1. اردو محفل سالگرہ پانزدہم

    اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

گرافکس فوٹو شاپ - تعارف کلاس 1

ابوشامل نے 'گرافکس ٹیوٹوریلز' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 25, 2008

  1. ابوشامل

    ابوشامل محفلین

    مراسلے:
    3,253
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    ایڈوب کا فوٹو شاپ گرافکس کی دنیا میں سب سے زيادہ استعمال ہونے والے سافٹ ویئرز میں سے ایک ہے۔ تصاویر کو ری ٹچ کرنا ہو، کوئی وال پیپر بنانا ہو، ویب سائٹس کے لیے کوئی گرافکس تیار کرنے ہوں، یا کوئی بھی راسٹر گرافکس کا کام ہو اس کے لیے اس سے شاندار سافٹ ویئر موجود نہیں۔ مختصراً یہ کہ آپ تھری ڈی اور ویکٹر گرافکس کے علاوہ گرافکس کا ہر کام اس سافٹ ویئر کی مدد سے انجام دے سکتے ہیں۔
    ان گنت خوبیوں کے حامل اس جناتی سافٹ ویئر کا اولین نظارہ نئے صارفین کے لیے پریشان کن ہو سکتا ہے۔ اس لیے فوٹوشاپ کے نوآموز صارفین کے لیے مضامین کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ وہ اس سافٹ ویئر کو سمجھ سکیں۔ حالانکہ فوٹو شاپ کے کئی ورژن آ چکے ہیں لیکن میں اس ٹیوٹوریل کے لیے فوٹوشاپ 7 استعمال کر رہا ہوں تاکہ کم سے کم طاقت کے کمپیوٹرز کے حامل افراد بھی فوٹوشاپ نصب کر کے اس ٹیورٹوریل کی مدد سے اسے سمجھ سکیں۔
    ابتدا میں ہی معذرت خواہ ہوں کہ مجھے اس ٹیوٹوریل کی تیاری میں بہت زیادہ انگریزي کے الفاظ استعمال کرنا پڑیں گے کیونکہ فوٹو شاپ کا پورا سافٹ ویئر انگریزی زبان میں ہے اور اگر ہر اصطلاح کا ترجمہ کر کے ٹیوٹوریل پیش کیا جائے گا تو سیکھنے والا کچھ نہ سمجھ سکے گا۔ علاوہ، یہ میرا زندگی کا پہلا ٹیوٹوریل ہے، اس لیے سمجھانے کا انداز کئی سمجھنے والوں کی سمجھ سے بالا ہوگا، اگر کوئی بات سمجھ نہ آئے یا میں کوئی اہم نکتہ شامل نہ کرپاؤں تو مجھے ضرور آگاہ کیجئے گا۔

    بہرحال شروع کرتے ہیں:
    [​IMG]
    یہ ہے وہ پہلا پیچیدہ منظر جس سے کسی بھی فوٹوشاپ صارف کو پہلی بار سامنا ہے۔ اب ذرا اس کو سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں:
    1- اسے Menu bar کہا جاتا ہے جو تقریباً تمام سافٹ ویئرز میں ہوتا ہے تاہم اس میں کچھ اضافی menu بھی آپ کو نظر آ رہے ہوں گے۔ اس میں مختلف کاموں کو مختلف زمروں میں رکھا گیا ہے۔
    2- اسے Options bar کہتے ہیں۔ یہاں منتخب tool کے لیے مختلف options آتے ہیں جیسے برش منتخب کرنے پر یہاں برش کے آپشنز جبکہ پین ٹول منتخب کرنے پر پین ٹول کے آپشنز۔
    3- اسے Tool bar کہتے ہیں۔ یہ فوٹوشاپ کا اہم ترین حصہ ہے جہاں فوٹوشاپ کے دستیاب ٹولز میں سے منتخب ٹولز ظاہر ہیں۔ جیسے پیش و پس منظر کے رنگ، زوم، ہینڈ، پین، برش وغیرہ۔
    4- یہ navigator ہے جو کھولے گئے دستاویز (document) کا اجمالی منظر پیش کرتا ہے۔ خاص طور پر بڑی دستاویز کے لیے یا زوم اِن شدہ صورت میں انتہائی کارآمد ہوتا ہے۔
    5۔ یہ color palette ہے۔ یہاں سے آپ پس منظر و پیش منظر (فورگراؤنڈ اور بیک گراؤنڈ) کے رنگ وغیرہ منتخب کر سکتے ہیں۔ نوآموز صارفین کے لیے انتہائی کارآمد ہے۔
    6- جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے History کہ یہ مختصر سا تاریخچہ ہے جو فوٹوشاپ میں کیے گئے ایکشنز کو ریکارڈ کرتا رہتا ہے۔ مختصر معنوں میں یہ کہ آپ اسے undo کرنے استعمال کر سکتے ہیں۔
    7- یہ ہے layers۔ یہ فوٹو شاپ کے استعمال میں مہارت حاصل کرنے کے لیے سب سے اہمیت کی حامل چیز ہے۔ تفصیلات میں جائے بغیر مختصراً یہ کہ اس سے آپ مختلف چیزوں کو دیگر کے (مثلاً ٹیکسٹ کو تصویر کے)اوپر یا نیچے رکھنے کا اہم کام انجام دے سکتے ہیں۔ (تفصیلات آگے)
    یہ فوٹوشاپ کی "اولین جھلک" کا ایک مختصر سا تعارف تھا، ہم آہستہ آہستہ اسے مزید تفصیل میں پیش کرتے جائیں گے۔
    اب ہم فوٹو شاپ میں پہلا کام کرنے جا رہے ہیں

    نئی دستاویز (new document) بنانا
    [​IMG]
    نئی دستاویز بنانے کے لیے آپ مینیو بار سے File>New منتخب کرسکتے ہیں یا Ctrl+N کا شارٹ کٹ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔نتیجتاً آپ کو مندرجہ بالا ڈائیلاگ بکس نظر آئے گا۔
    1- دستاویز کا نام یعنی Document name۔ یہاں سے آپ اپنی دستاویز کو نام دے سکتے ہیں۔ تاہم یہ اختیاری ہے۔
    2- Presets سے آپ پہلے سے طے شدہ کئی دستاویزی سائز میں سے انتخاب کر سکتے ہیں جیسے 1024x768 وغیرہ
    3- Document dimensions۔ یہاں سے آپ اپنی دستاویز کی چوڑائی و لمبائی طے کر سکتے ہیں۔
    4- دستاویز کی اکائیاں (Document Units)۔ دستاویز میں dimensions کی اکائیاں منتخب کریں۔ ویب کے لیے یا آن اسکرین کام کرنے پر پکسلز (pixels)آپ کا بنیادی انتخاب ہونا چاہئے۔
    5- ریزولیوشن (resolution) - اپنے ڈاکیومنٹ کا ریزولیوشن یہاں سیٹ کیجئے۔ سادہ الفاظ میں ریزولیوشن کا مطلب "فی انچ پکسل کی تعداد" ہے۔ اگر آپ پرنٹنگ کے لیے کام کرنا چاہتےہیں تو آپ کو زیادہ پکسل پر کام کرنا ہوگا (300 یا اس سے زائد)، لیکن اس کے نتیجے میں فائل سائز بھی بڑھ جائے گا۔ تاہم ویب کے لیے کام کرنے کے لیے 72 پکسل ہی بنیادی ریزولیوشن ہوتاہے۔
    6۔ کلر موڈ (color mode)- اپنے ڈاکیومنٹ کے رنگ کا موڈ منتخب کریں۔ اگر کام کا مقصد پرنٹنگ کروانا ہو تو ہم CMYK کا انتخاب کریں گے۔ البتہ ویب کے لیے یا دیگر کاموں کے لیے RGB ہمارا انتخاب ہوگا۔
    7- پس منظر (background)- اس ڈاکیومنٹ کے پس منظر (background) کا انتخاب کریں کہ آپ کو شفاف (transparent) درکار ہے یا پس منظر یا پیش منظر کے رنگ کا۔
    مندرجہ بالا ڈائیلاگ بکس دکھا رہا ہے کہ ہم 800 ضرب 600 پکسل کے ایک کینوس پر کام کرنے جا رہے ہیں جس کا پس منظر سفید رنگ کا ہے۔ فی الوقت ہم نے اس کا نام نہیں رکھا اس لیے یہ untitled-1 کہلا رہا ہے جبکہ آن-اسکرین کام کے لیے بہترین ریزولیوشن یعنی 72 کا انتخاب کیا ہے۔
    فوٹوشاپ ڈاکیومنٹ کو محفوظ اور بند کرنا
    فوٹوشاپ ڈاکیومنٹ کو محفوظ کرنے کے لیے مینیو بار میں file>save کا انتخاب کریں۔ اپنی مرضی کا نام منتخب کریں اور فارمیٹ میں Photoshop (PSD) کا انتخاب کریں۔ پی ایس ڈی فارمیٹ کا انتخاب اس امر کو یقینی بنائے گا کہ آپ کے ڈاکیومنٹ کا تمام layer data اور attributes محفوظ رہیں گے تاکہ آپ بعد ازاں اس پم کام بھی کر سکیں۔ واضح رہے کہ PSD فارمیٹ ویب براؤزر یا دیگر ایپلی کیشنز سے مطابقت نہیں رکھتا اس لیے آپ کو اسے دیکھنے یا ویب سائٹ پر ظاہر کرنے کے لیے کسی اور فارمیٹ کا انتخاب کرنا ہوگا۔ جس کا ذکر ہم اگلی قسط میں کریں گے۔
    ڈاکیومنٹ کو بند کرنے کے لیے مینیو بار سے file>close کا انتخاب کریں۔ تمام دستاویز بند کرنے کے لیے file>close all منتخب کریں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 29
    • زبردست زبردست × 1
  2. ماوراء

    ماوراء محفلین

    مراسلے:
    16,399
    تبصرہ کر سکتے ہیں نا اس تھریڈ میں؟

    ابو شامل، سب سے پہلے تو مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ آپ کا شکریہ کس طرح ادا کروں۔ میں فوٹو شاپ سیکھنے کے لیے پچھلے کچھ عرصے سے کوشش میں تھی۔ ایک کورس ڈھونڈا۔۔جو کافی مہنگا تھا۔ اور آجکل میں ایک کلاس فیلو کے پیچھے پڑی ہوئی تھی کہ سکھا دے لیکن وقت نہیں مل رہا تھا۔ آپ کے اس ٹیوٹوریل کو دیکھ کر مجھے اتنی خوشی ہو رہی ہے کہ میرا کام ہو گیا ہے۔ :grin:

    ابھی جتنا آپ نے لکھا ہے، اس کو سمجھ لیا ہے، لیکن آپ نے تھوڑا آہستہ آہستہ چلنا ہے، تاکہ میں ساتھ ساتھ ہی سیکھ لوں۔
    اور آپ پوسٹ میں فانٹ کیوں بدلتے ہیں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  3. زیف سید

    زیف سید محفلین

    مراسلے:
    224
    ابو شامل بھائی، بہت شکریہ یہ ٹیوٹوریل عنایت کرنے کا۔ لیکن معذرت کے ساتھ میں ایک غلطی کی نشان دہی کرنا چاہتا ہوں۔ امید ہے آپ برا نہیں‌منائیں گے۔ اور ویسے بھی یہ غلطی پاکستان میں‌بہت عام ہے۔ وہ غلطی یہ ہے کہ جو کمپنی فوٹو شاپ بناتی ہے، اس کا نام اَڈوبی ہے، نہ کہ ایڈوب۔ مطلب یہ کہ لفظ کی آخری ای خاموش نہیں‌ہے بلکہ چھوٹی ی کا کام کرتی ہے۔

    برسبیلِ تذکرہ یہ بھی عرض‌کرتا چلوں‌کہ اڈوبی عربی لفظ الطوب سے ماخوذ ہے۔ طوب کا مطلب ہے مٹی سے بنی ہوئی اینٹ۔ جب مسلمان سپین گئے تو اینٹوں سے عمارتیں‌بنانے کی تکنیک بھی ساتھ لے گئے، جہاں‌سے یہ لفظ پہلے ہسپانوی اور بعد میں انگریزی میں‌داخل ہو گیا۔

    ایک بار پھر دخل در معقولات کی معذرت،

    زیف
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 11
    • زبردست زبردست × 1
  4. خاور بلال

    خاور بلال محفلین

    مراسلے:
    517
    جزاک اللہ فہد بھائ۔
    فوٹو شاپ کلاس کا آغاز کرکے یقینا آپ نے بہت سی دعائیں سمیٹنے کا سامان کرلیا ہے۔ نوآموزوں کے لیے بہترین موقع ہے “فل عیاشی“ کا۔ فہد بھائ ٹیوٹوریل پڑھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ آپ نے کتنی محنت سے تیار کیا ہے۔ اللہ آپ کو ڈھیر ساری ہمت عنایت فرمائے۔

    میں تو آپ کی ڈانٹ پھٹک کے خوف سے شاگر نہ بنا لیکن ماوراء کو شاید یہ بات نہیں معلوم تھی۔ ماوراء ذرا بچ کے، کہیں گھر کا غصہ شاگردوں پر نہ نکالیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  5. ماوراء

    ماوراء محفلین

    مراسلے:
    16,399
    خاور، کوئی بات نہیں۔۔۔فوٹو شاپ سیکھنے کے لیے میں فہد بھائی کی ڈانٹ بھی کھا لوں گی۔ :d
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  6. جہانزیب

    جہانزیب محفلین

    مراسلے:
    2,442
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Brooding
    فہد یہ فونٹ‌ والا مسلہ مجھے بھی ہے، مجھے آپ کے پیغامات کاپی کر کے پھر پڑھنے پڑتے ہیں‌ ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  7. عمران القادری

    عمران القادری محفلین

    مراسلے:
    725
    فوٹ شاپ شروع کرنے کا مبارکباد جاری رکھئے گا۔ انشاء اللہ تعالی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,165
    کل میں اسی ادھیڑ‌ بن میں تھا کہ اس مضمون کو مکمل سمجھوں یا مزید بناؤ منگھار کے لئے مضامین کی ادارت کے زمرے میں منتقل کر دوں۔ پر جیسے کچھ کرنے کا سوچا تب تک داخلی نقص 500 کا شکار ہو گیا۔

    میں صلاح دوں گا قسط وار ہی سہی پر پہلے مضامین کو ادارت کے زمرے میں رکھ کر کاٹ چھانٹ کر لیں اور جب مکمل طور پر مطمئن ہو جائیں تو اسے پبلک فورم میں منتقل کر دیا جائے گا۔ اس کا آسان سا طریقہ یہ ہے کہ جب تک مضمون زیر تکمیل ہو تب تک عنوان کے اخیر میں 'زیر تکمیل' کا لاحقہ لگا کر رکھیں۔ جب مضمون احباب کے لئے جاری کرنے کی حالت میں آ جائے تو یہ لاحقہ ہٹا دیں۔ یہ موڈریٹرس کے لئے از خود ایک اعلان ہو گا کہ اسے پبلک فورم میں منتقل کر دیا جائے۔

    مضامین کی ادارت زمرے میں موجود مضامین صرف صاحب مضمون اور موڈریٹرس و ایڈمن کو نظر آتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. ابوشامل

    ابوشامل محفلین

    مراسلے:
    3,253
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    زیف سید صاحب، غلطی کی اصلاح پر آپ کا بہت مشکور ہوں۔ میں اصلاح پر کبھی برا نہیں مناتا
     
  10. ابوشامل

    ابوشامل محفلین

    مراسلے:
    3,253
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    ماوراء اور جہانزیب، دراصل میں نے متن دراصل میں نے ورڈ میں تیار کیا تھا اور اسے براہ راست کاپی کر کے یہاں پیسٹ کیا۔ اس لیے شاید مسئلہ آ گیا ہوگا۔ نشاندہی کے لیے بہت شکریہ۔
     
  11. ابوشامل

    ابوشامل محفلین

    مراسلے:
    3,253
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    سعود بھائی، میرا ارادہ اسے قسط وار کرنے کا ہے اور ایک بار پیش کردہ مضمون "مکمل" ہی تصور کیا جائے گا۔ لیکن آپ پھر بھی مجھے ادارت کے زمرے کا ربط فراہم کردیں تاکہ مستقبل میں بوقت ضرورت کام آئے۔ آئندہ میں ان ہدایات کا خیال رکھوں گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,165
    برادرم یہ اردو آئی ٹی ٹیوٹوریل کا ذیلی زمرہ ہے۔

    ربط یہ رہا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. ابوشامل

    ابوشامل محفلین

    مراسلے:
    3,253
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بہت شکریہ سعود بھائی، آئندہ اس کا خیال رکھوں گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,165
    در اصل اس زمرے کا سیت اپ ہی اسی لئے کیا گیا تھا کہ ایم ایس ورڈ میں لکھ لکھ کر لوکل کاپی محفوظ کرنے سے آزادی مل جائے۔ ورنہ عمومان لوگ غیر مکمل مضامین کو اپنی لوکل مشین پر تب تک محفوظ رکھتے ہیں جب تک کہ اس کی تکمیل سے پوری طرح مطمئن نہ ہو جائیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. Raheel Anjum

    Raheel Anjum محفلین

    مراسلے:
    128
    جھنڈا:
    Pakistan
    ابو شامل بھائی! جزاک اللہ آپ نے بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے اسے جاری رکھئیے۔ایک سوال یہ ہے کہ آپ اس کلاس کے لیے پوسٹ روزانہ کی بنیاد پر کریں گے یاھفتہ وار یا!!!!!! ۔ دوسری تجویز یہ ہے کہ آپ کا تمام کلاس میٹیریل ایک ہی جگہ ترتیب سے پوسٹ ہو تو اچھا ہے۔ ہر کلاس کے بارے میں سوال و جواب علیحدہ جگہ پر ہوں اور اس کا لنک آپ کی ہر دفعہ کی پوسٹ کے آخر میں دے دیا جائے جیسے "درس اول کے بارے میں سوال و جواب" ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. خاور بلال

    خاور بلال محفلین

    مراسلے:
    517
    بھائی جس دھاگے پر ٹیوٹوریلر ہو اسی پر اس سے متعلق سوالات و تبصرہ ہو تو سمجھنے اور سمجھانے والوں‌کے لیے آسان رہے گا۔ تمام پوسٹس کو ایک ترتیب دینا ممکن نہ بھی ہوتو ہر نئے ٹیوٹوریل کے شروع میں پچھلے ٹیوٹوریل کا لنک دیا جاسکتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  17. ابوشامل

    ابوشامل محفلین

    مراسلے:
    3,253
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    راحیل۔ وقتاً فوقتاً پیش کرتا رہوں گا فی الوقت میں کوئی نظام الاوقات مرتب نہیں کیا۔
    میرے خیال میں سوال و جواب دھاگے کے اندر ہی رہیں تو بہتر ہے کئی چیزیں واضح ہو جاتی ہیں اس سے۔
    کوشش کروں گا کہ نو آموز صارفین کے لیے جس مرحلے کا آغاز کیا ہے اس کی تکمیل پر اسے ای بک کی صورت میں بھی جاری کیا جائے۔
     
  18. طارق راحیل

    طارق راحیل محفلین

    مراسلے:
    448
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    بہت اچھے جناب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  19. عطاری

    عطاری محفلین

    مراسلے:
    18
    واہ جناب اچھا سلسلہ ہے
     
  20. ابو کاشان

    ابو کاشان محفلین

    مراسلے:
    1,837
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    بہت لاجواب کام کیا ہے۔ بہت سوں کا فائدہ ہو جائے گا۔ ماشاءاللہ جاری رکھیئے گا۔
     

اس صفحے کی تشہیر