فونٹ کا استعمال اور نسخ تھیم

زیک

مسافر
محفل پر کچھ لوگ غلطی سے اور کچھ شوق سے اپنے مراسلوں پر فونٹ کا ٹیگ لگاتے ہیں۔

کچھ جگہ تو فونٹ کے ٹیگ کی ضرورت ہوتی ہے کہ اس کے بغیر متن درست نظر نہیں آتا مگر جہاں ضرورت نہ ہو وہاں فونٹ کا ٹیگ نہ لگانا بہتر ہے تاکہ قاری اپنی مرضی کے فونٹ میں تحریر پڑھ سکے۔

اگر آپ کہیں سے مواد کاپی پیسٹ کرتے ہیں تو محفل کا ایڈیٹر فونٹ کے ٹیگ بھی لگا دیتا ہے۔ اس سے بچنے کے لئے پیسٹ کرتے ہوئے Paste as plain text کا انتخاب کریں۔

اس کے ساتھ انتظامیہ سے درخواست ہے کہ ڈیفالٹ سٹائل اور نستعلیق تھیم کے ساتھ ساتھ ایک خوبصورت نسخ تھیم کا بھی اضافہ کیا جائے۔
 
Top