فیصل صاحب

فیصل صاحب اگر آپ غیر مناسب نہ سمجھیں تو ایک شکائت کرنے کی ہمت کرتا ہوں، بہت دنوں سے محسوس کررہا ہوں کے آپ جس تھریڈ پر پوسٹ کرنے ہیں وہ پھیل کر اسکرین سے باہر نکل جاتی ہے، بلکل ایسے ہی جیسے بڑے سائیز کی تصویر پوسٹ کرنے سے ہوتاہے۔
میرے خیال میںاس کی وجہ آپ کے دستخطوں والی تصویر ہوسکتی ہے اگر آپ اسکا سائیز چوڑائی میں‌تھوڑا چھوٹا کردیکھیں تو ممکن ہے یہ مسئلہ حل ہوجائے۔

یہ صرف ایک تجویز ہے اگر آپ محسوس کریں تو پیشگی معذرت طلب کرلیتا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ڈاکٹر صاحب، آپ فیصل کو تکلیف نہ دیں۔ وہ بیچارے معصوم ہیں۔ :) :p یہ دراصل phpbb کا ہی bug ہے کہ اگر پوسٹ میں امیج شامل ہو تو پوسٹ بے جا پھیل جاتی ہے۔ اس کو ٹھیک کرنے کرنے کے لیے ایک چھوٹا سا فکس اپلائی کرنا پڑتا ہے۔ آپ کا یہ خادم چونکہ ازلی سست و کاہل واقع ہوا ہے، بندہ اسی خیال میں مگن رہا کہ کام چل رہا ہے۔ اب آپ نے توجہ دلائی ہے تو اسے بھی اپنی to do لسٹ‌ میں شامل کیے لیتا ہوں۔ ایک دو ہفتے تک کام نہ ہو تو بے شک شرمندہ کر دیجیے۔ :D
 
اچھا
جلدی کی کوئی بات نہیں آپ آرام سے کریں، میں نے تو بس ایک بات نوٹ کی اور پھر اس کولکھ دیا کہ صفحہ کو ہربارنہ گھمانا پڑے۔
 
میری جان مجھے پہلی بار ایک کام کہا ہے اور میں نہ کروں لیجئے میں تصویر چھوٹی کیئے دیتا ہوں اگر اس سے مسئلہ حل ہو جائے تو فبہا ورنہ اپنے نبیل صاحب ہیں نا ۔ ۔ ۔

نبیل صاحب ہم اگرمعصوم ہوتے تو غم کیا تھا یہی تو غم ہے کہ معصوم نہیں ۔
محبت دینے کا انتہائی مشکور

فیصل
 
Top