فیس بُک نے اردو باضابطہ طور پر اپنا لیا۔۔۔

آصف اثر

معطل
بالآخر اردو اب فیس بُک کی باضابطہ سپورٹڈ زبانوں میں شامل کردی گئی ہے۔لہذا اب آپ فیس بُک کلی طور پر اردو میں استعمال کرسکتے ہیں۔۔۔
یہ اقدام اردو کی ترقی اور اردو رسم الخط کی بقا کے لیے بے حد خوش آئند ہے۔چوں کہ یہاں کے تمام محفلین اُردو سے دلی محبت رکھتے ہیں لہذا اب کون کونسے اراکین فیس بُک کو مستقلا اردو میں استعمال کرنے جارہے ہیں۔۔۔؟
 
آخری تدوین:

دوست

محفلین
پُکھی ننگی فیس بُک۔ فی سبیل اللہ ترجمہ کروا کر نہ صرف زبان کا بیڑہ غرق کیا بلکہ لوگوں کا دل بھی زبان سے اچاٹ کیا۔ جس کا دل کیا اس نےبہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے اور 'کتاب چہرہ' کے چہرے پر داغ لگائے۔
 
نوشاب

میں کچھ سمجھا نہیں ۔ فی سبیل اللہ ترجمہ ؟؟؟؟ْ
لوگوں کا دل اچاٹ؟؟؟ْ
بہتی گنگا؟؟؟
چہرے پر داغ؟؟
مزید تفصیل سے نوازیں گے کیا؟​
 
دوست

محفلین
یہ کام رضا کار مترجمین نے کیا ہے.
نتیجتاً کام کا معیار ترجمے کے نام پر داغ ہے.
 
Top