فونٹ ساز متوجہ ہوں‌

ذیشان حیدر نے 'ٹائپو گرافی اور خطاطی' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 18, 2009

  1. ذیشان حیدر

    ذیشان حیدر محفلین

    مراسلے:
    389
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    محترم برادران!
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ !
    میرے ذہن میں‌روزانہ ایک بات گھومتی رہتی ہے کہ جس طرح جمیل نوری نستعلیق ، جمیل کشیدہ فونٹ یا دوسرے فونٹس وغیرہ بنائے گئے ہیں اگر انہی کو ڈوٹڈ (Doted)کی شکل میں بنا دیا جائے تو کیسا رہے گا ۔ دراصل میں چاہتا ہوں کہ جو چھوٹے بچے جن کو پڑھنا لکھنا سیکھایا جاتا ہے اُن کےلئے مفید رہیں گے۔ بھائیو ! انگریز ی کے ڈوٹڈفونٹس کو دستیاب ہیں لیکن اردو کے ڈوٹڈ فونٹس ابھی تک دستیاب نہیں ہوسکے۔ جس کی وجہ سے بچے اپنی لکھائی درست نہیں کرسکتے۔میری بات آپ حضرات سمجھ گئے ہوں گے۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ حضرات ڈوٹڈ فونٹس نوری نستعلیق یا نستعلیق میں بتائیں تاکہ بچوں کی ورک بک بنانے میں آسانی ہو اور بچے آسانی سے اچھائی لکھائی لکھ سکیں۔ نوازش ہوگی۔
     
  2. محمدصابر

    محمدصابر محفلین

    مراسلے:
    7,161
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    یہ درخواست میں پہلے بھی یہاں کر چکا ہوں۔
    اور یہاں بھی دیکھیں۔
     
  3. عبدالمجید

    عبدالمجید محفلین

    مراسلے:
    933
    صابر بھائی آپکا مشورہ قابل غور ہے امید ہے جلد ہی اسپر کوئی اقدام اٹھایا جائے گا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  4. ذیشان حیدر

    ذیشان حیدر محفلین

    مراسلے:
    389
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    جناب محسن صاحب، علوی صاحب و جمیل صاحب معہ فونٹ ساز و کاتبین حضرات

    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    حضرات میں نے جمیل صاحب کے فونٹ کے اندر تھوڑی سی تبدیلی کر کے دیکھی دراصل میں اس معاملہ میں‌ان پڑھ ہوں‌ اس لئے مجھے اس فونٹ کا ہی سہارا لینا پڑا میں نے اس فونٹ میں‌ج چ ح خ ن کو ڈوٹڈکر کے دیکھا ہے ۔ آپ بھی ملاحظہ فرمائیں۔ میں نے فونٹ کو ہی اپلوڈ کرنے کی کوشش کی لیکن بائیٹس زیادہ ہونے کی بنا پر اپلوڈ نہ ہوسکا آپ تصویری شکل میں ملاحظہ فرما لیں۔ حضرت میں نے یہ کام صرف نمونہ کے طور پر کیا ہے۔ اگرمیری وجہ سے کسی کو دلی رنج ہو تو معاف فرمادیجئے گا۔ دراصل میں نہ تو کاتب ہوں اور نہ ہی فونٹ بنانے کے بارے میں معلومات رکھتا ہوں۔ مجھ سے الفاظ بن نہیں‌پا رہے کہ کس طرح ان کو ڈیزائن کروں‌۔ اور کس طرح ڈوٹڈ کی شکل میں مختلف الفاظ کو اکھٹا کروں۔ میں‌فونٹ ساز و کاتبین حضرات سے گزارش کرتا ہوں کہ میری اس کوشش کو مدنظر رکھتے ہوئے اس طرح‌کا فونٹ بنائیں ۔ جزاک اللہ خیرا و الحسن جزا
    صرف ج چ ح خ ن ڈوٹڈ کی شکل میں ملاحظہ فرمائیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    35,827
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    اس کا ربط تو دیں تو دیکھا جائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. ذیشان حیدر

    ذیشان حیدر محفلین

    مراسلے:
    389
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    حضرت میں نے ربط دینے کی کافی کوشش کی لیکن فائل اٹیچ نہیں‌ہو پا رہی اس لئے تصویر ی شکل میں‌دے دیا ہے لیکن وہ بھی نہیں‌آیا پتہ نہیں کیوں
    مہربانی فرما کر کچھ انتظار فرمائیے۔
     
  7. ذیشان حیدر

    ذیشان حیدر محفلین

    مراسلے:
    389
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    حضرت میں نےتصویری شکل میں‌فائل پیش کی ہے مطلع فرمائیں۔
     

    منسلک فائلیں:

  8. ذیشان حیدر

    ذیشان حیدر محفلین

    مراسلے:
    389
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    تصویری شکل میں‌دیکھیں ۔
     

    منسلک فائلیں:

  9. محمدصابر

    محمدصابر محفلین

    مراسلے:
    7,161
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    تصویر تو نظر آرہی ہے۔ آپ کو ٹوٹی ہوئی لائن سے فانٹ بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ بس قط ذرا پنسل کے سکے جیسا کرنا ہے۔ پرنٹنگ کرتے ہوئے اس کی کوئی بھی شکل بنائی جا سکتی ہے۔ اور جہاں تک مجھے پتہ ہے جمیل نستعلیق میں کوئی بیس ہزار سے اوپر لیگیچرز ہیں ان سب کو تبدیل کرنا ہے تو جمیل نستعلیق کی ٹیم سے رابطہ کریں۔
     
  10. عبدالمجید

    عبدالمجید محفلین

    مراسلے:
    933
    جمیل نستعلیق صاحب ہی اسپر کچھ روشنی ڈال سکتے ہیں‌امید ہے کہ وہ اس سلسلے میں‌کچھ کریں‌گے
     
  11. ذیشان حیدر

    ذیشان حیدر محفلین

    مراسلے:
    389
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy

    میں‌تو جمیل بھائی سے درخواست کروں‌گا کہ اس سلسلہ میں کچھ کریں اور اس طرح کے ڈوٹڈ فونٹ بنائیں ۔ نوازش ہوگی امید ہے کہ کچھ نہ کچھ جواب ضرور دیں‌گے۔
     
  12. ظہور احمد سولنگی

    ظہور احمد سولنگی محفلین

    مراسلے:
    1,388
    میرا مشورہ تو بیکار گیا خیر کوئی بات نہیں۔
     
  13. محمدصابر

    محمدصابر محفلین

    مراسلے:
    7,161
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    آپ کا مشورہ کیا تھا؟
     
  14. ظہور احمد سولنگی

    ظہور احمد سولنگی محفلین

    مراسلے:
    1,388
    ذیشان کے جواب کے بعد وہ اڑگیا اس کو صرف جمیل سے جواب چاہیے۔
     
  15. محمدصابر

    محمدصابر محفلین

    مراسلے:
    7,161
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    ویسے آپ بھی مشورہ دے سکتےہیں۔ اور بھی ممبران جیسے علوی امجد، عارف کریم، عبدالمجید، محمد عویدص،شاکر القادری اور آپ کے سر :) وغیرہ وغیرہ(جس کا نام بھول گیا ہوں اس سے معذرت) وہ بھی مشورہ دے سکتے ہیں۔ مہوش علی نے بڑی اچھی ٹپس دے رکھی ہیں نستعلیق فونٹ سازی پر۔
     
  16. ظہور احمد سولنگی

    ظہور احمد سولنگی محفلین

    مراسلے:
    1,388
    خیر اب تو میں اور محسن دونوں فونٹ سازی سے ریٹائر ہوچکے ہیں۔ محسن سافٹ ویئر ہاؤس میں اور میں اخبار میں۔
     
  17. محمدصابر

    محمدصابر محفلین

    مراسلے:
    7,161
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    ریٹائرمنٹ کے ساتھ علم بھی گیا کہ وہ ابھی باقی ہے :)
     
  18. ظہور احمد سولنگی

    ظہور احمد سولنگی محفلین

    مراسلے:
    1,388
    وہ بھی گیا۔
     
  19. محمدصابر

    محمدصابر محفلین

    مراسلے:
    7,161
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    پھر تو آپ نے گھاٹے کا سودا کیا۔ :)
     
  20. جمیل نستعلیق

    جمیل نستعلیق معطل

    مراسلے:
    203
    پی ڈی ایم ایس کا پنسل نفیس نستعلیق ہاتھ کی لکھائی سے ملتا جلتا ہے لیکن ڈاٹڈ یہ بھی نہیں ہے۔
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2

اس صفحے کی تشہیر