فہیم اشرف ٹی ٹوئنٹی میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی بولر۔

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں فہیم اشرف نے شاندار بولنگ کی، انہوں نے 3 لگاتار گیندوں پر 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک کر لی، اس طرح فہیم اشرف پاکستان کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بولر بن گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 سال بعد یہ کسی پاکستانی بولر کی پہلی ہیٹ ٹرک ہے۔دوسرے ٹی 20 میں سری لنکا کے خلاف ہیٹ ٹرک کرنے والے پاکستانی بولر فہیم اشرف کا کہنا ہے، ہیٹ ٹرک کے بعد خوشی سے ان کی ساری تھکاوٹ رفو چکر ہوگئی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹ سے ہرادیا اور پاکستان نے سیریز میں دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
روزنامہ جنگ
 
Top