مبارکباد فہد بھائی ہوئے پانچ ہزاری

کیوں اتنی جلدی 'مرحوم' کہلوانا چاہتے ہو
جن موصوف کا آپ ذکر کر رہے ہیں وہ چوراسی سال بعد مرحوم کہلائے تھے.

مریم افتخار بہن سے جلد از جلد معذرت طلب کرلی جائے۔
ارے بھئی! ہم نے اپنے فہد بھیا کو شاہ کا خطاب دیا ہے. ہم کو بقیہ شاہوں اور فہدوں سے کیا!
 

اے خان

محفلین
فہد اشرف آپ نے الگ الگ مراسلے میں جواب دے کر بہت اچھا قدم اٹھایا ہے. محفل کو آپ جیسے جوانوں کی ضرورت ہے. وقت کی ضرورت کے برخلاف یہاں تو لوگ ایک ہی سانس (مراسلے) میں بیس بیس سوالات کے جوابات دے دیتے ہیں انٹرویو میں.
ہائے اللہ میں تو بھول ہی گیا تھا، اب پچھتائے کیا ہوت
 

اے خان

محفلین
جی جی وہی تو!
اسی لیے تو کہہ رہی ہوں کہ محفل کو آپ ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو وقت کی ضرورت کو سمجھتے ہوں. بقیہ نوجوانوں کو سمجھانے/جگانے/وقت کی ضرورت بتلانے وغیرہ کے لیے کسی اقبال کو آنا ہوگا.
اقبال نام کی کیا معنی ہے؟ کہیں سنا تھا کہ اقبال کے معنی خوشی کے ہیں. اگر یہ درست ہے تو بہت خوشی ہوگی کہ مجھے جگانے، سمجھانے اقبال آئے
 

م حمزہ

محفلین
آخری تدوین:
اقبال نام کی کیا معنی ہے؟ کہیں سنا تھا کہ اقبال کے معنی خوشی کے ہیں. اگر یہ درست ہے تو بہت خوشی ہوگی کہ مجھے جگانے، سمجھانے اقبال آئے
اقبال مستورات کا نام بھی ہوتا ہے. ممتاز مفتی صاحب کی کتاب الکھ نگری سے علم ہوا.
 
اقبال کے معانی غالبا خوش نصیبی اور ترقی (بلندی) وغیرہ کے ہیں. شاید ایسا کوئی واقعہ تھا کہ اقبال جماعت میں دیر سے آئے تھے، استاد نے وجہ پوچھی تو حاضر جوابی سے کہا گیا 'اقبال ہمیشہ دیر سے آتا ہے!'
 
Top