تاسف فیصل عظیم (مرحوم)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

دوست

محفلین
قیصرانی جب سے آپ نے اوتار بدلا ہے مجھے ہر بار آپ کو دیکھ کر انڈین اداکار اکشے کھنہ یاد آجاتا ہے۔ اگر اس کی شیو بڑھی ہوئی ہو اور ذرا مونچھیں‌ رکھے تو بالکل آپ کی شکل ہے۔
ویسے یہ اپنی ہی تصویر ہے یا؟؟؟؟
 

قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:
مجھے ہر بار آپ کو دیکھ کر انڈین اداکار اکشے کھنہ یاد آجاتا ہے۔ اگر اس کی شیو بڑھی ہوئی ہو اور ذرا مونچھیں‌ رکھے تو بالکل آپ کی شکل ہے۔
ویسے یہ اپنی ہی تصویر ہے یا؟؟؟؟
یہ میری اپنی ہی تصویر ہے۔ اسی وجہ سے کوئی صاف دکھائی دینے والی تصویر نہیں لگائی تھی، لیکن آپ نے پہچان لیا :D
 
اب یہ غلط فہمی تو دور ہوئی، یہ نہ ہو کہ اب آپ بھی دور ہی ہو جائیں

اپنے کبھی دور نہیں ہوا کرتے قیصر صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ ! :wink: (قیصرانی منہ پر نہیں چڑھتا)

فیصل بھائی ۔۔۔
مکرّر خوش آمدید
اور ہاں ۔۔۔۔۔۔۔ ابن صفی تو مرحوم تھے ہی ۔۔۔ ہم نے کچھ پلان کیا تھا ۔۔۔ مگر آپ اُن کو مزید مرحوم رکھنے پر تلے رہے تو میں نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
باقی قیصر بھائی سے پوچھ لیں ۔۔۔۔

قیصر بھائی سے بات ہوچکی ہے ۔ ابھی اگست کی 5 سے 10 تک میں لاہور میں ہی تھا ۔ انہوں نے مختصر بریف کیا تھا ۔ مگر بدقسمتی سے میں کیونکہ دفتری کام سے گیا تھا تفصیل سے بات نہیں ہو سکی ۔ المختصر ابن صفی کے پلان پر اب میں کام کر سکتا ہوں اور بڑے سکون سے کر سکتا ہوں ۔ اب انشاء اللہ کام جاری رہے گا ۔ (ہم رہیں نہ رہیں) ایک آفس بنا آیا ہوں جہاں دو افراد بس اسی کام کے لئے بیٹھے ہونگے ۔ انشاء اللہ ۔

بسم اللہ جناب بسم اللہ۔ (اللہ خیر ای کرے ایہ بسم اللہ ایڈے ڈاہڈے اسٹائل وچ کیوں آکھی جا رہی اے چلو حق بندا اے تہاڈا ۔ )
تو کب رونمائی ہورہی ہے اردو سینٹر کی؟؟ (بہت جلد بس اب کچھ ٹیکنیکل ایشوز ہیں ۔ ڈومین نیم تبدیل کردیا ہے اردو سنٹر ڈاٹ نیٹ ۔ مگر سرور پر ابھی اردو سنٹر ڈاٹ کام ہی ہے ۔ جسکی وجہ سے فورم + کارڈز + اور تمام ایسے صفحات جو ڈیٹا بیس استعمال کرتے ہیں درست سے کام نہیں کر رہے جیسے ہی یہ حل ہوجاتے ہیں ۔ اردو سنٹر پھر سے آن لائن ۔)
ہم منتظر ہیں۔ (کس کے ابھی اور کسے آنا ہے۔ِِ۔؟)
دل تھامے ہوئے اور آنکھیں بچھائے۔ (یار یہ قصائی کا کام کب سے شروع کر دیا)
اس موقع ایک گیت یاد آرہا ہے ہے تو فلمی وہ بھی انڈین لیکن موقع کی مناسبت سے عرض ہے۔
میرا سوہنا سجن گھر آیاااااااا۔ عید ہوگئی میرییییییییییییییی
مجھے چاند نظر۔۔۔ آگیا۔
(کورس میں‌ پیچھے سے “ہمنوائیوں“ کی آواز) مبارکاں مبارکاں‌۔۔۔


لو کر لو گل
سوالات تو بھول ہی گئے۔
تو جناب آپ کہاں تھے اتنے دنوں سے
ہیں جی؟؟


اتنے دنوں کی کیا سناؤں ۔ دربدر کی ہوائیں کھا کر جب وطن پہنچا تو کام سے اتنی فرصت مل پائی کہ سات برس بعد وطن جاکر بھی اپنے والد کے پاس صرف ایک رات رہ پایا ۔ اور تو اور واپسی پر ہیضہ ساتھ لے کر آیا ۔ آتے ہی گھر نہیں بلکہ اسپتال گیا اور دوسرے دن گھر گیا ۔ اب اور کیا قصہ سناؤں ۔ پاکستان کی سیر جیسے میں نے کی ہے ۔ لاہور ۔ فیصل آباد ۔ کراچی ۔ اور پھر ملتان ۔ سچ میں پاکستان کے انتظامی ڈھانچے کے ساتھ وہ کچھ ہو چکا ہے کہ اگر کسی انسان کے ساتھ ہوتا تو سیدھا سادا حدود کا کیس تھا ۔ بس اتنا ہی پھرا ہوں پانچ دن میں ۔
 

ماوراء

محفلین
عجب آزاد مرد

فیصل عظیم نے کہا:
اللہ میرے اتنے اچھے سے بھائی کو لمبی زندگی دے۔آمین۔ثم آمین اللہ میاں اس زندگی میں صحت ۔عقل ۔ عافیت اور اپنی رضا سے برپور زندگی دینا ۔ کیونکہ ان کے بغیر لمبی عمر جینا بے کار ہے بالخصوص آخری والی ضرورت کے ۔ ۔ ۔ آمین
دنیا تو کسی حال میں خوش نہیں رہتی۔ ان میں موجود رہو تو باتیں۔۔۔کچھ دن کے لیے غائب ہوں تو باتیں۔اللہ جانے کیا چاہتے ہیں یہ لوگ۔ huh

رکھیں لوکاں وچ فقیرا توں ایہہ جیہیا بیہن کھلون
کول ہوویں تے ہسن لوکی نہ ہوویں تے رون۔

لوگوں کی بات کا دکھ نہیں کیا کرتے بٹیا ۔ یہ تو ہنستے ہیں تجھے اور ایسے رلانے کے لئے ۔
فیصل بھائی، پلیز یہ اپنے نام کے آگے سے عجیب سا لفظ ہٹا دیں۔
میری اچھی سی بہن کہے اور میں نہ ہٹاؤں ۔ یہ کیسے ممکن ہے ۔ لو جی ہٹا دیا-

شکریہ بھیا۔ لیکن اس تھریڈ کے عنوان سے ابھی تک مجھے کوفت ہو رہی ہے۔

اور میری دعا کی درستگی کا بھی شکریہ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ارے واہ میری مغفرت کا کتنا انتظام تھا

فیصل عظیم نے کہا:
عزیز برادران و اخوات محترمین ۔ ۔ ۔ !

مجھے واقعی میں ایسی “محفل قل شریف “ کی توقع نہیں تھی ۔ مگر خوشی ہوئی اور بہت خوشی ہوئی کہ اگر سچ مچ میں “روانگی“ ہو گئی تو کچھ ہاتھ تو اٹھیں گے دعائے مغفرت کے لئے ۔

زکریا دعائے مغفرت کا میں زندگی میں جتنا محتاج ہوں زندگی کے بعد اس سے کہیں کم نہیں ہونگا ۔ اس تھریڈ کو شروع کرنے کا شکریہ
باقی باتیں پھر کرتا ہوں ۔ ۔ ۔ پرامس

السلام علیکم

فیصل عظیم بھائی ، آپ نے اچھا کیا کہ مرحوم کا لفظ ہٹا دیا، میں بھی ماوراء کے ساتھ ہوں۔
آپ روانگی کی بات نہیں کریں۔ آپ کے لئے پہلے سے ہی دعائیں کرنا شروع کر دی تھیں ۔ کب سے مصلٰٰی بچھائے ہاتھ اُٹھائے بیٹھے منتظر ، آپ کی واپسی کی بہت بلکہ دلی خوشی ہوئی ہے ۔

اس خوشی پر ایک خوفِ عظیم بھی مسلط ہے کہ آپ پھر سے غیر حاضر نہ ہو جائیں۔ کچھ احوالِ عالمِ برزخ تو سن چکےآپ سے، یہ بتائیں کہ کیا آپ سے درخواست کی جائے کہ اس بار جانے سے پہلے نصابِ عربی ضرور نصب کر جائیے گا تا کہ عربی قاعدے کے نصیب پِھیرے جا سکیں ۔

اور ہاں آپ ہم سب بہن بھائیوں کی محبتوں پر یقینِ کامل رکھیں کہ اس بار تو صرف قُل ہی ہوئے ہیں اگر آپ نے اپنی دیرینہ عادت نہ بدلی تو اگلی بار چالیسویں سے کم پہ بات نہیں ہوگی۔ مجھے یاد ہے کچھ ذرا ذرا کہ اردو سنٹر کی رکنیت لی تھی۔ اب اُردو سنٹر انتہائی نگہداشت میں آخر کب تک ؟؟
 

دوست

محفلین
افسوس ہوا جناب کہ آپ کی طبیعت خراب رہی۔ اب تو سب ٹھیک ہے ناں؟؟
اور کتنی افسوس کی ہی بات ہے کہ آپ فیصل آباد آئے اور ہمیں شرف میزبانی ہی نہ بخشا۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ان کی پرانی عادت ہے کہ قریب سے گزر کر چلے جائیں گے اور پھر بتائیں گے کہ میں فلاں جگہ آیا تھا۔ یہ یہاں الخبر سے ہو کر چلے گئے اور بتایا تک نہیں تھا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top