ضرور کریں تاہم بطور ادارہ، عدلیہ کا احترام ضرور کریں۔ جب عدالت بلائے تو ضرور پیش ہوں۔ کوئی شخص آئین و قانون سے ماورا نہیں ہے یا نہیں ہونا چاہیے۔ جواز تو ہر دوسری تیسری بات کا نکل آتا ہے۔
بھٹو قتل کے جرم میں گرفتار تھا اور ایک قیدی کی حثیت سے عدالت میں پیش ہوتا تھا۔
 

فرقان احمد

محفلین
اب عدالت نے کیس داخل دفتر کردیا تو آپ عدالت کو غلط کہنے لگے، اس پہلے احترام عدالت کا ترانہ گارہے تھے، کیا میں پوچھ سکتا ہوں، عدالت پر اب اتنا غصہ کیوں؟
جب حکومت گھٹنے ٹیک دے، پراسیکیوٹر مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کر دے، دھرنا دینے والوں کے جائز اور ناجائز مطالبات من و عن تسلیم کر لیے جائیں تو آپ کا بھی حق بنتا ہے کہ جو چاہے فرماتے چلے جائیں۔ جو کچھ ہم نے نہیں کہا، وہ بھی ہمارے کھاتے میں ڈال دیجیے، حضرت!
 

ضیاء حیدری

محفلین
جب حکومت گھٹنے ٹیک دے، پراسیکیوٹر مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کر دے، دھرنا دینے والوں کے جائز اور ناجائز مطالبات من و عن تسلیم کر لیے جائیں تو آپ کا بھی حق بنتا ہے کہ جو چاہے فرماتے چلے جائیں۔ جو کچھ ہم نے نہیں کہا، وہ بھی ہمارے کھاتے میں ڈال دیجیے، حضرت!

اگر کچھ ناجائز لگ رہا ہے آپ کو تو آپ کی سوچ ہے، ورنہ حکومت سے مطالبہ کرنا عوام کا حق ہے اور معاہدہ پر عمل کرنا چاہئے۔ ۔ ۔ ۔
 
Top