فیض آباد دھرنا کیس: ’پاکستان کسی فوجی نے نہیں بنایا‘ - جسٹس عیسی

الف نظامی

لائبریرین
آئین اور قانون کی نظر میں مشرف صاحب اور خادم صاحب ایک برابر ہیں یا کم از کم ہونے ضرور چاہئیں۔ اس حوالے سے اگر فاضل ججوں نے کوتاہی دکھائی ہے تو عدلیہ ایسے موقر ادارے پر ظلم عظیم کیا ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں تواتر کے ساتھ ایسا ہوتا آیا ہے جس کے باعث عدلیہ کے احترام میں مجموعی طور پر کمی واقع ہوئی ہے۔
مشرف آمر تھا اور اس کی آمرانہ جدوجہد کو سیاسی جدوجہد کرنے والے لیڈران کے دھرنے مثلا عمرانی دھرنے و نواز شریفی دھرنے و وکلا دھرنے و قاضی دھرنے و بے نظیر دھرنے و خادم حسین رضوی دھرنے سے نہیں ملایا جا سکتا۔
 
فرقان احمد

محفلین

ہم مشرف صاحب کے حامی نہیں تاہم یہ طے کرنا عدالتوں کا ہی کام ہے۔ جس نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے، وہ اپنی غلطی کا جواز نہ تراشے تو بہتر ہے۔ مشرف صاحب عدالتوں سے راہِ فرار اختیار کر کے غلط کر رہے ہیں تو ہمارے خیال میں خادم حسین رضوی صاحب کو ایسا نہیں کرنا چاہیے اور شاید وہ ایسا نہ کریں۔ ہمیں ان سے بہتر رویے کی امید ہے۔ دیکھیے، اگر کسی نے قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ہے تو عدالت کے سامنے پیش ہونے میں کیا امر مانع ہے؟
 
A jabbar

محفلین
پاکستان کے لئے ہندوستان کے مسلمانوں نے جد وجہد کی تھی،
پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ۔ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا اور یہاں اسللامی نافذ ہونا چاہئے۔ پاکستان میں کفر فتوٰی قادیانیوں پر لگایا گیا جو کہ مسلمان نہیں ہیں، اس لئے آپ کا یہ کہنا غلط ہے کہ یہاں مسلمان مسلمان کو کافر کہتے ہیں، تمام فرقے ایک دوسرے کو مسلمان مانتے ہیں۔
جبکہ سعودی حکومت ایک شخصی حکومت ہے اور وہ امریکہ کے تابع فرمان ہے اور وہاں کا بادشاہ ٹمپ کے حکم پر غیر اسلامی اقدام کررہا ہے۔
یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا اور یہاں اسلامی نظام نافذ ہونا چاہیئے،آپ کا کہنا بالکل درست ہے۔
رہی بات مسلمان کو کافر کہنے والی ، تو میرے عزیز قادیانیوں کی بات چھوڑیں وہ تو آئینی طور پر غیر مسلم ہیں۔
لیکن کیا فقہ جعفریہ کو ماننے والے اور خود کو شیعہ کہلانے والے مسلمان ہیں؟ اگر ہیں تو کافر کافر۔۔۔۔ کافر کے نعرے کیوں لگائے جاتے ہیں۔
رد عمل کے طور پر یہ لوگ کافر کہنے والوں کے بارے کیا کچھ کہتے ہیں؟ آپ کی نظر سے پوشیدہ تو نہیں ہوگا۔
سواد اعظم اہلسنت والجماعت بریلوی مکتبہ فکر کو مشرک کیوں کہا جاتا ہے؟
سنی مسلمان اہلحدیث کو وہابی نجدی اور گستاخ کا طعنہ دیتے ہیں۔اور ان کے مسلمان ہونے پر شک کرتے ہیں۔
ایک دوسرے کے پیچھے نماز تک نہیں پڑھتے یہاں تک کہ کچھ تو اپنی نمازوں اور ایمان کی حفاظت کے لئے بیت اللہ شریف جا کر بھی اپنی علیحدہ نماز پڑھتے ہیں۔
آنکھیں بند کر لینے سے حقیقت بدل نہیں جاتی۔ ہمیں تسلیم کرنا ہوگا کہ نا اتفاقی،چھوٹے چھوٹے فروعی اختلافات نے امت کو منتشر کر رکھا ہے۔ ہم خانوں میں بٹے ہوئے ہیں۔ ہماری اجتماعی قوت پارہ پارہ ہو چکی ہے۔
اور تلخ حقیقت تو یہ بھی ہے کہ اسلام کےوطن عزیز میں نافذ نہ ہونے کی بڑی وجہ بھی یہی انتشار ہے۔ مخالفین طنزیہ انداز میں پوچھتے ہیں کہ کونسا اسلام؟سعودیہ والا؟ ایران والا؟دیوبند والا یابریلی والا؟
حالانکہ اسلام تو محمد عربیﷺ والا ہے جو سعودیہ ایران بریلی اور دیوبند ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کے لئے راہ ہدایت ہے۔ فلاح کا پیغام ہے۔مسائل کا حل ہے۔ صرف اس دنیا ہی میں نہیں بلکہ مرنے کے بعد کی زندگی کے لئے بھی۔
ہمارا ایمان ہے کہ"محمدﷺ کی محبت دین حق کی شرط اول ہے" اور اسی محبت کا تقاضا ہے کہ اپنے ہادی و رہنما کی تعلیمات پرعمل پیرا ہونے کے ساتھ آپ کے اسوہ حسنہ کی پیروی کرتے ہوئےپیار و محبت سےشائستہ انداز میں مخالفین کے دلوں میں گھر بنائیں کہ" میٹھے بول میں جادو ہے"۔
 
الف نظامی

لائبریرین
ہم مشرف صاحب کے حامی نہیں تاہم یہ طے کرنا عدالتوں کا ہی کام ہے۔ جس نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے، وہ اپنی غلطی کا جواز نہ تراشے تو بہتر ہے۔ مشرف صاحب عدالتوں سے راہِ فرار اختیار کر کے غلط کر رہے ہیں تو ہمارے خیال میں خادم حسین رضوی صاحب کو ایسا نہیں کرنا چاہیے اور شاید وہ ایسا نہ کریں۔ ہمیں ان سے بہتر رویے کی امید ہے۔ دیکھیے، اگر کسی نے قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ہے تو عدالت کے سامنے پیش ہونے میں کیا امر مانع ہے؟
کسی ایسی خبر کا لنک فراہم کیجیے جہاں عدالت نے انہیں طلب کیا ہو۔
 
شاہد شاہ

محفلین
ادھر ادھر کی بات نہ کریں۔ جس شخص نے پاکستان بنایا اس نے ایک پارسی سے شادی کی۔ آگے سے اسکی بیٹی نے بھی پارسی سے شادی کی۔ وہ مقامی نہیں مغربی لباس پہنتا تھا۔ مغربی فلسفہ نیشنل ازم کی بنیاد پر اس نے بھارتی مسلمانوں کیلئے ایک قومی وطن پاکستان بنایا۔ اس نے پاکستان کی پہلی کابینہ میں قادیانیوں، ہندوؤں کو جگہ دی۔ پاکستانی فوج کا سپہ سالار ایک مسیحی کو رکھا۔ وزارت مذہبی امور ایک ایسے شخص کو سونپی جو یہودیت سے مسلمان ہوا تھا۔ یہ اس شخص کا فلسفہ ہے جس نے پاکستان بنایا اور جسکا موجودہ پاکستان کے ٹھیکہ داروں سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں
چوہدری ظفر قادیانی تھے وہ خود قادیانی ہونے کا اقرار کرتے تھے، جو شخص کافر ہونے کا اعلان کرے اس کو مسلمان کیونکر کہا جاسکتا ہے۔ علامہ خادم حسین رضوی صاحب نظریہ پاکستان پر عملدر آمد کی بات کرتے ہیں، ان کا ساتھ دیجئے۔
 
ادھر ادھر کی بات نہ کریں۔ جس شخص نے پاکستان بنایا اس نے ایک پارسی سے شادی کی۔ آگے سے اسکی بیٹی نے بھی پارسی سے شادی کی۔ وہ مقامی نہیں مغربی لباس پہنتا تھا۔ مغربی فلسفہ نیشنل ازم کی بنیاد پر اس نے بھارتی مسلمانوں کیلئے ایک قومی وطن پاکستان بنایا۔ اس نے پاکستان کی پہلی کابینہ میں قادیانیوں، ہندوؤں کو جگہ دی۔ پاکستانی فوج کا سپہ سالار ایک مسیحی کو رکھا۔ وزارت مذہبی امور ایک ایسے شخص کو سونپی جو یہودیت سے مسلمان ہوا تھا۔ یہ اس شخص کا فلسفہ ہے جس نے پاکستان بنایا اور جسکا موجودہ پاکستان کے ٹھیکہ داروں سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں
شاہد شاہ صاحب۔ لڑی کے موضوع پر رہیے، اور ہر لڑی کو اکھاڑا بنانے سے گریز کیجیے۔
 
ہم مشرف صاحب کے حامی نہیں تاہم یہ طے کرنا عدالتوں کا ہی کام ہے۔ جس نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے، وہ اپنی غلطی کا جواز نہ تراشے تو بہتر ہے۔ مشرف صاحب عدالتوں سے راہِ فرار اختیار کر کے غلط کر رہے ہیں تو ہمارے خیال میں خادم حسین رضوی صاحب کو ایسا نہیں کرنا چاہیے اور شاید وہ ایسا نہ کریں۔ ہمیں ان سے بہتر رویے کی امید ہے۔ دیکھیے، اگر کسی نے قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ہے تو عدالت کے سامنے پیش ہونے میں کیا امر مانع ہے؟
تو آپ کی رائے میں عدالتوں کو اندھا دھند کھلی چھٹی ہے کہ جب چاہیں مارشل لاء کو جائز قرار دے دیں، جب چاہیں فوجی آمر کو آئین میں ترمیم کی اجازت دے دیں؟ جب چاہیں گستاخ رسول کو مغربی قوتوں کو خوش کرنے کے لئے رہا کردیں؟ جب چاہیں ریمنڈ ڈیوس کو رہا کر دیں؟ بہت مثالیں جناب عدالتوں کی "انصاف" پسندی کی
 
یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا اور یہاں اسلامی نظام نافذ ہونا چاہیئے،آپ کا کہنا بالکل درست ہے۔
رہی بات مسلمان کو کافر کہنے والی ، تو میرے عزیز قادیانیوں کی بات چھوڑیں وہ تو آئینی طور پر غیر مسلم ہیں۔
لیکن کیا فقہ جعفریہ کو ماننے والے اور خود کو شیعہ کہلانے والے مسلمان ہیں؟ اگر ہیں تو کافر کافر۔۔۔۔ کافر کے نعرے کیوں لگائے جاتے ہیں۔
رد عمل کے طور پر یہ لوگ کافر کہنے والوں کے بارے کیا کچھ کہتے ہیں؟ آپ کی نظر سے پوشیدہ تو نہیں ہوگا۔
سواد اعظم اہلسنت والجماعت بریلوی مکتبہ فکر کو مشرک کیوں کہا جاتا ہے؟
سنی مسلمان اہلحدیث کو وہابی نجدی اور گستاخ کا طعنہ دیتے ہیں۔اور ان کے مسلمان ہونے پر شک کرتے ہیں۔
ایک دوسرے کے پیچھے نماز تک نہیں پڑھتے یہاں تک کہ کچھ تو اپنی نمازوں اور ایمان کی حفاظت کے لئے بیت اللہ شریف جا کر بھی اپنی علیحدہ نماز پڑھتے ہیں۔
آنکھیں بند کر لینے سے حقیقت بدل نہیں جاتی۔ ہمیں تسلیم کرنا ہوگا کہ نا اتفاقی،چھوٹے چھوٹے فروعی اختلافات نے امت کو منتشر کر رکھا ہے۔ ہم خانوں میں بٹے ہوئے ہیں۔ ہماری اجتماعی قوت پارہ پارہ ہو چکی ہے۔
اور تلخ حقیقت تو یہ بھی ہے کہ اسلام کےوطن عزیز میں نافذ نہ ہونے کی بڑی وجہ بھی یہی انتشار ہے۔ مخالفین طنزیہ انداز میں پوچھتے ہیں کہ کونسا اسلام؟سعودیہ والا؟ ایران والا؟دیوبند والا یابریلی والا؟
حالانکہ اسلام تو محمد عربیﷺ والا ہے جو سعودیہ ایران بریلی اور دیوبند ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کے لئے راہ ہدایت ہے۔ فلاح کا پیغام ہے۔مسائل کا حل ہے۔ صرف اس دنیا ہی میں نہیں بلکہ مرنے کے بعد کی زندگی کے لئے بھی۔
ہمارا ایمان ہے کہ"محمدﷺ کی محبت دین حق کی شرط اول ہے" اور اسی محبت کا تقاضا ہے کہ اپنے ہادی و رہنما کی تعلیمات پرعمل پیرا ہونے کے ساتھ آپ کے اسوہ حسنہ کی پیروی کرتے ہوئےپیار و محبت سےشائستہ انداز میں مخالفین کے دلوں میں گھر بنائیں کہ" میٹھے بول میں جادو ہے"۔
جبار صاحب بہت سے مسائل پر یہ تمام فرقے متفق ہیں مگر فیصلہ ساز لوگ ان متفقہ معاملات کو نافذ کرنے کو بھی تیار نہیں ہیں بس فرقوں کے اختلاف کا بہانہ بنا لیتے ہیں۔
 
فرقان احمد

محفلین
تو آپ کی رائے میں عدالتوں کو اندھا دھند کھلی چھٹی ہے کہ جب چاہیں مارشل لاء کو جائز قرار دے دیں، جب چاہیں فوجی آمر کو آئین میں ترمیم کی اجازت دے دیں؟ جب چاہیں گستاخ رسول کو مغربی قوتوں کو خوش کرنے کے لئے رہا کردیں؟ جب چاہیں ریمنڈ ڈیوس کو رہا کر دیں؟ بہت مثالیں جناب عدالتوں کی "انصاف" پسندی کی
عدلیہ بلاشبہ کئی خرافات میں ملوث رہی ہیں۔ تاہم، اس کے باوجود عدالتوں کے طلب کرنے پر پیش نہ ہونا یا ایک حد سے بڑھ کر اس کی بے توقیری کرنا نامناسب ہے۔
 
بھارتی مسلمانوں کیلئے ایک قومی وطن پاکستان بنایا۔
کون سے بھارتی مسلمانوں کے لئے؟
جس شخص نے پاکستان بنایا اس نے ایک پارسی سے شادی کی۔
اس خاتون کو مسلمان کیا تھا پہلے
آگے سے اسکی بیٹی نے بھی پارسی سے شادی کی
اس بدبخت بیٹی کو گھر سے بھی نکال دیا تھا باپ نے
وہ مقامی نہیں مغربی لباس پہنتا تھا۔
کیا اس کا لباس غیر شرعی تھا؟
وزارت مذہبی امور ایک ایسے شخص کو سونپی جو یہودیت سے مسلمان ہوا تھا۔
تو پھر کیا ہوا؟ اس میں کیا برائی ہے؟
 
عدلیہ بلاشبہ کئی خرافات میں ملوث رہی ہیں۔ تاہم، اس کے باوجود عدالتوں کے طلب کرنے پر پیش نہ ہونا یا ایک حد سے بڑھ کر اس کی بے توقیری کرنا نامناسب ہے۔
ذولفقار علی بھٹو کے مبینہ جوڈیشل مرڈر پر آپ کیا کہینگے؟ کیا اس فیصلے کو جوڈیشل مرڈر کہنا عدالتوں کی بے توقیری نہیں؟
 
سب کچھ جانتے ہو، پھر بھی انجان
اگر آپ کو مہاجروں کے بارے میں بتا دینے اور ’لاہوریوں کے صبح جاگنے اور پاکستان کے بننے کا‘ دھاگے یا خبر سے کیا تعلق ہے کی وضاحت کرنے میں مسائل درپیش ہیں، تو جانے دیتے ہیں۔ ویسے مبہم باتوں سے مدعا بیان نہیں ہوتا۔
اس سادگی پر کون نہ مر جائے اے خدا
لڑتے ہیں اور ہاتھ میں تلوار بھی نہیں۔
 
شاہد شاہ

محفلین
تو پھر کیا ہوا؟ اس میں کیا برائی ہے؟
یعنی یہودیت سے مسلمان ہونے والے کو وزارت مذہبی امور دینے میں کوئی برائی نہیں۔ ہندوؤں کو کابینہ میں رکھنا بھی کوئی غیر شرعی بات نہیں۔ البتہ ایک قادیانی کو وزارت خارجہ دی، یہ کام غلط کیا قائد اعظم نے۔ عجیب منطق
 
فرقان احمد

محفلین
ذولفقار علی بھٹو کے مبینہ جوڈیشل مرڈر پر آپ کیا کہینگے؟ کیا اس فیصلے کو جوڈیشل مرڈر کہنا عدالتوں کی بے توقیری نہیں؟
کیا بھٹو نے عدالتوں میں پیشی سے انکار کیا تھا؟ ان کی پارٹی کے کسی فرد نے عدالتوں میں پیشی سے انکار کیا؟ جوڈیشل مرڈر ضرور کہیں، عدلیہ کے دیگر فیصلوں پر بھی تنقید ضرور کریں تاہم بطور ادارہ، عدلیہ کا احترام ضرور کریں۔ جب عدالت بلائے تو ضرور پیش ہوں۔ کوئی شخص آئین و قانون سے ماورا نہیں ہے یا نہیں ہونا چاہیے۔ جواز تو ہر دوسری تیسری بات کا نکل آتا ہے۔
 
کون سے بھارتی مسلمانوں کے لئے؟

اس خاتون کو مسلمان کیا تھا پہلے

اس بدبخت بیٹی کو گھر سے بھی نکال دیا تھا باپ نے

کیا اس کا لباس غیر شرعی تھا؟

تو پھر کیا ہوا؟ اس میں کیا برائی ہے؟
جب ایک مراسلے پر تنبیہی پوسٹ کر دی ہے کہ موضوع نہ بدلنا جائے، تو اس کا اقتباس لے کر آگے بڑھانے کی کیا ضرورت ہے؟
 
یعنی یہودیت سے مسلمان ہونے والے کو وزارت مذہبی امور دینے میں کوئی برائی نہیں۔ ہندوؤں کو کابینہ میں رکھنا بھی کوئی غیر شرعی بات نہیں۔ البتہ ایک قادیانی کو وزارت خارجہ دی، یہ کام غلط کیا قائد اعظم نے۔ عجیب منطق
غالباً میرا سمجھانا کم پڑ رہا ہے۔ :)
 
Top