فوٹو شاپ میں اردو لکھنے میں دشواری۔۔۔

فاتح

لائبریرین
CS2 تو مجھے بھی ملا ہے eMule (برقی خچر:grin:)‌ پر لیکن ڈاؤن لوڈ مکمل ہو جانے پر ہی معلوم ہو گا کہ "ہم نے کیا کھویا، ہم نے کیا پایا":grin:
 

میم نون

محفلین
CS2 تو مجھے بھی ملا ہے eMule (برقی خچر:grin:)‌ پر لیکن ڈاؤن لوڈ مکمل ہو جانے پر ہی معلوم ہو گا کہ "ہم نے کیا کھویا، ہم نے کیا پایا":grin:

وہ تو میرے پاس بھی بہت سے ورژن ہیں لیکن سب کے سب غیر یونیکوڈڈ ہیں۔۔۔

برقی خچر پر مجھے تو نہیں ملا کوئی بھی یونیکوڈڈ ، ہمممم۔


ساجد بھائی آپکا شکریہ

والسلام، نوید
 

میم نون

محفلین
فاتح بھائی شکریہ، میں‌نے بھی ڈاؤن لوڈ شروع کر دی ہے، صبح تک پتہ چل جائے گا کہ: "کٹّی ہوئی ہے یا پھر کٹّا"
اگر مسلاء نا بنا تو ایک بھائی نے وعدہ کیا ہے فراہم کرنے کا۔۔۔


واسلام، نوید
 

فاتح

لائبریرین
اگر ڈاؤنلوڈ ہونے کے بعد یہ عبرانی زبان میں نکلا تو۔۔ :grin:

جناب! آپ ہی نے تو بتایا تھا کہ مڈل ایسٹرن ورژن یونیکوڈ کو سپورٹ کرتا ہے اور اس کے بعد اس پر کچھ تحقیق کی تو یہ علم ہوا کہ:
Adobe PhotoShop CS3 "Middle Eastern" does everything English PhotoShop CS3 can do, plus Arabic-Farsi-Hebrew
(and more!)

لیکن اصل حقیقت تو ڈاؤن لوڈ ہونے پر ہی سامنے آئے گی کہ فی الحقیقت یہ کیا تھا۔ :rolleyes:
ڈاؤن لوڈ مکمل ہو جانے پر ہی معلوم ہو گا کہ "ہم نے کیا کھویا، ہم نے کیا پایا":grin:
 

میم نون

محفلین
لیں جی میں نے ابھی اسے انسٹال کیا ہے اور اردو لکھ رہا ہے۔۔۔
لیکن ایک مسئلہ ہے:
اسمیں‌فونیٹک کی بجائے پتہ نہیں‌کونسا کی بورڈ استعمال ہو رہا ہے، اے سے "م" اور فے سے "ن" لکھتا ہے۔۔۔ :confused:
میں نے تو فونیٹک کے علاوہ دوسرا کی بورڈ کبھی استعمال نہیں کیا اور ویسے بھی ایک سے زیادہ کی بورڈز استعمال کرنا بڑا مشکل کام ہے اور فی الحال تو میرے بس کا نہیں :(

واسلام، نوید
 

فاتح

لائبریرین
میں نے بھی انسٹال کیا ہے اور بہترین کام کر رہا ہے۔ اور میرے پاس تو صوتی تختۂ کلید ہی استعمال کرتا ہے۔
یہ دیکھیے "کٹی" کی تصاویر

فوٹو شاپ CS2 مڈل ایسٹرن ورژن
PhotoshopMECS2.jpg


محفلِ اردو
MehfileUrdu.jpg

آپ نے شاید ایک سے زائد تختے نصب کر رکھے ہیں۔ کنٹرول پینل میں ریجنل سیٹنگز میں جا کر صرف "صوتی" تختۂ کلید رہنے دیجیے اور باقی سب اڑا دیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ دوست اگر آپریٹنگ سسٹم کے کی بورڈ سے زور آزمائی کرنے کی بجائے میرے لکھے ہوئے اردو ایڈیٹر میں لکھ کر فوٹو شاپ میں پیسٹ کر دیں تو میرے خیال میں زیادہ آسان رہے گا۔ کم از کم میں اسی طرح کرتا ہوں۔
 

فاتح

لائبریرین
نبیل! آپ کا مشورہ درست ہے لیکن اگر فوٹو شاپ کا یہ ورژن آپریٹنگ سسٹم کا کی بورڈ استعمال نہیں‌کرتا تو میں کیسے صوتی کلیدیں استعمال کر پا رہا ہوں:rolleyes:
 

نبیل

تکنیکی معاون
فاتح، اگر ونڈوز کا اردو کی بورڈ‌ صحیح چل رہا ہو تو بہت اچھی بات ہے۔ اس کے ذریعے ہر اپلیکیشن میں اردو ٹائپ کرنا ممکن ہوجاتا ہے۔ لیکن کئی دوستوں کو ونڈوز کے کی بورڈ کے ذریعے ئی لکھنے میں دشواری پیش آتی ہے۔ میں عام طور پر علیحدہ سے اردو ایڈیٹر میں اردو لکھ کر دوسرے پروگرام میں کاپی پیسٹ کر دیتا ہوں کیونکہ یہ مجھے زیادہ آسان لگتا ہے۔ :)
 

دوست

محفلین
ئی لکھنا ہے تو میرا لینکس والا کی بورڈ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ لیکن اس کے لیے لینکس بھی انسٹال کرنا ہوگا۔ پھر وہاں س ئی لکھ کر ایک عدد ٹیکسٹ فائل بنانی ہوگی۔ پھر ونڈوز چلا کر آپ ئی کو کاپی کرکے کہیں بھی پیسٹ کرسکتے ہیں۔:dontbother:
 

میم نون

محفلین
نوید صاحب!
کیا کچھ نتیجہ نکلا صوتی کی بورڈ سے زور آزمائی کا؟
فاتح بھائی ابھی تک تو ٹائم ہی نہیں ملا تھا۔۔۔ ابھی کام سے واپس آیا ہوں اور چند ایک ضروری کام نمٹانے ہیں‌کمپیوٹر پر۔۔۔
کل کیلیئے دوسرے کاموں کیساتھ ساتھ ڈکشنری کو سکین کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
اب تو کل شام کو ہی، وگرنہ اتوار کو کوشش کروں گا اسے سیٹ کرنے کی

آپ دوست اگر آپریٹنگ سسٹم کے کی بورڈ سے زور آزمائی کرنے کی بجائے میرے لکھے ہوئے اردو ایڈیٹر میں لکھ کر فوٹو شاپ میں پیسٹ کر دیں تو میرے خیال میں زیادہ آسان رہے گا۔ کم از کم میں اسی طرح کرتا ہوں۔
نبیل بھائی وہ ٹھیک ہے، لیکن اگر فوٹو شاپ میں ہی لکھا جا سکے تو کیا ہی بات ہے، کم وقت میں زیادہ لکھ سکتے ہیں اور ویسے بھی مجھے اکثر ایک دفعہ لکھنے کے بعد اسے تبدیل کرنے کی "عادت" ہے، تو ڈائریکٹ فوٹو شاپ میں زیادہ آسانی ہو گی۔

واسلام، نوید
 

میم نون

محفلین
فاتح نھائی ایسا ہی کچھ مسئلہ تھا۔۔۔
پتہ نہیں‌کیوں فوٹو شاپ انسٹال کرنے کے بعد ونڈوز والا کی بورڈ enable ہو گیا تھا، اور فونیٹک کی بورڈ disable حالانکہ اس سے پہلے میں‌نے ونڈوز کی اردو کی بورڈ کو ڈس ایبل کیا ہوا تھا :rolleyes:

حیر جو بھی ہو، اب بلکل ٹھیک چل رہا ہے ;)

والسلام، نوید
 
Top