محمد عدنان اکبری نقیبی
لائبریرین

محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام گدھوں کے مقابلہ حسن کا انعقادکیا گیا جس میں پنجاب بھر سے گدھے لائے گئے۔

سیکرٹری لائیواسٹاک و ڈیری ڈیولپمنٹ پنجاب نسیم صادق کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر (ایل پی آر ون) کی سربراہی میں ڈونکی شو و مقابلہ خوبصورتی کاانعقاد منڈی مویشیاں تاندلیانوالہ میں کیا گیا،میلے کا مقصد پنجاب بھر سے آنے والے گدھوں کے مالکان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا ۔
ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد نواز ملک نے میلہ میں موجود لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میلے کا مقصدمالکان میں گدھوں کی بہتر دیکھ بھال و افزائش کی آگاہی پیدا کرنا ہے ۔
مقابلہ جات میں جوان نرگدھا مقابلہ خوبصورتی پر پہلا انعام پچاس ہزار روپے بمعہ ٹرافی و سرٹیفکیٹ دیا گیا ۔ اسی طرح مادہ جوان گدھی مقابلہ خوبصورتی جیتنے والے تین مالکان کو نقد انعام ٹرافی و سرٹیفکیٹ دئیے گئے۔

ریڑھی دوڑ جیتنے والوں اورخوبصورت بچہ گدھا مالکان کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔
روزنامہ جنگ